تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بیٹھے بٹھائے وزن کم کرنے کے طریقے

آج کل کا دور میں موٹاپا ایک المیہ بن گیا ہے، جس نے ہر مرد اور عورت کو پریشان کر رکھا ہے، پہلے دور میں جن کاموں کو کرنے کے لئے گھنٹوں وقت لگتا تھا اب جدید ٹیکنالوجی کے وجہ سے وہ کام منٹوں میں ہوجاتے ہیں، ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری زندگیاں آسان بنادی ہے وہی کچھ نقصانات سے بھی نوازا ہے، اب ہمیں کوئی کام کرنے کے لئے مشقت نہیں کرنی پڑتی، اسلئے آج کل لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔

نوکری پیشہ لوگوں کی زندگی ہمیشہ سے ہی تھکا دینے والی اور مصروف ہوتی ہے، آج کل دفتر میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر گھنٹوں کام کرنا معمول کی بات ہے پھر دوپہر، رات کا کھانا اور سو جانے کے باعث لوگوں کی زندگیاں اتنی مصروف ہوگئی ہیں کہ الگ چاہتے ہوئے بھی موٹاپے سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر پاتے

آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں، جس کے ذریعے آپ بیٹھے بٹھائے اپنا وزن کم کر سکیں گے۔

ناشتہ ضرور کریں

ناشتہ دن بھر کی سب سے اہم غذا ہے، آج کل کسی کو کالج جانے کی جلدی ہے تو کسی کو آفس جانے کی ، اس لئے ناشتے کے لئے وقت ہی نہیں ہوتا۔

2

ایک رپورٹ کے مطابق ناشتہ نہ کرنے کا وزن بڑھنے سے گہرا تعلق ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب آپ آفس کے لیے تاخیر کا شکار ہورہے ہوں اور ناشتہ نہ کریں تو دن کے اختتام تک زیادہ کھانا کھانے کا باعث بن سکتا ہے، اپنی اس عادت کو ترک کیجئے۔

صبح جلدی اٹھیں اور ناشتہ ضرور کریں، ناشتہ کرنے سے نہ صرف آپ دن بھر چاق و چوبند رہیں گے بلکہ یہ آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد کرے گا، ناشتے میں پراٹھے کے بجائے ابلا ہوا انڈا، ڈبل روٹی، پاپے، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔

چيونگ گم چبائیں

5

کچھ افراد ہلکی پھلکی بھوک لگنے پر ہلکی پھلکی غذا ہی لیتے ہیں جس مین بسکٹ یا نمکین اور میٹھی چیزیں شامل ہیں لیکن چيوئنگ گم کے استعمال سے نمکین اور میٹھی چیزیں کی عادت کم ہوسکتی ہے اور ساتھ ساتھ منہ کی ورزش بھی جو صحت کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔

دوپہر کا کھانا

3

دفتر میں باہر کے کھانے سے پرہیز کریں، دوپہر کے کھانے میں روٹی کے بجائے کوئی بھی تازہ پھل٬ سبزی یا فروٹ سلاد یا ہلکے پھلکے سینڈوچز کا استعمال کریں یہ غذائیت سے بھرے کھانے آپ کو بھرپور توانائی فراہم کرتے ہیں اور وزن کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

پانی زیادہ پئیں

4

دفتر میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں،ہمیشہ اپنی آفس ٹیبل پر پانی کی بوتل رکھیں اور پورا دن تھوڑا تھوڑا کرکے پانی پیتے رہیں، ایسا کرنے سے آپ پورا دن ترو تازہ رہیں گے۔

 

بیشتر تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ روزانہ 8 گلاس پانی پینے سے 100 سے زائد اضافی کیلوریز گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔

زیادہ ہنسیے

giphy

ہنسنے کا عمل انسان کے وزن کو کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ تقریبا 15 سے 20 منٹوں تک ہنسنے سے جسم میں 40 کیلوریز تک جل سکتی ہیں جبکہ اس عمل سے جسم میں اضافی چربیوں کو کم کرنے اور میٹابولزم کے عمل کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز

2

بہت سے لوگوں کی یہ شکایت ہوتی ہے کہ وہ کم کھاتے ہیں لیکن ان کا وزن بڑھ جاتا ہے، لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم کھا کیا رہے ہیں، تلی ہوئی چیزیں، برگر، کولڈرنک، بیکری کی چیزیں اور میٹھی چیزیں، ان سب کا استعمال ترک کر دیں، اور ان کے بجائے قدرتی مٹھاس جیسے کہ پھلوں کا استعمال کریں۔

سیڑھیاں چڑھنا

1

آپ گھر میں ہوں یا آفس میں سیڑھیاں چڑھنے کا کام آپ آسانی سے کرسکتے ہیں، لفٹ کا استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیاں چڑھنے کو ترجیح دیں، دن میں تین سے چار مرتبہ سیڑھیاں ضرور چڑھیں، سیڑھیاں چڑھنے اترنے سے آپ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی محسوس کریں گے۔

سبز چائے کا استعمال

green-tea

اگر آپ کو کام کے دوران بھوک یا جسم میں پانی کی کمی محسوس ہو رہی ہے تو کافی یا چائے سے گریز کیجیے اور ان کے بدلے سبز چائے استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف آپکی پیاس دور ہوجائے گی بلکہ سبز چائے اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

ریسرچ سے ثابت ہوا کہ بغیر چینی والی سبز چائے کا باقاعدہ استعمال وزن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے، چائے میں موجود کیفین ایک ایسا جز ہے جس سے آپ کے جسم میں میٹابولک تبدیلیاں آسکتی ہیں، جس سے اضافی وزن گھٹانے میں مدد مل سکتی ہے، چائے کا استعمال کھانے سے پہلے اور بعد میں انتہائی مفید ثابت ہوسکا ہے، سبز چائے میں وزن گھٹانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ہلکی پھلکی ورزش کرنا

3

دفتر میں کام کے دوران کبھی کبھی کرسی سے کھڑے ہو کر پھر بیٹھنا، چہل قدمی ، اور ہاتھ پاؤں کی ہلکی پھلکی حرکت سے نہ صرف جسم متوازن ہوتا ہے بلکہ وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

مثبت سوچ

6

آپ کی سوچ آپ کے ہر عمل پر اثرانداز ہوتی ہے، اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ کا وزن کم نہیں ہوسکتا تو آپ لاکھ کوشش کرلیں، جم چلے جائیں یا گھنٹوں ورزش کر لیں پھر بھی آپ کو خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہونگے، اس لئے اگر آپ سچ میں اپنا وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے اندر ایک مثبت سوچ اور حوصلے کو جنم دیں، ایک بار آپ نے خود سے یہ وعدہ کرلیا کہ آپ کو وزن کم کرنا ہے تو پھر دیکھئے آپ کیسے کامیاب ہوتے ہیں۔

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ اس دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اگر آپ ایک مثبت سوچ اور بھرپور حوصلے کے ساتھ کچھ بھی کرنے کا ارادہ کریں گے تو کوئی شک نہیں کہ آپ اس میں ضرور کامیاب ہونگے پھر چاہے وہ وزن کم کرنا ہو یا کوئی اور کام ہو۔

Comments

- Advertisement -