پیر, جون 23, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 2281

کینیڈا میں پہلا انسانی برڈ فلو کیس سامنے آگیا

0

کینیڈا میں پہلا انسانی برڈ فلو کیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ ایک نایاب واقعہ ہے۔

طبی حکام کے مطابق کینیڈا نے برڈ فلو کے اپنے پہلے انسانی کیس کی تصدیق کی ہے جب ایک نوجوان میں وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

صوبے کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کے بارے میں خیال کیا گیا ہے کہ اسے H5 ایویئن فلو کسی پرندے یا جانور سے ہوا تھا۔

متاثرہ نوجوان بچوں کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

صوبے نے کہا کہ وہ اس نوعمر کے رابطوں کا سراغ لگا رہا ہے تاکہ اس بیماری کے ماخذ کی نشاندہی کی جا سکے۔

برٹش کولمبیا کے ہیلتھ آفیسر بونی ہنری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک نادر واقعہ ہے ہم یہاں برٹش کولمبیا میں کیس کے ذرائع کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے ایک مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔

کینیڈا کے وزیر صحت مارک ہالینڈ نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے لیے خطرہ کم ہے۔

برطانیہ میں فضائی ٹیکسی کی کامیاب آزمائش

0
فضائی ٹیکسی

لندن : برطانیہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ورٹیکل ایرو اسپیس نے فضائی ٹیکسی تیار کرلی ہے جس کی پہلے مرحلے کی کامیاب آزمائش کاؤٹس والڈ ایئرپورٹ پر کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی کی تیار کردہ فضائی ٹیکسی وی ایکس 4 ایئر کرافٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مانچسٹر سے لِیڈز تک کا فاصلہ ریکارڈ وقت میں طے کر سکتی ہے۔

یہ پروٹو ٹائپ چار مسافروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی آزمائش کمپنی کے فلائٹ ٹیسٹ سینٹر، کاؤٹس والڈ ایئرپورٹ انگلینڈ میں کی گئی۔

air taxi prototype

ٹیک کمپنی ورٹیکل ایرو اسپیس ایک مکمل طور پر برقی ایئر کرافٹ کی آزمائش کر رہی ہے جو فاصلے کے دورانیے کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

وی ایکس 4 ایئر کرافٹ بظاہر ہیلی کاپٹر اور جیٹ پلین کا ملاپ لگاتا ہے لیکن تکنیکی اعتبار سے ان میں سے کسی کی بھی خصوصیات نہیں رکھتا۔آفیشلی یہ ایک ای وی ٹی او ایل یعنی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والا برقی ایئر کرافٹ ہے۔

کمپنی کے سی ٹی او مائیکل سروینکا کا کہنا تھا کہ ہم ایرو اسپیس کے لیے ایک انتہائی دلچسپ وقت میں موجود ہیں۔ ہم نے جیٹ دور کے بعد سے ایرو اسپیس کے حفاظت اور کارکردگی میں کافی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ایرو اسپیس کے متعلق سوچتے ہیں تو ہم میں سے اکثر طویل فاصلے کے لیے ایئر کرافٹ کے متعلق خیال آتا ہے لیکن ہم شہر کے ٹریفک سے بچنے کے لیے ایئر کرافٹ کا استعمال کرنا پسند کریں گے۔

 

خلیجی ملک میں غیر ملکیوں کی جائیداد سے متعلق سخت قوانین متعارف

0
کویت

خلیجی ملک نے اپنے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلیے غیر ملکی شہریوں کیلیے جائیداد کی ملکیت کے سخت قوانین متعارف کروا دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں متعارف کروائے گئے سخت قوانین جائیداد کے خریداروں مثلاً خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے شہریوں اور دوسرے ممالک کی شہریت رکھنے والے افراد کے درمیان مختلف تقاضے طے کرتے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور عمان سمیت جی سی سی ممالک کے شہریوں کو کویتی شہریوں کی طرح جائیداد کی ملکیت کے حقوق حاصل ہیں جبکہ دیگر ممالک کے شہریوں کیلیے اصول مختلف ہیں۔

جی سی سی ممالک سے تعلق نہ رکھنے والوں کو کویت میں 10 سال کی کم از کم رہائش، صاف قانونی ریکارڈ، مالی اہلیت کا ثبوت اور کویتی کونسل آف منسٹرز سے منظور شدہ درخواست شامل ہے۔

مزید برآں، ان شہریوں کیلیے جائیداد کی ملکیت 1,000 مربع میٹر تک محدود ہے اور وہ ایک سے زیادہ جائیداد کے مالک نہیں ہو سکتے۔ کویت میں جائیداد کے وارث ہونے والے وارثوں کو ایک سال کے اندر اسے فروخت کرنا ہوگا جب تک کہ انہیں خصوصی اجازت نہیں مل جاتی۔

وہ کویتی خواتین جو کسی وجہ سے شہریت سے محروم ہوگئی ہیں اور کسی جی سی سی ملک کی شہریت حاصل کر لی ہے تو وہ اپنی جائیداد رکھ سکتی ہیں مگر جی سی سی ممالک کے علاوہ کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے والے کو ان پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا یا انہیں اپنی جائیداد بیچنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

وزارت انصاف کے حالیہ اقدام کے تحت اب نوٹریوں کو شہریت کی ڈیجیٹل طور پر تصدیق کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اُن افراد کیلیے جن کی کویتی شہریت منسوخ کر دی گئی تھی۔

’جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی‘۔۔ بھارتی صحافی کا دبنگ بیان

0

بھارتی صحافی وکرانت گپتا کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر اگر پی سی بی کی جگہ ہوتا تو میں بھی یہی کہتا کہ جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فیصلے سے متعلق 4ماہ پہلے ہی باتیں ہورہی تھی بھارت کے انکار کے بعد اب پاکستان  کیا کرے گا؟ کیونکہ پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی ہوسٹ نہ کرنا ممکن نہیں۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ بھارت نے ایک اور پاکستان نے 2 ایگریمنٹ کیے بھارت نے ممبر پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ  کیا ہے،جو بورڈ ممبر کرتے ہیں جب کہ پاکستان نے پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ کے ساتھ ہوسٹنگ ایگریمنٹ بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے  اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو وجہ بنایا بھارت نےکہہ دیا سیکیورٹی ایشو ہے مجھے نہیں معلوم سیکیورٹی ایشو ہے یا نہیں؟ پاکستان چیمپئنز ٹرافی نہیں کراتا  تو وجہ کیا بتائے گا؟ پاکستان یہ نہیں کہہ سکتا کہ بھارت نے آنے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کچھ نہ کچھ  ایسی وجہ بتانی پڑے گی جو تسلیم کی جائے، چیمپئنز ٹرافی نہ کرانے پرنقصان نہیں بلکہ پاکستان پرپابندیاں لگ سکتی ہیں، تسلیم کرتا ہوں اگر پی سی بی کی جگہ ہوتا تو میں بھی یہی کہتا کہ یہ کیا بات ہوئی، بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان میں بہت پیار ملے گا یہ سچ ہے آج ماحول تبدیل ہے،کسی کو نہیں سمجھتا سکتے  کہ ان کو  پاکستان میں پیار ملےگا۔

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے

0

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر ریاض کےڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے استقبال کیا جب کہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم اولڈ ایئرپورٹ لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے۔  وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور طارق فاطمی  بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم کے چیف پروٹوکول آفیسر سمیت 10رکنی وفد بھی ہے۔

وزیراعظم ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

وزیراعظم فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

لیبارٹری سے فرار ہونے والے درجنوں بندر درد سر بن گئے

0
بندر فرار

کیرولینا : امریکا کی ایک لیبارٹری سے درجنوں بندریائیں موقع پا کر فرار ہوگئیں، ڈیوٹی پر موجود شخص کی  لاپرواہی نے پولیس حکام کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی ایک لیبارٹری سے 43 بندریائیں اس وقت فرار ہوئیں جب ان کی نگرانی پر مامور ملازم نے غلطی سے نے ان کا پنجرا کھلا چھوڑ دیا تھا۔

فرار ہونے والے ان بندروں کا تعلق ریسس میکاک نسل سے ہے، یہ بندر طبی تجربات اور تحقیق کے لیے یہاں رکھے گئے تھے۔

اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ اور پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی، مقامی حکام نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں، اور بندروں کے نظر آنے پر پولیس کو فوری اطلاع دیں، کسی بھی صورت ان کے پاس جانے کی کوشش نہ کریں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے بندر نابالغ ہیں اور وہ سب مادہ بندر ہیں جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 3.2 کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔

دورہِ آسٹریلیا: شکستوں سے چُور بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

0

 اپنی ہی سرزمین پر نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے زخموں سے چور چور بھارتی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارت پانچ میچوں کی بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2024-25 کے لئے آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ یادگار سیریز کے اس ایڈیشن کا آغاز پرتھ میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا تاہم، کپتان روہت شرما ذاتی وجوہات کی بناء پر سیریز کے افتتاحی مقابلے میں شرکت نہیں کریں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روہت شرما سیریز کے پہلے میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے جس کی وجہ وہ پرتھ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیم آسٹریلیا کے لیے روانگی سے قبل پیر 11 نومبر کو صبح 9 بجے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرے گی۔

اگرچہ، روہت اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ایک بات چیت کے لئے میڈیا سے خطاب کریں گے تاہم روہت شرمان ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے۔

اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شبمن گل، کے ایل راہول، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سرفراز خان، ابھیمانیو ایسوارن، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جدیجا، جسپریت بمراہ، (وائس کیپر) محمد سراج، آکاش دیپ، پرسید کرشنا، ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر

بابا صدیقی پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم پکڑا گیا

0
بابا صدیقی پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم پکڑا گیا

نامور بھارتی سیاستدان بابا صدیقی پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو ریاست اتر پردیش کے علاقے بہرائچ سے گرفتار کر لیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم شیو کمار کو یوپی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور ممبئی کرائم برانچ کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا جو نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

شیو کمار نے 12 اکتوبر 2024 کی شام بابا صدیقی کو باندرہ میں قتل کرنے کیلیے 9.9 ایم ایم پستول کا استعمال کیا۔ واردات میں تین شوٹرز ملوث تھے جو اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں ہیں۔

مرکزی ملزم کے علاوہ چار دیگر ملزمان کو شیو کمار کو پناہ دینے اور نیپال فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تفتیش کے دوران شیو کمار نے لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا اعتراف کیا۔ یاد رہے کہ گینگ کے ایک رکن نے بابا صدیقی کو قتل کرنے کے ایک دن بعد ذمہ داری قبول کی تھی۔

شیو کمار نے انکشاف کیا کہ یہ قتل لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کی ہدایت پر کیا گیا تھا، انمول بشنوئی سے رابطے کیلیے شبھم لونکر نے کئی بار سہولت فراہم کی جو لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

ممبئی پولیس نے پہلے کہا تھا کہ بابا صدیقی کو گولی مارنے سے قبل انمول بشنوئی شوٹرز کے ساتھ رابطے میں تھے، انمول بشنوئی نے ملزم کے ساتھ بات چیت کیلیے اسنیپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔

’بھانو‘کے نام سے مشہور انمول بشنوئی جعلی پاسپورٹ پر بھارت سے فرار ہوگیا تھا۔ اسے پچھلے سال کینیا اور اس سال کینیڈا میں دیکھا گیا ہے۔

انمول بشنوئی بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے اور 2022 میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے سلسلے میں مطلوب ہے۔

سردیوں کا ڈپریشن سے کیا تعلق ہے؟ علاج کیسے کریں

0
سردیوں

یہ ایک عام مشاہدہ ہے کہ سرد موسم میں انسان کی طبیعت میں تھکاوٹ، اداسی یا مایوسی کی سی کیفیت کا احساس ہوتا ہے تاہم کچھ لوگ ان سردیوں سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

اب اسے اتفاق کہیں یا طبیعت کی یکساںیت کہ اردو شاعری کا بڑا حصہ دسمبر کی خنک شاموں اور سرد راتوں میں جدائی، ہجر اور مایوس کن باتوں پر مبنی ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی سردی کے موسم میں ونٹر بلوز (ڈپریشن) جیسی اس کیفیت کا شکار ہوتے ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں، موسم سرما میں تھکاوٹ، اداسی، کسی کام پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری اور نیند کے شیڈول میں رکاوٹ معمول کی بات ہے۔

ویسے تو یہ علامات ڈپریشن اور اینگزائٹی کی ہیں جو سال میں بھی کسی بھی وقت ہم پر حملہ کرسکتی ہیں، تاہم موسم سرما میں ان علامات کا پہلے سے شکار افراد مزید مشکل سے دو چار ہوجاتے ہیں جبکہ پرامید اور خوش باش رہنے والے افراد بھی سردیوں میں اس سے متاثر دکھائی دیتے ہیں۔

دنیا میں کروڑوں لوگوں کے دل و دماغ کی کیفیت موسم کے ساتھ بدلنا شروع ہوجاتی ہے اور انہیں باقاعدہ ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ کا احساس ہونے لگتا ہے جسے سیزنل افیکٹیو ڈس آرڈ یا ’سیڈ‘بھی کہا جاتا ہے۔

سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر جسے سیزنل ڈپریشن بھی کہا جاتا ہے جو کہ میجر ڈپریشن ڈس آرڈر کی ایک قسم ہے جو بدلتے موسم کے باعث پیش آتا ہے جو ہماری ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

اسے عام طور سے موسم سرما کے ڈپریشن کے طور پر جانا جاتا ہے اور موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے اس کی علامات ابتدا سردیوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔

امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی ایک ٹیم نے 1984 میں تحقیق کے بعد موسم سے جڑے ڈپریشن یا ذہنی تناؤ کی تشخیص کی تھی۔

ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر نورمن روزنتھل کے مطابق اسے یاد رکھنا آسان بنانے کے لیے موسم کی تبدیلی کے باعث ہونے والی اداسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس کے نام کا مخفف ’سیڈ‘(SAD) رکھا گیا تھا۔

سائنس دان اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سیل روشنی میں پائے جانے والے نیلے رنگ کو کس طرح ایسے سگنلز میں تبدیل کرتے ہیں جو ہمارے موڈ میں تبدیلی اور الرٹ ہونے کے لیے مخصوص ہیں۔ دھوپ نیلی روشنی سے بھرپور ہوتی ہے۔ اسی لیے جب دن میں سورج کی روشنی ہماری آنکھوں تک پہنچتی ہے تو ہمارا دماغ زیادہ بیدار اور متحرک رہتا ہے اور اسی وجہ سے زیادہ خوش گوار بھی ہوجاتا ہے۔

اس کیفیت سے کیسے بچا جائے؟

موسم سرما میں اداسی اور مایوسی کے غلبے سے چھٹکارا پانے کے لیے سب سے پہلے تو خود کو حرکت میں لانا ضروری ہے، باقاعدگی سے ورزش اس سلسلے میں بہترین معاون ہوسکتی ہے۔

ان دنوں اگر آپ گھر پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں تو گھر کے وہ ادھورے کام کر ڈالیں جو آپ وقت کی کمی کے سبب نہیں کر پاتے کیسے کوئی مرمتی کام یا صفائی ستھرائی وغیرہ ۔

صبح اٹھ کر دروازے کھڑکیاں کھول دیں تاکہ سورج کی روشنی اندر آسکے۔ روزانہ دھوپ میں کچھ وقت ضرور گزاریں۔ سماجی سرگرمیوں میں اضافہ کریں، اگر سرد موسم کی وجہ سے آپ باہر نہیں جانا چاہتے تو دوستوں کے ساتھ مل کر گھر میں ہی چھوٹی سی محفل کا اہتمام کریں۔

اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں، گرم اور صحت مند غذائیں کھائیں اور پانی کا استعمال بھی زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ طبی و جسمانی طور پر آپ فٹ رہیں۔

اگر آپ ڈپریشن کی دوائیں استعمال کرتے ہیں تو اپنی نئی علامات ڈاکٹر کو ضرور بتائیں اور ان کے مشورے سے دوائیں تبدیل کریں۔

 

حسن نصر اللہ اور پیجر حملے، پہلی بار اسرائیلی وزیراعظم نے بڑا اعتراف کر لیا

0

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ پر حملے کا اعتراف کر لیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نےکابینہ اجلاس کے دوران حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی کمیونی کیشن ڈیوائس اور حسن نصراللہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پہلی بار کسی اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ رواں سال 17 اور 18 ستمبر کو لبنان میں ہزاروں پیجر ڈیوائسز حملے ہوئے۔ پیجر ڈیوائسز حملوں سےکم ازکم 26 افراد ہلاکا اور 3200 سے زائدزخمی ہوئے تھے۔

لبنانی محکمہ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3100 سے زائد افرادجاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسرائیلی حملوں سے 13 ہزار 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔