بدھ, جون 25, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 2289

علی امین گنڈا پور کا صحت کارڈ اسکیم سے متعلق اہم فیصلہ

0
علی امین گنڈا پور

پشاور میں صحت کارڈ اسکیم میں مزید سرکاری اور نجی اسپتالوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں صحت کارڈ اسکیم میں مزید اسپتالوں کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں دور افتادہ اضلاع میں اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ، اصلاحات ودیگرامور پر غور کیا گیا اور پہلے سے آؤٹ سورس سرکاری اسپتالوں کے بقایاجات کی ادائیگیوں ودیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو اسپتالوں کے بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مزید اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے آئندہ ماہ تجاویز پیش کی جائیں۔

اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ آسان بنانے کے لیے قوانین میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ بہتر کرنے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے چیئرمین وزیر اعلیٰ خود ہوں گے۔

فارماسیوٹیکل کمپنی کے اشتراک سے ہیموفیلیا کا شکار بچوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

علی امین نے کہا کہ پالیسی بورڈ کا اجلاس جلد بلا مزید اسپتالوں کو پینل میں شامل کریں گے، آبادی اور اسپتالوں کے درمیان فاصلوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جائے کہ ہر تحصیل کی سطح پر صحت کارڈ کے پینل پر کم سے کم ایک اسپتال ہو، محکمہ صحت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تجاویز پیش کرے۔

ٹرمپ کے آنے سے اسرائیل کا مغربی کنارے کو ہڑپ کرنے کا منصوبہ

0

اسرائیل نے امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امید باندھ لی۔

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ اسموٹریچ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب 2025 میں مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کو لاگو کرنے کا ایک موقع ہے۔

اسموٹریچ جو کہ نیتن یاہو کے ساتھ اپنے اتحادی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر آباد کاروں کے لیے وزارت دفاع کا نگران کا کردار بھی رکھتے ہیں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ واشنگٹن میں آنے والی ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی خودمختاری کو تسلیم کرے گی۔

اسموٹریچ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف حکومتی اتحاد اور اپوزیشن میں وسیع اتفاق رائے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خطرے کو ایجنڈے سے دور کرنے کا واحد طریقہ یہودیہ اور سامریہ کی بستیوں پر اسرائیلی خودمختاری کا اطلاق کرنا ہے۔

بیان کے مطابق "میں نے یہودیہ اور سامریہ [مغربی کنارے] پر اسرائیلی خودمختاری کو لاگو کرنے کے لیے ضروری انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے پیشہ ورانہ کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

منہ کے چھالوں کو معمولی ہرگز نہ سمجھیں، ورنہ!!

0
منہ کے چھالے

ہمارے منہ، زبان، یا ہونٹوں پر ہونے والے چھالوں کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں معدے کی گرمی سرِ فہرست ہے، تاہم ان چھالوں کو معمولی سمجھنا کسی بڑی پریشانی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ منہ کے چھالوں کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ چھالے کینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں اور کینسر ایسی مہلک بیماری ہے جس میں مبتلا شخص جسمانی اور ذہنی طور پر بری طرح ٹوٹ جاتا ہے۔

ویسے تو منہ میں چھالے ہونا کوئی تشویش ناک بات نہیں، عموماً صفائی کا خیال نہ رکھنا منہ میں چھالے کی وجہ بنتا ہے، یہ چھالے آپ کے کھانے پینے میں بڑی رکاوٹ بھی بن جاتے ہیں جو پریشان کن صورتحال ہے۔

بھارتی آنکولوجسٹ ڈاکٹر تپیش پونیکر کا جان لیوا کینسر کی علامات، روک تھام اور علاج کے بارے میں کہنا ہے کہ کینسر سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آگاہی سے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بہت سے معاملات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منہ کے چھالوں کا صحیح وقت پر ٹیسٹ نہیں کرایا گیا اور علاج میں تاخیر کی وجہ سے وہ آخری اسٹیج تک پہنچ گیا۔ ایسی صورت حال میں مریض کی جان بچنا ممکن نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کینسر سے بچاؤ کے لیے اسکریننگ ضروری ہے، اب کیموتھراپی سمیت دیگر علاج کی سہولیات سے مریضوں اور جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

کینسر کی وجوہات اور اسباب

کینسر کی علامات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہ میں تین ہفتوں سے زیادہ چھالے رہنا۔ خواتین کے سینے میں گانٹھ اور ماہواری میں بے قاعدگی۔ جسم کے کسی حصے پر گانٹھ کا ہوجانا۔ منہ، پے خانہ اور پیشاب میں خون آنا۔ تمباکو نوشی، شراب ور منشیات کا زیادہ استعمال۔ پیکڈ فوڈ، فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال اور اندرونی اعضاء کی صفائی کا فقدان۔ یہ وہ عوامل ہیں جو کینسر کی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔

کسی بھی عمر کے افراد کو منہ کے چھالوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن اکثر و بیشتر بخار کے دوران یا جسم کے کسی وائرس کے خلاف لڑنے کی صورت میں منہ میں چھالے بن جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ان چھالوں کو ٹھیک ہونے میں 10سے 14 دن لگ سکتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی صحافی نے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے سے متعلق کیا کہا؟

0

بھارتی صحافی چندریش نارائن کا کہنا ہے کہ حکومت کی اجازت بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آسکتی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی صحافی چندریش نارائن نے کہا کہ جب بھی پاک بھارت کرکٹ ہوتی ہے تو حکومتوں کے درمیان ہی باتیں ہوتی ہیں، 2004 میں جب بھارتی ٹیم پاکستان آئی تھی تب دونوں ملکوں کے صدر کی رضامندی سے سیریز کھیلی تھی اس کے بعد دو سے تین سیریز کھیلی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت نہیں چاہے گی تب تک ٹیم پاکستان نہیں آسکتی۔

چندریشن نارائن نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ سے پہلے ہر بار کوئی نہ کوئی تماشہ ہوتا ہے، کیا یہ تماشہ ہم کو دکھانے کے لیے ہوتا ہے، بند کمروں میں فیصلے پہلے سے ہوجاتے ہیں اور ہمیں بعد میں پتا چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوارڈ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ہوتے ہیں تب حکومت سے باتیں نہیں ہوتیں۔

ایک سوال کے جواب میں چندریش نارائن نے کہا کہ مداح یہ چاہتے ہیں کہ پاک بھارت کرکٹ ہو اور وہ اسے انجوائے کرسکیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

یہ پڑھیں: ’جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی‘۔۔ بھارتی صحافی کا دبنگ بیان

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر اگر پی سی بی کی جگہ ہوتا تو میں بھی یہی کہتا کہ جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی۔

وکرانت گپتا نے کہا تھا کہ بھارت نے ایک اور پاکستان نے 2 ایگریمنٹ کیے بھارت نے ممبر پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ  کیا ہے،جو بورڈ ممبر کرتے ہیں جب کہ پاکستان نے پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ کے ساتھ ہوسٹنگ ایگریمنٹ بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے  اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو وجہ بنایا بھارت نےکہہ دیا سیکیورٹی ایشو ہے مجھے نہیں معلوم سیکیورٹی ایشو ہے یا نہیں؟ پاکستان چیمپئنز ٹرافی نہیں کراتا  تو وجہ کیا بتائے گا؟ پاکستان یہ نہیں کہہ سکتا کہ بھارت نے آنے سے انکار کر دیا ہے۔

فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر، دارالحکومت القدس ہونا چاہیے، وزیراعظم

0
شہباز شریف

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے اور دارالحکومت القدس ہونا چاہیے۔

عرب اسلامک سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، فلسطین کی صورتحال پر ہم سب کا ایک ساتھ بیٹھنا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی امداد کی بندش کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل جارحیت کی تمام حدیں پارکرچکا ہے، فلسطینیوں کیخلاف جرائم نسل کشی ہے، بھوک، افلاس اور قحط نےغزہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیل بمباری کررہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں عالمی قوانین اور اقدارکی پامالیاں جاری ہیں، غزہ میں انسانی بحران تصور سے بڑھ کرہے، کئی دہائیوں سے مظالم کے باوجود فلسطینی غیرمتزلزل جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کرمشرق وسطیٰ کے امن سے کھیل رہا ہے، اسرائیل خطے کے امن کو تباہ کررہا ہے اور مشرقی وسطیٰ میں جنگ کو پھیلانا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف نے بھی فیصلہ دیا ہے اس فیصلے پر فوری عملدرآمد ہونا چاہیے، غزہ میں فوری جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کو بلاتعطل امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں، جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لاکر احتساب کرنا ہوگا۔

انہوں نے اسرائیل کے ایران کیخلاف اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے۔

’اسرائیل لبنان کے ایک گاؤں پر بھی قبضہ نہ کر سکا‘

0

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک بھی لبنانی گاؤں پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج ستمبر میں اپنی سرحد پار زمینی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے لبنان کے ایک گاؤں پر بھی قبضہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف نے کہا کہ 45 دنوں کی خونریز لڑائی کے بعد بھی دشمن لبنان کے ایک گاؤں پر بھی قبضہ کرنے میں ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں سے کہتے ہیں کہ آپ اپنی جنگ فضائی حملوں سے نہیں جیت پائیں گے۔

عفیف نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے میزائلوں کے ذخیرے میں نمایاں کمی کے بارے میں اسرائیل کے دعوے "صرف جھوٹ” ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائنز پر موجود ہماری افواج کے پاس طویل جنگ کے لیے کافی ساز و سامان موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنانی فوج کے ساتھ گروپ کے تعلقات "مضبوط رہیں گے” اور یہ کہ دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اسرائیل الگ تھلگ ہے۔

ویڈیو: اڑان بھرتے ہی مسافر طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی

0
مسافر طیارے

اٹلی میں مسافر طیارے کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہینان ایئرلائنز کی پرواز نے روم کے فیومیسینو ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جبکہ پرواز چین کے شہر شینزین جارہی تھی کہ اچانک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

بوئنگ 9-787 ڈریم لائنز میں 249 مسافر اور عملے کے 16 ارکان سوار تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ محو پرواز ہے اور اس کے ایک انجن سے شعلے بلند ہورہے ہیں۔

تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے واپس فیومیسینو ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ انجن میں آگ اس وقت لگی جب جہاز سے پرندے ٹکرا گئے تھے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی باحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی گئی جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ویڈیو: سوریا کمار نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان نہ آنے کے سوال کا جواب دے دیا

0
سوریا کمار

بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے سوال کا جواب دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سوریا کمار یادیو سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے سے متعلق سوال کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارف نے سوریا کمار سے پوچھا کہ ’مجھے ایک بات بتاسکتے ہیں کہ آپ پاکستان کیوں نہیں آرہے؟

جواب میں سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ’یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔‘

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aayat Raza Qureshi (@aayatqureshi.14)

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر اگر پی سی بی کی جگہ ہوتا تو میں بھی یہی کہتا کہ جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی۔

یہ پڑھیں: ’جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی‘۔۔ بھارتی صحافی کا دبنگ بیان

وکرانت گپتا نے کہا تھا کہ بھارت نے ایک اور پاکستان نے 2 ایگریمنٹ کیے بھارت نے ممبر پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ  کیا ہے،جو بورڈ ممبر کرتے ہیں جب کہ پاکستان نے پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ کے ساتھ ہوسٹنگ ایگریمنٹ بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے  اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو وجہ بنایا بھارت نےکہہ دیا سیکیورٹی ایشو ہے مجھے نہیں معلوم سیکیورٹی ایشو ہے یا نہیں؟ پاکستان چیمپئنز ٹرافی نہیں کراتا  تو وجہ کیا بتائے گا؟ پاکستان یہ نہیں کہہ سکتا کہ بھارت نے آنے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں بڑا اضافہ

0
استعمال شدہ گاڑیاں

ملکی آٹو سیکٹر سے زبردست خبر آگئی۔ پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت سالانہ 112 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق اکتوبر 2024ء میں گاڑیوں کی فروخت 13 ہزار 108 یونٹس تک پہنچ گئی۔

پاما کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر 2023ء میں 6 ہزار 180 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جب کہ مالی سال 25ء کی پہلے 4 ماہ  میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 50 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 25ء کی پہلے چار ماہ  میں گاڑیوں کی فروخت 40  ہزار 693 یونٹس پر پہنچ گئی۔ بیشتر کارساز اداروں نے ایس یو ویز کہ قیمتوں میں کمی کی ہے جس سے فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر محمد حفیظ نے کیا کہا؟

0
محمد حفیظ

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان محمد حفیظ نے لکھا کہ یہ دن کا خواب تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

محمد حفیظ نے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کی میزبانی کررہا ہے، حکومت اور پی سی بی کے مضبوط اور حیران کن جواب کا منتظر ہوں۔‘

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر اگر پی سی بی کی جگہ ہوتا تو میں بھی یہی کہتا کہ جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی۔

وکرانت گپتا نے کہا تھا کہ بھارت نے ایک اور پاکستان نے 2 ایگریمنٹ کیے بھارت نے ممبر پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ  کیا ہے،جو بورڈ ممبر کرتے ہیں جب کہ پاکستان نے پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ کے ساتھ ہوسٹنگ ایگریمنٹ بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے  اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو وجہ بنایا بھارت نےکہہ دیا سیکیورٹی ایشو ہے مجھے نہیں معلوم سیکیورٹی ایشو ہے یا نہیں؟ پاکستان چیمپئنز ٹرافی نہیں کراتا  تو وجہ کیا بتائے گا؟ پاکستان یہ نہیں کہہ سکتا کہ بھارت نے آنے سے انکار کر دیا ہے۔