ہفتہ, مئی 24, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26190

وزیردفاع خواجہ آصف اہل خانہ کے ہمراہ دبئی روانہ

0

اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف اہل خانہ کےہمراہ دبئی چلے گئے وزیر دفاع کی بیرون ملک روانگی پرسوالات اُٹھنےلگے۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی میں شرکت کیلئے دبئی آیاہوں، کل صبح وطن واپس آجاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق متنازع خبرکی تحقیقات اورسرحدوں پرکشیدگی کے حالات میں وزیردفاع خواجہ آصف اہل خانہ کےہمراہ دبئی چلے گئے،موجودہ صورت حال میں ان کی بیرون ملک روانگی پرسوالات اُٹھنےلگے ہیں۔

ذرائع کےمطابق وزیردفاع خواجہ آصف دوپہر ایک بجے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے ٹو ڈبل ون کے ذریعے روانہ ہوئے۔ ملک میں ایک جانب سیاسی کشیدگی عروج پرہے تو دوسری طرف سرحدوں پربھارتی فوج روایتی دشمنی کی بھڑاس نکال رہی ہے ایسے میں وزیردفاع کابیرون ملک چلے جانا کئی سوالات کوجنم دینے لگا۔

دو نومبر کووزیراعظم نے بھی کرغزستان جانا تھا لیکن انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا۔ دوسری طرف خواجہ آصف نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ شادی کے لیے دبئی آئےہیں، کل صبح وطن واپس پہنچ جاؤں گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں۔

ایک طرف سرل المائڈا کی متنازع خبر حکومت کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے تو دوسری جانب عمران خان کی جانب سے دو نومبر کو دھرنے کے اعلان نے حکومت کے سکھ کا سانس چھین لیا ہے ،ایسے حالات میں پاکستان چھوڑ کر جانے پر خواجہ آصف انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔

وزیراعظم کا ایک درباری فارغ اور دوسرا دبئی فرار ہو گیا،عمران خان

0

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا ایک درباری فارغ ہو گیا اور دوسرا ملک سے باہر چلا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیرمین عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات پرویز رشید سے وزارت کا قلمدان واپس لینے اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے اچانک دبئی جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنا مختصر سا بیان تحریر کیا ہے

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارک ہو ،نواز شریف کا دربار ی نظام ختم ہونا شروع ہو گیا ہے ۔

 اسی سے متعلق : وفاقی وزیر پرویز رشید کو وزارت سے ہٹا دیا گیا

عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کا ایک درباری پرویز رشید فارغ ہو گئے ہیں جب کہ اور دوسرا درباری خواجہ آصف دبئی بھاگ گیا ہے اور دوسرے درباریوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کا بیمار کارکن ہتھکڑیوں کے ساتھ آئی سی یو میں

0

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے دل کے مریض تحریک انصاف کے کارکن کو اسپتال کے بستر پر ہتھکڑیاں لگا دیں،اڈیالہ جیل میں قید کارکن بیت اللہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ دوسری جانب راولپنڈی سے گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے آئی سی یو میں موجود تحریک انصاف کے کارکن کو بستر کے ساتھ ہتھکڑیاں ڈال کر قید کرلیا۔

گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں قید انصافی کارکن بیت اللہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ مریض کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پمز اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی۔

بیت اللہ خان وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو میں تحریک انصاف کے عہدے دار ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی سے گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

رنگوں سے سجی کافی

0

کہتے ہیں کہ دل تک پہنچنے کا ایک راستہ معدے سے ہو کر گزرتا ہے۔ اگر آپ کسی کے دل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو اسے مزیدار کھانے بنا کر کھلائیں۔

لیکن شاید یہ تکنیک ہر شخص پر کام نہیں کر سکتی۔ خاص طور پر ان افراد کے لیے تو بالکل ہی نہیں جو کھانے پینے کا خاص شوق نہیں رکھتے۔

لیکن اب جو تصاویر آپ دیکھنے جارہے ہیں وہ ہر شخص کو متاثر کریں گی چاہے وہ کھانے پینے کا شوقین ہو یا نہ ہو، بھلا رنگ اور پھول کسے اچھے نہیں لگتے؟

امریکی شہر لاس ویگاس کی رہائشی بریستا میسن نے کھانے پینے کی اشیا کو بھی رنگین کر کے انہیں آرٹ کے شاہکار میں تبدیل کردیا۔

15

14

13

اس کے لیے اس نے فوڈ کلر کا استعمال کیا۔

12

11

9

ایک خوبصورت رنگین کافی بنانے کے لیے وہ دودھ میں فوڈ کلر کی آمیزش کرتی ہے اور اس کے بعد اس دودھ کو کافی میں شامل کیا جاتا ہے، جس کے بعد بننے والی کافی پینے سے زیادہ محفوظ کر کے رکھنے کی چیز معلوم ہوتی ہے۔

10

7

دیکھیے وہ کس طرح ’رنگین کافی‘ پیش کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کرتی ہے۔

6

3

2

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وزارت سے برطرف

0

اسلام آباد : وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو وزارت سے برطرف کردیا گیا  اس حوالے سے سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز چینل کے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو وزارت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پرویز رشید کے ساتھ پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سرکاری اعلامیہ نے ذرائع کے اس خبر کی تصدیق کردی ہے،سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کو قومی سلامتی سے متعلق خبر کے اجراء میں کوتاہی اور غفلت برتنے پر برطرف کیا گیا ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے بھی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید نیوز گیٹ کے ذمہ دار ہیں اس لیے انہیں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے تا کہ شفاف تحقیقات ممکن ہو سکے۔

اے آر وائی کے اینکر پرسن ارشد شریف نے نیوز اینکر سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وزیر اطلاعات کو استعفی دینے کا کہا گیا ہے اور یہ اقدام عسکری حکام کے پرویز رشید کے کردار پر تحفظات کے بعد کیا گیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے کے بعد پولیس اور ایجنسیاں تحقیقات کررہی ہیں جس کی وجہ سے تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز رشیدسے وزیراعظم نے عہدہ واپس لے لیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ملک سے باہر چلے گئے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ممکنہ طور وہ بھی وہاں سے استعفیٰ پیش کردیں گے جب کہ ایک اور وفاقی وزیر جو کہ وزیراعظم کے خاندانی رشتہ دار بھی ہیں ان کے استعفیٰ کا بھی امکان ہے تا ہم وزیر اعظم ان کے معاملے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کے اینکر پرسن کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ حکومت نے قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے کے معاملے میں کچھ وزراء کی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اطلاعات کو ہٹا دیا گیا ہے اور دیگر دو وزراء کے استعفیٰ دینے کا بھی امکان بھی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید گزشتہ تین دن سے میڈیا پر بھی دکھائی نہیں دے رہے تھے اور سرکاری گھر سے اپنا سامان بھی کچھ دن قبل منتقل کرلیا تھا۔

میرے شہر کے میئر کو کیوں بند کیا گیا ہے؟ بلاول

0

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال کراچی میں زیر علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کی۔ بلاول بھٹو نے ڈاکٹر عاصم کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کراچی کے میئر کو آخر کیوں پابند سلاسل کیا گیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں اسیر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ بلاول بھٹو نے جناح اسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر عاصم کی عیادت کی۔ دوران عیادت انہوں نےڈاکٹر عاصم حسین کو گلے لگایا، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سابق سینیٹر کو یقین دلایا کہ انہیں ہر طرح کی قانونی مدد دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرپشن اور دیگر مقدمات میں گرفتار ڈاکٹر عاصم حسین کو فالج کے حملے کے بعد جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ان کا تفصیلی طبی معائنہ ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ، سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب بھی وہاں موجود تھے۔

ڈاکٹر عاصم پر فالج کا حملہ، ڈاکٹرز کا مکمل آرام کا مشورہ *

اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف خود کو امیر المومنین کہلواتے ہیں۔ کراچی آپریشن کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس آپریشن میں خاص طور پر صوبہ سندھ کو ٹارگٹ کیا، جہاں چاہے میئر کراچی ہوں، چاہے عاصم حسین ہوں، قادر پٹیل ہوں یا کوئی اور سیاستدان، سب کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے قوانین خاص طور پر شدت پسندوں کے خلاف بنائے گئے تھے لیکن اب ان کا استعمال سیاسی جماعتوں اور دیگر اداروں پر کیا جارہا ہے۔ ڈاکڑ عاصم حسین کوئی لال مسجد کے طالبان نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف وہ پہلی جماعت تھی جس نے سب سے پہلے شدت پسندی کے خلاف آواز بلند کی، بلکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانی دی۔ ’ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کیا کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف اکٹھا کیا، اور بدلے میں ہمیں کیا ملا؟ الٹا ڈاکٹر عاصم اور کراچی کے میئر کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ ’ میں کراچی کا شہری ہوں، میرا حق بنتا ہے کہ میں سوال کروں کہ میرے شہر کامیئر جیل میں کیوں ہے‘؟

عدالت کی وسیم اختر کو جیل سے کام کرنے کی ہدایت *

انہوں نے سوال کیا کہ ان اقدامات سے ہم دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میں اس بینظیر شہید کا بیٹا ہوں جس نے دہشت گردی میں اپنی جان قربان کی، ’مجھے نواز شریف سے سوال پوچھنے کا حق ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں یا نہیں‘؟

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات میں سے حکومت نے کتنے نکات پر عمل درآمد کیا۔

اس سے قبل سیاسی تناؤ پر بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد قانونی اور وفاقی جماعت ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پارٹی اپنا مقام دوبارہ حاصل کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال پر آج سینئر رہنماؤں کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

اگر بنی گالہ جانے سے روکا گیا تو ن لیگ کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے،پرویز خٹک

0
Pervez Imran Khan

پشاور : خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو وزیراعظم کو بھی کے پی کے میں جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے یہ ردعمل اس وقت دیا جب وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنا شروع کردیا گیا ہے جس کے باعث پرویز خٹک بنی گالہ اپنے چیرمین عمران خان سے ملنے نہیں جا پا رہے ہیں۔

  اسی سے متعلق : دونومبر کو بتائیں گے عوامی طاقت کیا ہوتی ہے، عمران خان

وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کل بھی کوہاٹ میں جلسہ کیا اور ہم نے کسی قسم کی روکاٹ کھڑی نہیں کی جب کہ پنجاب میں ہمارے کارکنان کو سیاسی سرگرمیاں ادا کرنے سے روکا جارہا ہے خود مجھے اسلام آباد جانا ہے لیکن وفاقی حکومت نے کنٹینرز لگا کر اسلام آباد جانے والے راستے مسدود کر رکھے ہیں۔

یہ پڑھیں : چار گھنٹے میں لاہورمیں جلسہ کرسکتا ہوں: شیخ رشید کا چیلنج

واضح رہے کہ جمعہ کو راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کی جاب سے حکومت مخالف جلسہ کرنے کے اعلان کے بعد راولپنڈی کو سِل کردیا گیا تھا اور لال حویلی کو سر بہ مہر کردیا گیا تھا جس کے بعد شیخ رشید موٹر سائیکل پر کمیٹی چوک پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے : اسلام آباد: ہائی کورٹ کا شہر کے تمام راستوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم

دوسری جانب تحریک انصاف کے دو نومبر کو ہونے والے دھرنے کو روکنے کے لیے اسلام آباد کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے کے پی کے کے وزیر اعلٰی پرویز خٹک اسلام آباد نہیں جا پا رہے ہیں۔

 

خوشبوؤں کے شہر پیرس میں چاکلیٹ فیشن شو

0

پیرس: خوشبوؤں کے شہر پیرس میں چاکلیٹ فیشن شو ہوا، خوبرو ماڈلز نے چاکلیٹ سے بنے ملبوسات زیب تن کیے اورریمپ پر جلوے بکھیرے۔

  le-salon-post-3

خوشبوؤں کے شہر پیرس میں ہر جگہ چاکلیٹ ہی چاکلیٹ چھا گئی، فیشن شو میں چاکلیٹ سے بنے ملبوسات پہنی ماڈلز ریمپ پر آئیں تو سب دیکھتے رہ گئے، رنگارنگ ایونٹ پر چاکلیٹ سے بنا ایفل ٹاور توجہ کا مرکز رہا۔

le-salon-post-2

فیشن شو میں ڈیزائنر نے منفرد انداز اپنایا اور چاکلیٹ سے تیار کردہ ملبوسات متعارف کروائے، چاکلیٹ کے ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز کی ریمپ پر کیٹ واک سے شرکا بھرپور انداز میں محظوظ ہوئے، رنگ برنگی چاکلیٹس والے خوبصورت ملبوسات میں ماڈلز نے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

le-salon-post-1

پیرس میں جاری چاکلیٹ فیشن شو شائقین کو صرف دکھانے کیلئے نہیں بلکہ چاکلیٹ کھانے کا بھی موقع دیا گیا، دنیا بھر سے آئی کمپنیاں چاکلیٹ سے بنی اشیاء پیش کر رہے ہیں اور چاکلیٹ کے دیوانے خریداری میں مصروف ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد ان چیزوں سے لطف اٹھانے کے ساتھ ان مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرنے میں مصروف ہیں۔

le-salon-post-4[row][double_paragraph]Left Side Content [/double_paragraph][double_paragraph] Right Side Content [/double_paragraph] [/row]

چاکلیٹ فیشن شو ہر سال دنیا بھر کے مختلف مما لک میں منایا جاتا ہے، جس میں چاکلیٹ سے متعلق ہر قسم کی معلومات ،چاکلیٹ بنانے کے طریقے اور چاکلیٹ پر مختلف قسم ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

بیٹھے بٹھائے وزن کم کرنے کے طریقے

0

آج کل کا دور میں موٹاپا ایک المیہ بن گیا ہے، جس نے ہر مرد اور عورت کو پریشان کر رکھا ہے، پہلے دور میں جن کاموں کو کرنے کے لئے گھنٹوں وقت لگتا تھا اب جدید ٹیکنالوجی کے وجہ سے وہ کام منٹوں میں ہوجاتے ہیں، ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری زندگیاں آسان بنادی ہے وہی کچھ نقصانات سے بھی نوازا ہے، اب ہمیں کوئی کام کرنے کے لئے مشقت نہیں کرنی پڑتی، اسلئے آج کل لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔

نوکری پیشہ لوگوں کی زندگی ہمیشہ سے ہی تھکا دینے والی اور مصروف ہوتی ہے، آج کل دفتر میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر گھنٹوں کام کرنا معمول کی بات ہے پھر دوپہر، رات کا کھانا اور سو جانے کے باعث لوگوں کی زندگیاں اتنی مصروف ہوگئی ہیں کہ الگ چاہتے ہوئے بھی موٹاپے سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر پاتے

آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں، جس کے ذریعے آپ بیٹھے بٹھائے اپنا وزن کم کر سکیں گے۔

ناشتہ ضرور کریں

ناشتہ دن بھر کی سب سے اہم غذا ہے، آج کل کسی کو کالج جانے کی جلدی ہے تو کسی کو آفس جانے کی ، اس لئے ناشتے کے لئے وقت ہی نہیں ہوتا۔

2

ایک رپورٹ کے مطابق ناشتہ نہ کرنے کا وزن بڑھنے سے گہرا تعلق ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب آپ آفس کے لیے تاخیر کا شکار ہورہے ہوں اور ناشتہ نہ کریں تو دن کے اختتام تک زیادہ کھانا کھانے کا باعث بن سکتا ہے، اپنی اس عادت کو ترک کیجئے۔

صبح جلدی اٹھیں اور ناشتہ ضرور کریں، ناشتہ کرنے سے نہ صرف آپ دن بھر چاق و چوبند رہیں گے بلکہ یہ آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد کرے گا، ناشتے میں پراٹھے کے بجائے ابلا ہوا انڈا، ڈبل روٹی، پاپے، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔

چيونگ گم چبائیں

5

کچھ افراد ہلکی پھلکی بھوک لگنے پر ہلکی پھلکی غذا ہی لیتے ہیں جس مین بسکٹ یا نمکین اور میٹھی چیزیں شامل ہیں لیکن چيوئنگ گم کے استعمال سے نمکین اور میٹھی چیزیں کی عادت کم ہوسکتی ہے اور ساتھ ساتھ منہ کی ورزش بھی جو صحت کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔

دوپہر کا کھانا

3

دفتر میں باہر کے کھانے سے پرہیز کریں، دوپہر کے کھانے میں روٹی کے بجائے کوئی بھی تازہ پھل٬ سبزی یا فروٹ سلاد یا ہلکے پھلکے سینڈوچز کا استعمال کریں یہ غذائیت سے بھرے کھانے آپ کو بھرپور توانائی فراہم کرتے ہیں اور وزن کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

پانی زیادہ پئیں

4

دفتر میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں،ہمیشہ اپنی آفس ٹیبل پر پانی کی بوتل رکھیں اور پورا دن تھوڑا تھوڑا کرکے پانی پیتے رہیں، ایسا کرنے سے آپ پورا دن ترو تازہ رہیں گے۔

 

بیشتر تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ روزانہ 8 گلاس پانی پینے سے 100 سے زائد اضافی کیلوریز گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔

زیادہ ہنسیے

giphy

ہنسنے کا عمل انسان کے وزن کو کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ تقریبا 15 سے 20 منٹوں تک ہنسنے سے جسم میں 40 کیلوریز تک جل سکتی ہیں جبکہ اس عمل سے جسم میں اضافی چربیوں کو کم کرنے اور میٹابولزم کے عمل کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز

2

بہت سے لوگوں کی یہ شکایت ہوتی ہے کہ وہ کم کھاتے ہیں لیکن ان کا وزن بڑھ جاتا ہے، لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم کھا کیا رہے ہیں، تلی ہوئی چیزیں، برگر، کولڈرنک، بیکری کی چیزیں اور میٹھی چیزیں، ان سب کا استعمال ترک کر دیں، اور ان کے بجائے قدرتی مٹھاس جیسے کہ پھلوں کا استعمال کریں۔

سیڑھیاں چڑھنا

1

آپ گھر میں ہوں یا آفس میں سیڑھیاں چڑھنے کا کام آپ آسانی سے کرسکتے ہیں، لفٹ کا استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیاں چڑھنے کو ترجیح دیں، دن میں تین سے چار مرتبہ سیڑھیاں ضرور چڑھیں، سیڑھیاں چڑھنے اترنے سے آپ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی محسوس کریں گے۔

سبز چائے کا استعمال

green-tea

اگر آپ کو کام کے دوران بھوک یا جسم میں پانی کی کمی محسوس ہو رہی ہے تو کافی یا چائے سے گریز کیجیے اور ان کے بدلے سبز چائے استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف آپکی پیاس دور ہوجائے گی بلکہ سبز چائے اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

ریسرچ سے ثابت ہوا کہ بغیر چینی والی سبز چائے کا باقاعدہ استعمال وزن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے، چائے میں موجود کیفین ایک ایسا جز ہے جس سے آپ کے جسم میں میٹابولک تبدیلیاں آسکتی ہیں، جس سے اضافی وزن گھٹانے میں مدد مل سکتی ہے، چائے کا استعمال کھانے سے پہلے اور بعد میں انتہائی مفید ثابت ہوسکا ہے، سبز چائے میں وزن گھٹانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ہلکی پھلکی ورزش کرنا

3

دفتر میں کام کے دوران کبھی کبھی کرسی سے کھڑے ہو کر پھر بیٹھنا، چہل قدمی ، اور ہاتھ پاؤں کی ہلکی پھلکی حرکت سے نہ صرف جسم متوازن ہوتا ہے بلکہ وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

مثبت سوچ

6

آپ کی سوچ آپ کے ہر عمل پر اثرانداز ہوتی ہے، اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ کا وزن کم نہیں ہوسکتا تو آپ لاکھ کوشش کرلیں، جم چلے جائیں یا گھنٹوں ورزش کر لیں پھر بھی آپ کو خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہونگے، اس لئے اگر آپ سچ میں اپنا وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے اندر ایک مثبت سوچ اور حوصلے کو جنم دیں، ایک بار آپ نے خود سے یہ وعدہ کرلیا کہ آپ کو وزن کم کرنا ہے تو پھر دیکھئے آپ کیسے کامیاب ہوتے ہیں۔

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ اس دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اگر آپ ایک مثبت سوچ اور بھرپور حوصلے کے ساتھ کچھ بھی کرنے کا ارادہ کریں گے تو کوئی شک نہیں کہ آپ اس میں ضرور کامیاب ہونگے پھر چاہے وہ وزن کم کرنا ہو یا کوئی اور کام ہو۔

پاک ترک بحری مشقیں دوسرے دن بھی جاری رہیں

0

کراچی : پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس اور کراچی کے دورے پر آئے ہوئے ترک بحریہ کے جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کے درمیان بحیرہ عرب میں فوجی مشقیں دوسرے دن بھی جاری رہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک نیوی اور ترک بحریہ کے درمیان فوجی مشقوں کا مقصد باہمی اشتراک بڑھانا اور علاقائی بحری سیکیورٹی کے لئے مل کر کام کرنا تھا،ان مشقوں کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا۔

اسی سے متعلق : پاکستان اور ترکی کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

ذرائع کے مطابق مشقوں میں اینٹی ایئر وارفیئر آپریشنز،کمیونیکیشن کی مشقیں اور پاکستان نیوی کے بحری جہازوں،ہیلی کاپٹرز اور ترک بحری جہاز کے مشترکہ ڈرل شامل تھیں۔

ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنز)وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے ترک مشن کمانڈر کے ہمراہ ترک بحری جہاز پر مشقوں کا معائنہ کیا اور دونوں ممالک کی بحری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مہارت کے اعلیٰ مظاہرے پر اطمینان کا ظاہر کیا۔

اس موقع پر نیوی حکام کا کہنا تھا کہ پاک ترک بحری مشق سے دونوں ممالک کی بحری افواج کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور دونوں ممالک کو اپنی اپنی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع میئسر آسکے گا جو کہ خطہ کے باہمی مفادات کے لیے خوش آئند امر ہے۔

دفاعی تجزیہ نگاروں نے پاکستان اور ترک بحری افواج کے مابین دورے اور مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کا مظہر ہیں اور اسی سلسلے میں ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کا یہ دورہ دفاعی تعلقات کو بہتر بنانے اور دونوں ملکوں اور بالخصوص دونوں بحری افواج کے درمیان روابط مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا پاکستان کے خیر سگالی کے دورے پر ہے۔