پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26407

وزیرِاعظم کی کے پی کے میں1ہزار اسکول تعمیر کرنے کی منظوری

0

اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ایک ہزار اسکول تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسکول خیبر پختوخوا کے علاقے شا نگلہ، بٹ گرام، ما نسہرہ اور ایبٹ آباد کے متعصل علاقوں میں تعمیر کئے جا ئیں گے، جسکی تعمیر پرآٹھ ارب روپے کی لاگت آئے گی، وزیرِاعظم نے ہدایت جاری کی ہیں کہ اسکول کے تعمیراتی کام کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صرف خیبر پختو نخوا نہیں بلکہ پورے ملک کو روشن پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

آنجہانی کرکٹرفلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ادا کی جائیںگی

0

سڈنی : آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ان کے آبائی قصبے میسکویل میں ادا کی جائیں گی۔ فلپ ہیوز کی آخری رسومات سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اداکی جائیں گی۔

اسی گراؤنڈ پر شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران حریف بولر شان ایبٹ کی باؤنسر ان کے سرپر جالگی تھی، جس کے بعد کوما میں جانے والے ہیوز دوبارہ ہوش میں نہ آسکے۔

ہیوز کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔جس میں آسٹریلیا کے علاوہ مختلف ممالک کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قصبے میں دفن کیا جائے گا۔

فلپ ہیوز کی شرٹ چونسٹھ کو ہمیشہ کیلئے ان کے نام سے موسوم کردیا گیا ہے۔ ہیوزکے مداح اپنے اپنے اندازمیں انہیں خرا ج عقیدت پیش کررہے ہیں,۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر مداحوں کی جانب سے پھول رکھے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہیوز کی آخری رسومات کے سبب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔

کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کا دوسرا دن

0

کراچی : چار روزہ نمائش آئیڈیاز دوہزار چودہ اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔

دفاعی سازوسامان کی نمائش مہمان ممالک کے دفاعی خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
مونٹاج آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیازدوہزارچودہ کا آج دوسرا روز ہے، چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں جدید پاکستانی سامان حرب غیرملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چھتیس ممالک کی تین سو تینتیس کمپنیاں نمائش میں شرکت کررہی ہیں جبکہ روس بھی پہلی مرتبہ اپنی دفاعی مصنوعات کی نمائش کررہا ہے۔

پاکستانی ساختہ الخالد ٹینک ، جے ایف سترہ تھنڈرطیارہ، بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت دیگر دفاعی مصنوعات بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

نمائش میں بڑی تعداد میں غیرملکی وفود بھی شرکت کر رہے ہیں جبکہ کئی ممالک پاکستان کی تیار کردہ میزائیل بوٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

دو ہزارچودہ میں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ پرایک نظر

0

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوہزار چودہ ٹیسٹ کرکٹ میں کیا کھویا کیا پایا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی رواں سال ٹیسٹ سیریز اختتام پذیر ہوگئیں۔ گرین شرٹس کی جیت کا تناسب ففٹی ففٹی رہا۔

پاکستان نے چار سیریز کھیلیں۔ جس میں مجموعی طور پر دس میچز ہوئے۔ پاکستان نے چار جیتے، چار ہارے اور دو ڈرا رہے۔ متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف سیریز ایک ایک سے برابر ہوئی۔

دورہ سری لنکا میں شاہینوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کو یو اے ای میں تیس سال بعد کلین سوئپ کیا۔ رواں سال کی آخری ٹیسٹ سیریز کیویز کے خلاف برابری پر ختم ہوئی۔

پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان بارہ سو تیرہ رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ یونس نے چھ سنچریز کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کپتان مصباح الحق نے چار سینچریز کی مدد سے آٹھ سو بیاسی رنز  بنائے۔ مصباح نے ٹیسٹ کی تیز ترین نصف سنچری اور تیز سنچری کا ریکارڈ برابر کیا۔

بولنگ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے دھوم مچائی. یاسر نے پانچ میچز میں ستائیس بیٹسمینوں کا شکار کیا,ذوالفقار بابر بھی ستائیس وکٹیں حاصل کرکے دوسرے اور جنید خان اٹھارہ وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

فرانس: بجلی پیدا کرنے کے لیے مصنوعی درخت کی ایجاد

0

فرانس: فرانسیسی ماہرین نے بجلی پیدا کرنے کیلئے مصنوعی درخت تیار کر لیا ہے۔

لوڈشیڈنگ سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ اب وہ بجلی مصنوعی درخت کی مدد سے پیدا کرسکیں گے، فرانسیسی ماہرین نے بجلی پیدا کرنے کیلئے ایسا مصنوعی درخت تیار کر لیا جو ہوا کے ذریعے بجلی بنا سکتا ہے، درخت میں لگے مصنوعی پتے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

مصنوعی درخت سے پیدا ہونے والی بجلی عمارتوں ، اسٹریٹ لائٹس، گاڑی کی بیٹری چارجنگ اور دیگر کئی اشیاء کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے، ماہرین کے مطابق لوگوں کی سہولت کیلئے تیار کیا گیا یہ مصنوعی درخت اگلے سال فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت تئیس ہزار پاونڈز ہوگی۔

وزیراعظم نواز شریف افغانستان کانفرنس کیلئے لندن روانہ

0

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف افغانستان پر لندن کانفرس میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ کانفرس3 سے4 دسمبر لندن میں ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لندن کانفرس میں شرکت کی دعوت برطانوی وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ہے اور لندن کانفرس افغانستان اور برطانیہ کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور ورلڈ بنک کے حکام سے ملاقات کرینگے، نواز شریف دورے کے دروان جان کیری سے بھی ملاقات کرینگے۔

چیف الیکشن کمشنر تقرری، سپریم کورٹ نے مہلت 8دسمبر تک بڑھا دی

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی یقین دہانی پرچیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لئے مہلت 8 دسمبر تک کی بڑھا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت آج چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ہے۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے اعلیٰ عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ پانچ دسمبر تک عہدے پر تقرری ہوجائے گی، وقت دے دیں۔ انھوں نے پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو بتایا کہ پیر کے روز وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے اور سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں، معاملہ اتفاق رائے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

جس پر عدالت نے پیر تک وقت دیتے ہو ئے کہا کہ حکم پرعملدرآمد نہ ہوا تو کارروائی ہوگی۔

عمران خان کی تحریکِ انصاف کا حصہ بننے والا تھا، سعد رفیق

0

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعدرفیق نے تسلیم کر لیا کہ وہ عمران خان کی تحریکِ انصاف کا حصہ بننے والے تھے، معروف تجزیہ کارہارون الرشید کا کہنا تھا کہ  ملاقات کے بعد سعد رفیق نے لندن جاکر نواز شریف سے ڈیل کرلی۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہارون الرشید عمران خان کو پارلیمنٹ لاجز میں ان کے پاس لائے تھے تو عمران خان نے انہیں تحریکِ انصاف کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنانے کی پیشکش کی تھی۔

خواجہ سعد رفیق کے اس بیان پر ہارون الرشید نے اے آر وائی کو بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے ملاقات کے بعد لندن جا کر نواز شریف سے ڈیل کی اور اپنے اپنی بیگم اور اپنے بھائی کے لئے انتخابی ٹکٹ لے کر واپس آئے۔

ہارون الرشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق ان سے بات کریں تو وہ اور بھی بہت سے باتیں سامنے لاسکتے ہیں، اب گیند خواجہ سعد رفیق کے کورٹ میں ہے اور دیکھنا ہے کہ وہ اس چیلنج کا جواب دیتے ہیں یا خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

ضرب عضب: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 17شدت پسند ہلاک

0

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں طالبان کے اہم کمانڈر سمیت سترہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ پاک فوج نے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی بھی کرا لئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب شدت پسندوں کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے، جس میں شدت پسندوں کو بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں شدت پسند ازبک کمانڈر اسد منصور محصود اورکمانڈر عمر بھی شامل ہیں جبکہ بمباری سے دہشتگردوں کی تین گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

ادھر پاک فوج کے آپریشن کے بعد شدت پسند فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں اور دوسرے علاقوں میں جانے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔

ملک میں خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع

0

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اے نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سائبر کرائمز کے حوالے سے خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سائبر کرائمز کے حوالے سے خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا ملک بھر میں باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا۔

سائبر کرائم ایس ایم ایس الرٹ سروس کا افتتاح کل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی کریں گے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کے ذریعے متاثرہ شخص ویب سائٹ یا متعلقہ ادارے کی مکمل معلومات ایک ایس ایم ایس کے ذریعے سائبر کرائم الرٹ سروس کے نمبر پرکرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سروس سے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ اور دیگر جرائم کا جہاں خاتمہ ہوگا وہیں سائبر کرائم کے بڑے گروہ قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔