جمعرات, مئی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 21

اسرائیل کا حماس کے دو سینئر ارکان کو شہید کرنے کا دعویٰ

0
اسرائیل کا حماس کے دو سینئر جنگجو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنی کارروائیوں کے دوران فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے دو سینئر جنگجو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے غزہ پٹی میں حماس کے دو سینئر جنگجو سید ابو حسنان اور مصطفیٰ المتوق کو شہید کیا۔

ٹیلی گرام پر شائع بیان میں کہا گیا کہ ابو حسنان دیر البلاح بریگیڈ میں حماس کی ایلیٹ نخبہ یونٹ کے رکن تھے جنہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا یرغمالیوں کی رہائی میں حصہ لینے والے حماس کے اہم جنگجو کی شہادت کا دعویٰ

مصطفیٰ المتوق کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ حماس کے جبالیہ بریگیڈ میں آپریشن آفیسر تھے جنہوں نے غزہ میں اسرائیلی افواج کے خلاف حملوں کی ہدایات دیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے جمعرات کو پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین (PFLP) کے رکن علی ندال حسنی سرافیتی کو غزہ میں ایک الگ حملے میں نشانہ بنایا۔

علی ندال حسنی سرافیتی نے 2002 سے 2015 کے درمیان PFLP کا رکن بننے، جنگجوؤں کو تربیت دینے اور حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں 13 سال سزائے قید کاٹی۔

بھارت میں بی جے پی کارکنوں کا مسلمان تاجروں پر حملہ

0
بھارت میں بی جے پی کارکنوں کا مسلمان تاجروں پر حملہ

پہلگام حملے کا انتقام لینے کیلیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انتہا پسند کارکنوں نے مسلمان تاجروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ دادر بازار میں چھوٹے مسلمان تاجروں کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

شیواجی پارک پولیس نے تاجر سوربھ مشرا کی شکایت پر بی جے پی مہیم اسمبلی کی صدر اکشتا ٹنڈولکر اور سمیت 9 بی جے پی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

شکایت کنندہ سوربھ مشرا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا۔ اکشتا ٹنڈولکر اور اس کے 8 کارکن رنگولی اسٹور کے سامنے دادر بازار پہنچے اور تاجروں سے پوچھا کہ کیا وہ مسلمان ہیں؟

سوربھ مشرا نے الزام لگایا کہ ملزمان نے صوفیان شاہد علی نامی تاجر سے اس کا نام پوچھا اور پھر اس کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنایا، جب وہ جان بجا کر بھگنے لگا تو ملزمان نے اس کا پیچھا کیا اور دوبارہ حملہ کیا۔

دوسری جانب اکشتا ٹنڈولکر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بھارت میں رہ رہے ہیں۔

اکشتا ٹنڈولکر نے کہا کہ میں نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ بہت سے غیر قانونی تارکین وطن علاقے میں پھل اور سبزیاں بیچ رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملزمان کے خلاف شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں دفعہ 189(2)، 191(2)، 115(2)، 351(2)، 352 اور 37(1) 135 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا

0
کراچی واٹر ٹینکر

کراچی : شہر قائد میں سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید دو افراد کو کچل ڈالا جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن نشان حیدر چوک کے قریب تیز رفتار ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا، جاں بحق اور زخمی دونوں نوجوان ہیں، جاں بحق نوجوان کی شناخت 22 سالہ مزمل اور زخمی کی شناخت 20 سالہ فیضان کے نام سے کی گئی تاہم جاں بحق اور زخمی افراد کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسرے واقعے میں بلدیہ ٹاوٴن رئیس گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچلا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جان بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت اشفاق علی اور زخمی کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ موچکو پولیس نے ٹرک تحویل میں لیا ہے فرار ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے، موٹر سائیکل سوار افراد حساس ادارے کے سول ملازمین بتائے جاتے ہیں تاہم لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر پابندی کے باوجود رکشے کیوں رواں دواں ہیں؟ ویڈیو رپورٹ

0
رکشے ٹریفک پولیس کراچی

پابندی کے باوجود شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، عبداللہ ہارون روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر رکشے چل رہے ہیں، آئی آئی چندریگر روڈ پر سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب عارضی رکشہ اسٹینڈ بھی قائم ہو گئے۔

ٹریفک پولیس شہر قائد میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے میں ناکام نظر آتی ہے، اہم شاہراہوں پر غلط سمت سے ڈرائیونگ اور تیز رفتاری ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی ہے۔ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف ایم آر کیانی روڈ اور شاہراہ کمال اتاترک پر بے ہنگم ٹریفک اور غلط سمت میں سفر بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔


کراچی کی کن سڑکوں پر رکشوں کی آمدورفت پرپابندی ہوگی؟


ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کم نفری کی وجہ سے رکشوں کو روکنا ممکن نہیں، رکشہ ڈرائیوروں نے الزام لگایا ہے کہ رشوت نہ دینے کی صورت میں ہزاروں روپے جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔


ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


شاہد آفریدی کا پہلگام سے متعلق بیان دانش کنیریا کو ہضم نہ ہوا، الزامات کی بوچھاڑ کردی

0
شاہد آفریدی کا پہلگام سے متعلق بیان دانش کنیریا کو ہضم نہ ہوا، الزامات لگادیے

پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ایک پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

پاکستان میں پیسہ کمانے اور نام بنانے کے بعد سابق کرکٹر دانش کنیریا بیرون ملک منتقل ہوچکے ہیں اور اکثر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔

کنیریا کا کہنا تھا کہ ” شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار بھی کیا تھا۔

قبل ازیں شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ واقعہ بھارت کا ڈراما ہے وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مار دیتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہاتھا کہ ایک گھنٹے تک کارروائی ہوتی ہے اور 8 لاکھ فوجی نہیں آئے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ بھارت کی ایسے بلنڈرز مارنے کی عادت پرانی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی ملک یا مذہب سپورٹ نہیں کرتا۔ ہمیشہ کوشش کی کہ بھارت سے اچھے تعلقات ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی کبڈی کی ٹیم پاکستان آ جاتی ہے، لیکن کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی۔ اگر بند کرنی ہے تو پھر تمام چیزیں ہی بند کرو۔

محمد عامر، بابر کی کمزوریوں سے بخوبی واقف تھے، شعیب اختر

واضح رہے گزشتہ دنوں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ تاہم مودی سرکار کے اقدامات پر خود بھارت میں سوالات اٹھائے اور تنقید کی جا رہی ہے۔

کراچی میں پانی کی سپلائی بند کرنے کا اعلان ، کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

0
کراچی پانی کی سپلائی

کراچی : جامعہ کراچی کے قریب 84 انچ قطر لائن لیک ہونے کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں پانی کی 84 انچ کی لائن پھٹ گئی، جس کے باعث پانی اسٹاف کالونی میں موجود اساتذہ کے گھروں میں داخل ہوگیا اور گھر میں زیر استعمال اشیاء خراب ہوگئی، پانی کی وجہ سے متعدد اساتذہ دوسری جگہ منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

واٹرکارپوریشن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ جامعہ کراچی میں پانی کی لائن متاثر ہونے کے بعد وال آپریشن روک دیا ہے ، ٹیمیں جائےوقوعہ پہنچ گئیں اور متاثرہ لائن کوچیک کیا۔

،ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام شروع کرنے کیلئے پانی کاپریشر کم کردیاگیا ہے ، پانی کی مقدارمیں کمی کے فوراً بعد مرمتی کام شروع کیاجائے گا۔

کراچی کی خبریں

ترجمان نے بتایا کہ پانی کی لائن کامرمتی کام 96 گھنٹوں میں مکمل کرلیاجائےگا، مرمتی کام کےدوران مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی۔

واٹر کارپوریشن نے کہا کہ مرمتی کام کے باعث جمشید ٹاؤن، لیاقت آباد، ناظم آباد، کورنگی ،لانڈھی و دیگر علاقے متاثر ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

0
عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ تحلیل ہوگیا۔

لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تھا تاہم اب جسٹس طارق محمود باجوہ نئے 2 رکنی بینچ میں شامل ہیں۔

جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں نیا بینچ انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کے خلاف 5 مئی سے سماعت کرے گا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ 5 مئی سے بہاولپور بینچ میں مقدمات پر سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے مقدمے میں 17 ملزمان پر فرد جرم عائد

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے منظوری کے بعد مقدمات کی سماعت کا نیا ججز روسٹر جاری کر دیا۔

عمران خان نے 11 جنوری 2025 کو جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی تھیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 9 مئی کو عمران خان اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے، واقعات میں ان کا کوئی کردار نہیں مگر سازش کا الزام لگا اور مقدمات میں نامزد کیا گیا۔

درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ عمران خان 2 برس سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، ماتحت عدالت نے بھی حقائق کو نظر انداز کر کے ضمانتیں مسترد کیں۔

اس میں استدعا کی گئی تھی کہ 8 مقدمات میں رہائی کیلیے ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائے۔

اس سے قبل عمران خان نے ضمانت کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا، بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے 12 مقدمات میں سے 4 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی اور 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں تھیں۔

پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی

0
پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز

اسلام آباد : پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، گزشتہ روزاحمد حسن عربی نے ارنب گوسوامی کے شو میں تلخ حقائق بیان کئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی وزیراعظم آفس نے بھارتی میڈیا کوخصوصی ہدایات کی ، جس میں پاکستانی تجزیہ کاروں و صحافیوں پر بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی کی ہدایت کی ہے۔

آر ٹی ای نیوز نے بتایا کہ مودی نے بھارتی میڈیا کو پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو مدعو کرنے سے روکا ہے۔

بھارتی میڈیا کو پاکستانی اپوزیشن پارٹیز کے لیڈرز کو شو میں بلانے کی ہدایت کردی گئی تھی تاہم گزشتہ روز احمد حسن عربی نے ارنب گوسوامی کے شو میں تلخ حقائق بیان کئے تھے۔

مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، اے آر وائی نیوز سمیت 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی

اس سے قبل بھارت میں اے آر وائی نیوز سمیت سولہ پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا ان چینلز نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سمیت دیگر جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی، جس کے بعد بھارت کو سچ اور حقائق بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف جھوٹ لگنے لگے۔

خیال رہے پہلگام واقعے کی حقیقتیں آشکار کرنے پر بھارتی میڈیا تلملا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہوئے واقعے پر جھوٹا اور گمراہ کن بیانیہ پیش کیا جا رہا ہے لیکن اس کی مثال پیش نہیں کی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی چینلز پرپابندی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں اوراندرونی تضادات کو چھپانے کی کوشش جاری ہے۔

آسام کے جنگلات سے معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمد

0

مشہور ویب سیریز ’فیملی مین 3‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے بھارت کے اُبھرتے ہوئے اداکار روہت بسفور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روہت بسفور کی لاش آسام کے گربھانگا کے جنگلات میں ایک آبشار کے نزدیک سے برآمد کی گئی ہے، جہاں وہ اپنے چند دوستوں کے ساتھ پکنک کی غرض سے گئے تھے۔

بھارتی اداکار روہت نے حال ہی میں مقبول ویب سیریز فیملی مین 3 میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کی توجہ سمیٹی تھی۔

روہت کچھ عرصہ قبل گوہاٹی سے ممبئی منتقل ہوگئے تھے تاکہ اداکاری کے میدان میں اپنی شناخت قائم کر سکیں۔ ان کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور فلمی حلقوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، روہت کے اہل خانہ نے ان کی موت کو حادثہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملیالم ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والے اداکار دلیپ سنکر کی ترواننت پورم کے ایک ہوٹل کے کمرے میں گلی سڑی لاش برآمد ہوئی تھی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دلیپ سنکر ایک جاری سیریل کی شوٹنگ کے سلسلے میں شہر ترواننت پورم میں تھے۔ پروڈکشن ٹیم نے بتایا کہ وہ آخری بار دو روز قبل سیٹ پر آئے تھے۔

شوٹنگ میں وقفہ تھا اور دلیپ سنکر ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، انہیں صحت سے متعلق کچھ مسائل تھے تاہم پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ہوٹل کے عملے نے دو دنوں سے بند کمرے سے بدبو آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔

نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو آئینہ دکھادیا، ویڈیو وائرل

دلیپ سنکر مشہور ٹی وی سیریلز امایاریات اور پنچگنی میں اپنے کرداروں کیلیے جانے جاتے تھے۔ انہیں قیام کے دوران ہوٹل کے کمرے سے باہر نہیں دیکھا گیا۔

کراچی : صندوق سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

0
کراچی خاتون کی لاش

کراچی : غازی گوٹھ میں صندوق سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ، لاش کی شناخت نہ ہوسکی، نادرا ریکارڈ سے لاش کی شناخت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرغازی گوٹھ میں صندوق سے خاتون کی تشددزدہ لاش ملی ہے، پولیس نے کہا کہ عمررسیدہ نامعلوم خاتون کی لاش2روز پرانی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئےجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کےچہرےپرتشددکےنشانات بھی ہیں تاہم لاش کی شناخت نہ ہوسکی، مقتولہ کے ورثا بھی سامنے نہیں آئے، اب نادرا ریکارڈ سے لاش کی شناخت کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے نجی ہوٹل سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھیِ جسے بہیمانہ تشدد کے بعد چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 25 سالہ مقتولہ کو سابق شوہر نے چھری کے وار کرکے قتل کیا، خاتون اور ملزم کے درمیان مبینہ طور پر علیحدگی ہوچکی تھی۔

مقتولہ خاتون اپنے سابق شوہر کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھی، شوہر کے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کے دوران جھگڑا ہوا، خاتون کو تشدد اور چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا۔