جمعہ, جولائی 4, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 16

پاکستان میں آج بھی چاندی کی قیمت میں تیزی کا رجحان

0

پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں تیزی کا رجحان رہا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,304 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,850 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,304 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,850 روپے رہی۔

پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

امریکا نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کرلیا، روس کا خیرمقدم

0

روس اور یوکرین کے درمیان عرصے سے جاری جنگ کے دوران امریکا نے یوکرین کو بعض ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹم اور ہیل فائر میزائلوں کی ترسیل مؤخر کردی گئی ہے، بائیڈن انتظامیہ کے وعدے اب نظرثانی کےعمل سے گزررہے ہیں، پینٹاگون نے ہتھیاروں ذخائر کم ہونے پر ان کی فوری ترسیل نامناسب قرار دی ہے۔

روس نے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو کم ہتھیارملیں گے تو جنگ جلد ختم ہوگی، دوسری طرف یوکرین نے انتباہ دیا ہے کہ دفاعی امداد میں تاخیر روس کو مزید جارحیت پر اُکسائےگی۔

روس یوکرین جنگ : کچھ ہونے والا ہے، نہ ہوا تو۔ ۔ ۔ ۔ !! ٹرمپ نے بڑی خبر سنادی

یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فیصلہ امریکی مفادات کو ترجیح دینے کے تحت کیاگیا ہے۔

واشنگٹن کے فیصلے پر کیف میں امریکی سفیر کو طلب کرکے تحفظات سے آگاہ کردیا گیا، یوکرین کی وزارت خارجہ نے امداد روکنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کو 66ارب ڈالرز کی امریکی فوجی امداد پہلے ہی دی جاچکی ہے، نیٹورکن ممالک بھی یوکرین کو ایئر ڈیفنس سسٹمز کی فراہمی سے گریزاں ہیں۔

ٹرمپ نے روس یوکرین امن مذاکرات میں شرکت کیلیے شرط رکھ دی

انٹرنیشنل ایئرلائن پر سائبر حملہ، لاکھوں صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری

0

ہیکرز نے معروف بین الاقوامی ایئرلائن پر سائبر اٹیک کر کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا۔

آسٹریلیا کی فلیگ شپ ایئر لائن قنطاس نے کہا ہے کہ ہیکرز نے 6 ملین صارفین سے تعلق رکھنے والے ذاتی ڈیٹا کے حامل نظام تک رسائی حاصل کی ہے۔

اس بڑے سائبرٹیک کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایئر لائن نے کہا کہ پیر کے روز تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) کے پلیٹ فارم پر "غیر معمولی سرگرمی” کا پتہ لگانے کے بعد اپنے سسٹم کو محفوظ بنانے کے لئے "فوری اقدامات” کیے ہیں۔

ایئر لائن چوری شدہ اعداد و شمار کی تعداد کی تحقیقات کررہی ہے۔ ایئر لائن کے مطابق متاثرہ اعداد و شمار میں صارفین کے نام ، ای میل پتے ، فون نمبرز ، پیدائش کی تاریخیں اور بار بار فلائر نمبر شامل ہیں لیکن کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات ، ذاتی مالی معلومات یا پاسپورٹ کی تفصیلات نہیں ہیں۔

قنطاس نے کہا کہ اس نے اضافی حفاظتی اقدامات کو عملی جامہ پہنایا ہے ، اور پولیس ، آسٹریلیائی سائبر سیکیورٹی سنٹر اور آسٹریلیائی انفارمیشن کمشنر کے دفتر کو مطلع کیا ہے۔

قنطاس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وینیسا ہڈسن نے اس خلاف ورزی پر صارفین کو معافی کی پیش کش کی۔

حکومت سے مذاکرات یا احتجاج، علیمہ خان کا پارٹی میں کردار! پی ٹی آئی اجلاس میں کیا فیصلے ہوئے؟

0

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں رہنماؤں نے کھل کر حکومت سے مذاکرات، احتجاج اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے متعلق رائے کا اظہار کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ کے پی، پارٹی کے مرکزی عہدیداران سمیت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اور سینیٹرز نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغاز پارٹی کے اسیر رہنماؤں کے خطوط کو پڑھ کر کیا گیا اور عامر ڈوگر نے اسیر رہنماؤں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے بھی رکھا۔

اس وقت بیانات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رائے میں اختلاف ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عمران خان کی بہنوں کے حق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خانم سمیت ان کی تمام بہنیں اپنے بھائی کی رہائی کے جذباتی ہیں۔ بہنوں کے جذبات کو سمجھا جائے اور اس کا احترام بھی کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خان کی دل سے عزت کرتے ہیں، لیکن انہیں سیاسی عمل میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔

علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک دوسرے کو غدار غدار کہہ کر خود تباہی کر رہے ہیں۔ بجٹ سے قبل علی امین گنڈاپور کو بانی سے ملاقات کے لیے جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں ہونے والے پارٹی کے احتجاج میں سب نے کوشش کی، لیکن پنجاب نکلے گا تب ہی عمران خان رہا ہوں گے۔ میری تجویز ہے کہ احتجاج کے لیے اسلام آباد کا رخ کرنے کے بجائے پورے ملک میں لوگوں کو نکالا جائے۔

علی محمد خان نے حکومت سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہر صورت ہونے چاہئیں اور اس کا راستہ بنایا جائے۔ جیل میں عمران خان سے ہر صورت ملاقات کر کے انہیں مذاکرات پر آمادہ کیا جائے۔ سیاسی قیادت سے بات کر کے بانی پی ٹی آئی سے فوری رابطہ بحال کیا جائے۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر ہمارے بھائی ہیں، انہیں کھل کر فیصلے کرنے ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھ سے ملاقات کریں تو کیوں نہیں کی گئی۔ بجٹ پاس کرنے سے قبل عمران خان سے ملاقات کا انتظار کر لیا جاتا۔

نثار جٹ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی ارکان کے جو بیانات سامنے آ رہے ہیں، اس سے پارٹی میں اختلافات واضح ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی اور سرگرم رہنما زرتاج گل نے نثار جٹ کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ تعریف کی۔

زرتاج گل نے کہا کہ کل عمران خان نے احتجاج کا کہا ہے، ہمیں اس بارے سوچنا ہوگا۔ ہر شخص اپنے ضلع اور تحصیل میں احتجاج کرے۔ جہاں تک بات ہے کہ حکومت سے مذاکرات کی تو اس کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے جس کے ناموں کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت ہماری پارٹی قیادت کو ناکام اور بُرا کہا جا رہا ہے۔ ہمارے ممبران کو صرف نا اہل ہی نہیں کیا جا رہا ہے، بلکہ انہیں دس، دس سال کی سزائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

کرک سے منتخب پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے اجلاس میں جارحانہ گفتگو کرتے ہوئے ہمیں بتایا جائے کہ ہماری پارٹی کے فیصلے کون کر رہا ہے؟ جب پولیٹیکل کمیٹی نے بجٹ پاس کرنے کا فیصلہ کیا تو سلمان اکرم راجا نے ٹویٹ کیوں کیا؟

شاہد خٹک نے جذباتی انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو غدار کہا اور آپ سب ارکان خاموش رہے۔ ہم 2008 سے ساتھ ہیں اور اپنوں کو ہی غدار کہا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک دوسرے کو غدار کہنے کے بجائے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نکالنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ اگر اڈیالہ جیل کے سامنے جا کر احتجاج کرنا ہے، تو پارٹی قیادت واضح بتائے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس سے قبل پارٹی رہنما ایک دوسرے پر پھٹ پڑے، کس نے کس پر کیا الزام لگایا؟

واضح رہے کہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہے۔

علی امین نے کے پی حکومت گرانے سے متعلق خبروں پر کہا کہ آئینی طریقہ سے ہماری حکومت نہیں گرائی جا سکتی۔ انہوں نے مخالفین کو چیلنج دیا کہ اگر گرا دی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

کے پی حکومت گرائی تو سیاست چھوڑ دوں گا، وزیر اعلیٰ کا مخالفین کو چیلنج

’پاکستان آئی سی سی ایونٹس میں بھی بھارت سے نہ کھیلے، براڈ کاسٹرز کو لگ پتا جائے گا‘

0

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹر اب نہیں ہونی چاہیے۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بھارت ہمیں گھاس نہیں ڈالتا تو ہم بھی نہ کھیلے، آئی سی سی ایونٹ میں بھی نہ کھیلیں دو پوائنٹس دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ایک میچ بھی نہیں ہوگا تو براڈ کاسٹرز کو لگ پتا جائے گا پھر میں پوچھوں گا۔

باسط علی نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ منع کردے کہ ہمیں بھارت سے نہیں کھیلنا۔

ایشیا کپ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ہوگا ہی نہیں، آئی سی سی صدر جے شاہ بھارت کا ہے وہ نہیں ہونے دے گا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے بچوں کو لڑنا ہی نہیں آتا جس طرح ہمیں بھارت ہراتا ہے، 93 میں بھارت کے خلاف میں پانچ میچ کھیلا تھا ہم نے چار میچ جیتے اور بھارت ایک میچ جیت سکا تھا۔

باسط علی نے کہا کہ اب ہمارے بچوں میں وہ دم ہی نہیں ہے کہ کرکٹ کیسے کھیلنی ہے اور کیسے مخالف کی وکٹ لینی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی پھل دینے والا درخت ہے جس میں آم لگے ہیں جبکہ بابر اعظم میں تو کیری بھی نہیں لگی۔

حکومت کی نجی شعبے کو 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت

0
چینی کی قیمت

وفاقی حکومت نے نجی شعبے کو پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی صورت حال پر جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں طارق باجوہ، وفاقی و صوبائی سیکریٹری اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں چینی کی طلب و رسد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے بعد کمیٹی نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی نجی شعبے کو درآمد کرنے کی اجازت دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی کی وافر فراہمی اور قیمتوں کے استحکام کے لیے درآمد کی اجازت دی گئی، اسحاق ڈار نے ہدایت کی درآمدی فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ پڑھیں: چینی جو چند دن پہلے 175روپے کلو تھی کیسے 190روپے سے تجاوز کرگئی؟

واضح رہے کہ چینی مافیا کی عوام کیخلاف سازش عروج پر ہے، چند دن پہلے ملک بھر میں 175 روپے کلو دستیاب چینی 190 روپے کلو سے تجاوز کرچکی ہے۔

بازار میں خریداری کے لیے آئے ایک بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ بہت مہنگائی بڑھتی جارہی ہے چینی کی طرح 100 اشیا ایسی ہیں جس پر 20 روپے سے لے کر 50 روپے تک بڑھ چکے ہیں۔

ایک اور شہری نے بتایا تھا کہ میں 5 کلو چینی لینے آیا تھا مگر اب ڈھائی کلو لےکر جارہا ہوں جبکہ دکاندار کا کہنا ہے کہ چینی پیچھے سے مہنگی آئے گی تو ہمارا بھی پرافٹ اوپر چلا جائے گا۔

کراچی میں چینی مافیا اس قدر سرگرم ہے کہ اس نے فی کلو پر ایک ساتھ 10 روپے بڑھا دیے ہیں، چند دن پہلے جو چینی 175 سے 178 روپے کلو تک دستیاب تھی وہ اب 190 روپے کلو سے بھی تجاوز کرتی جارہی ہے۔

’بابر اعظم جیسے کپتان سرفراز احمد کی جیب میں رہتے تھے‘

0

سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سرفراز احمد پیدائشی لیڈر تھا بطور کپتان اس کے پاس کوئی بھی نہیں آتا تھا۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم جیسے کپتان سرفراز احمد کی جیب میں رہتے تھے، وہ کبھی اپنے لیے نہیں سوچتا تھا، چیمپئنز ٹرافی میں اس نے 5نمبر پر رنز کرے اور اگلے نمبر پر ساتویں نمبر پر کھیلا کہ یہی کھیلنا کارآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز پلیئر بنانا جانتا تھا جیسے، یونس خان، انضمام اور راشد لطیف نے بنائے، یہ لوگ پلیئرز بنانا نہیں جانتے یہ بس چاہتے تھے ہماری جیب میں ہر چیز آئے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ سیفی کے ساتھ زیادتی کری اس وقت کے چیئرمین احسان مانی اور سی ای او سیم خان نے کی جنہوں نے سرفراز کو ہٹا کر بابر کو کپتان بنایا۔

’بابر اعظم کو ٹی 20 ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے‘

باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹاتے ہیں تو سوشل میڈیا بھرا پڑا ہوتا ہے سرفراز کو ہٹانے پر کسی نے آواز نہیں اٹھائی، سرفراز کے لیے کوئی نہیں بولتا تھا کیونکہ ڈومیسائل کا مسئلہ تھا، میں سامنے بیٹھا مجھ سے زیادہ کیا بڑی مثال ہوگی، میں نے ٹیم میں آنے سے پہلے سات کیمپ میں شرکت کی تھی اب کراچی کے لڑکوں میں دم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صائم، سعود کے علاوہ جو بھی آرہے ہیں ان کھلاڑی میں دم نہیں ہے، ایک ٹورنامنٹ کی پرفارمنس پر لڑکوں کو ٹیم میں نہیں لانا چاہیے۔

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق پیشرفت، حماس کا ردعمل

0
اقوامِ متحدہ کی مسئلہ فلسطین پر کانفرنس، امریکا نے دنیا کو خبردار کردیا

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ہونے والی پیشرفت پر حماس کا ردعمل آگیا۔

فلسطینی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ ثالثوں کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور ایک ایسا معاہدہ تلاش کیا جارہا ہے جس سے جنگ کے خاتمے اور غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کو واپس لینے کا باعث بنے۔

حماس کے عہدیدار طاہر النونو نے کہا کہ گروپ کسی معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں "تیار اور سنجیدہ” ہے اور ہر اس اقدام کو قبول کرے گا جو واضح طور پر جنگ کے مکمل خاتمے کا باعث بنتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے نمائندوں نےاسرائیلیوں سے طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے جس کے بعد اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر اتفاق کیاہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، قطر اور مصر فریقین کو امن معاہدے کی پیشکش کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ حماس اس ڈیل کو مشرق وسطیٰ کی بھلائی کیلئے قبول کرے گی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر نے جنگ بندی کی شرائط حماس کو بھجوا دیں، حماس جنگ بندی کی شرائط مانے گا یا نہیں، یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

بھارت ایشیا کپ کی میزبانی کا اراداہ رکھتا ہے یا نہیں؟ ایشین کونسل نے وضاحت مانگ لی

0

ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق فیصلے سے آگاہ کرے۔

بھارت ایشیا کپ کی میزبانی میں دلچسپی رکھتا ہے یا نہیں، یا وینیو تبدیل ہوجانے پر بھارت میزبانی سے بھی دستبردار ہوجائے گا، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا کو مکتوب ارسال کرکے وضاحت مانگی ہے۔

ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ پاکستان کے ساتھ کھیلنےسے متعلق حکومت سے احکامات لےگا، ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ٹی20 ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جائےگا۔

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا کس دن ہوگا ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا پاکستان بھارت میچ کی ممکنہ تاریخیں دے رہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی پاک بھارت میچوں کے شیڈول پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

ایشیا کپ2025 بھارت میں ہوگا یا کہیں اور؟ وینیو کا فیصلہ ہوگیا

کے پی حکومت گرائی تو سیاست چھوڑ دوں گا، وزیر اعلیٰ کا مخالفین کو چیلنج

0
علی امین

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کو آئینی طریقہ سے نہیں گرایا جا سکتا صوبے میں گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دیکھ لیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بعد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے عام انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور پھر 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعہ عدلیہ پر حملہ کیا گیا۔ آئینی طریقے سے کے پی حکومت کو نہیں گرایا جا سکتا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت کو گرایا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ اگر صوبے میں گورنر راج لگانا ہے تو یہ شوق بھی پورا کر کے دیکھ لیں۔ کسی کو تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق ہے تو وہ بھی آزما کر دیکھ لے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت ہمارے پاس بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے۔ اس کی ہر صورت حفاظت کریں گے۔ ہم کسی کو نہیں روکیں گے اور نہ کسی کو کہیں گے کہ ہمارے خلاف نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں پوری پارٹی متحد ہے۔ بانی نے قوم کو ایک نظریہ اور سوچ دی۔ مخالفین سمجھتے ہیں کہ وہ دراڑ پیدا کریں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جس کو جو بھی عہدہ دیا ہے، پوری پارٹی اس پر متحد ہے۔ کوئی شخص ان کے دیے گئے عہدےکیخلاف جاتا ہے تو وہ عمران خان کے ساتھ غلط کر رہا ہے۔