بدھ, جولائی 2, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1615

’پانچ دن کے میچ پر تنقید ہوتی تھی تین دن میں جیت نصیب ہوتی ہے تو بہتر ہے‘

0
نعمان علی

قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی کا کہنا ہے کہ پانچ دن کے میچ پر تنقید ہوتی تھی اگر تین دن میں جیت نصیب ہوتی ہے تو وہ بہتر ہے۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر اسپنر نعمان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے اتنا بڑا اعزاز دیا ہے، کوشش ہوگی ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں بھی جلد آؤٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی غلطیاں ہوئیں، اضافی رنز دے دیے، کوشش کریں گے کل یہ غلطیاں نہ ہوں، اس طرح کی کنڈیشن میں ہم پچھلے تین میچز جیتے ہیں۔

نعمان علی نے کہا کہ ابھی ایک اننگز باقی ہے کوشش کریں گے کہ یہ میچ جیتیں، جب پانچ دن کے میچ ہوتے تھے تب بھی تنقید ہوتی تھی اگر تین دن میں آپ کو جیت نصیب ہوتی ہے تو وہ بہتر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے، ملتان ٹیسٹ کے پہلے ہی روز 20 وکٹیں گر گئیں، قومی ٹیم نے 154 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔

میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 22 رنز پر گری، محمد ہریرہ 9 رنز بنا کر کیمر روچ کا شکار بنے جبکہ بابر اعظم صرف ایک رنر بنا کر بولڈ ہو گئے تھے، پہلی اننگز میں محمد رضوان 49 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

اس کے علاوہ ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل 32، کامران غلام 16، کپتان شان مسعود نے 15 رنز بنائے اس کے علاوہ سلمان آغا نے 9 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی جانب سے جومیل واریکن 4 وکٹیں لیکر ویسٹ انڈیز کے نمایا ں بولر رہے۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز بھی نعمان علی کی شاندار بولنگ کی بدولت 163 رنز تک محدود رہی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر41.1 اوورز بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی 6، ساجد خان 2 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔

کراچی : شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی 22 سالہ صبا کے والد نے سارا قصہ بیان کردیا

0
ڈسکہ بیوی قتل

کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی 22 سالہ صبا کے والد نے سارا قصہ بیان کردیا اور مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل 22 سالہ صبا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ والد کی مدعیت میں سعیدآباد تھانےمیں درج کیا گیا ، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی اور شوہر کو ملوث قرار دیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا ہے کہ بیٹی نے 4 سال قبل عرفان سے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد عرفان صبا کو صادق آبادلے گیا تھا اور چار ماہ قبل عرفان اور صبا کراچی شفٹ ہوگئے تھے۔

ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ داماد عرفان نشہ کرتاہےاور گھر آکر صباپرتشدد کرتا تھا، جب بھی صباہمارے گھر آتی توعرفان منع اور غصہ کرتا تھا، چنددن قبل صبااور عرفان بلدیہ سیکٹر 12 میں شفٹ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں‌: ’کراچی: باپ فرار، بچے ماں کی لاش سے لپٹ کر روتے رہے

والد نے بتایا کہ کل صبح 5 بجےعرفان نے کال کرکے کہاصباکی لاش پڑی ہے،آکرلےجاؤ، صباکل رات کو اپنے دونوں بچےہمارے گھر چھوڑ کرگئی تھی، عرفان کی کال کے بعد میں اورمیرا بیٹا عثمان پہنچے تو صباکی لاش فرش پرپڑی تھی اور اس پر چادر ڈالی ہوئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق لاش کی گردن پرنشانات موجودتھے، ہم نے 15 پر کال کی اور لاش سول اسپتال منتقل کی، عرفان نے نامعلوم رنجش کی بنا پر تشدد کر کے صبا کاقتل کیا۔

ملزم عرفان کی تصویر اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ، پولیس نے کہا کہ ملزم گرفتار نہیں ہوسکا، تحقیقات کر رہے ہیں، ملزم کا سی ڈی آر اور قریبی رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں تیار

0
بشریٰ بی بی

اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیر کو سزا کیخلاف اپیلیں دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں گئیں ، ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

اپیل کے ڈرافٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے اور احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار کی استدعا کی گئی ہے۔

اپیل میں عمران خان  اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے، اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے۔

اپیل کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کاغلط استعمال کیا ، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ این سی اے سے معاہدے کامتن حاصل نہ کرناتفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی حکام کوشامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا ، استغاثہ مکمل شواہدپیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یاد رہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان  کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

عدالت نے کہا تھا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پربانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید اور بشریٰ بی بی کو مزید 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

کراچی میں بچی نے شور مچا کر اغوا کی کوشش ناکام بنادی

0
کراچی میں بچی نے شور مچا کر اغوا کی کوشش ناکام بنادی

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی میں بچی نے شور مچا کر اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی میں بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، خاتون اور بچی کے شور مچانے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

سیکٹر ڈی میں پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹٰج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں خاتون کو بچی کے ہمراہ گلی سے پیدل جاتے دیکھا جاسکتا ہے، موٹر سائیکل پر دو ملزمان آئے، ایک اترا اور بچیکو پکڑنے لگا۔

فوٹیج میں بچی کو پیچھے ہٹتے اور شور مچاتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں خاتون بھی مددد کے لیے پکار کررہی ہے۔

ملزمان صورتحال دیکھ کر موٹر سائیکل پر بیٹھے اور فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی کامران خان کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں، خاتون نے بتایا ملزم نے کہا بچی دو ورنہ انگلی کاٹ دوں گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بتایا کہ ملزمان بچی کو لے جانا چاہتے تھے، فیملی کا بیان لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

آن لائن لاٹری خریدنے والے ہوشیار ہوجائیں!

0
آن لائن لاٹری

کراچی: آن لائن لاٹری خریدنے والے ہوشیار ہوجائیں! دھوکہ دہی اور فراڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز نے لاٹری خریدنے والوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر نے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن لاٹری کے نام پر ملکی وغیر ملکیوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں فیاض رضا، محمداشرف، محمدعمران اور ظفر راجپوت شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان موبائل ایپلی کیشنز سے ملکی وغیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے ہیں۔

ملزمان نے حکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے ہیں، بینرز کے ذریعے بھی غیرملکیوں سےرقم بٹورنے کا سلسلہ جاری تھا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان اسپوف کالز کے ذریعےملکی وغیر ملکی شہریوں سے رابطہ کرتے تھے، کالز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈزکی معلومات حاصل کرتے تھے۔

حکام نے بتایا کہ پاس ورڈز ،کوڈز سے ملزمان شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 10 دہشت گرد گرفتار

0
را کے دہشت گرد

لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں سمیت 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 آپریشنز کیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3دہشتگردگرفتار ہوئے جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹر 11، حفاظتی فیوز ، تار، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت محمد رفیق، اکبر ، زین اللہ، اویس احمدکےناموں سے ہوئی، دہشت گرد احسان ، سجاد، لقمان اور ندیم کو بھی گرفتار کیا گیا۔

دہشتگرد مختلف مقامات پرکارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 2893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 111849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی

0
قومی ایئرلائن (پی آئی اے)

کراچی : پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی، جلد پابندی ہٹانے کے بعد فلائٹ آپریشن شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ائیرلائن نے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ، چند روز میں پابندی ہٹانے کے بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا۔

ائیر بلیو نے لاہور، اسلام آباد سے برطانیہ کیلئے پروازوں کے آغاز کی تیاری شروع کی ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ نے لندن اور مانچسٹر ائیرپورٹ پراسسٹنٹ منیجرٹرمینل کسٹمرسروسز کیلئے بھرتی کا آغاز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے یوکے نیشنل افراد سے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔

خیال رہے یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ہٹوانے کے لیے متحرک ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شرو ع کی جائیں گی۔

فریڈم نیٹ ورک کا پیکا ایکٹ میں ترامیم پر تشویش کا اظہار

0
سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم

اسلام آباد : فریڈم نیٹ ورک نے پیکا ایکٹ میں متنازع ترامیم تنقیدی صحافت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر آزادی اظہار کو محدود کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آزادئ صحافت کے لیے آگہی کی کوشش کرنے والے غیر ریاستی ادارے فریڈم نیٹ ورک نے سائبرکرائم قوانین اور پیکا ایکٹ میں ترامیم پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

فریڈم نیٹ ورک نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں متنازع ترامیم سے سوشل میڈیا پر آزادی اظہار کو محدود کر دیا گیا، حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترامیم اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لیے بغیر منظورکرائیں۔

غیر ریاستی ادارے کا کہنا تھا کہ حکومت کو متنازع قانون سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کا اختیار مل گیا۔

فریڈم نیٹ ورک نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ کی متنازع ترامیم ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری کیلئے سنگین خطرہ بن گئیں، متنازع ترامیم غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے بجائے اختلاف رائے کو دبائیں گی۔

مزید پڑھیں : صحافتی تنظیموں کا پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف ملک گیر احتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

ادارے نے مزید کہا کہ متنازع ترامیم تنقیدی صحافت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے، ترامیم کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے حکومت سے تعاون کو تیار ہیں۔

یاد رہے صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ میں متنازع ترمیم مسترد کرتے ہوئے بل کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے اوراحتجاجی تحریک کا اعلان کیا تھا۔

پی ایف یوجے، پی بی اے، سی پی این ای، ایمنڈ اور اے پی این ایس پرمشتمل صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے۔

شرکا نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے مشاورت کے بغیر متنازع بل منظورکروا کر وعدہ خلافی کی، متنازع بل کا محور صرف سوشل میڈیا نہیں، ہدف الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بھی ہیں۔

حکومت اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کرناچاہتی ہےتوسینیٹ میں متنازع بل کی منظوری مؤخرکی جائے، بصورت دیگر جوائنٹ ایکشن کمیٹی احتجاج شروع کردے گی-

نوبیاہتا جوڑا ملتان ٹیسٹ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا

0

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں نوبیاہتا جوڑا بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں نوبیاہتا جوڑا دُلہا اور دُلہن میچ دیکھنے کے لیے تیار ہوکر پہنچے اور دُلہن کی خواہش پر دُلہا اسے ولیمے کے لباس میں ہی اسٹیڈیم لے کر پہنچ گیا۔

اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی لائیو میچ نہیں دیکھا، اس لیے شوہر سے لائیو میچ دیکھنے کی فرمائش کی تھی جسے اُنہوں نے پورا کردیا۔

دولہا نے بتایا کہ آج ہمارا ولیمہ ہے، ہماری دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیاب کرے۔

واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز نے ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ سے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا اور جلد ہی دو وکٹیں گرا دیں۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایک کھلاڑی کو آؤٹ کردیا، انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پر آؤٹ کیا۔

ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 9 رنز پر حاصل کی، ساجد اور نعمان کی جوڑی نے مل کر اگلی 5 وکٹیں 12 اوورز کے اندر ہی حاصل کرلیں۔

پاکستانی بولرز کو آخری وکٹ کے لیے سخت محنت کرنا پڑی، مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 163 رنز تک پہنچایا جس کے بعد نعمان علی نے آخری وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر41.1 اوورز بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی 6، ساجد خان 2 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کونسا پاکستانی کھلاڑی شامل؟

جبکہ پہلی اننگ میں پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف 154رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، ملتان ٹیسٹ کے پہلے ہی روز20 وکٹیں گرگئیں۔

اسرائیل کے لیے خوف کی علامت سجھے جانے والے یحییٰ سنوار کی نئی ویڈیو نے دنیا کو چونکا دیا

0
یحیٰ سنوار

غزہ: عرب ٹی وی الجزیرہ نے حماس کے شہید رہنما یحیٰ سنوار کی ایک اور ڈاکیومنٹری جاری کی ہے، جس میں ان کے حوالے سے کیے گئے انکشاف نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا ہے۔

اسرائیل جس کو غزہ کے طول و عرض میں تاریک غاروں ڈھونڈتا رہا، وہ زمین کے سینے پر ہر پل میدان جنگ مین برسرِ پیکار رہا۔

جاری کی گئی نئی ویڈیو میں یحییٰ سنوار کو شال اوڑھے غزہ کی تباہ حال، کھنڈر بنی عمارتوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں نہ صرف وہ جنگی حکمتِ عملی پر غور کرتے تھے، بلکہ غزہ کی گلیوں میں بے خوف صییونی ٹینکوں کو بھی نشانہ بناتے رہے تھے۔

حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا

یاد رہے کہ یحییٰ سنوار گزشتہ سال 16 اکتوبر کو اسرائیلی ڈورن حملے میں شہید ہوئے تھے۔