جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1550

8 فروری کو احتجاج کی کال، جنید اکبر نے آگے کا لائحہ عمل بتادیا

0
جنید اکبر

اسلام آباد : چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے آگے کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس احتجاج سے متعلق3 آپشنز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کا رویہ نہ بدلا تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔

انھوں نے عمران خان کی جانب سے 8 فروری کو احتجاج کی کال پر بتایا کہ ہمارے پاس احتجاج سےمتعلق3آپشنزہیں، صوابی، دوسرا آپشن اضلاع میں احتجاج کا ہے، تیسراآپشن یہ ہےکہ ہم تیاری کے ساتھ احتجاج کیلئے نکلیں گے۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ تینوں آپشن پر پارٹی قیادت مشاورت کر رہی ہے، پارٹی جوٹاسک دے گی پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں اداروں اورعوام میں فاصلے بڑھ رہے ہیں، ہمارامؤقف تھا جن کے پاس اختیارات ہیں ان سے بات کریں گے، یہ کسی کو وزیر نہیں بنا سکتے ان کے پاس کیا اختیارات ہوں گے۔

جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ ڈیلور نہ کر سکا تو چیئرمین پی اے سی سے استعفیٰ دیدوں گا، وسائل لوٹنے والے کا تعلق اپنی پارٹی سے ہی کیوں نہ ہو کارروائی کروں گا۔

انھوں نے بتایا کہ پی ڈبلیوڈی میں حکومتی شکایات کیخلاف میں کھڑا ہوا اور کچھ لوگ ناراض ہوئے تھے۔

پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف بچھائے گئے اپنے ہی اسپن جال میں پھنس گیا

0

آپ اپنے دام میں صیام آ گیا یہ مثال صادق آتی ہے پاکستان ٹیم پر جس نے ویسٹ انڈیز کے لیے اسپن جال بچھایا اور اس میں خود ہی پھنس گیا۔

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دو ٹیسٹ میچز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ اسپنرز کی مدد سے جیتنے کے بعد پاکستان نے چوتھا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کرنے کے لیے پھر یہی حربہ اپنایا لیکن ویسٹ انڈیز نے بھی پہلے میچ سے سبق حاصل کیا اور اسپن جال میں چھپے گڑھے میں خود پاکستانی ٹیم گرا دیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تر نوالہ جانتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھی اسپن فرینڈلی پچ بنائی۔ پاکستانی اسپنرز تو توقعات پر پورے اترے اور مہمان ٹیم کو پہلی اننگ میں جلد ہی آؤٹ کر لیا لیکن پاکستانی بلے باز ویسٹ انڈین اسپنرز کی گھومتی گیندوں سے ایسا چکرائے کہ پوری ٹیم 153 رنز پر ڈھیر ہو کر مہمان ٹیم کو 9 رنز کی برتری دلا گئی۔

دوسری اننگ میں پاکستانی اسپنرز کا جادو پہلی اننگ کی طرح نہ چلا لیکن پھر بھی ویسٹ انڈینز کو 244 رنز پر قابو کر لیا تھا تاہم بابر، شان مسعود، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور سعود شکیل جیسے بڑے نام کسی کام نہ آئے اور دوسری اننگ میں صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو کر سیریز میں وائٹ واش کرنے کا قیمتی موقع گنوا دیا۔

دوسرے میچ میں ویسٹ انڈین اسپنر چھائے رہے اور 20 میں سے 17 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے سلو لیفٹ آرم بولر جومل چھائے رہے اور 9 وکٹیں اڑائیں۔ سیریز میں 19 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ وکٹ ٹیکر رہنے کے ساتھ آخری نمبروں پر اچھی بیٹنگ کر کے 85 رنز بھی بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے ایک اور سلو لیفٹ آرم بولر گوڈاکیش موتی نے اس میچ میں 5 وکٹیں لینے کے ساتھ سیریز میں 92 رنز بنا کر مہمان ٹیم کی جانب سے سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے۔ رائٹ آرم آف اسپنر کیون سنکلیئر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

کراچی میں خشک سالی کا خدشہ، الرٹ جاری

0
کراچی خشک سالی

اسلام آباد : پی ڈی ایم اے نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کے خدشے کا الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے بارشوں میں کمی کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے نے کہا سندھ میں رواں سیزن کےدوران باون فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث فروری، مارچ تک خشک سالی بڑھنے کا امکان ہے۔

الرٹ میں کہنا تھا کہ نوشہروفیروز، سکھر، شہید بے نظیرآباد، جامشورو میں بھی خشک سالی کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کو متبادل انتظام کی ہدایت کردی ہے جبکہ خیرپور اور تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ کو بھی پیشگی انتظام کی ہدایت کی ہے

بانی پی ٹی آئی کا کے پی کے کرپٹ وزرا کو فارغ کرنے کا حکم

0
بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا تو آپس میں بھی ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان  کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے کرپٹ وزرا کو فارغ کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے ہدایت دی ہے صوبے میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے، جو وزرا کرپشن میں ملوث ہیں انہیں فارغ کیا جائے۔

سینئر رہنما نے پارٹی کے بانی سے ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت کی تردید کی۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران صوبائی صدارت کے لیے رائے مانگی تو جنید اکبرکا نام تجویزکیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی کے صوبائی ڈھانچے میں کوئی بھی تبدیلی اب جنید اکبر کی صوابدید پر ہے۔

بدعنوانی کے الزامات کے بارے میں خدشات کو دور کرتے ہوئے، عاطف خان نے کہا کہ بانی نے ان دعووں کی تصدیق کی اہمیت پر زور دیا۔

سابق وزیر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ اگر وزراء کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے تو انہیں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا‘۔

یاد رہے ہفتے کے روز بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو کے پی کی صدارت سے ہٹاتے ہوئے جنید اکبر کو عہدہ دے دیا تھا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ "گنڈا پور اطمینان سے اپنی پارٹی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، ان کی درخواست پر پی ٹی آئی کے بانی نے انہیں پارٹی آفس سے فارغ کر دیا ہے۔”

سعودی عرب: 7 شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی

0
سعودی عرب

سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر7 شہریوں کو سزائے موت سنادی گئی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 7 سعودی شہریوں کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت کی جانب سے 7 شہریوں کو مملکت میں منشیات حاصل کرنے اور اسمگل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔

بیان کے مطابق سکیورٹی حکام نے مجرموں کو گرفتار کر کے تفتیش کی تھی جس میں ان پر منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔

اس سے قبل بھی سعودی عرب میں 6 ایرانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا دے دی گئی تھی۔

سعودی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ پر 6 ایرانیوں کو ساحلی صوبے دمام میں سزائے موت دی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایرانی شہریوں کو سزا دینے کا دن یا تاریخ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ مملکت میں منشیات اسمگلنگ پر گذشتہ برس 117 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔

ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی پابندیاں عائد کردیں

ایران کی جانب سے سعودیہ سے منشیات اسمگلبگ پر پھانسی دینے پر شدید احتجاج کیا گیا تھا، تہران میں سعودی سفیر کی طلب کیا گیا تھا۔ ایران نے اپنے ایرانی شہریوں کو پھانسی دینے کو عالمی قوانین کے برخلاف قرار دیا۔

شام میں اپنی موجودگی کے بارے میں اسرائیل نے بڑا بیان جاری کر دیا

0
احمد الشرع

تل ابیب: اسرائیل نے احمد الشرع کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ اسے شام کی سرزمین کا لالچ نہیں ہے، وہاں موجودگی عارضی ہے۔

شام میں عبوری عمل کے رہنما احمد الشرع کی جانب سے گزشتہ ہفتے اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ اسرائیل کو جنوب میں اپنی دراندازی بند کرنی چاہیے۔

روس میں اسرائیلی سفیر سیمونا گالپرین نے اتوار کے روز ٹاس کو انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل شام میں زمینیں قبضہ کرنے کی خواہش نہیں رکھتا، اسرائیلی افواج سرحدی بفر زون میں عارضی طور پر موجود ہیں۔

سفیر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ شام کے ساتھ سرحد پر اسرائیل علاقائی پیش رفت ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اور شام کی سرزمین پر اسرائیل کا کوئی بھی علاقائی عزم نہیں ہے۔

ایران نے اپنے سب سے خطرناک ڈرون کو ’غزہ‘ کا نام دے دیا، ویڈیو جاری

سفیر نے مزید وضاحت کی کہ اسرائیل بفرزون اور یو این سائٹس پر مسلح حملوں کے بعد وہاں سیکیورٹی کے لیے داخل ہوا تھا، اور یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ ایک بہت ہی محدود علاقہ ہے اور اسرائیلی فوجیں صرف عارضی طور پر وہاں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ شام کے رہنما احمد الشرع نے کہا تھا کہ شام اسرائیل کے ساتھ مشترکہ بفر زون میں اقوام متحدہ کی افواج کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے روئٹرز کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خطے میں اسرائیل کی پیش قدمی ایرانی ملیشیا اور حزب اللہ کی موجودگی کی وجہ سے ہوئی ہے، لیکن آج دمشق کی آزادی کے بعد ان کا کوئی کردار نہیں رہا ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ اسرائیل بفر زون پر پیش قدمی کے لیے حیلے بہانے استعمال کر رہا ہے اور اسے پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔

چوروں نے جہیز کا زیور اور نقدی چرا کر مکان کو آگ لگا دی

0
وزیر آباد چوری کی واردات

وزیرآباد : پنجاب کے شہر وزیرآباد میں چوروں نےجہیز کا زیور اور نقدی چرا کر مکان کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر وزیرآباد کے علاقہ علی پورچٹھہ میں چوری کی واردات ہوئی۔

واردات میں چوروں نے جہیز کا زیور اور نقدی چرا کر گھر کو آگ لگا دی ،

محلہ بلوچاں کی رہائشی بیوہ خاتون شادی میں مندی بہاالدین گئی ہوئی تھی۔

بیوہ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ چور گھر میں گھسے اور بیٹی کے جہیز کا زیور اور نقدی لے گئے جبکہ واردات کے بعد چور جاتے ہوئے گھر کو آگ بھی لگا گئے۔

بیوہ خاتون اپنے4بچوں اورساس کےہمراہ مکان میں رہائش پذیرہے تاہم تھانہ علی پورچھٹہ پولیس نے وقوعہ کا جائزہ لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

سیف علی خان حملہ کیس: ممبئی پولیس کی ایک غلطی نے شہری کی زندگی برباد کردی

0

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو حملے کیس میں ممبئی پولیس کی جانب سے ایک غلطی نے بھارتی شہری کی زندگی مشکل بنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے میں مشتبہ شخص کے طور پر چھتیس گڑھ سے حراست میں لیے گئے بھارتی شہری آکاش کنوجیا نے اپنی پریشانی بتادی۔

سیف علی خان پر حملے کے واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دیں تھی، ساتھ ہی ملازموں اور عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تھی۔

اس دوران  پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ مبینہ ملزم کی تصویر بھی جاری کی گئی، جس کے بعد 18 جنوری کو ممبئی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چھتیس گڑھ سے ٹرین میں سفر کے دوران 31 سالہ آکاش کنوجیا کو گرفتار کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ یہ گرفتار شخص سیف علی خان پر حملے میں ملوث نہیں ہے، اسی کے اگلے دن پولیس نے ایک بار پھر کارروائی کرتے ہوئے  مرکزی ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل کا بڑا دعویٰ

ممبئی پولیس نے 19 جنوری کی صبح مبینہ بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام شہزاد کو گرفتار کیا جس کے بعد درگ آر پی ایف نے کنوجیا کو رہا کردیا تھا۔

تاہم اب آکاش کنوجیا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میری تصویر پولیس نے شیئر کی تو اس سے میرے خاندان کو صدمہ پہنچا، ممبئی پولیس کی ایک غلطی نے میری زندگی برباد کر دی۔

 آکاش کنوجیا نے کہا کہ ممبئی پولیس ایک سادہ سی چیز نوٹ کرنے میں ناکام رہی کہ میری مونچھیں ہیں جبکہ سیف علی خان کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آنے والے شخص کی مونچھیں نہیں تھیں، اس کے باوجود مجھے اتنی آزمائش سے گزرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنوجیا نے دعویٰ کیا واقعے کے بعد مجھے پولیس کی طرف سے کال آئی اور انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ  کہاں ہو، جب میں نے انہیں بتایا کہ میں گھر پر ہوں، تو کال منقطع ہوگئی، میں اپنی ہونے والی دلہن سے ملنے جا رہا تھا، جب مجھے درگ میں حراست میں لیا گیا اور پھر رائے پور لے جایا گیا وہاں ممبئی پولیس کی ٹیم نے بھی مجھے مارا پیٹا۔

آکاش کنوجیا نے بتایا کہ رہائی کے بعد میری والدہ نے مجھے گھر آنے کو کہا لیکن اس کے بعد میری زندگی انتشار کا شکار ہے، میں ایک ٹیکسی ڈرائیور ہوں مجھے کام سے بھی نکال دیا گیا ہے، اس کے بعد میری دادی نے مجھے بتایا کہ میری دلہن کے گھر والوں نے شادی کی بات کرنے سے انکار کر دیا۔

آکاش کنوجیا نے کہا کہ پولیس کی کارروائی کے بعد اس کی زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی ہے، اس کے پاس کوئی کام نہیں ہے اور خاندان کو بدنامی کا سامنا ہے۔

آکاش نے ممبئی پولیس اور اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ وہ تمام تصاویر جس میں اسے مبینہ حملہ آور کے طور پر ظاہر کیا گیا انہیں انٹرنیٹ سے ہٹادیا جائے تاکہ وہ مزید کسی پریشانی میں نہ پھنس جائے۔

ملتان دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

0

ملتان میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا نتیجہ تیسرے دن ہی میزبان ٹیم کی شکست کی صورت میں برآمد ہوگیا۔

ویسٹ انڈیز نے نہ صرف قومی ٹیم کو 120 رنز سے با آسانی شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی بلکہ اس فتح کے ساتھ ہی اس نے 35 سال بعد پاکستان کو اسی کی سر زمین پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔

آج تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان کو جیت کے لیے 178 رنز اور ویسٹ انڈیز کو صرف 6 وکٹیں درکار تھیں۔ لیکن پاکستانی بیٹرز نے فلاپ شو پیش کیا اور 6 کھلاڑی کل کے مجموعے میں صرف 58 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹ گئے۔ یوں میچ کا نتیجہ پہلے سیشن کے ابتدائی سوا گھنٹے میں ہی برآمد ہوگیا۔

دوسرے میچ میں بابر اعظ، نہ شان مسعود، محمد رضوان نہ سلمان علی آغا اور نہ ہی سعود شکیل کوئی بڑا نام بڑا اسکور نہ کر سکا۔ ٹاپ اسکور بابر اعظم (31) رنز کے ساتھ رہے۔ محمد رضوان (25)، کامران غلام (19)، سلمان آغا (15) اور سعود شکیل (13) ڈبل فیگرز میں داخل ہونے والے دیگر کھلاڑی تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے پانچ، کیون سنکلیئر نے تین جب کہ گوڈاکیش موتی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جومل کو میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کر کے میچ جب کہ جب کہ سیریز میں 19 وکٹیں اور 85 رنز بنانے کی آل راؤنڈ کارکردگی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی کے اعزازات سے نوازا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگ میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی بولرز نے 163 رنز پر پوری مہمان ٹیم کو ڈھیر کر دیا تھا لیکن پاکستانی بلے بازوں نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا تھا اور 154 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی۔

اس میچ میں پاکستان کے نعمان علی نے دوسری بار ایک میچ میں دس وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔

پاکستان نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا۔ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے حساب برابر کر کے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو بھی برابر کر دیا۔

اردن کا غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی پر بڑا بیان

0

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی کا امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں پناہ دینے کے بیان پر رد عمل میں کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی طرح کی بے دخلی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی بیدخلی پر اردن کا مؤقف ٹھوس اور غیرمتزلزل ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن پہلے ہی مقبوضہ علاقوں سے بیدخل لاکھوں فلسطینیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 23 لاکھ رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزین اردن میں موجود ہیں، جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ مزید فلسطینیوں کو بسانے کیلئے اردن اور مصر کو امداد روکنے کی دھمکی دے سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے بعد سب سے زیادہ امریکی امداد اردن اور مصر کو دی جاتی ہے۔

دوسری جانب امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کو نہ ماننے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی معاشی اور سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کولمبیا پر ٹیرف اور ویزا پابندیوں کا حکم دے دیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا کو امریکا میں آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، جسے پھر ایک ہفتے میں 50 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کولمبیا کے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ صدر کے اہل خانہ اور معاونین پر ’سفری اور ویزہ پابندیاں‘ عائد کرے گی۔

ٹرمپ نے مزید لکھا کہ کولمبین صدر پیٹرو کے اس اقدام نے امریکا کی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ گستاو پیٹرو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کو لے جانے والی پروازوں کو اس وقت تک روکے گا جب تک تارکین وطن کو باوقار طریقے سے نہیں بھیجا جاتا۔

ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی پابندیاں عائد کردیں

پیٹرو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن مجرم نہیں ہیں، ان سے انسانیت والا ساتھ سلوک کیا جانا چاہیے جس کا ایک انسان حقدار ہے۔