ہفتہ, مئی 24, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26191

دھرنے والے ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،شہبازشریف

0

لاہور: وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے اور شہر بند کرنے والے ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں ترکی کے 93ویں قومی دن پر ترک سفیر کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر کی ایک کال پر ترک عوام نے فوجی بغاوت کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ترکی دنیا کا ترقی یافتہ ملک بن چکا ہے۔ترکی صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ہمیں تعاون فراہم کررہا ہے۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ آج پاکستان میں دھرنوں کے ذریعےملک کی ترقی اور خوشحالی کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے باشعور عوام اس کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:موجودہ ہی نہیں اگلے 5 برس بھی مکمل کریں گے،نواز شریف

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھاکہ ہم سڑکیں بنا رہے ہیں اور لوگ سڑکیں بند کر نے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس سے پتا چل جاتا ہے کہ کون عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہے اور کون انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے پھول نگر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اطمینان رکھیں کیونکہ آپ کی حکومت نہ صرف یہ پانچ سال پورے کرے گی بلکہ اگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی۔

یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے،کم ازکم 27افرادہلاک

0

صنعا: سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کی جانب سے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں فضائی حملوں میں کم ازکم 27افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی حکومتی عہدیداروں اور شہریوں کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں میں تعز کے،الااشرف،الصالو ضلع میں گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ تعز یمن کا تیسر بڑا شہر ہے جس کی آبادی اندازے کے مطابق خانہ جنگی سے پہلے تقریباََ تین لاکھ تھی۔تاہم ان دنوں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کےدرمیان اس صوبے کے کنٹرول کے لیے لڑائی جاری ہے۔

یاد رہے کہ عرب اتحاد یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت میں تقریباً 19 ماہ سے یمن میں فضائی کارروائی کررہا ہے اور اب تک ان حملوں میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی سطح پر یمن کے صدر تسلیم کیے جانے والے منصور ہادی کی حامی ملیشیا اور فورسز نے عدن کو اپنا عارضی بیس بنایا ہوا ہے اور انہیں صنعا پر قابض حوثی باغیوں اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ: 140 افراد ہلاک پانچ سو زخمی

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں برس 8 اکتوبر کو سعودی اتحاد کے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک جنازے کے اجتماع پر ہونے والے فضائی حملے میں 140 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

سرگودھا میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریاں جاری

0

سرگودھا : پی ٹی آئی کا دو نومبر کا لاک ڈاؤن ناکام بنانے کیلیے ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سرگودھا میں بھی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے، رہنماؤں کے گھروں پر خفیہ پہرے لگادیئے گئے ہیں، میانوالی میں کارکنوں کی گرفتاری کے لیے دیگر اضلا ع سے بھی پولیس نفری طلب کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑدھکڑجاری ہے، سرگودھا میں پولیس نے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لے کر لاک اپ کر دیا ہے۔

رہنماؤں کے گھروں پر خفیہ پہرے لگے ہوئے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی جانب سے چادرچاردیواری کا تقدس بھی پامال کیاجارہا ہے، ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بزرگوں اور خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کا سلوک کررہی ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ جو کارکنان گھروں پر نہیں مل رہے پولیس ان کے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کو پکڑ کر لے جارہی ہے۔ دو نومبرکو کارکن اسلام آباد ہرصورت پہنچیں گے۔

اسی طرح میانوالی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے دیگر اضلا ع سے بھی پولیس طلب کرلی گئی ہے۔

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

0

خانیوال : سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کرکے مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب جنوبی سے تھا۔

اسٹاف رپورٹر سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خانیوال میں کارروائی کرکے مبینہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ctd-post-01

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب جنوبی سے تھا، ملزمان کے قبضے سے دستی بم،رائفل اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

مبینہ دہشت گردوں بارے اطلاع تھی کہ وہ ملتان میں بڑی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے 2 سے تین ساتھی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

کے پی کے سے پنجاب جانے والے راستے کھولنے کا حکم

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والی رابطہ سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔

اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والی رابطہ سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔ یہ حکم وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جاری کیا جس کے تحت کے پی کے سے پنجاب آنے کے لیے بند کیے گئے تمام راستے کھول دیے جائیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ راستے بند ہونے پر وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے انتہائی برہمی کااظہار کیا تھا جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔

قبل ازیں پرویز خٹک نے راستے بند کرنے کا معائنہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر ہمارے صوبے کا راستہ بند کیا گیا تو وزیراعظم نواز شریف کے لیے اس صوبے کا راستہ بند کردیں گے اور دیکھیں گے کہ وہ کیسےاس صوبے میں داخل ہوتے ہیں۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے اس بیان پر راستے کھولنے کاحکم دے دیا مگر یہ الزام بھی عائد کیا کہ یہاں سے مسلح دستے پنجاب آنا چاہتے ہیں۔

حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دفتر خارجہ

0

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس پر حملے کے لیے میزائل کی تنصیب پر شدید تشویش ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کا مکہ مکرمہ پر حملے کی غرض سے میزائل نصب کرنا قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان نے میزائل کی تنصیب پر شدید تشیویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس کے دفاع کے لیے تمام مسلمان تیار ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

پڑھیں:  ایران یمن کے حوثی قبائل کواسلحہ فراہم کررہا ہے،امریکہ

 دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور حرمین الشریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان ہمیشہ ساتھ کھڑا ہے اور اس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو ایک یمن کے صوبے سادا سے مکہ المکرمہ کی طرف میزائل فائر کیا تھا تاہم  سعودی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانے سے 65 کلومیٹر دور بغیر کسی نقصان کے مار گرایا تھا۔

پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

0

لاہور : حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا اطلاق 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا، جلسہ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت پانچ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے نہیں ہوسکتے۔

مذکورہ پابندی کا اظلاق 30اکتوبر بروز اتوار سے 8 نومبر بدھ تک ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی کے علاوہ ڈنڈے، لاٹھیاں، پتھر ساتھ رکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد دھرنا عوام کے لیے نادر موقع ہے، حمزہ عباسی

0

اسلام آباد: معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ عوام 2 نومبر کے جلسے میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر شرکت کریں اور کرپٹ مافیا کی اجارہ داری ختم کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ حمزہ علی عباسی نے بنی گالہ پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہنچنے کے لیے 2 گھنٹے جنگلوں میں پیدل چلنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں پاکستانی ہوں اور مجھے پاکستان کے اچھے مستقبل کی فکر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں اور کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں‘‘۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنا پاکستانی قوم کے پاس دھرنا نادر موقع ہے ، ہمیں کرپٹ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور  پہلے نوازشریف پھر عمران خان اور بعد میں تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے عوام سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں اور اداروں کو جگائیں۔

پڑھیں:  کیرئیر کی پروا نہیں، دھرنے میں ضرور شریک ہوں‌ گا، حمزہ عباسی

 یاد رہے گزشتہ روز حمزہ علی عباسی نے تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرنے کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ ’’میں ہرصورت دھرنے میں شرکت کروں گا اس کے لیے چاہیے مجھے اپنے کریئر تک کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔
دریں اثنا دھرنے میں اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن ماریہ میمن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔

 

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ متنازع خبر کے معاملے پر وزیراطلاعات پرویز رشید کی برطرفی ناکافی ہے،حکومت کا یہ پہلا قدم درست تاہم اسے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔

راولپنڈٰی: کنٹینرز کی وجہ سے حادثہ،لیفٹیننٹ کرنل جاں بحق، میجر زخمی

0

اسلام آباد: راولپنڈی سے نوشہرہ جانے والے فوجی کانوائے میں شامل دو فوجی افسران کنٹینر لگانے کے سبب کھائی میں گر گئے، لیفٹیننٹ کرنل شاہد جاں بحق جب کہ میجر بلال شدید زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے لئیق الرحمان نے بتایا کہ حادثہ آج رات آٹھ بجے پیش آیا، فوج افسران راولپنڈی سے کانوائے کی شکل میں نوشہرہ جارہے تھے کہ پل بند دیکھ کر رک گئے، پل کے اوپر کنٹینر لگانے کا مقصد تھا کہ کوئی بھی گاڑی یہاں سے اسے عبور نہ کرسکے۔

رپورٹر نے بتایا کہ بند کیا جانےوالا یہ علاقہ حضرو کا مقام ہے جہاں شدید تاریکی تھی، دونوں افسران کانوائے کی گاڑیاں گزارنے  کے لیے جگہ دیکھنے کے لیے باہر نکلے اور پچاس فٹ گہری کھائی میں جا گرے جہاں سخت چٹانیں ہیں جس کے سبب لیفٹیننٹ کرنل شہید اور میجر بلال زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل کے جاں بحق ہونے اور میجر بلال کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان نے لیفٹننٹ کرنل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہے کہ حادثے پر دکھ ہوا ، حادثہ حکومت کی جانب سے کنٹینر لگانے کے سبب پیش آیا۔

پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ راستے کی بندش سے لیفٹیننٹ کرنل کی شہادت پر بہت دکھ ہوا جب کہ چوہدری محمد سرور نے ٹوئٹ کیا ہے کہ زخمی میجر کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

ناظم آباد میں دہشت گردی، متحدہ کا سوگ کا اعلان

0

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سانحہ ناظم آباد کے غم میں کل اتوار کو سوگ کا اعلان کردیا، اس موقع پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

 ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق اتوار کو تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں قائم ایم کیو ایم کے تمام زونل اور تنظیمی دفاتر پر ظہر تا عصر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

اس سلسلے کا مرکزی اجتماع پیر الہیٰ بخش کالونی میں واقع ایم کیوایم کے عارضی مرکز پرمنعقد ہوگا جس میں سانحہ ناظم آباد کے شہدا کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور سانحے میں زخمی ہونے والوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

قرآن خوانی کے مرکزی اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں : ناظم آباد میں مجلس پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

یاد رہے کہ آج شام ناظم آباد چار نمبر کے علاقے میں واقع لاروش ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، اندوہناک واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔

فائرنگ خواتین کی مجلس عزا پر کی گئی۔ واردات کے بعد مسلح ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں بآسانی کامیاب ہوگئے۔ واقعے کا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔