منگل, جون 24, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 2273

تعلیمی اداروں میں 5 دن کی چھٹی ! اہم خبر آگئی

0
پنجاب تعلیمی ادارے

لاہور : تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فیصلے کا اطلاق 13 نومبر سے 17 نومبر تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بسنے والی اسموگ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں۔

پنجاب میں فضائی آلودگی میں ہوش ربا اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مزید 5 ڈویژنز کے اسکولز اور کالجز بند کردیے۔

اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژنز، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژنز کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ نرسری سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق 13 نومبر سے 17 نومبر تک ہوگا۔

تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ اکیڈمیز، ٹیوشن سینٹرز بھی بند رہیں گے تاہم گوجرانوالہ،لاہور، ملتان، فیصل آباد ڈویژنز میں بندش کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

خیال رہے پنجاب میں زہریلی اسموگ نے فضا دھند لا دی ہے اور آلودہ فضا میں سانس لینا محال ہوگیا، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے جبکہ ملتان میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے، ائیرکوالٹی انڈیکس 836 ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے لاہور میں اسموگ کے پیش نظر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کھیلوں، نمائشوں اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی ۔ نیٹ ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہے جبکہ دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے سیٹ سے پہلی جھلک وائرل

0

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان ان دنوں حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جبکہ اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا بھی سامنا ہے۔

حال ہی میں فلم سکندر کے سیٹ سے سلمان خان کے لُک کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جوکہ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ارون مہشیٹی نے فلم سکندر کے سیٹ سے دبنگ خان اور اپنی اہلیہ مالیک کی ایک تصویر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر ارون کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں انہیں کو ڈرائیور کی وردی میں ملبوس، دبنگ خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بگ باس 17 سے شہرت پانے والے ایکٹر ارون، دبنگ خان کی فلم‘سکندر‘ کے ساتھ بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے میں مصروف ہیں جس کے لئے وہ بہت پر جوش ہیں۔

ہانیہ عامر شادی کب کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

دوسری جانب دبنگ خان کے چاہنے والے، جو فلم سکندر کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے بے چین تھے، سیٹ سے اداکار کے فلم کیلئے اپنائے گئے لُک کو دیکھ کر اب بالی وڈ کے دبنگ اداکار کو دوبارہ بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے تڑپ رہے ہیں۔

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کو منہ توڑ جواب، 26 فوجی زخمی

0

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کو ان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، شمالی غزہ میں 4 جب کہ لبنان میں 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 26 صہیونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے چار فوجی شمالی غزہ میں لڑائی میں مارے گئے، اس سے قبل لبنان میں بھی دو فوجی مارے گئے تھے۔

غزہ میں مارے گئے فوجیوں میں میجر (ر) ایتامر لیون فریڈمین بھی شامل تھا، جو پیر کو شمالی غزہ کے کیمپ جبالیہ میں ایک ٹینک شکن میزائل لگنے سے موت کے گھاٹ اتر گیا، 34 سالہ لیون فریڈمین ایلات کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ میں ٹیم کمانڈر تھا۔

ترک ایجنسی انادولو کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں کم از کم 26 مزید اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے غزہ میں 11 فوجی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری، 53 شہید، درجنوں زخمی

آئی ڈی ایف کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 782 فوجی ہلاک اور 5,325 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر سیف زون پر حملہ کیا جس میں 10 فلسطینی شہید ہوئے، نصیرات کیمپ پر اسرائیلی ٹینکوں کی بمباری میں 20 فلسطینی شہید ہوئے، لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی بمباری جاری ہے، وادی بیکا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 افراد شہید ہوئے۔

آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا ، وزیر خزانہ سے ملاقات

0
آئی ایم ایف وفد

اسلام آباد : آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹرکی قیادت میں وفد نے وزیر خزانہ محمداورنگزیب سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف نیتھن پورٹرکی قیادت میں آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچا ، جہاں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےوفد کوخوش آمدید کہا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وفد نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرمملکت علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کورواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی پربریفنگ دی جائے گی، جولائی تا ستمبر رائٹ سائزنگ کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ رائٹ سائزنگ مد میں ڈیڑھ لاکھ سرکاری بھرتیاں ختم کرنے پر بریفنگ دی جائےگی، رائٹ سائزنگ کے اقدامات سے اخراجات میں کمی سے آگاہ کیا جائےگا اور رائٹ سائزنگ کے آئندہ اقدامات اور اہداف پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کوپی آئی اے کی نجکاری کا ہدف حاصل نہ ہونے سے آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے پی آئی اےکی نجکاری 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا ہدف دیا تھا تاہم پی آئی اے ازسرنو نجکاری کے طریقہ کار اور نئے اہداف پرآئی ایم ایف کواعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا، اس دوران صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس بڑھانے پر بھی خصوصی سیشنزہوں گے، آئی ایم ایف کا وفد صوبائی حکومتوں سے بھی ملاقات کرے گا اور توانائی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ بجلی اورگیس کے ریٹ بروقت طے کرنے پر بھی بات ہوگی۔

گذشتہ روز ابتدائی سیشن میں ٹیکس اہداف پر خصوصی بریفنگ ہوئی، چیئرمین ایف بی آر کی سربراہی میں ٹیم نے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی ، جس میں جولائی سے اکتوبر کے دوران ریونیو شارٹ فال پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اکتوبرتک ٹیکس ہدف میں 190 ارب کا شارٹ فال رہا، جولائی سے ستمبر تک 2652 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی سے اکتوبر 3440 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی سے اکتوبر تک ٹیکس ٹارگٹ 3632 ارب روپے تھا۔

چیئرمین ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف کیساتھ پلان شیئر کیا تھا، پلان میں ایف بی آرانفورسمنٹ آرڈیننس پرمشن کوبریف کیا گیا جبکہ ریونیو محصولات جمع کرنے پر وفد کے ساتھ دوبارہ بھی مذاکرت ہوں گے۔

کوپ 29 اجلاس : وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے

0
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان

باکو : وزیر اعظم شہباز شریف کوپ 29 اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان پہنچ گئے، اجلاس میں وہ پاکستان کو لاحق موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پرروشنی ڈالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب سے آذربائیجان  کے دارلحکومت  باکو پہنچ گئے، آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت وگار والح اوعلونے وزیراعظم کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم دورہ آذربائیجان کے دوران کوپ 29 اجلاس میں شرکت کریں گے اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جس میں پاکستان کولاحق موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پرروشنی ڈالیں گے۔

وزیرِاعظم کوپ 29 کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے اور کوپ 29 کے سربراہی اجلاس سےخطاب بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے منعقد کلائمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کریں گے، کلائمیٹ فنانس گول میز کانفرنس میں متعدد عالمی رہنما شریک ہوں گے۔

وزیراعظم "گلیشیئرز 2025، گلیشیئرز کیلئے اقدامات” کی تقریب میں شرکت کریں گے ، تاجک صدر امام علی رحمان کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے تقریب منعقد کی جائے گی۔

وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل کی جانب سےعالمی درجہ حرارت پر منعقدہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے جبکہ کوپ 29 میں شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے

اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری، 53 شہید، درجنوں زخمی

0

اسرائیلی فوج کے لبنان پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران 53 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 53 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی کل تعداد 3,186 اور زخمیوں کی تعداد 14 ہزار 78 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے شمالی لبنان کے تفریحی شہر بائبلوس سے 15 کلومیٹر دور المات کی بستی میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 20 زائد افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے اس دوران شمالی لبنان میں دیر قانون، راس العین اور عین بعل کی بستیوں میں ایمبولینس ٹیموں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن شہید ہوگئے۔

اسرائیل کے مطابق اس کا بنیادی مقصد شمال میں گولہ باری سے بھاگے 60 ہزار باشندوں کی واپسی کے لیے حالات پیدا کرنا ہے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے غزہ میں حملہ کرکے میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

غزہ میں القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں پر تابڑ توڑ حملے کئے، جس کے نتیجے میں میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں بھی 2 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ 7 فوجی زخمی ہوگئے۔

’لبنان میں جنگ بندی ہو گی نہ حملے رُکیں گے‘ اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے ریزرو فوج کے میجر 34 سالہ اتامار لیوین فرائیڈ مین کے حماس کے ہاتھوں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ القسام کی جانب سے ٹینک پر میزائل حملہ کیا گیا تھا، جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

کس کی فون کال بھارتی ٹیم کو پاکستان لا سکتی ہے؟ انڈین صحافی نے بتا دیا

0

بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا مگر انڈین صحافی نے حل بھی بتا دیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے لیکن بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لاکر جنٹلمین کھیل سے کھلواڑ شروع کر دیا اور روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکاری نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔ بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز یو اے ای میں کھیلنے کا خواہاں ہے۔

تاہم دوسری جانب پی سی بی بھی اپنے موقف پر ڈٹ چکا ہے اور ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرتے ہوئے پورا ایونٹ پاکستان میں کرانے کے موقف پر قائم ہے۔ ایسے میں ایک بھارتی صحافی نے بلیو شرٹس کے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے آنے کی ایک راہ دکھائی ہے جو امید کی کرن بھی بن سکتی ہے۔

نامور بھارتی کرکٹ صحافی ایل پی کے ساہی نے کہا ہے کہ کرکٹ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پسند ہے جب کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف بھی اس کھیل کے دیوانے ہیں اور دونوں ہی رہنماؤں کے درمیان دوستانہ روابط ہیں۔

ایل پی ساہی نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کو ایک ٹیلی فون کال کر لیں تو یہ فون کال بھارتی کرکٹ ٹیم کے 16 سال بعد پاکستان آنے کا راستہ کھول سکتی ہے۔ یہی آخری اور بہترین آپشن بھی ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی تاریخ میں کرکٹ ڈپلومیسی بہت شہرت رکھتی ہے۔ 1987 میں جب پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر کھڑے تھے تو اس وقت کے صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق میچ دیکھنے بھارت پہنچے اور جنگ ٹل گئی۔

سال 2004 میں تمام تر خدشات کے باوجود اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھارتی کپتان سروو گنگولی کو کہا، پاکستان جائیں میچ ہی نہیں دل بھی جیتیں اور جب بھارتی ٹیم آئی تو پاکستانی شائقین کے ان کے لیے دلوں کے ساتھ اپنے گھروں کے دروازے بھی کھول دیے جس سے نہ صرف مہمان کرکٹرز بلکہ آنے والے بھارتیوں کے دل بھی جیت لیے۔

پاکستان نے 2005 میں بھارت کا جوابی دورہ کیا تو وہاں بھارتی شائقین نے گرین شرٹس اور پاکستانی شائقین کی دل کھول کر مہمان نوازی کی۔

نریندر مودی برف پگھلانے 2015 میں پاکستان آ چکے ہیں اور نواز شریف بھی مودی کی پہلی بار تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھارت جا چکے ہیں۔ کرکٹ پچ سے امن کا راستہ پہلے بھی کھلا ہے اور آج بھی کھل سکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے میدان میں صف آرا دیکھنے کے لیے صرف سرحد کے دونوں جانب ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین منتظر ہیں۔

خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر

0

سعودی عرب مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کیلئے اوقات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حطیم میں خواتین کیلئے اوقات رات 8 سے صبح 2 بجے تک مختص کیے گئے ہیں جبکہ مرد حضرات کیلئے اوقات صبح 8 سے 11 بجے تک ہوں گے۔

انتظامیہ کے مطابق داخلہ مغربی دروازے سے اور اجازت کا دورانیہ 10 منٹ رہے گا، حطیم میں نفل ادائیگی اوقات کا مقصد رش کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے ’لاکرز‘ پروگرام کے نئے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

حرمین اتھارٹی کے مطابق لاکرز پروگرام کا مقصد مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی خدمات زائرین تک منتقل کرنا ہے۔

موسلا دھار بارش میں طوافِ کعبہ کے روح پرور مناظر کی ویڈیو

حرمین شریفین میں آنے والے زائرین کو لاکرز منصوبے سے یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری دے سکتے ہیں۔

امریکی ایئرلائن کے طیارے پر دوران پرواز فائرنگ، فلائٹ اٹینڈنٹ زخمی

0

ہیٹی: کیریبیئن ملک ہیٹی میں ایئرپورٹ پر ایک امریکی ایئرلائن کے طیارے پر فائرنگ سے فلائٹ اٹینڈنٹ زخمی ہو گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹی میں امریکی ایئر لائن ’سپرٹ‘ کے طیارے پر اس وقت اچانک فائرنگ کی گئی جب وہ لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلائٹ اٹینڈنٹ زخمی ہو گیا۔

طیارے میں عملے سمیت 48 مسافر سوار تھے، اور طیارہ امریکی ریاست فلوریڈا سے سانتیاگو جا رہا تھا، فائرنگ کے واقعے کے بعد متعدد ایئر لائنز نے ہیٹی کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا۔

یہ واقعہ پیر کو دارالحکومت ’پورٹ او پرنس‘ میں ’ٹوسینٹ لوورچر انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ پر پیش آیا، جب وہ اترنے کی کوشش کر رہا تھا تو اچانک زمین سے اس پر فائرنگ کی گئی اور گولیوں کی زد میں فلائٹ اٹینڈنٹ آ گیا، بعد ازاں پائلٹ نے طیارے کو ڈومینیکن ریپبلک کی طرف موڑ دیا۔

فلپائن کو تین ہفتوں میں پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے تباہ کر کے رکھ دیا، 2 مزید آنے کو تیار

رپورٹس کے مطابق ہیٹی کے دارالحکومت میں اس وقت سخت کشیدگی پھیلی جب دو دن قبل گیری کونیل کی جگہ ایلکس ڈیڈیر فلز کو ہیٹی کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا، شہری اس پر سخت احتجاج کر رہے ہیں اور شہر بند کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز دارالحکومت میں ایک گینگ لیڈر نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

القسام بریگیڈ کا حملہ، 4 اسرائیلی فوجی واصل جہنم

0

غزہ: القسام بریگیڈ نے حملہ کرکے میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں پر تابڑ توڑ حملے کئے، جس کے نتیجے میں میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں بھی 2 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ 7 فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے ریزرو فوج کے میجر 34 سالہ اتامار لیوین فرائیڈ مین کے حماس کے ہاتھوں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ القسام کی جانب سے ٹینک پر میزائل حملہ کیا گیا تھا، جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسے جنگ بندی کی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی میں پیش رفت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حزب اللہ نے واضح کیا ہے کہ اسے جنگ بندی کی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اب تک، میری معلومات کے مطابق اس سلسلے میں کوئی بھی اہلکار لبنان یا ہمارے پاس نہیں پہنچا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا کہ لبنان کی جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن اس کا نفاذ انتہائی اہم ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی کہ لبنان کی مجوزہ جنگ بندی پر سفارتی مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے شمال سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

بھارت : باغیوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، 11 ہلاک

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیلی سرحد کے قریب اپنی فوجی موجودگی ختم کر دے گی جب کہ اسرائیلی فوج بین الاقوامی سرحد پر واپس آ جائے گی۔