دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 30 جون تک شیڈول تمام کوالیفائنگ ایونٹس ملتوی کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرونا وائرس کے باعث 30 جون تک شیڈول تمام کوالیفائنگ ایونٹس ملتوی کردئیے، ایونٹ میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 اور ورلڈ کپ لیگ کے میچز شامل ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کمیٹی آنے والے ایونٹس پر نظر رکھی ہوئی ہے، کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو آئندہ ماہ اپریل میں دنیا کے سفر پر لے کر نکلنا تھا لیکن آئی سی سی نے ٹرافی ٹور پلان بھی فی الحال ملتوی کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کا کرونا کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے کا اعلان
آئی سی سی کے مطابق صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس سمیت کئی بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہوچکے ہیں اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک ورلڈ کپ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچز بھی ملتوی کردئیے گئے تھے۔