سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ٹی 20 ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔
اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم کو ون ڈے میں نمبر پر تین پر کھیلنا چاہیے اور ٹی 20 ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔
باسط علی کے مطابق بابر اعظم نے صحافی کو کہا تھا کہ تم لوگوں کو میری وجہ سے رزق ملتا ہے، انہیں اس بیان پر معافی مانگنی چاہیے، جب سے بابر نے یہ بیان دیا ہے اس کی کارکردگی دیکھ لیں سنچری بھی نہیں ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر کو کچھ بول دو تو ان کی سوشل میڈیا ٹیم مجھے غدار کہنے لگ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں کوچ ہوں تو محمد رضوان ٹی 20 میں اوپنر کے بجائے نیچے کے نمبر پر کھلاؤں گا۔
باسط علی نے کہا کہ ٹی 20 میں اوپنر فخر زمان ہے آپ نے اسے نمبر چار پر کھلایا ہے کیونکہ بابر اور رضوان اوپنر تھے، ایک اوپنر جو گیم چینجر ہے آپ نے اسے نمبر پر چار پر کھلادیا۔
انہوں نے کہا کہ شان مسعود ورلڈ کپ میں نمبر چار پر کھیلا ہے جسے ٹی 20 ٹیم میں ہونا ہی نہیں چاہیے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ کے پاس صائم ایوب ہے، ایک لڑکا نعیم آیا ہے، حسن نواز نے اوپننگ میں سنچری کی ہے اور نمبر پر چار پر بھی کھیل رہا ہے۔
باسط علی نے کہا کہ حسن نواز تکنیکی طور پر بہتر نہیں، جس طرح نمبر چھ سات پر دوسروں کو مواقع ملے ہیں تو عرفان نیازی کو بھی موقع دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مڈل آرڈر میں عمر اکمل سے اچھا کوئی پلیئر نہیں ہے وہ گیم چینجر تھا اس کے ساتھ جس نے بھی کیا ہے وہ زیادتی کی ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ گھر میں چھ بھائی ہوتے ہیں ماں باپ ان کی اسی طرح سے تربیت کرتے ہیں کسی کو پیار کرتے ہیں تو کسی کو ڈانٹ دیتے ہیں تو جس کے ساتھ پیار سے پیش آنا تھا آپ نے اسے ڈانٹ سے کام لیا۔
باسط علی نے کہا کہ شاہین آفریدی کی فٹنس کے مسائل ہیں، اسے فور ڈے کرکٹ کھیلنی چاہیے، جتنی زیادہ کرکٹ کھیلے گا اتنا اچھا ہوگا۔