پیر, جون 23, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 2279

’ہاردک اور میں اب بھی فیملی ہیں‘ نتاشا نے خاموشی توڑ دی

0

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اور ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ نے ہمیشہ کے لیے بھارت چھوڑنے کی خبر پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے، نتاشا نے کہا کہ طلاق کے بعد وہ اور ہاردک اب بھی ایک فیملی ہیں۔

نتاشا نے کہا میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور کیوں چھوڑوں گی؟ ہمارا بیٹا آگستیا ممبئی میں اسکول پڑھتا ہے اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔

کرکٹر کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ سربیا میں میرا گھر ہے، وہاں جانا کوئی انوکھی بات نہیں، دس سالوں سے میں ہر سال سربیا جاتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے بھارت چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

مالیاتی فراڈ اور جعلسازی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

0
شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے نے مالیاتی فراڈ اور فون سم سے رقم نکلوانے والے 2 جعلساز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل بہاولپور نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان مالیاتی فراڈ اور جعلسازی میں ملوث ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم علی رضا نے مختلف سم کارڈز کی رجسٹریشن حاصل کی، ملزم غیر قانونی سمز کا استعمال کر کے فراڈ کرتا تھا، ملزم نے فراڈ کی غرض سے بینک اکاؤنٹس کھول رکھے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم علی رضا کو اکبر کالونی بہاولپور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے سم ڈیوائسز، سم کارڈز، موبائل فون برآمد کیاگیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری کارروائی میں ملزم محمد اکمل کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا، ملزم کورئیر کمپنی میں ملازم ہے، ملزم بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراڈ ایجنٹ کو پہنچانے میں ملوث پایا گیا۔

بین الاقوامی رہنماؤں کی کوئٹہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت

0

دنیا بھر کے رہنماؤں نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کو لکھے گئے ایک خط میں کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اس وحشیانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو ان کے جرائم کی سزا دی جائے۔

ملائشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی سفارت خانے نے اس دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ترک وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں حمایت کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کوئٹہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس گھناؤنے حملے کے ذمے داروں کا احتساب کیا جائے۔

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 26 افراد جاں بحق، 40 زخمی

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے ہولناک دھماکے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے،جب کہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے، کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے نے) نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر ان کے خودکش بمبار نے دھماکا کیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا، اور حملہ آور نے سات سے آٹھ کلو دھماکا خیز مواد جسم سے باندھ رکھا تھا۔

ویڈیو: گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ کا ابوظہبی کی مسجد کا دورہ

0

بھارت کے معروف و مشہور گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ نے حال ہی میں ابوظبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ نے ابوظبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد کی ویڈیو شیئر کی ہے، اپنے اس دورے کی ویڈیو میں خوبصورتی کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف کا استعمال کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت سنگھ دوسانجھ نے مسجد کی طرزِ تعمیر کا معائنہ کیا اور مداحوں کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی، اس موقع پر انہیں عرب لباس میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی گلوکار نے عرب لباس بلیک جبہ کے ساتھ کوفیہ بھی پہن رکھا تھا، انہوں نے مسجد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن میں ’’ابوظبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد‘‘ لکھا ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے، واضح رہے کہ انہیں بھارت سمیت خلیجی ممالک اور خصوصی طور پر متحدہ عرب امارات سمیت پاکستان میں بھی مقبول ہیں۔

پاکستانی پیسرز نے 3 میچوں کی سیریز میں پہلی بار 26 وکٹیں لیں

0

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی فتح کی کنجی فاسٹ بولرز رہے قومی پیسرز نے تین میچوں کی سیریز میں پہلی بار 26 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی شکست اور پاکستان کی شاندار فتح میں اہم کردار پاکستانی فاسٹ بولرز کا رہا۔

آسٹریلیا کی تیز وکٹوں پر پاکستانی اسپیڈ گن نے ایسا ہلہ بولا کہ میدان چاہیے میلبرن کا ہو، ایڈیلیڈ یا پھر پرتھ۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کو چار پاکستانی فاسٹ بولرز نے تہس نہس کر کے رکھ دیا۔

میلبرن میں پاکستان اگرچہ میچ نہ جیت سکا، لیکن 204 رنز کا آسان ہدف بھی پاکستانی پیسرز نے اتنا مشکل بنایا کہ کینگروز کو جیت کے لیے گویا لوہے کے چنے چبانے پڑے۔

آسٹریلین بلے باز سخت پاپڑ بیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کر کے سیریز میں واحد فتح اپنے نام کر سکے۔ اس میچ میں حارث رؤف نے تین وکٹیں لیں۔ شاہین، نسیم شاہ اور حسنین بھی خالی ہاتھ نہ رہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں حارث رؤف کے سامنے کسی آسٹریلوی بلے باز کی نہ چلی اور وہ پانچ وکٹیں لے اڑے۔

اسٹارز کرکٹرز سے سجی ورلڈ چیمپئن آسٹریلوی ٹیم صرف 163 رنز پر ڈھیر ہوکر اپنی سر زمین پر پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بھی بنا گئی۔

جواب میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی لاجواب بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے اپنے نام اور خسارے کو برابری میں تبدیل کر دیا۔

پرتھ میں کھیلے گئے آخری میچ میں آسٹریلیا ٹیم کا ایڈیلیڈ سے بھی برا حال ہوا اور پوری ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہوکر اگلے ہی میچ میں کم تر اسکور پر آؤٹ ہونے کا ایک اور منفی ریکارڈ بنا گئی۔

اس میچ میں بھی اسپیڈ گنز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے تین، تین، حارث رؤف نے دو جب کہ حسنین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی پیسرز نے 3 میچوں کی سیریز میں پہلی بار 26 وکٹیں لیں۔ حارث رؤف سب سے زیادہ 10 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 8، نسیم شاہ نے 5 جب کہ حسنین نے 3 شکار کیے۔

محمد رضوان نے پاکستان کی تاریخی فتح کا تاج کس کے سر سجایا؟

محمد رضوان نے پاکستان کی تاریخی فتح کا تاج کس کے سر سجایا؟

0

پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 سال بعد اسی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز ہرا دی کپتان محمد رضوان نے اس فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا کو اس کے گھر پر ہرانا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ فاسٹ بولرز نے سیریز میں شاندار پرفارمنس دکھائی جب کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ٹیم کو اچھے اسٹارٹ دیے۔

محمد رضوان نے کہا ک ہماری ٹیم نے توقعات کے مطابق پرفارم کیا۔ میری ٹیم کا ہر کھلاڑی کپتان ہے اور ہم یہ سیریز سب کے مشوروں سے جیتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فینز ہمیں ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں، چاہے موسم جیسا بھی ہو یا ہم جیتں یا ہاریں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کا وائٹ بال کپتان مقرر ہونے کے بعد پہلا اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا ہے۔ کینگروز کے دیس آنے سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلیا میں کافی عرصے سے نہیں جیتے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کبھی نہیں جیت سکتے۔

رضوان نے جو کہا وہ کر دکھایا اور سیریز میں دو صفر سے فتح اپنے نام کی۔ اب ان کا دوسرا امتحان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز ہے جس کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا۔

پہلا میچ برسبین میں 14 نومبر کو، دوسرا میچ سڈنی میں 16 نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ ہوبارٹ میں 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔

محمد رضوان ورلڈ چیمپئنز کو اُن ہی گھر پر زیر کرنے والے دوسرے کپتان

اے این پی کے سابق مرکزی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

0

لوئر دیر: عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی، مسلم لیگ ن کے امیر مقام نے زاہد خان اور ان کے ساتھیوں کو ن لیگ کی ٹوپیاں پہنائیں۔

شمولیتی تقریب میں رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر امیر مقام نے زاہد خان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر زاہد خان نے کہا کہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے دوبارہ سیاست میں آنے کا اعلان کرتا ہوں۔

عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا کہ 34 سال عوامی نیشنل پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات رہا ہوں، نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا ہوں۔

محمد رضوان ورلڈ چیمپئنز کو اُن ہی گھر پر زیر کرنے والے دوسرے کپتان

0

آسٹریلیا اس وقت ون ڈے ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئن ہے اور محمد رضوان پاکستان کی تاریخ کے دوسرے کپتان ہیں جنہوں نے ورلڈ چیمپئن کو ان ہی گھر میں زیر کیا۔

محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر دو، ایک سے ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔ یہ 22 سال بعد پاکستان کی آسٹریلوی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں فتح ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

2002 میں جب وقار یونس کی قیادت میں گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو اسی کے گھر میں مات دی تھی تب بھی آسٹریلیا ون ڈے کا عالمی چیمپئن تھا اور آج جب کینگروز کو شاہینوں نے ہرایا ہے، تب بھی آسٹریلیا ورلڈ چیمپئن ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ کینگروز کے دیس میں پانچویں ون ڈے سیریز تھی۔ تین سیریز میں میزبان جب کہ دو سیریز میں مہمان ٹیم فاتح رہی۔

2002 کے بعد 2010 میں پاکستان ٹیم نے محمد یوسف کی قیادت میں آسٹریلیا کا دورہ کیا۔ لگاتار چار میچز میں ناکامی کے بعد آخری میچ میں شاہد آفریدی نے قیادت کی لیکن نتیجہ نہ بدل سکا اور گرین شرٹس وائٹ واش ہوئی۔

رواں سیریز سے قبل آخری بار قومی ٹیم نے 2017 میں اظہر علی کی کپتانی میں آسٹریلیا میں قدم رکھے، لیکن ان کے زخمی ہو جانے کے باعث محمد حفیظ نے یہ ذمے داری نبھائی۔ پہلا میچ جیتے اور اگلے تینوں میچ ہار کر سیریز ایک، صفر سے گنوائی۔

حارث رؤف، گلین میکسویل کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے

ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا: امیر مقام

0

لوئردیر: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی سازش ہورہی ہے، پاکستان مخالف عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے امریکا میں لابنگ سوالیہ نشان ہے، ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ٹرمپ کے ذریعے این آر او کی سازش ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتی ہے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنیوالوں کو معافی مانگنی چاہیے، پی آئی اے خریدنے کی دعویدار کےپی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے بجٹ نہیں۔

آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں، چیئرمین پی سی بی

0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آسٹریلیا کو اسی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیم کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور منیجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ یقین ہے کہ جذبے، محنت اور عزم سے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔ 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ قومی ٹیم نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا۔ آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کی۔ پھر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمے داری سے بلے بازی کی جب کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی قلعہ فتح کر لیا، ون ڈے سیریز جیت لی