پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26403

جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوگیا تھا، اسد عمر

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام کا حق ہے مذاکرات میں جو کچھ کہا گیا، سامنے لائے جائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوگیا تھا، اسدعمرکاکہنا تھاکہ سرکاری سطح پر کسی نے ہم سےرابطہ نہیں کیا۔ بات چیت بالکل ہو سکتی ہے، شیریں مزاری نے کہاکہ تحریک انصاف پرجھوٹے الزامات لگائےجارہے ہیں، وزارت اطلاعات کے فنڈزعوام کی آگاہی کیلئےہوتےہیں۔

 انہوں نے کہا کہ انتیس اورتیس نومبرکووزارت اطلاعات کیجانب سےاشتہارات کےلیےنجی کمپنی کوفنڈز جاری کیےگئے، انہوں نے فنڈ ریلیزنگ کے دستاویزات بھی پیش کیے۔

حکمرانوں کوابھی پتہ ہی نہیں کتنےپلان ہیں، عمران خان

0

اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے حکمرانوں کوابھی پتہ ہی نہیں اورکتنےپلان ہیں، اقتدارمیں ہوتاتوفوج کوقبائلی علاقوں میں نہ بھیجتا۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا پاکستان بند کرنے سے لوگوں کو مشکلیں آئیگی لیکن کون کہتا ہے کہ آزادی قربانیوں کے بغیر ملتی ہے۔ لوگوں کو شہر بند ہونے کی قربانی دینا پڑے گی۔

 عمران خان نے کہا کہ میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، ورلڈ کپ بھی ٹیم کیساتھ جیتا تھا، نئے پاکستان کیلئے بھی ٹیم چاہیے ہوگی۔ نیا پاکستان عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کی عوام بنائیں گے، میں صرف راستہ دکھائوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلی عید سے پہلے نئے الیکشن ہو جائیں گے، نیا پاکستان شفاف الیکشن کے ہونے سے بنے گا، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا احتساب ہوگا، جیسے ہی صاف اور شفاف الیکشن ہوگا تو نئے پڑھے لکھے لوگ آئیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی نہیں بلکہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، اسلامی فلاحی ریاست میں لوگوں کو غربت سے نکالنا چیلنج ہوگا، ہم سب نے مل کر گیارہ کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انسان گر کر کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اور طاقت دیتا ہے۔ مجھے ایک دن بھی خیال نہیں آیا کہ کامیاب نہیں ہونگا۔

مذاکرات سے انکار نہیں کیا، وزیراعظم نوازشریف

0

لندن: وزیراعظم میاں نوازشریف نےتحریک انصاف سے بامقصدمذاکرات پر آمادگی ظاہرکردی۔کہتے ہیں دھرنے پیچھے رہ گئے اورملک آگے بڑھ گیا۔

حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیش کش قبول کرلی،میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کاکہنا تھا کہ مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں، وزیراعظم نے لندن میں صاف صاف کہہ دیانوے کی سیاست ختم ہوئی، اب ڈیلیور کرنےکادور ہے نفرت کی سیاست کانہیں۔

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے پاکستان بند کرنے کے اعلان کوبھی کڑی تنقید کانشانہ بنایا، ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کاکہناتھا پی ٹی آئی کوچاہئے کہ پہلے خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنائے، وزیراعظم نوازشریف نے بتایا آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق ملے گا۔

روس کو اسٹیل ملز میں اسٹریٹجک پارٹنربننےکی آفرکی ہے، اسحاق ڈار

0

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری آئندہ سال بھی شائع ہوگی،روس کو پاکستان اسٹیل میں نفع نقصان کی بنیاد پراسٹریٹجک پارٹنربننےکی پیشکش کی ہے۔

سات روزہ غیرملکی دورے سےواپسی کےبعد اسلام آبادمیں پریس کانفرس کرتےہوئےاسحاق ڈار نےکاکہناتھاکہ پاکستان کی معیشت آن ٹریک ہے، پاکستان کےسکوک بانڈز کو بھرپور پزیرائی ملی ہے،حاصل ہونےوالےایک ارب ڈالربدھ تک پاکستان کومل جائینگے، ہمسایہ ممالک خاص طور پر روس کےساتھ معاشی اور دفاعی تعلقات اب ایک نئےدورمیں داخل ہونگے۔

وزیرخزانہ نےبتایاکہ سترہ دسمبرکو واشنگٹن میں آئی ایم ایف کابورڈ اجلاس ہوگاجس میں پاکستان کیلئےایک ارب دس کروڑ ڈالرکی منظوری دی جائے گی۔

ایک سوال پراُن کاکہنا تھا کہ طوارقی اسٹیل مل کو رعایتی قیمت پر گیس فراہم کرنےسےسترہ ارب کا نقصان ہوگاجو ہمیں منظور نہیں تاہم تاہم اس معاملہ کا حل نکالنےکیلئےبات چیت ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں جمہوریت بستی ہے ، آصف علی زرداری

0

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے ک وقت نے ثابت کردیاسیاست میں برداشت چاہئے،مشکلات آتی ہیں قیادت کاکام صحیح فیصلہ کرناہے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیسی کے حوالے سے تقریبات کے دوسرے روز بلاول ہائوس میں کارکنوں سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ روز کارکنوں سے ملاقات کریں، کارکنوں کی آنکھوں میں بہت پیار ہے، آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے بلوچ عوام کو کےحقوق دیئے۔

 سابق صدر نے کہا کہ قوموں پرمشکلات آتی ہیں،جمہوریت کے لئے ہم نے سسٹم نہیں توڑنے دیا، سات آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گوکانعرہ سب سےپہلےپیپلزپارٹی نے لگایا تھا، انکا کہنا تھا کہ عمران نیازی کونظرنہیں آرہاتھاڈھاکاکاسانحہ سولہ دسمبرکوہواتھا،انہوں نےیہ تاریخ کیسےرکھ دی۔

سابق صدر نے کہا کہ ان پر پیپلزپارٹی کےشہیدوں کا قرض ہے،نظام میں خامیاں موجودہیں مگر یہ پارلیمنٹ جمہوری ہے، انہیں چارچیزیں نہیں ہزار چیزیں سوچنی ہیں، انہوں نے کہاکہ آنےوالی نسلوں سےوعدہ کیاہوا ہے کہ ملک کو چلانا ہے،  پیپلزپارٹی کے ورکرز میرے ساتھ ہیں آپ کےساتھ نہیں، جن کواچھی جگہوں پرپہنچادیاوہ بھی آج گروپ بناناچاہتےہیں ، پیپلزپارٹی میں کوئی گروپ نہیں ہوگاسب ہمارےساتھ ہوں گے، امپائرکی انگلی کی بات کرنیوالے انہیں چھوڑ کر امپائروالوں کےپاس چلےجائیں ۔

 آصف زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں جمہوریت بستی ہے، سومنات کا مندر نہیں کہ چھبیس ویں حملے کی تیاری کی جارہی ہے، آصف زرداری نے عہدہ صدارت میں پارٹی ورکرز کو نظرانداز کئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات رکھنے والے خود صلح کر لیں۔ شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جن وزراء نے مال بنایا، ان کے علم میں ہے مگر وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ تقریب میں قرارداد وفا منظور کی گئی اور پارٹی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

سعید اجمل کے ایکشن کی جانچ کیلئے آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ

0

دبئی: پاکستان کرکٹ بور ڈنے سعید اجمل کے ایکشن کی جانچ کے لئے آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اجمل کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی کو ای میل کردی ہے، آف اسپنر کے ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی تاریخ دے گا، اجمل کے ایکشن کو اگست میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد ستمبر میں سعید اجمل کو معطل کردیا تھا۔

اجمل کے ایکشن میں درستگی کے لئے پی سی بی نے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کیں تھیں۔ برطانیہ میں سعید اجمل کا تین مرتبہ غیر سرکاری بولنگ ٹیسٹ ہوا، غیر سرکاری ٹیسٹ کے مطابق اجمل کی آف اسپین اور فاسٹ بولر کو لیگل قرار دے دیا گیا ہے۔ اجمل کے دوسرا میں بھی بہتری آئی تھی۔

قائدِ تحریک بغیرتحقیق کے کوئی بات نہیں کرتے،ایم کیو ایم

0

کراچی: متحد ہ قومی موومٹ کے ترجمان نے پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کے بیان پر تبصرہ اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے وہ رہنماجوقائدتحریک الطاف حسین کے بیان پر یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ الطاف حسین نے بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر دوماہ بعدکیوں بیان جاری کیاہے۔

اس بیان پر ان کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کوئی بھی بات بغیر تحقیق وتصدیق کے نہیں کرتے لہٰذاقائدتحریک الطاف حسین نے دوماہ تک ایک ایک یونٹ اورایک ایک سیکٹرسے معلومات کیں کہ آخربلاول بھٹوزرداری نے کس بنیادپر اپنے کارکنوں کے حوالے سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیزبیان دیا۔

دوماہ تک تفصیلی معلومات کے بعد قائدتحریک الطا ف حسین نے آج یہ بیان جاری کیاہے ۔لہٰذا قمرالزمان کائرہ یہ سوال اٹھانے کے بجائے بلاول بھٹوزرداری کے دھمکی آمیزبیان کی تحقیقات کرائیں۔

جہاں تک الزام کو معاف کرنے کاتعلق ہے توانہوں نے دیگرباتوں کومعاف کردیاتھا جہاں تک مارپیٹ کاالزام تھاوہ کیسے معاف کیاجاسکتاہے، اسے ختم کرناعدالت کاکام ہے۔

ترجمان نے کہاکہ جہاں تک اس بات کاتعلق ہے کہ پچھلے دنوں قائدتحریک الطا ف حسین نے حیدرآبادیونیورسٹی کے حوالے سے آصف زرداری کی تعریف کی تھی توقائدتحریک الطاف حسین ہمیشہ اچھی بات کی تعریف کرتے ہیں اورغلط باتوں کی کھل کرمخالفت کرتے ہیں۔

مکہ کی فضاؤں میں اڑنے والے گھوڑے کی حقیقت

0

مکہ المکرمہ:شہرِمقدس سے منسوب ایک ویڈیو جس میں ایک گھوڑا فضاؤں میں اڑتا نظر آرہا ہے آج کل بے پناہ مقبول ہورہی ہے لیکن اب اس گھوڑے کی حقیقت منظرِعام پرآگئی ہے۔

چند یوم قبل جب مکہ میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور آسمان پر بجلی کڑک رہی تھی تود یکھنے والے اس وقت دم بخود رہ گئے جب چمکدار سیارہ رنگ والا ایک گھوڑا آسمان پر اُڑتا نظرآیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عموماً اس قسم کے نظاروں کی خبریں تو ضرور موصول ہوتی ہیں مگر کوئی ثبوت سامنے نہیں آتا لیکن اس منظر کو معتدد لوگوں نے موبائل فون کیمروں سے ریکارڈ بھی کیا،جبکہ اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے والے بے اختیار سبحان اللہ اور اللہ اکبر پکارتے رہے۔

ذرائع کے مطابق یہ مناظر مکہ مکرمہ کے نہیں بلکہ جدہ کے ہیں جہاں بچوں کے کھلونوں کی دکان کے باہر گھوڑے کی شکل والاگیس کا غبارہ بندھا ہوا تھا۔ جس دن طوفان آیا تو تیز ہواؤں کے سبب ڈوری جس سے گھوڑے نما غبارے کو باندھا گیا تھا ٹوٹ گئی اور گھوڑا ہیلئم گیس کے سبب ہواؤں میں منڈلانے لگا اور جب بادلوں کے سبب اندھیرا چھا گیا تو بجلی کی چمک میں یہ گھوڑا ایک چمکدار سیا ہ گھوڑے کی سی شبیہہ پیش کرنے لگا

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بے پناہ مقبولیت اختیار کر رہی تھیاگرچہ موسم کی خرابی کی وجہ سے اس کے مناظر بہت واضح نہیں ہیں لیکن محو پرواز گھوڑے کو بخوبی دیکھا جا سکتاہے۔

تاجروں نے احتجاج کی کال مسترد کردی، مریم نواز کا ٹوئٹ

0

لاہور: ن لیگ کی رہنما اور وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ تاجروں نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی،جس سے پی ٹی آئی کا پلان فیل ہوگیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیغام دیتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ جب قیادت سوچے بغیر جلد بازی میں فیصلے کرتی ہے تواس کا انجام یہی ہوتا ہے۔

تاجربرادری نے پی ٹی آئی کی کال پرلاہورمیں کاروبار بند کرنے سے انکارکردیا۔ دھرنا گروپ کواپنے مشیروں کو برطرف کردینا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے پندرہ دسمبر کو لاہوربند کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن تاجرتنطیموں نے ان کی کال کو مسترد کردیاہے۔

ایف آئی آےنے سائبر کرائم کے خلاف حکمتِ عملی وضع کرلی

0

اسلام آباد: ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ کے ذریعے معصوم شہریوں کو لوٹنے والوں سے نمٹنے کیلئے ایف آئی اے نے حکمتِ عملی وضع کر لی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شہریوں کی آگاہی اورسائبرکرائم میں ملوث عناصر کے سدِباب کے لئے سائبرکرائم الرٹ سروس کا ملک بھرمیں آغازکردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موبائل ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ کے ذریعے لٹنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے سال2014 کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو سائبرکرائم سے متعلق 900 سے زائد شکایات موصول ہوئیں جبکہ لٹنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

سائبر کرائمز سے شہریوں کے تحفظ اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے آگاہی کے لئے سائبر الرٹ سسٹم قائم کردیاہے، ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے اس نظام کا افتتاح کیا ۔