ہفتہ, مئی 10, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 25289

بھارتی فورسز اورحکومت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کررہی ہیں: امریکی رپورٹ

0

کراچی: بھارت کے انسان سوز رویے پرامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تشدد اورعصمت دری انسانی حقوق کےاہم مسائل ہیں.

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں امریکا نے انسانی حقوق کی بدترصورتحال پربھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ بھارت میں وسیع پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تشدد اورعصمت دری بھی بھارت میں انسانی حقوق کےاہم مسائل ہیں.

امریکی رپورٹ نے بھارتی فورسزکی خلاف ورزیاں اورماورائےعدالت قتل سنگین مسائل قراردے دیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیرمیں پیلٹ گن کے استعمال کے باعث 87 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں.

پیلٹ گن کے بےدریغ استعمال سے ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہوئے ہیں، بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف حکومتی سطح پرجوابدہی نہ ہونے کے برابرہے، اس عدم احتساب کے باعث بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جارہی ہے۔

عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، وزیراعظم


گذشتہ سال وزیراعظم نواز شریف نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلے کوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، اس سلسلے میں عالمی برداری مسئلے کے حل میں کردار ادا کرے۔

وزیراعظم کےلیےتمام صوبےیکساں اہمیت کے حامل ہیں‘ مریم اورنگزیب

0
Marriyum Aurangzeb

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہناہےکہ پاکستان وزیراعظم کی قیادت میں ہرشعبے میں بےمثال ترقی کررہاہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نےاسلا م آباد میں چترال پریس کلب کےنومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سےخطاب کرتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم کےلیےتمام صوبے اورعلاقے یکساں اہمیت کے حامل ہیں اور ملک کے تمام حصوں کو اُن کی پالیسیوں کےثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے چترال میں دس کلوواٹ کاریڈیو ٹرانسمیٹر نصب کرنے کی بھی منظوری دی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے علاقے کی زبان اورثقافت کے تحفظ اورفروغ میں مدد ملے گی۔


شرجیل میمن جتنا چاہیں شور مچالیں، احتساب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب


یاد رہےکہ گزشتہ دنوں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ شرجیل میمن اپنی چوری اورکرپشن چھپانے کیلئے شورمچا رہے ہیں اورجتنا چاہیں شور مچا لیں انہیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کاحساب دینا ہوگا۔

واضح رہےکہ مریم اورنگزیب نے سندھ کے سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی چوہدری نثار پر تنقید پر ردعنل دیتے ہوئے کہا تھاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی دیانت اورکردار پرسوال اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

ذوالفقار علی بھٹوکی برسی،ملک بھر سے جیالوں کی لاڑکانہ آمد

0

لاڑکانہ : پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدابخش میں رونقیں عروج پر پہنچ گئی اور مختلف شہروں سے قافلے لاڑکانہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، مزار اور جلسہ گاہ کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، ملک بھر سے جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کراچی ٹھٹہ ، بدین، اور دیگر شہروں سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن قافلوں کی صورت میں روانہ ہوئے ، حیدر آباد سے پہلا قافلہ ضلعی صدر صغیر راجپوت کی قیادت میں روانہ ہوا، حیدر آباد سے مجموعی طور پر ڈیڑھ سو گاڑیوں پر مشتمل قافلے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔

لاڑکانہ پہنچنے والے کارکنوں میں جو ش و جذبہ پیدا کرنے کیلئے پیپلزیوتھ نے مشعل بردارریلی نکالی، جس میں ملیر سمیت مختلف اضلاع کے کارکنان نے شرکت کی، مشعل بردارریلی نے فدا حسین ڈھکن کی قیادت میں لاڑکانہ کے مختلف علاقوں کا گشت کیا۔

پی پی کلچرل ونگ نے بلاول بھٹو کی حمایت میں ریلی نکالی، جس میں نامور فنکاروں نےشرکت کی، ریلی میں اداکار ایوب کھوسہ یم پی اے خیرالنساء مغل ، گل رائینہ ، سعدیہ جاوید ، شازیہ اور رضیہ کامران سمیت دیگر شریک ہوئے ۔


مزید پڑھیں: ذوالفقاربھٹوکی برسی،سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان


ذوالفقار علی بھٹو کی اڑتیسویں برسی پر داخلی وخارجی راستوں سمیت مزار اور جلسہ گاہ کو بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا اور جیالوں نے ملک بھر سے آنے والے کارکنان کو خوش آمدید کہنے کیلئے جگہ جگہ کیمپس بھی لگادئیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے جلسہ گاہ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں، مزار میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں، مرکزی تقریب سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری خطاب کریں گے،جس کے بعد نوڈیرو ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔

کینیڈاکاملالہ یوسفزئی کواعزازی شہریت دینےکااعلان

0

اوٹاوا : کینیڈا نےملالہ یوسف زئی کوکینیڈا کی اعزازی شہریت دینےکااعلان کیا ہے،ملالہ بارہ اپریل کوکینیڈاجائیں گی جہاں وہ کینیڈین پارلیمنٹ سےخطاب بھی کریں گی۔

تفصیلات کےمطابق نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی اگلے ہفتے اوٹاوا میں کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔جہاں انہیں کینیڈا کی اعزازی شہریت دی جائےگی۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہےکہ لڑکیوں کی تعلیم کےلیےاقدامات سےملالہ نےلاکھوں افرادکومتاثرکیا۔

جسٹن ٹروڈو نےکہاکہ ملالہ نےحملہ کرنےوالوں کوجرأت مندانہ جواب دیا،انہوں نےکہاکہ ملالہ کواعزازی شہریت دینا کینیڈاکےلیےباعث فخرہے،اس تقریب میں وہ خود شرکت کریں گے۔

ملالہ یوسفزئی کینیڈا کی اعزازی شہریت حاصل کرنےوالی چھٹی شخصیت ہوں گی۔

کینیڈا کےوزیراعظم ہاؤس کےبیان کےمطابق ملالہ بارہ اپریل کوکینیڈا کا دورہ کریں گی اورکینیڈاکی پارلیمنٹ سےخطاب بھی کریں گی۔

ملالہ نے کینیڈین پارلیمنٹ سےخطاب کی دعوت کو اعزاز قرار دیا ہے،ان کاکہنا ہے کہ کینیڈامہاجرین کی مدد کرنے والےممالک میں سرفہرست ہے۔


ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا


یاد رہےکہ دسمبر 2014 میں لڑکیوں کےتعلیم کےلیے بےمثال جدوجہد کرنےوالی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام جیت کر ہر پاکستانی کا سرفخرسے بلند کردیاتھا۔


ملالہ یوسف زئی کا اقوامِ متحدہ میں خطاب


واضح رہےکہ 12 جولائی 2013 کو’عالمی یومِ ملالہ‘ کے موقع پر نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاکستانی طالبہ نےدنیا پر زور دیا تھاکہ وہ امن کےلیے اپنی پالیسیاں تبدیل کرے۔

جنرل زبیرمحمودحیات سےآسٹریلوی فضائیہ کےسربراہ کی ملاقات

0

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سےآسٹریلیا کی فضائیہ کےسربراہ ایئرمارشل جی این ڈیوس نے ملاقات کی۔

تفصیلات کےمطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرراولپنڈی میں آسٹریلیا کی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل جی این ڈیوس نےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سے ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آسٹریلوی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اُس کی قربانیوں کااعتراف کیا۔

خیال رہےکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی کے مطابق آرمی چیف نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سےملاقات کی۔


پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف


آرمی چیف نے برطانوی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان وافغانستان اور امریکی مشن کےکمانڈر سے بھی علیحدہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات مین جیو پولیٹیکل صورتحال اورافغانستان سے متعلق امور پربات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ریاست ہے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی پیک اورخطے پراس کےثمرات پر بھی روشنی ڈالی، برطانوی رہنماؤں کا بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

فرانس کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچ رہاہے

0

اسلام آباد: فرانس کا اکیس رکنی تجارتی وفد تین روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچ رہاہےجہاں وہ اعلیٰ حکام سےملاقاتیں کرےگا۔

تفصیلات کےمطابق فرانس کی بزنس کنفیڈریشن کا 21 رکنی وفد تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہاہےجس کا مقصد کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کےمواقع تلاش کرنا ہے۔

فرانس کا تجارتی وفد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،کراچی میں وزراء،نجی وسرکاری شعبے کے اعلیٰ حکام اور کمپنیوں سمیت پاکستان کاروباری کونسل اور پاکستان فرانس کاروباری اتحاد کےاعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرےگا۔

فرانس کے21رکنی وفد کےدورہ پاکستان اور فرانس کے درمیان کاروبار،تجارت اور سرمایہ کاری کےروابط کو نئی جہت ملےگی۔


پاک چین باہمی تجارت کا حجم 13 ارب 77 کروڑ ڈالر ہوگیا


خیال رہےکہ گزشتہ دنوں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم گزشتہ مالی سال کے اختتام پر تیرہ ارب ستتر کروڑ ڈالر ہوگیا تھا ،جس کے بعد گزشتہ دس سال کے دوران پاک چین تجارتی حجم میں 9.77 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔


چھوٹی کاریں بنانے والی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار


واضح رہےکہ گزشتہ ماہ چھوٹی گاڑیا ں بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے فیصلے پر نظرثانی کا اعلان کیاتھا۔

عبدالفتاح السیسی کی ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات

0

واشنگٹن : مصر کےصدر عبدالفاتح السیسی نے صدر بننے کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مصر کے صدر کے عبدالفاتح السیسی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر امریکی صدر نےالسیسی کی جانب سے باغیوں کے خلاف کی جانے والے کارروائی کی حمایت کی۔

مصر کےصدر السیسی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہاکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی کے لیے ایک ارب تین کروڑ کی گذشتہ برس کی امریکی فوجی امداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔

خیال رہےکہ مصر اور امریکہ کےدرمیان اچھےتعلقات ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب السیسی نے اپنےسیکیولرمخالفین کےخلاف کریک ڈاؤن کیا۔


مصری حکومت نے سابق صدر حسنی مبارک کو رہا کردیا


مصرکے صدر کے اس اقدام کےبعد سابق امریکی صدر براک اوباماکی جانب سے تقریباََ 18 ماہ تک فوجی امداد بندکردی گئی تھی۔

وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر اور امریکہ کے دوطرفہ تعقات کی ازسر نو ابتدا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہےکہ عبدالفاتح السیسی نے ملک میں پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کی حکومت کو بحیثیت وزیرِ دفاع سنہ 2013 میں برطرف کر دیا تھا جب ان کے اقتدار کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج ہوا تھا۔

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: پاکستان چوتھے نمبرپرآگیا

0
ICC

دبئی : انٹرنیشل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی، درجہ بندی میں پاکستان چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔ نیوزی لینڈ پہلی پوزیشن پر تاحال برقرارہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ بھارت کی پوزیشن 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ 117 ریٹنگ پوائنٹس لے کرساؤتھ افریقہ تیسرے نمبرپر ہے۔

icc-ranking

 پاکستان کی ٹیم انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ درجہ بندی میں 116 ریٹنگ پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی، تیسری پوزیشن والے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان صرف آٹھ پوائنٹس کا فرق ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ کے شعبے میں پاکستان کے بہترین بولر عماد وسیم ہیں جن کا چوتھا نمبر ہے۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ پاکستان کی ایک روزہ میچوں میں آٹھویں اور ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی انفرادی درجہ بندی میں بلے بازی میں پہلے دس کھلاڑیوں میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

کراچی میں رینجرزکی کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار

0

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان کو دھرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان بھتہ خور، منشیات فروش اور سہولت کاری سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، بلوچ کالونی سے کالعدم سپاہ صحابہ کا کارندہ عدیل عرف ناکہ پکڑا گیا۔ ملزم بھتہ خوری، سہولت کاری اور منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

محمود آباد سے منشیات فروش بشیراحمد عرف ننھا کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں سپرمارکیٹ سے بھی چار منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا۔

اس کے علاوہ شہر میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری رہا ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

شرجیل میمن نے سونے کے دو تاج چھیپا کو عطیہ کردیے

0

کراچی : رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے اپنی وطن واپسی پر ملنے والے دونوں سونے کے تاج چھیپا ویلفیئر کو عطیہ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے آج اپنے دونوں سونے کے تاج مقامی اسپتال میں چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا کے حوالے کردیے تاکہ سماجی اور رفاعی کاموں میں استعمال ہو سکیں۔

شرجیل انعام میمن کمر درد کے باعث دو دنوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا ان کی عیادت کو آئے تھے اور اپنے ادارے کے لیے سونے کے تاج بہ طور عطیہ وصول کیے اس موقع پر شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل اور دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن کی وطن واپسی کے بعد ان کے حلقے میں جلسے کے دوران یہ دونوں سونے کے تاج پہنائے گئے تھے۔

اس موقع پر رمضان چھیپا نے سونے کے تاج کا عطیہ وصول کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل انعام میمن نے مجھ پر اور میرے رفاعی ادارے پر بھروسہ کیا ہے اور اپنی وطن واپسی پر محبت اور پیار کرنے والوں نے جو دو سونے کے تاج ان کے سرپر پہنائے تھے دونوں ہمیں عطیہ کیے ہیں جس پر میں ان کا شکر گذار ہوں۔

انہوں نے مذید کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ شرجیل میمن اور ان کے اہل خانہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ان کی ہر مشکل کو آسان فرما دے۔