اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26400

پنجاب میں تین افراد کا قاتل تختہ دارکے حوالے

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ: تین افرادکے قاتل محمد صدیق کوڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں علی الصبح تختہ دارپرلٹکادیاگیا۔

محمد صدیق نے دو ہزارچارمیں کمالیہ میں ایک تھیٹرشو کے دوران تین افراد کو فائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتارا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو ہزارپانچ میں محمد صدیق کو سزائے موت سنائی تھی۔

صدرِمملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد مجرم کوالصبح پھانسی دے دی گئی۔

اس موقع پرجیل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ آرمی پبلک اسکول پرحملے بعد ملک میں سے پھانسی کی سزاپرعائد پابندی ختم کی گئی تھی جس کے بعد اب تک 24 سے زائد افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد پھانسی کی سزا پرعملدرآمد کے منتظرہیں۔

ڈاکٹرطاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ منائی گئی

0

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی چونسٹھویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پرڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام لاہور میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ مقررین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاسی اور دینی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب حکومت کوسانحہ ماڈل ٹاون کا ذمہ دارقراردینے والے جوڈیشل کمیشن کو غیر قانونی قراردینے کے لئے سازشیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کی حمایت نہیں کریں گے مگر سانحہ ماڈل ٹاؤن  پر فوجی عدالت کا فیصلہ قبول ہوگا۔

ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ’’انسائڈ آوٹ‘‘ کا رنگارنگ ٹریلر جاری

0

لاس انجلس: ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا رنگا رنگ ٹریلرریلیز کردیا گیا۔

ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آوٹ کے رنگا رنگ ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔

فلم کی کہانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سخت محنت کے باوجود اپنے مقصد میں نا کام ہو جاتی ہے،ناکامی اس کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔

مایوسی کا شکار لڑکی اپنے ننھے دوستوں کی میٹھی یادوں میں کھو جاتی اور خوب مستی کرتی ہے، رنگوں سے سجی فلم انیس جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔

پولیس اور رینجرز کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مشترکہ اجلاس

0

کراچی :پولیس اور رینجرز کا مشترکہ جلاس ڈسٹرکٹ سینٹرل میں منعقد ہوا،اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کو مؤثر بنانے اور گرفتار ملزمان کے قانونی تقاضوں کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والے اجلاس میں پولیس اوررینجرز کےاعلیٰ افسران موجود تھے جس میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امن وامان قائم رکھنے کیلئے مشترکہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ساتھ ہی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی قانونی چارہ جوئی اور مقدمات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

لیاری : فائرنگ سے بزرگ کمیٹی کے رہنما سمیت دو افراد جاں بحق

0

کراچی : لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیاری بزرگ کمیٹی کے رہنما سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری جنرل اسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے بزرگ کمیٹی کے رہنما عبدالمجید کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واضح رہے کہ مقتول عبدالمجید نے لیاری میں امن و امان کے حوالے سے مختلف جماعتوں کے ساتھ مل کراہم کردار ادا کیا تھا۔اس کے علاوہ لیاری ہی کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے بعد لیاری میں کشیدہ صورتحال ہے۔ واقعے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری میں ملوث ہیں، منگوپیر پولیس نے بھی پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا

کراچی: پرائیویٹ اسکول منجمنٹ کا کل نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان

0

کراچی: آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے

کراچی کے کشیدہ حالات کے باعث پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر شرف الزماں نے آج تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے، ساتھ ہی اسکولوں میں آج ہونے پرچے بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتوی پرچے ہفتے اور اتوار کو لئے جائیں گے۔

آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ  اسکولوں میں ہفتے اور اتوار کی چھٹی ختم کرکےان دنوں میں ملتوی شدہ پرچے لے جائیں گے۔

دوسری جانب جامعہ کراچی میں بھی کل تدریسی عمل معطل رہے گا۔

ڈرائیورز کی نیند بھگانے کیلئے ہیڈ بینڈ ایجاد

0

کراچی: (ویب ڈیسک) اگرگاڑی چلاتے ہوئے آپ نیند کی آغوش میں جا پہنچتے ہیں، تو ہیڈ بینڈ لگائیں اور نیند بھگائیں، خود بھی حادثے سے بچیں اور دوسروں بھی بچائیں۔

ڈرائیوروں کی نیند دوسروں کیلئے جان لیوا بن جاتی ہے،اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ماہرین نے حل تلاش کر لیا، دوران سفر ڈرائیورز کو جگائے رکھنےکیلئےڈیوائس تیار کر لی۔

یو اویک نامی ڈیوائس نہ صرف دورانِ ڈرائیونگ ڈرائیور کی تھکن کو نوٹ کرتی ہے بلکہ آنکھیں بند ہونے پر اسے جگاتی بھی ہے۔

 یو اویک ڈیوائس کام کے وقت نیند کے جھونکے آنے پر موبائل پر گھنٹی بجاتا اور آپ کے اہلِخانہ اور دوستوں کو میسج کے ذریعے آگاہ بھی کرتا ہے۔

چین: پالتوں کتے کی دلچسپ واک عوام کی توجہ کامرکز بن گئی

0

بیجنگ: چین میں پالتو کتے کی دلچسپ واک عوام کے توجہ مرکز بن گئی ہے، پوڈل نامی ڈوگ دوکلومیٹرتک انسانوں کی طرح چل سکتا ہے۔

کتوں کی فنکارانہ صلاحیتوں کاہرکوئی دلدہ ہوتاہے،جو اپنے فن وکمالات سے عوام کے توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں چین میں بھی آج کل ایک سالہ پوڈل نامی ڈوگ نے دھوم مچارکھی ہے۔

سرپر کیپ ،شرٹ اور سکرٹ زیب تن کیے پوڈل کی منفرد واک سے کسی اسکول کی بچی کے چلنے گماں ہوتاہے، پوڈل کی منفرد واک کو دیکھ کر راہ گیر بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

کتے کے مالک کا کہنا تھا کہ پوڈل کو تربیت میں دینے میں دو ماہ کا عرصہ لگا ہے اور وہ شرٹ اورسکرٹ پہن کر دو کلومیٹر تک انسانوں کی طرح چل سکتا ہے۔

چیری کا استعمال جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید

0

کراچی :(ویب ڈیسک)ماہرین طب کا کہنا ہے کہ چیری کا استعمال جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید ہے۔

امریکی ماہرین کہتے ہیں چیری جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کیلئے انتہائی مفید اور کارآمد ہے۔

\ماہرین نے تحقیق کے دوران کئی روزتک دن میں تین بار مریضوں کو چیری کھلائی جس سے ان کی بیماری کی علامات میں کمی واقع ہوئی اور ان میں بہتری دیکھی گئی۔

 جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر چیری کا استعمال کریں اس کے مثبت اور حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔

چیری میں انٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

چیری حافظے کی کمزوری کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بھرپور نیند لاتی ہے۔ کھٹی چیری میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے۔

ایم کیوایم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے قطعاً کوئی گنجائش نہیں،واسع جلیل

0

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء واسع جلیل نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں پتہ کہ اندھیرے میں رینجرز اہلکار کس کو لے گئے اورکس کو چھوڑ کر چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وقاص رینجرز کی ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  وقاص شاہ کے گھر پر ان کے اہل خانہ سے  تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

واسع جلیل کاکہنا تھا کہ وقاص شاہ  خواتین کی بے عزتی کو روکنا چاہتے تھے، اس دوران رینجرز کی ہوائی فائرنگ سے ایک گولی وقاص شاہ کے سر میں جالگی ، جس کے باعث وہ جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے ،واسع جلیل کاکہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس یافتہ تھا جسے وزارت داخلہ نے جاری کیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاتر کو توڑ پھوڑ کرکے کمیونیکیشن کو نقصان پہنچایا گیا ہے،ایم کیو ایم ذمہ دار سیاسی جماعت ہے۔