ایس پی سی آئی ڈی شہید چوہدری اسلم گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہوگئے تھے، شہید چوہدری اسلم کی 3 پولیس اہلکار سمیت نمازجنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کردی گئی۔
جس پر سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔
وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ، اویس مظفر ،آجی سندھ ، ڈی جی رینجرز ، سیاستدان ، اور علمئدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
آرمی چیف کی جانب سے بھی پھول چڑھائے گئے، ایس پی سی آئی ڈی شہید چوہدری اسلم کی تدفین گزری قبرستان میں ہوگی ۔