اتوار, جون 23, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 16625

احسن اقبال کے خلاف کوئی نئی انکوائری شروع نہیں کی، نیب

0

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کی تحقیقات سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال کے خلاف کوئی نئی انکوائری شروع نہیں کی گئی۔

نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال کے خلاف نئی تحقیقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نیب کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ ہی کسی نئی انکوائری کا آغاز کرنے کا مجاز ہے، احسن اقبال کے خلاف کوئی نئی انکوائری شروع نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں نیب نے اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال سے تفتیش مکمل کی تھی۔

مزید پڑھیں: ہائی پاورانکوائری کمیشن کو احسن اقبال کے خلاف پہلا کیس موصول

احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے اُن سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کےقائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا۔دستاویز کےمطابق احسن اقبال نےقومی خزانےکوسترارب کانقصان پہنچایا۔

احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سےبھیجاگیا تھا، کیس سےمتعلق اہم شواہداوردستاویزی ثبوت بھی انکوائری کمیشن کوموصول ہوگئے تھے۔

دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ احسن اقبال نےقومی خزانےکو مبینہ طور پر50سے70ارب کانقصان پہنچایا،2015میں بولی کےبعدٹھیکےسےپہلےہی کمپنی سے2013میں ایم اویوکیاگیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن نےدستاویزکاجائزہ لیناشروع کردیا اور ضرورت پڑنےپر حکام احسن اقبال کوطلب کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا اور ولی عہد سے ملاقاتیں

0

ریاض: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن اور عالمی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ریاض پہنچنے کے بعد سعودی فرمانروا اور ولیٔ عہد سے ملاقاتیں کیں، جن میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی قیادت کے ساتھ علاقائی امن کی خاطر خطے میں اختلافات ختم کرنے پر گفتگو کی، اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

مزید تفصیل:  وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

دوسری طرف پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مشاورتی عمل شروع ہو گیا ہے، عمران خان پاکستانی وفد جب کہ محمد بن سلمان سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، مشاورتی عمل میں سعودی عرب اور ایران میں جاری تنازعے کے ممکنہ حل پر غور کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم ایرانی قیادت سے ملاقاتوں پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اعتماد میں لیں گے۔

قبل ازیں، وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچے تو شاہ خالد ایئر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض، وزیر مملکت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے ان کا استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہم راہ ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر خورشید شاہ کا ہاتھ چومنے والا پولیس انسپکٹر معطل

0

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا ہاتھ چومنے والے پولیس اہل کار انسپکٹر شاہ نواز کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس انسپکٹر شاہ نواز نے سکھر کی احتساب عدالت کے باہر ڈیوٹی کے دوران پی پی رہنما خورشید شاہ کا ہاتھ چوما تھا، جس پر ایس ایس پی عرفان سموں نے انھیں معطل کر دیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سکھر نے معطل انسپکٹر کے خلاف مزید تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی سکھر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ کو آج آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جہاں سیکیورٹی پر مامور پولیس انسپکٹر نے ان کے ہاتھ پر بوسہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آمدن سے زائد اثاثے کیس : خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

خیال رہے کہ آج احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کا 6 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 21 اکتوبر کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، خورشید شاہ کا کہنا تھا میں 22 سال کی عمر سے کاروبار کر رہا ہوں، جیلوں سے نہیں ڈرتا۔

نیب کے وکلا نے عدالت کو بتایا تھا کہ خورشید شاہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، ہم نے خورشید شاہ سے پوچھا کہ آمدن کے ذرائع بتائیں تو شاہ صاحب کہتے ہیں فیملی والوں سے پوچھ لو۔ نیب کے وکیل نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کے تین بینک اکاؤنٹس ملے ہیں، جن میں 28 کروڑ روپے موجود ہیں، جس کے متعلق پوچھا ہے مگر کوئی جواب نہیں دے رہے۔

شاہد حیات انتقال کرگئے

0

کراچی: سابق ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات  کینسر کے مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد حیات کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور وہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج بھی تھے۔

شاہد حیات کا اب سے کچھ دیر قبل انتقال ہوا جس کی ڈاکٹرز اور اُن کے اہل خانہ نے بھی تصدیق کی۔ وہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ، کراچی پولیس چیف اور ایڈیشنل آئی جی سندھ کے عہدوں پر بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے تھے۔

اہل خانہ کے مطابق شاہدحیات کی نمازجنازہ کل1:45پرگارڈن ہیڈکوارٹرز میں ادا کی جائےگی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن نے سابق پولیس انسپیکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہد حیات نے کراچی آپریشن میں اہم کردار ادا کیا، پولیسنگ میں بھی ان کی کارکردگی بہت اہم رہی، کراچی میں قیام امن کےلیےشاہدحیات کی کاوشیں یادرکھی جائیں گئیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ نمازجنازہ کے بعد میت کو لاہور پھر ڈی آئی خان روانہ کیاجائےگا۔

یاد رہے ڈائریکٹر ایف آئی اے 2016 جولائی کی 29 تاریخ کو شاہد حیات نے حکومت سے رخصت طلب کی اور وہ چارج نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس کی ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

پولیس انسپیکٹر کو کراچی کے مختلف کیسز کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی، انہوں نے مصطفیٰ کمال کی واپسی کے بعد ان کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ایم کیو ایم کے تعلقات کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات شروع کی تھیں۔قبل ازیں شاہد حیات نے ایگزیکٹ اسکینڈل سمیت دیگر بڑے کیسوں کی تحقیقات مکمل کی ہیں۔

شاہد حیات کو کینسر کے مرض کی تشخیص 2016 میں ہوئی تھی، اسی دوران اُن کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں نیروبی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سابق ایڈیشنل آئی جی سندھ کو پھپھڑوں کے کینسر کا مرض بگڑنے کے بعد کینیا سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا علاج کیا اور پھر طبیعت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دی تھی۔

بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو بجلی کے جھٹکے لگاتی ہے، امریکی اخبار کا انکشاف

0

نیویارک: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج حراست میں لیے جانے والے کشمیریوں کو بجلی کے جھٹکے دیتی اور انہیں الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بھارتی اقدامات کو خلاف جمہوریت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے مقبوضہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا نہیں کیا، وادی میں بھارتی فوج کی جبری حراست کے حوالے سےمسلسل اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق سیاستدان،ادیب،دانشوراورسماجی کارکن بھارت کی قیدمیں ہیں، 2ماہ سےزیادہ عرصہ گزرنےکےباوجودکشمیرمیں کریک ڈاؤن ہے، 13سال تک کےبچوں کوبھی بھارتی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے حراست میں لیے جانے والے کشمیری نوجوانوں کوبجلی کے جھٹکے دئیے اور  انہیں الٹا لٹکا کر تشدد بھی کیا، مودی سرکار عالمی میڈیا اور امریکی سینیٹرز کو کشمیر جانے نہیں دیتی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرکی صورتحال، ملائیشین وزیراعظم میدان میں آگئے ، مودی پریشان

یاد رہے کہ آج بھارتی فوج نے سری نگر میں سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی ہمشیرہ کو احتجاج کرنے پر گرفتار کیا۔ سابق وزیراعلیٰ کی صاحبزادی اور ہمشیرہ آرٹیکل 370 اے کے خاتمے اور مسلسل نافذ ہونے والے کرفیو کے خلاف مظاہرے کررہی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال اگست میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے آرٹیکل میں ترمیم کی جس کے بعد سے وہاں پر مسلسل کرفیو نافذ ہے، وادی میں بھارتی اقدامات کی وجہ سے مواصلات بند ہے جبکہ اشیائے خوردونوش اور ادویات کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

0

ریاض: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے، شاہ خالد ایئر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کے مشن پر وزیر اعظم عمران خان ریاض پہنچ گئے ہیں، جہاں گورنر ریاض، وزیر مملکت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہم راہ ہیں۔ وزیر اعظم نے گورنر ریاض فيصل بن بندر بن عبد العزيز سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت کو دورہ ایران میں پیش رفت پر اعتماد میں لیں گے، عمران خان کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے اقدام کا حصہ ہے۔

’’ایران سعودی کشیدگی کا حل، اسلام آباد مذاکرات کی میزبانی کو تیار ہے‘‘

عمران خان سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل اتوار کو وزیر اعظم نے خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایران کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں انھوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے کہا دونوں ممالک کے تنازع کی وجہ سے خطے اور دنیا کو نقصان ہوگا کیوں کہ تیل کی قیمتیں بڑھیں گی، خلیج کی موجودہ صورتحال پر تنازعات سے بچنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سہولت کاری کر سکتے ہیں۔

صلاح الدین قتل، والد نے تینوں‌ اہلکاروں‌ کو معاف کردیا

0

رحیم یار خان: پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان صلاح الدین کے والد نے بیٹے کی موت کے لیے ذمہ دار تینوں اہلکاروں کو معاف کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کے والد نے حکومت کے سامنے تین مطالبات پیش کیے تھے جن میں سے دو تسلیم کرلیے گئے۔ صلاح الدین کے والد نے گاؤں کی سڑک اور گیس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جنہیں منظور کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی محمد افضل اور پولیس اہلکاروں کے درمیان صلح نامہ موضع گورالی کی مسجد میں ہوا جس کے بعد انہوں نے مقدمہ واپس لینے کا اعلان کیا۔ْوالد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیٹے کے قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کردیا۔

مزید پڑھیں: اے ٹی ایم توڑنے والے صلاح الدین کی قبر کشائی کردی گئی

یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل صلاح الدین نامی شخص کو مبینہ طور پر بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے جرم میں پولیس نے حراست میں لیا تھا، اس دوران نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔ صلاح الدین نے بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے بعد کیمرے میں دیکھ کر منہ چڑایا تھا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صلاح الدین کی وجہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی البتہ فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نوجوان پر تشدد ہوا البتہ اسے وجہ موت قرار نہیں دیا جاسکتا۔

آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

0

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے پارٹی ارکان کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کل سہ پہر پارٹی ارکان کا اہم اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں ارکان سے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے تجاویز لی جائیں گی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف آزادی مارچ سے متعلق حکمت عملی بنائے گی، اجلاس میں سیاسی، معاشی معاملات، اور مہنگائی سے متعلق فیصلوں کا بھی امکان ہے۔

علاوہ ازیں، وزیر اعظم دورۂ سعودی عرب، ایران اور چین پر بھی ارکان کو اعتماد میں لیں گے، تنظیم سازی، صوبائی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  آزادی مارچ پر مذاکرات کا آپشن کھلا ہے، ہمارے دروازے بند نہیں، وزیراعظم عمران خان

یاد رہے کہ اس سے قبل 12 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آزادی مارچ پر بات چیت کا آپشن کھلا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سے بات چیت کے لیے کمیٹی کی فی الحال ضرورت نہیں، اگر کوئی خود مدرسہ ریفارمز سمیت تمام اہم ایشوز پر بات کرنا چاہے تو ہمارے دروازے بند نہیں۔

یہ بات انھوں نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس میں کہی تھی، جس میں جے یو آئی ف کا آزادی مارچ اور دھرنا زیر غور آیا تھا، عمران خان نے حکومتی ترجمانوں پر واضح کیا کہ کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کو بھی اہم ٹاسک دیا تھا اور سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

برطانوی شاہی جوڑے کا ’ٹک ٹک‘ رکشے میں سفر، ویڈیو دیکھیں

0

اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے شہزادے ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ٹرک آرٹ سے مزین رکشے میں سفر کر کے سب کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خصوصی دورے پر آیا برطانوی شاہی جوڑا برطانوی سفارت خانے کی جانب سے منعقد تقریب ’’پاکستان مونومنٹ‘‘ میں شرکت کے لیے رکشے میں پہنچا۔

شاہی جوڑے کی رکشے میں آمد ہوئی اور وہاں روایتی موسیقی کے ساتھ دونوں کا استقبال کیا گیا، شہزادہ ولیم نے اس موقع پر شیروانی اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن سبز رنگ کا مشرقی شلوار قمیص زیب تن کیا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہی جوڑے کے رکشے میں سفر کرنے کے اقدام کو بہت زیادہ سراہا گیا۔ اسلام آباد کے مغربی علاقے شکرپڑیاں میں  2004 کو تعمیر ہونے والی ثقافتی عمارت پاکستان میں اتحاد کی علمبرداری کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ کا شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچا ہے، شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کا اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہوں نے صدر و وزیر اعظم سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ شاہی جوڑا اسلام آباد کے اسکول بھی کیا جہاں دونوں طالب علموں کے ساتھ گھل مل گئے تھے۔

رکشے کی تیاری

وزیر اعظم خطے میں امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے: فردوس عاشق

0
پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملت اسلامیہ میں اتحاد و یگانگت کے داعی بن کر ابھر رہے ہیں، وہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق نے وزیر اعظم کے مختصر دورہ سعودی کے بارے میں کہا ہے کہ عمران خان سعودی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی صورت حال پر بات کریں گے۔

انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی روابط ہیں، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان سے باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے آزمایش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

تازہ ترین:  ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کا مشن ، وزیراعظم سعودی عرب روانہ

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ سعودی قیادت کو دورۂ ایران میں پیش رفت پر اعتماد میں لیں گے، عمران خان کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے اقدام کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایران کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے انھیں بتایا کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔