اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26408

نئی ایکشن ڈرامہ فلم ایگزوڈس ، گوڈز اینڈ کنگز کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری

0

ہالی ووڈ: مشہور و معروف اداکارکرسٹیان بیل کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ایگزوڈس ، گوڈز اینڈ کنگز کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم گلیڈی ایٹر کے ہدایتکار ریڈلی اسکاٹ کی اس نئی فلم کی کہانی مصری بادشاہوں اور غلاموں کے گِرد گھوم رہی ہے، جہاں ایک ساتھ پلنے بڑھنے والے دو بہادر جنگجو نوجوان مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور سینہ سپر ہو کر لڑنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔

جس میں قدرت بھی ان کا ساتھ دیتی ہے، بعد میں دونوں اختلافات کے باعث ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو جاتے ہیں، ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی ہے، یہ فلم بارہ دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

اب آنکھوں کی مدد سے کمپیوٹر استعمال کریں

0

آنکھوں کی حرکت سے کمپیوٹراستعمال کرنا ممکن ہوگیا، سائنسدانوں نے جدید ڈیوائس ایجاد کرلی۔

الیکٹرک مصنوعات بنانے والی معروف کورین کمپنی نےآنکھوں کی حرکت سے چلنے والی ایک نئی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جو کمپیوٹر ماؤس اور کی بورڈ کا متبادل ثابت ہو سکے گی۔

آئی سکین پلس نامی اس پورٹ ایبل باکس کے ذریعے معذوراور بیمار افراد کو دستاویزات تحریر کرنے اورانٹرنیٹ براوزنگ اپنی آنکھوں کی حرکت کے ذریعے کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ ڈیوائس وائر لیس کی طرح کام کرتی ہے۔

کوئٹہ میں ایس ایچ او کی موت، خود کشی یا قتل

0

کوئٹہ:کوئٹہ میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹائون نے تھانے میں خود کشی کرلی،لواحقین کاکہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں قتل ہے۔

ساجد حبیب نے چند روز قبل ہی ایس ایچ او سیٹلائٹ کا چارج سنبھال لیا تھا جب ایس ایچ او دین محمد بڑیچ کو جعلی اداویات کے کیس میں گرفتار کر لیا گیاتھا ساجد حبیب سی سی پی اوآفس میں پولیو سے متعلق اجلاس کے بعد تھانے پہنچا اور چند ہی منٹ بعد ہیڈ محرار کے کمرے سے گولی چلنے کی آواز آئی اور ایس ایچ او نے ہیڈ محرار کے کمرے میں دم توڑ دیا۔

پولیس ذرائع ایس ایچ کے قتل کو خود کشی قرار دے رہے ہیں جبکہ ورثاء سراپا احتجاج ہیں کہ ساجد حبیب نے خود کشی نہیں کی انہیں قتل کیا گیا ہے۔

پولیس آفیسر کی موت خود کشی یا قتل یہ معمہ تفتیش کے بعد ہی حل ہو پائے گا۔

کارکن ساجد کو پولیس اہلکاروں نےاغواکرکے قتل کیا،رابطہ کمیٹی

0

کراچی:ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہےکہ متحدہ کے کارکن ساجد کو پولیس اہلکاروں نےاغواء کے بعد قتل کرکے لاش ندی میں پھینک دی۔

ایم کیوایم کارکن ساجد کی ماورائے عدلت قتل کے خلاف رابطہ کمیٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک چوبیس کارکنان کو ماورائےعدالت قتل جبکہ کراچی آپریشن کے ایک سال کے دوران سوسے زائد کارکنان قتل کیے جاچکے ہیں۔

کنورنوید جمیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ساجد کو دبئی جانےسے قبل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے پولیس اہلکاروں نے نشاندہی کے بعد اغواء کیا اور پھر اسے قتل کر دیا۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری اور محافظ کا قاتل بن جانا عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے،کراچی آپریشن اب فوکسڈ نہیں رہا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارکنان کے ماورائےعدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

میرا کا رو رو کر بُرا حال ہوگیا

0

لاہور: ادکارہ میرا ن کو والدہ نے عمران خان کے دھرنے میں جانے سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق میرا کی والدہ نے کہا کہ عمران خان کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ,ان کے جواب کے بعد ہی میرا کی باری آئے گی لہذا اتنی دیر وہ اور کیسے انتظار کر سکے گی,میراسارا دن روتی رہی پھر بھی والدہ نے جانے کی اجازت نہ دی۔

ذرائع کے مطابق میرا نے عمران خان سے اظہار محبت اور ان کے کنٹینر کے روبرو جانے کے لیے سات بینرز اور ٹی شرٹس بنوائی تھیں جن پر اپنی اور عمران خان کی تصاویر نقش کروائی تھیں لیکن جب وہ گھرسے نکلنے لگی تو ماں نے جانے سے سختی سے منع کر دیا اور جانے کی اجازت نہ دی اس طر ح میرا کے ارمان آنسو ں میں بہہ گئے۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا

0

کراچی: تیس نومبر کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کاروباری سرگرمی ریکارڈکی گئی، مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا۔

تیس نومبرکادن پُرامن طور پرگذر جانےکےبعدکر اچی اسٹاک مارکیٹ میں پہلےکاروباری روز سرمایہ کار ایک بار پھربازارحصص میں سرگرم نظرآئے، ایک موقع پرمارکیٹ میں ڈھائی سو پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی، سات ماہ بعد ایک روز میں بیس ارب روپےسےزائد مالیت کےشئیرزکی تجارت ہوئی۔

تاہم تیل کی گرتی قیمتوں کےباعث تیل وگیس تلاش اور فروخت کرنےوالی کمپنیوں کےشئیرز میں فروخت کےدبائو نےتیزی کے رجحان کو محدودکردیاجبکہ سیمنٹ،فرٹیلائیزر،کیمیکل، ٹیکسٹائل اور پاور سیکٹرکی کمپنیوں کےشئیرز میں نئی خریداری کی گئی۔۔کاروبارکے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس ایک سو دوپوائنٹس کےاضافےسےاکتیس ہزار تین سو پوائنٹس پربند ہوا۔

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا

0

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اسحق ڈار کو تحریک انصاف سے رابطے کی ذمہ داری سونپ دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے آگے بڑھایا جائے گا اور جن نکات پر اتفاق کیا گیا تھا ان پر عملدرآمد سے متعلق حکمت عملی پر بات ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ اسحٰق ڈار نے وزیراعظم سے ہدایت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کریں گے جس کے ایک دور وز بعد مذاکرات بحال ہوجائیں گے۔

نواز شریف ملاقات کے لیےگھر آنا چاہتے تھے، عمران خان کا انکشاف

0

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انکشاف کیا ہے وزیراعظم نواز شریف ان کے گھر آنا چاہتے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزادی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف میرے گھر آنا چاہتے تھے اور مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے،انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنے ایک خاص آدمی کے ذریعے مجھ سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے تحریک انصاف کے پلان سی کے بارے میں بتایا کہ ملک میں بےروزگاروں کی لائن لگی ہوئی ہے ، میرے شہر بند کرنے سے معیشت کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ میں شہر یا پاکستان بند کرنا نہیں چاہتا لیکن جلد نظر آ جائے گا کہ ہم شہر کیسے بند کرتے ہیں۔اگر ہمارا پلان سی اور ڈی کامیاب نہ ہوا تو پلان ’ای‘ بھی تیار ہے۔30

عمران خان کا کہنا تھا جولوگ کہتے ہیں کہ ہم فوج کی وجہ سے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ان کو شرم آنی چاہئے، فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ۔ ان کا کہنا تھا میاں صاحب نظرآرہاہےآپ کے دن گنےجاچکےہیں، نواز زرداری نے اپنے یار ڈیزل کو ہمارے خلاف استعمال کیا ، مسلمان اور ایمان والاہمیشہ سیدھی بات کرتاہے، سیدھی بات یہ ہے کہ نوازشریف اورآصف زرداری ملک کےکرپٹ ترین افراد ہیں، محمود خان اچکزئی کے علاوہ تمام سیاسی رہنما کہہ رہے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ۔

الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرزچھپائی سے متعلق بیان تبدیل

0

اسلام آباد: عام انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز کے بار ے میں الیکشن کمیشن نے ایک نیا یو ٹرن لے لیا اورتصدیق کی ہے کہ عام انتخابات میں 93 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کی تصدیق کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں جو تفصیلات پیش کی گئیں ان میں کہا گیا کہ عام انتخابات کے لئے اٹھارہ کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے اب یہ کہا جارہا ہے کہ 93 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز کے ساتھ کل اٹھارہ کروڑ سترہ لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔

ڈی جی الیکشن مسعود ملک کا کہنا ہے کہ یہ اضافی بیلٹ پیپرز نہیں بلکہ ضرورت کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد عام انتخابات میں دھاندلی نہیں تھا اور یہ فنی ضرورت تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 1997 عام انتخابات میں 83 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے۔2002 میں 94لاکھ بیلٹ پیپرز‘2008 میں 90 لاکھ جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں 93لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔

پا کستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طر ف سے پہلے آٹھ لاکھ بعد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کی الزام عائد کیاگیا بعد میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے پچپن لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کا دعویٰ کیا جبکہ گزشتہ روز کے جلسہ میں عمران خان نے الیکشن کمیشن پر 70لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کا الزام عائد کیا تھا۔

تیز باؤلنگ کےماہراچھے رزلٹ کیلئےگیند پرانی کرلیں، آصف زرداری

0

کراچی: آصف علی زرداری نےسیاست کی پچ پر تیز باؤلنگ کرانےوالوں کو اچھے نتائج کیلئے گیند پرانی کرنے کامشورہ دے دیا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے لاہور میں پیپلزپارٹی سوشل سروسز ونگ کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب سے خطاب میں سابق صدر کاکہناتھاسیاست ٹیسٹ میچ ہے، ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی نہیں، پیپلزپارٹی جمہوریت اور خدمت پر یقین رکھتی ہے ، جو لوگ تیز باؤلنگ کے ماہر ہیں گیند پرانی کرلیں کیوں کہ وہ اچھا رزلٹ دیتی ہے۔

آصف زرداری کاکہناتھا جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دینے والی پیپلزپارٹی سے زیادہ جمہوریت کو کون سمجھ سکتا ہے، ان کا کہنا تھا اسلامی ممالک میں انارکی کی وجہ سے تباہی ہوئی ، پیپلزپارٹی نے پاکستان کوانارکی سے بچایا،آج بھی ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن پیپلز پارٹی کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے گی۔