پیر, مئی 13, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26443

ہالی وڈ فلم ڈان پیوٹ کا ٹریلر ریلیز

0

ہالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ این ہیتھ وے اور ڈان فوگلر کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم "ڈان پیوٹ " کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

ہالی وڈ کی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ڈان پیوٹ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم کی کہانی ایک ایسے بیروزگار اور پریشان حال شخص کے گِرد گھومتی ہے، جو ایک ڈاکیومینٹری فلم بنانے کی خواہش رکھتا ہے، ہر وقت اپنی الگ دنیا میں گم اور خیالی پلاؤ پکانے میں ماہر یہ شخص ایک روز اپنی خام خیالی کے باعث دماغی توازن کھو کر پاگل خانے پہنچ جاتا ہے۔

فلم میں این ہیتھ وے سمیت جے بروچل، جوش ڈہومل، ٹوفر ٹریس اور ڈائریکٹر ڈان فوگلر بذاتِ خود بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں، ڈرامہ اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم اپریل میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

ہالی وڈ فلم کیبن فیور پیشنٹ زیرہ کا ٹریلر ریلیز

0

خطرناک جان لیوا وائرس پر مبنی نئی ہالی وڈ ہارر تھرلنگ فلم " کیبن فیور، پیشنٹ زیرہ " کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم کیبن فیور پیشنٹ زیرہ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ڈائریکٹر کارے اینڈریو کی ڈائریکشن میں بننے والی دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور اس فلم میں نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ ایسے پُر اسرار جزیرے پر چھٹیاں منانے پہنچ جاتا ہے، جہاں سمندر کے کنارے پانی میں ایسے مہلک وائرس کی موجوگی کے اثرات پائے جاتے ہیں جو ہولناک موت کا سبب بنتے ہیں۔

ہارر، تھرلنگ فلم سترہ مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

پشاور: نادرا کے عملے کی بے جا ضد، بزرگ شہری کی جان لے لی

0

پشاور میں نوکر شاہی کی بے جا ضد نے بزرگ شہری کی جان لے لی ، شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے زبردستی دفتر بلایا گیا، جس کے باعث بیمار شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پشاور کے لاہوری محلے میں رہائش پزیر ساٹھ سالہ غلام غوث کے شناختی کارڈ کی مدت پوری ہوچکی تھی، غلام غوث کا بیٹا اپنے والد کے شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے نادرا کے دفتر گیا تو اہلکاروں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے درخواست گزار کا دفتر آنا ضروری ہے۔

اب بیٹے نے لاکھ کہا کہ اس کے والد کی عمر زیادہ ہے اور صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ سخت موسم میں نادرا کے دفتر آسکے لیکن نادرا کے عملے نے اس کی ایک نہ سنی اور اپنی ضد پر اڑا رہا، غلام غوث کا بیٹا اسے لے کر نادرہ کے دفتر پہنچا، جہاں سخت سردی سے بوڑھے غلام غوث پر دورہ پڑ گیا اور وہ چل بسا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بزرگ شہری مراعات کے حقدار ہیں لیکن سرکاری دفاتر کے عملے کی لاعلمی کے باعث اکثر بزرگ شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
       

ارجنٹائن ڈاکارریلی: بیلجئیم کے رائڈر کی موت نے شائقین کو افسردہ کردیا

0

ڈاکارر یلی کے پانچویں مرحلے میں بیلجئیم رائڈر ایرک پیلانت کی اچانک موت نے ریس کا مزہ خراب کردیا۔اسپینش ڈرائیور نینی روما کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔ ارجنٹائن کے گرد نواح میں خطروں سے بھرپور ڈاکار ریلی جاری ہے۔

ریلی کے پانچویں مرحلے کے دوران بیلجئیم کے رائڈر ایرک پیلانت کی اچانک موت واقع ہوگئی ہے جس نے ریس کے شرکا کو افسردہ کردیا ہے۔ ریس منتظمین کا کہنا ہے کہ بیلئیجم رائڈر کی موت ریس کے دوران پیش آئی۔

پچاس سالہ رائڈر کی لاش ریس سے ایک سو تینتالیس کلو میٹر فاصلے پر پائی گئی۔ مقامی جج موت کے حقائق جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ بیلجئیم رائڈر گیارہویں مرتبہ ڈاکار ریلی میں حصہ لے رہے تھے۔

ریس میں اسپینش ڈرائیور نینی روما کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ جبکہ موٹر بائیک ریس میں مارک کوما لیڈ کررہے ہیں۔

 

اردو زبان کے منفرد شاعر اور نثر نگار ابن انشا کی آج 36ویں برسی ہے

0


اردو زبان کے منفرد شاعر اور نثرنگار ابن انشا کی آج چھتیسویں برسی ہے۔

اردو زبان کے اس منفرد شاعراور نثرنگار کا اصلی نام شیر محمد خان اور قلمی نام ابن انشا تھا، ابن انشا کو سفرناموں، طنزومزاح، شاعری اور کالم نگاری ميں ايک منفرد مقام حاصل رہا۔

انیس سو چھیالیس میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور انیس سو تریپن میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا، ان کے دو شعری مجموعے، چاند نگر اور اس بستی کے کوچے ہیں۔

،انیس سو ساٹھ میں چینی نظموں کا منظوم اردو ترجمہ چینی نظمیں شائع ہوا ابن انشا نے اپنے سفر ناموں چلتے ہو تو چین کو چلئے ، آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے اور ابن بطوطہ کے تعاقب میں اپنے مخصوص طنزیہ اور فکاہیہ انداز میں تحریرکرکے ایک دھوم مچا دی۔

اس کے علاوہ اردو کی آخری کتاب اور خمار گندم ان کے فکاہیہ کالموں کا مجموعہ ہے، اردو شاعری اور کالم نویسی کو ایک نئی جہت دینے والا یہ نظم ،غزل گو شاعرانیس سو اٹھہتر کو اپنے پیچھے اردو ادب کا ایک گراں قدر خزانہ چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا سوئے۔

 

میکسیکو:چڑیا گھر میں’’اوریکس‘‘ کے بچے کی پیدائش

0

میکسیکو کے چڑیا گھر میں اوریکس کے بچے کی پیدائش نے چڑیا گھر کا کئی سالہ ریکارڈ توڑ دیا کیونکہ ننھے اوریکس کی چڑیا گھر میں یہ پہلی پیدائش ہے۔

میکسیکو کے چڑیا گھر میں ننھا اوریکس آگیا، کیونکہ انیس سو چوبیس کے بعد کسی بھی نایاب اوریکس کی چڑیا گھر میں یہ پہلی پیدائش ہے، ستائیس دسمبر دو ہزار تیرہ کو چڑیا گھر میں جنم لینے والے اوریکس کی آمد کے ساتھ ہی چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا۔

بچے بڑے سب ہی اوریکس کی ننھی شرارتوں سے لطف اندوز ہونے چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں، چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق پیدائش کے وقت اوریکس کا وزن سات کلو تھا، جو اب اپنی تین سالہ ماں کے زیر سایہ پروان چڑھ رہا ہے۔
       

افغان صوبہ پکتیا میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 6افراد جاں بحق

0

کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب افغان صوبہ پکتیا میں باراتیوں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب افغان صوبہ پکتیا میں باراتیوں کی بس ڈنڈا پٹھان سے نواحی گاؤں جا رہی تھی کہ راستے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افرد زخمی ہوئے جبکہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، دھماکے کے بعد افغان پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

   

سہ ملکی سیریز:پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

0

پاکستان ویمنز ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو ایک سو دس رنز سے شکست دے دی۔ دوحہ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان ویمنز ٹیم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو تراسی رنز بنائے۔

ناہیدہ خان چھتیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف تیہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ ویمنز ٹیم کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ سعدیہ یوسف نے تین، اسماویہ اقبال اور ثنا میر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

 

پشاور: آتشزدگی کے بعد دیوار گرنے سے 3افراد زخمی

0

پشاور میں صدر کے علاقے نوتیہ مینا لنڈابازار میں آتشزدگی سے درجنوں دکانیں جل کر خاکستر جبکہ آگ لگنے والے مقام پر دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق علیٰ الصبح پشاورمیں صدر کے علاقے نوتیہ مینالنڈا بازارمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی چودہ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا۔

تاہم اسی دوران آگ سے متاثرہ مقام پر دیوارگرنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر لیڈی ڈیفرن اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، متاثرہ دکانوں میں زیادہ تر جوتے اور کپڑوں کی دکانیں شامل ہیں۔
   

ڈیرہ مراد جمالی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

0

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال کے قریب سوئی سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو نامعلوم مسلح گروہوں نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

سوئی سے کوئٹہ جانے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں سے ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ کر دی گئی۔

دھماکے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ قریباً تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا، واضح رہے گزشتہ سال بھی ڈیرہ مراد جمالی اور نوتال کے مختلف علاقوں میں کوئٹہ جانے والی اس ہی گیس پائپ لائن کو بم دھماکوں سے اڑایا جا چکا ہے۔