منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 22602

بریگزٹ معاہدہ برطانیہ کو سزا دینے کے لیے ہے، سیمی ولسن

0
بریگزٹ کی خبریں

لندن: برطانیہ کی ڈپلومیٹک یونینسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ تھریسا مے کی بریگزٹ ڈیل سے یورپی یونین ، برطانیہ کو سزا دینے کی پوزیشن میں آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بریگزٹ سے متعلق ڈی یو پی کے ترجمان اور بریگزٹ کے کٹر حامی سیمی ولسن نے خبردار کیا ہے کہ یورپین یونین برطانوی عوام کے جمہوری فیصلے کا احترام نہیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ میرا خیال ہے کہ برطانوی عوام اب محسوس کررہے ہیں کہ یورپی یونین برطانیہ کے منتخب نمائندوں کی رائے کی اہمیت دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ یورپی یونین نے بالکل واضح کردیا ہے کہ وہ نہ ہماری وزیراعظم کی عزت کرتے ہیں، نہ ہی ہمارے اداروں کی، نہ ان کی نظر میں ہمارے جمہوری فیصلوں کی اہمیت ہے اور نہ ہی ہمارے عوام کی جنہوں نے ایک جمہوری عمل سے یہ فیصلہ لیا ہے‘‘۔

انہوں نے یہ بھی خیال ظاہر کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں کسی دوستانہ معاہدے پر پہنچنے کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے۔

بریگزٹ: ہرگزرتا لمحہ تاریخ رقم کررہا ہے

سیمی ولسن نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے خواہش ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ ہمیں بطور پارٹنر رکھنے کے خواہش مند ہیں ، لیکن یہ ڈیل ظاہر کررہی ہے کہ وہ ہمیں یورپین یونین سے علیحدگی کی سزا دیناچاہتے ہیں اور اس معاہدے سے انہیں ایسا کرنے میں آسانی رہے گی۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے بریگزٹ ڈیل پر ممبران ِ پارلیمنٹ کے اعتراض کے بعد برسلز کا دورہ کیا تھااور یورپی یونین سے آئرش تنازعے کے مجوزہ حل پر قانونی معاہدہ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جو کہ ناکام رہی تھی۔

یورپی یونین کی جانب سے واضح کردیا گیا تھا کہ اب اس معاہدے کی کسی بھی شق پر مزید مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے اور برطانیہ کو من و عن اس پر عمل کرنا ہوگا۔ یادر ہے کہ آئندہ سال مارچ میں برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدہ ہونا طے شدہ ہے، جس کے لیے برطانوی عوام کی اکثریت نے ریفرنڈم میں ووٹ دیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے صفائی مہم کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا

0
Mahmood Khan

پشاور: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں بتدریج اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صفائی مہم کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ بھی موبائل ایپلی کیشن سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صورت حال کوبہترطریقے سے مانیٹرکیا جائے گا، قبائلی اضلاع میں بتدریج اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

صحافی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سوال کیا کہ نیب میں پیشی کے موقع پرکیا آپ کوکلین چٹ دی گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کسی اورموقع پرجواب دوں گا فی الوقت اس پربات نہیں کروں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آ آغاز کردیا


یاد رہے کہ رواں سال 12 اکتوبرکو وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا تھا، مہم کا آغاز وزیراعظم نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں پودا لگا کرکیا تھا۔

پاکستان میں زگ زیگ ٹیکنالوجی سے مزین ایک اور بھٹہ فعال

0

ملتان: جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال، جہانیاں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جانے والا اینٹوں کا بھٹہ فعال کردیا گیا۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بعد علاقے کے ماحول اور مقامی افراد کی صحت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

جہانیاں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جانے والا یہ دوسرا بھٹہ ہے۔ اس سے قبل لاہور میں بھی ایک بھٹے کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان کا پہلا زگ زیگ ٹیکنالوجی سے آراستہ بھٹہ بن گیا تھا۔

بھٹے کے مالک خالد عمر کا کہنا ہے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے دھوئیں کے اخراج میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔ بھٹے کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیے جانے پر ایک کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

ماہر ماحولیات ڈاکٹر عمر غوری کے مطابق زگ زیگ ٹیکنالوجی والا بھٹہ سفید دھواں خارج کرتا ہے جو سیاہ دھوئیں کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہے۔ سیاہ دھواں نہایت آلودہ اور زہریلا ہوتا ہے جو ماحول کے لیے بے حد خطرناک ہے۔

سیاہ دھواں اسموگ کا سبب بھی بنتا ہے جو شہریوں میں دمہ، سانس کی بیماریاں، آنکھوں کے انفیکشن اور پھیپھڑوں کی بیماریاں پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔

زگ زیگ ٹیکنالوجی کے کام کرنے کے بعد مقامی افراد نے بھی علاقے کی فضائی آلودگی میں کمی محسوس کی جبکہ آلودگی کے باعث ہونے والی مختلف بیماریوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات نے اسموگ کے پیش نظر 2 ہزار اینٹوں کے بھٹے 20 اکتوبر سے 31 دسمبر تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔

طلبہ منشیات کہاں سے حاصل کررہے ہیں، صوبے رپورٹ پیش کریں: چیف جسٹس

0
Supreme Court

لاہور: اسکولوں وکالجوں میں منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بچوں اوروالدین کی آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے اسکولوں وکالجوں میں منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منشیات کے استعمال کے باعث 3 اموات سامنے آچکی ہیں، بچوں اوروالدین کی آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ بہت سے بچے منشیات استعمال کررہے ہیں، بچوں کو منشیات کہاں سے مل رہی ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ حکومت کوادارہ قائم کرنے کا حکم دیا تھا اسکی کیا رپورٹ ہے، انہوں نے کہا کہ منشیات پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 16 ستمبر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا نوٹس لیا تھا۔

یواے ای نے شہزادی لطیفہ بنتِ محمد المکتوم کی تازہ تصاویرجاری کردیں

0
شیخہ لطیفہ بنتِ محمد المکتوم

دبئی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے شہزادی شیخہ لطیفہ بنتِ محمد المکتوم کی تازہ تصویر جاری کردی گئی ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے زیرِ گردش اطلاعات دم توڑ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی شہزادی گزشتہ کئی مہینوں سے منظرنامے سے غائب تھیں جس کے سبب افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے۔

شیخہ لطیفہ کو آخری بار رواں سال مارچ میں منظرعام پر دیکھا گیا تھا جب وہ دبئی سے فرار ہو کر ہندوستانی ساحلوں پر ایک کشتی میں موجود تھیں۔ ہندوستانی اور اماراتی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا تھا اور انہیں واپس دبئی لے جا یا گیا تھا۔

متحدہ امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر 15 دسمبر کی ہیں جس میں شہزادی سابق آئرش صدر اور اقوامِ متحدہ کی سابق سفیر برائے انسانی حقوق میری روبنسن سے ملاقات کررہی ہیں۔

تصاویر کی ریزولیشن کم ہے تاہم اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سویٹ شرٹ اور گرے جینز میں ملبوس شیخہ لطیفہ کیمرےسے آنکھیں چرانے کی کوشش کررہی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اماراتی شاہی خاندان کی درخواست پر میری روبنسن نے یواےای کا دورہ کیا۔ جنیوا میں موجود اماراتی سفارتی مشن نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق سے اس معاملے میں درخواست کی تھی۔

یواے ای کی درخواست پر میری روبنسن نے شیخہ لطیفہ سے ملاقات کی اور ان کی اس ملاقات سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور ثابت ہوگیاکہ شہزادی زندہ اور خیریت سے ہیں اور شاہی خاندان کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دبئی کے متمول شاہی خاندان نے گرفتاری کے بعد بغاوت کے جرم میں شیخہ لطیفہ کو قتل کردیا ہے تاہم یہ افواہیں اب فرسودہ ہوچکی ہیں۔

ریلوے خسارہ کیس: خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ میں پیش

0
Saad Rafique

لاہور: ریلوے خسارہ کیس میں قومی احتساب بیورو نیب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے ریلوے خسارہ ازخود کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ ریلوے میں گراں قدر کام کیا ہے، افسوس ہے شیخ رشید نے لوکوموٹیو کے بارے میں عدالت میں غلط بیانی کی۔

انہوں نے کہا کہ لوکوموٹیونہ 22 کروڑ میں آتا ہے نہ ہی ہم نے 45 کروڑمیں خریدا، قیمت خرید اور جس قیمت پرہم نے لیا دونوں غلط بتا رہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پر جواب داخل کرا دیا، انہوں نے کہا کہ میں ایک بات کرنے کی اجازت چاہتا ہوں، میرے دورمیں ریلوے میں بہتری آئی شاباش لینا چاہتا ہوں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلے وفاقی حکومت اوردیگر کا جواب آنے دیں پھردیکھیں گے، ریلوے میں توخسارہ ہواعدالت خسارے کی ہی بات کررہی ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے ریلوے خسارہ کیس میں وفاقی حکومت اوردیگرسے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

بعدازاں سابق وزیرریلوے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے نیب کا رویہ ٹھیک ہے، مجھے نیب قانون پراعتراض ہے، میرے خلاف نیب کیس غلط ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری باری آئی ہوئی ہے پتہ نہیں کون کون سی انکوائریاں جاری ہیں، نواز شریف کوجوسزا دی گئی اس سے بڑا ظلم کوئی نہیں، احتساب کے نام پرمسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز منگوانے کے لیے عدالت کی 4 ماہ کی مہلت

0

لاہور: سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وینٹی لیٹرز منگوانے کے لیے 4 ماہ کا وقت دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد عدالت میں پیش ہوئیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی پر برہمی کا اظہار کیا۔

یاسیمن راشد نے کہا کہ وینٹی لیٹر کی خریداری سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ کے پاس پڑی ہے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کتنی سمریاں وزیر اعلیٰ کے پاس التوا میں ہیں؟ وینٹی لیٹرز کو مذاق سمجھا ہوا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو سمری سمیت بلا لیتے ہیں، یہیں بٹھا کر منظوری کرواتے ہیں۔ یاسمین راشد نے کہا کہ پچھلی حکومت کے وزیر نے سمری پر دستخط نہیں کیے۔ موجودہ وزیر پیپرا رولز کے تحت دستخط نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پرانا وزیر کہتا ہے وہ پرانی تاریخ میں دستخط نہیں کرے گا۔ بدقسمتی ہے امیر کو وینٹی لیٹر لگانے کے لیے غریب کا اتار دیا جاتا ہے۔ نجی اسپتال آئی سی یو کے بیڈ کا 23 ہزار اور وینٹی لیٹر کا 5000 بل لیتے ہیں، صحت کی سہولیات مفت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں خود ذاتی طور پر معاملے کو دیکھوں گی۔ 10 دن میں سمری منظور کروا لیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 279 وینٹی لیٹرز منگوانے کے لیے 4 ماہ کا وقت دے رہے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا

0
PPP

لاڑکانہ : پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج شام نوڈیرو میں ہوگا جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں جےآئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر مشاورت کی جائے گی۔

آصف زرداری کو نوٹس جاری، اومنی گروپ کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم


جے آئی ٹی نے 24 دسمبر کو جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ اور آصف علی زرداری کو ذمہ داری قراد دیا تھا، سپریم کورٹ نے اومنی گروپ اور زرداری گروپ کی جائیدار کی خرید وفروخت اور ٹرانسفر پر پابندی عائد کی تھی۔

عدالت نے آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی رپورٹ کا جواب داخل کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

جعلی اکاؤنٹ کیس، جےآئی ٹی رپورٹ میں بلاول ہاؤس سے متعلق اہم انکشافات


جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 29 جعلی بینک اکاؤنٹس کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے جبکہ مزید جعلی اکاؤنٹس بھی ہیں جن کی تحقیقات ہونا باقی ہیں۔

علی رضاعابدی پرحملہ کرنے والے 2 ملزمان تھے‘ پیر محمد شاہ

0
Pir Mohammad Shah

کراچی : ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کا کہنا ہے کہ علی رضاعابدی کے قتل کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، ذاتی یا سیاسی معاملہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی رضاعابدی پرحملہ کرنے والے 2 ملزمان تھے۔

انہوں نے کہا کہ علی رضاعابدی کے اہل خانہ نے کوئی خدشہ بھی ظاہرنہیں کیا، ذاتی یا سیاسی معاملہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

پیر محمد شاہ نے بتایا کہ حاصل موبائل فونزکا فرانزک کرایا جائے گا، علی رضاعابدی کے قتل کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، 2 سے3 مقامات پرکیمروں میں ملزمان کودیکھا گیا۔

علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ایس ایس پی نے کہا کہ گارڈ قدیرفائرنگ کا جواب دینے کے بجائے گھرکےاندرچلا گیا تھا، گارڈ نے گھر کےاندرجا کر جوابی کارروائی کے لیے ہتھیارمانگا۔

پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ گارڈ کوحراست میں لے لیا گیا ہے، پوچھ گچھ کی جائے گی، گارڈ کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے، انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

مزیدار پین کیک بنانے کی ترکیب

0

پین کیک میدے اور مکھن سے بنائے جانے والے نہایت لذیذ کیک ہوتے ہیں جو بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا

میدہ: 2 کپ

چینی: 1 کپ

دودھ: 1 کپ

بیکنگ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

تیل: حسب ضرورت

مکھن: 2 کھانے کے چمچ

انڈے: 2 عدد

ونیلا ایسنس: چند قطرے

شہد: حسب ذائقہ

ترکیب

میدہ کو اچھی طرح بیکنگ پاؤڈر کے ساتھ ملا کر چھان لیں۔

اب اس میں چینی، دودھ، انڈے، مکھن اور ونیلا ایسنس ملا کر اتنا مکس کریں کہ یکجان ہو جائے۔

اب ایک نان اسٹک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور یہ آمیزہ پین ڈال دیں۔

سنہرا ہونے پر سائیڈ بدل کراس کو بھی سنہرا کر لیں۔

اس طریقے سے تمام پین کیک تیار کر لیں۔

تیار ہوجانے کے بعد اوپر سے مکھن یا شہد پھیلا کے چائے کے ساتھ پیش کریں۔