اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26402

ملکی تجارتی خسارہ 14.56ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

0

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ چودہ ارب چھپن کروڑ ستر لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق برآمدات کا حجم بیاسی کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ سولہ ارب ایک کروڑ تیئس لاکھ ڈالر رہا۔

ملکی درآمدات ایک ارب سترہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر بڑھ کر تیس ارب اٹھاون کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔

رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ دو ارب ڈالر سے زائد کے اضافے سے چودہ ارب چھپین کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

آئرلینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم سے کس کو ڈراپ کیا جائے؟

0

آکلینڈ : آئرلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گنجائش ہے ، حارث سہیل کی واپسی کیلئے کس کو ڈراپ کیا جائے، انتظامیہ کا معلوم نہیں لیکن شائقین کرکٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا نام یونس خان ورلڈ کپ میں ناکام ہوگئے ہیں، شائقین جو امیدیں تھی وہ تاحال پوری نہیں ہوسکی ہیں۔ آئرلینڈ کیخلاف پاکستانی پلینگ الیون میں تبدیلی کیلئے صرف ایک سلاٹ خالی ہے۔

کس کو بیٹھایا جائے گا، یونس خان،عمراکمل یہ پھر صہیب مقصود۔

شائقین کرکٹ نے یہ مسئلہ حل کردیا اور کہا ہے کہ یونس خان آرام کرو اور حارث سہیل کیلئے جگہ بناؤ۔

پاکستان اور آئرلینڈ کا مقابلہ مارو یا مرجاؤ والی صورتحال ہے،جو جیتے گا اچھے رن ریٹ سے وہ کوارٹر فائنل میں پہنچے گا، اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سری لنکا کے کمار سنگارا نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

0

ہوبارٹ: سری لنکا کے کمار سنگارا نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، سنگاکارا ورلڈ کپ میں لگاتار چار سینچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

کمار سنگارا نے دوہزار پندرہ ورلڈ کپ یادگار بنالیا، سنگاکارا رنز کی مشین بن گئے، حریف بولرز کے لئے سنگاکارا کو روکنا مشکل ہوگیا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہوبارٹ میں سنگاکارا نے نئی تاریخ رقم کردی۔

سنگاکارا ورلڈ کپ میں مسلسل چار سینچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

سنگاکارا نے چھیاسی گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اسکاٹ لینڈ کے خلاف سینچری مکمل کی، سینتیس سالہ کھلاڑی نے بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف بھی سینچری بنائی۔

سنگاکارا ویسٹ انڈیز کے ویوون رچرڈز اور ڈیسمنڈ ہنز کے بعد آسٹریلیا میں دوہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔

آکلینڈ: قومی ٹیم کی آئرلینڈ کیخلاف میچ کے لئے بھرپور تیاری

0

آکلینڈ: ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف گروپ کے آخری اور اہم میچ کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں جانا ہے تو آئرلینڈ کو ہرانا ہے۔ پاکستان کے لئے آخری گروپ میچ پری کوارٹرفائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

پاکستان کو آئرلینڈ کی خوبیوں اور خامیوں کا بخوبی علم ہے، آئرش ٹیم سے میچ پرانے زخم پھر سے تازہ کردے گی، دوہزار سات کے عالمی کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو اپ سیٹ کیا تھا اور اس بار شاہین بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے آکلینڈ سے ایڈیلڈ پہنچ کر بھرپور نیٹ پریکٹس کی، فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں، آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کے گروپ میں تین فتوحات کے ساتھ چھ پوائنٹس ہیں، آئرلینڈ سے جیت ٹیم کو کوارٹرفائنل میں پہنچادے گی۔

شاہد آفریدی کا’ڈانس‘کرنے سے انکار

0

بھارت کے مقبول ترین ٹی وی شو’نچ بلیئے‘پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کو پروگرام کے ساتویں سیزن کے لئے بے قرار ہیں۔

بھارتی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق نچ بلیئے کی انتظامیہ اس سلسلے میں شاہد آفریدی کے ساتھ مالی معاملات طے کررہی تھی کہ انہوں نے شو میں شرکت سے انکارکردیا۔

ذرائع کے مطابق شو کو ترک کرنے کی بنیادی وجہ شو کا فارمیٹ ہے جس میں جوڑوں نے فلورپرڈانس کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی شو میں خود پرفارم کرنے کے لئے راضی تھے لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ پرفارم کرنا ہوگا تو انہوں نے منع کردیا۔

انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ دنیا یہ دیکھے اورایسا کہہ کرانہوں نے آفرٹھکرادی۔

کپتانی پانچ مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے، مصباح الحق

0

ایڈیلیڈ : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے قیادت کو پانچ مشکل ترین کاموں میں سے ایک قرار دے دیا۔

کھلاڑیوں کا کرفیوتوڑنا، ٹریننگ کے دوران جھگڑا کرنا اور چیف سلیکٹر کا کسینو جانا یہ سب کچھ مصباح الحق کے دور میں ہوا، مصباح الحق نے کپتانی کو پانچ مشکل ترین کاموں میں سے ایک قرار دے دیا۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ امیدیں بہت ہوتی ہیں اگر وہ پوری نہ ہوں تو پھر تنقید ہوتی ہے اور بے جا تنقید سے کھلاڑیوں کامورال ڈاؤن ہوتا ہے اور اپنی توجہ کھیل پر مرکوز نہیں کر پاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی کریز پرآتے ہیں ، ٹیم اس وقت دباؤ کا شکار ہوتی ہے اور وکٹ بچانا سب سے اہم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ کھل کر کھیل نہیں پاتے۔

مصباح نے کہا کہ ان کے ٹھنڈے مزاج نے ٹیم کے ساتھ چلنے میں مدد کی ورنہ دو دن بھی گزارا کرنا مشکل ہوجاتا۔

وزیراعظم نے کراچی لاہورموٹروے’ایم 9‘کا افتتاح کردیا

0

کراچی: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کراچی تا لاہور موٹروے کا افتتاح کردیا، اس موقع پرگورنرسندھ اور وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بدھ کی دوپہراسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پرگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

سپرہائی وے پرمنعقدہ تقریب میں وزیرِاعظم نے کراچی تا لاہورچھ رویہ موٹر وے کے پہلے مرحلے کا سنگِ بنیاد رکھاجس میں کراچی تاحیدرآباد موٹروے بنایا جائے گا۔

پہلا مرحلہ 36ارب کی لاگت سے مکمل ہوگاجبکہ اس پورے منصوبے پر361ارب روپے لاگت آئے گی۔
کراچی لاہور موٹروے منصوبہ ڈھائی سال میں مکمل ہوگا اور اس میں آٹھ انٹر چینج بنائے جائیں گے۔

کراچی تا لاہورموٹروے کا نام ’’ایم نائن‘‘رکھا گیاہے۔

ورلڈ کپ : اسکاٹ لینڈ کو 364رنزکا ہدف، بیٹنگ جاری

0

ہوبارٹ: ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا  اور اسکاٹ لینڈ مدِمقابل ہیں۔

ورلڈ کپ گروپ اے کے میچ میں سری لنکا کے تین سو چونسٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اسکاٹ لینڈ نے 26 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنالئے ہیں۔

ہوبارٹ میں سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو رنز کے بوجھ تلے دبا دیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اکیس رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد دلشان اور سنگاکارا حریف بولرز پر قہر بن کر ٹوٹے۔

دلشان نے ٹورنامنٹ کی دوسری سینچری اسکور کی، سنگاکارا نے ایونٹ کی ریکارڈ مسلسل چوتھی سینچری بنائی۔

دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کے لئے ایک سو پچانوے رنز کی شراکت قائم کی،  سری لنکا نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر تین سو تریسٹھ رنزبنائے۔ سنگاکارا نے ایک سو چوبیس اور دلشان ایک سو چار رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

کپتان اینجلو میتھیوز نے 20 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی جو ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سینچری ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 63 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، وہ اس وقت ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں جبکہ ایونز اور بیرنگٹن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے جب کہ سکاٹ لینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے۔

نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کیخلاف ایاز صادق کی درخواست مسترد

0

لاہور: الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کے خلاف سردار ایاز صادق کی درخواست مسترد کردی۔

ٹریبونل میں حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کے خلاف سردار ایاز صادق کی درخواست کی سماعت  ہوئی۔

سردار ایاز صادق کے وکیل نے دلائل دیئے کہ نادرا کو ووٹوں کی تصدیق کا اختیار حاصل نہیں نہ ہی اسے ایسا حکم دیا جاسکتا ہے الیکشن ٹریبونل وضاحت کرے کہ کس قانون کے تحت اس نے نادرا کو ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے نادرا کو حکم دیا کہ وہ کاؤنٹر فائلوں اور رجسٹرڈ ووٹوں کی بھی تصدیق کرے جبکہ نادرا کے پاس ایسا کوئی طریقہ کار موجود نہیں، جس کے ذریعے تصدیق کی جاسکے۔

ٹریبونل کے فیصلے میں سکم ہیں، جنھیں دور کیا جائے جبکہ اعدادو شمار کی متعدد غلطیاں ہیں جنھیں درست کیا جائے۔

عمران خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ٹریبونل کا حکم قانون کے مطابق ہے اور ٹریبونل کو یہ اختیار حاصل ہے، نادرا کوووٹوں کے نشانات کی تصدیق کا حکم دے سکے، ٹریبونل نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سردار ایاز صادق کی درخواست مسترد کردی۔

۔

ڈیرہ بگٹی: ایف سی نے 7شدت پسندوں کو ہلاک کردیا

0

ڈیرہ بگٹی : پیر کوہ میں ایف سی نے سات شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں سات دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے ، شرپسندوں اور ایف سی کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سات شرپسند مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

برآمد اسلحہ اور گولہ بارود میں تیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، بیس بم ، تیس ڈیٹونیٹرز چار ایس ایم جیز ایک راکٹ بھی شامل ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان سیکورٹی فورسز اور قومی تنصیابات پر حملوں میں ملوث تھے۔