پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26406

داڑھی والوں کے لئے سوشل میڈیا سائٹ متعارف

0

کراچی( ویب ڈیسک) – مسلمانوں کیلئے تو داڑھی بہت اہمیت رکھتی ہے مگر اب مغربی ممالک میں بھی اس کی پسندیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور یہاں تک کہ ایک خصوصی ویب سائٹ قائم کر دی گئی ہیں جس میں داڑھی رکھنے والے اور داڑھی سے محبت کرنے والے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس ویب سائیٹ کا نام ’بریسٹلر‘ہے اور اسے بنانے والے باریش سافٹ وئیر انجینئر جان کرشا کا کہنا ہے کہ اسے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی مقبول ہوگی۔

جان نے ابتدائی طورپر محض دل لگی کیلئے ایک ایسی ویب سائیٹ بنائی جہاں داڑھی والے مرداپنا پروفائل بنائیں گے یا وہ اسے جوائن کریں گے جو داڑھی سے محبت کرتے ہیں۔

ویب سائٹ کے قیام کے ساتھ ہی لوگوں میں اس کے لئے بے پناہ پسندیدگی دیکھنے میں آئی اور محض ایک ماہ میں لاکھوں لوگ اس کے رکن بن گئے جبکہ اس کا پھیلاﺅنہایت تیزی سے جاری ہے۔

جان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی داڑھی والے صاحب ہوں، انہیں اس کا ضرور رکن بننا چاہیے کیونکہ یہاں اُنہیں بے شمار پر ستار ملیں گے۔

کوئٹہ: جماعت الدعوۃ کا قافلہ مینار پاکستان کیلئے روانہ

0

کوئٹہ: کوئٹہ سے جماعت الدعوة کے کارکنوں کا قافلہ لاہور میں مینار پاکستان پر مرکزی اجتماع میں شرکت کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔

،جماعت الدعوة بلوچستان کے امیر کی قیادت میں صوبے کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے چار سے پانچ سو کے قریب کارکن بذریعہ ٹرین کوئٹہ ریلوے اسٹیشن لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جو 4اور 5 دسمبر کو لاہور میں جماعت الدعوة کے مرکزی اجتماع میں شریک ہوں گے۔

روانگی کے موقع پر جماعت الدعوة بلوچستان کے صوبائی امیر حافظ محمد قاسم کا کہنا تھا کہ مرکزی اجتماع کا مقصد قوم اور امت مسلمہ کے درمیان نفرتوں کو مٹا کر اتحاد پیدا کرنا ہے۔

ہانگ کانگ: احتجاجی قیادت نے گرفتاری پیش کردی

0

ہانگ کانگ: جمہوریت کے حق میں مظاہرے شروع کرنے والے تینوں رہنماؤں نے گرفتاری پیش کرتے ہوئے مظاہرین پراحتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کے خالق رہنماؤں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ احتجاج ختم کرتے ہوئے معمولاتِ زندگی بحال کردیں، احتجاجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانون کی بالادستی کے احترام اورامن وامان کی بحالی کی خاطر گرفتاری دی ہے۔

ہانگ کانگ میں گذشتہ دومہینوں سے جمہوریت کے حق میں بڑے پیمانے پرمظاہرے کئے جارہے تھے ، مظاہروں کے دوران پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی اور گرفتار بھی ہوئے۔

ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

0

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، جبکہ ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان بھر میں موسم کے تیور نرالے ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے سردی کا پیغام سنا دیا ہے۔ ملک بھر میں کہیں بارش اور کہیں ہواوں کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار کڑاکے کا جاڑا پڑے گا۔ ادھر ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں سردی میں مزید اضافہ ہوگا اور کئی شہروں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ، استور اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

0

سرنگر: مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ حریت کانفرنس اور دیگرجماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے اٹھارہ حلقوں کے لئے ہونے والے نام نہاد انتخابات میں ایک سوپچھترامیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارہ لاکھ ہے جن کے لئے انیس ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت کم ہے۔ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں اور متعدد کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

سال2014 کا بہترین فٹبالرکون ہوگا؟ فیصلہ ہونے والا ہے

0

زیورخ : فیفا نے پلیرآف دی ائیر کے لئے تین کھلاڑیوں کو نامزد کردیا ہے۔ سال کا بہترین فٹبالر کون ہوگا اس خوش  نصیب کے نام کا اعلان بارہ جنوری کو کیا جائے گا۔

مقابلہ ارجٹنائن کے لیونل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈاور جرمن گول کیپر مینوئل نوائیر کے درمیان ہوگا۔چا ر مرتبہ فیفا پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتنے والے لیول میسی مسلسل آٹھویں مرتبہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں جبکہ گزتشہ سال کے بہترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مسلسل چوتھی مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے کے قریب پہنچے ہیں۔

ادھر جرمن گول کیپر نوائیر دوہزار چھ کے بعد اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے پہلے گول کیپر ہیں۔ رونالڈو کے ایوارڈ جیتنے سے قبل میسی نے لگا تار تین سال یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

میسی اس سال کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور وہ ایک فیفا پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ فیفا پلئیر آف دی ائیر کا اعلان بارہ جنوری کو زیورخ میں ہو گا۔

انتخابی اصلاحات کیس، سپریم کورٹ نےحکومت سےجواب طلب کرلیا

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےانتخابی اصلاحات سے متعلق درخواست سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئےالیکشن کمیشن اورحکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

انتخابی اصلاحات سےمتعلق پٹیشن عابد حسن منٹو ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ابھی تک لازمی ووٹ ڈالنے کا قانون نہیں بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن اصلاحات کے حوالے سےعدالتی حکم پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے۔

اس موقع پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لازمی ووٹ کا قانون بنانا حکومت کا کام ہے، اس ملک کی بنیاد جمہوریت اور جمہوریت کی بنیاد انتخابات پر ہے۔

اعلیٰ عدالت نے دلائل سُننے کے بعد درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی اور الیکشن کمیشن اورحکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسز کی جھڑپ،7شدت پسند ہلاک

0

خیبر ایجنسی: تحصیل وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں سات دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

عسکری حکام کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر پچاس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کیا، فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں سات دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا خیبر ون آپریشن جاری ہے، جس میں اب تک پڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

کراچی دفاعی نمائش، ٹریفک کی بدترین صورتحال

0

کراچی: ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش اور وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث بیشتر سڑکوں پرٹریفک کی بدترین صورتحال ہے ۔ جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں نمائش میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، چار بڑی سڑکیں بند ہیں، آئیڈیاز دوہزار چودہ کے سلسلے میں وی وی آئی پی موومنٹ اور غیر ملکی مندوبین کی حفاظت کے لیے ایکسپو سینٹر کے اطراف سڑکوں کی بندش سے متبادل سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حکام نےاسٹیڈیم روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، کارساز روڈ اور آغا خان روڈ عام ٹریفک کے لیے چاد دن تک بند کی گئی ہے، شہری متبادل راستوں کا استعمال کریں گے، متبادل راستوں پر بھی ٹریفک اہلکاروں اور پولیس کی غیر موجودگی کے باعث عوام پریشانی کا شکارہے۔

بجلی صارفین کیلئے دھچکہ، 1.2ارب روپے اضافی دینے ہونگے

0

اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین کو دھچکہ دیدیا ، آئندہ دو ماہ میں ایک ارب بیس کروڑ روپے اضافی ادا کرنے ہونگے۔

حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائیل سیکٹر کو گیس کی فراہم کے باعث یہ اضافی رقم ادا کرنی ہوگی، تفصیلات کے مطابق حکومت نے روش پاور پلانٹ کی دی جانے والی پچاسی ایم ایم سی ایف ڈی گیس ٹیکسٹائل سیکٹر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جس کے باعث روش پاور پلانٹ ان دو ماہ میں بند رہے گا اور پلانٹ پیداواری صلاحیت کے استعمال کی مد میں یہ ساٹھ کروڑ روپے ماہانہ رقم ادا کئے جائیں گے اور یہ رقم صارفین کی بلوں میں شامل کی جائے گی حالانکہ صارفین بجلی استعمال نہیں کر رہے ہونگے ۔

واپڈا ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھی اس معاہدے پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔