دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز نے سترہ رنز سے فتح سمیٹی۔دبئی کے صحرا میں پاکستان کا ایک اور امتحان برابری صورت میں ختم ہوا ۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے اونچی اڑان بھری لیکن جلد ہی کیویز نے انھیں قابو کرلیا، دوسرا معرکہ بھی دبئی میں ہوا۔۔۔ کپتان شاہد آفریدی نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نپی تلی بولنگ کے سامنے کیویز زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹ پر ایک چوالیس رنز تک محدود رکھا۔ آفریدی اور عمرگل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی باری آئی تو بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم ایک سو ستائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ احمد شہزاد نے تینتیس اور کپتان آفریدی نے اٹھائیس رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کیلئے کائل ملز اور جیمز نیشیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈکےدرمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آٹھ دسمبر کو دبئی میں ہوگا۔