اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26742

الیکشن کمیشن نےدھاندلی کے الزامات کی تائید کردی ہے، شاہ محمود قریشی

0

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ دراصل انتخابی دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر ہے۔

شاہ محمودقریشی کاپریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےدھاندلی کی الزامات کی تائید کردی،انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم نے یورپی یونین کی رپورٹ اسمبلی میں لہرا کرکہا کہ الیکشن شفاف تھے اب تحریک انصاف الیکشن کمیشن کی جائزہ رپورٹ کہاں لہرائے؟۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رپورٹ نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ناکامی کا پول کھول دیاہے،اضافی بیلٹ پیپرزچھپوا ئے گئے، سکروٹنی سیل غیرفعال تھا ،انہوں نے کہا کہ بتایاجائے مقناطیسی سیاہی استعمال نہ ہونے پرکسی کوذمہ دارکیوں نہیں ٹھہرایاگیا، آراوزپولنگ اسکیم تبدیل کرتے رہے الیکشن کمیشن کہاں تھا۔

تحریکِ انصاف کے رہنما کاکہناتھا پندرہ مذاکراتی نشستوں میں جوڈیشل کمیشن پراتفاق ہوا لیکن جائزہ رپورٹ سے پتہ چل گیاہےکہ حکومت نے راہِ فرار کیوں اختیارکی، شاہ محمودقریشی نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن کی جائزہ رپورٹ نو ماہ تک کیوں چھپائی گئی۔

ای او بی آئی کےسابق چیئرمین ظفر گوندل نے گرفتاری دیدی

0

اسلام آباد: ای او بی آئی کےسابق چیئرمین ظفر گوندل نے گرفتاری دیدی،ایف آئی اے نےسپریم کورٹ کےاحاطے سے حراست میں لیا۔

ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل لاہور ایف آئی اے کوکرپشن کےچھ کیسز میں مطلوب تھے، سپریم کورٹ نے ظفرگوندل کی گرفتار نہ کرنےکی درخواست خارج کردی تھی اوراُن کی گرفتاری کا حکم دیاتھا، دوران سماعت ایف آئی اے نے اعلیٰ عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا تھا کہ ظفر گوندل تفتیش میں مطلوب ہے اور اُنہوں نے ضمانت بھی نہیں کرائی، ایف آئی اےہراساں نہیں کررہی بلکہ تفتیش کےلیے رابطہ کرتی ہے، جس پراعلیٰ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ظفر گوندل ضمانت کرائیں اگرایسا نہیں ہوا تو پھر ایف آئی اےگرفتارکرکے تفتیش کرے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا انتخابی قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا، انتخابی اصلاحات کمیٹی کو ترامیم کا مسودہ بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدرمملکت عام انتخابت کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کریں۔ قومی اسمبلی کے لئے انتخابی اخراجات کی حد 60 لاکھ روپے ہوگی، غلط اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے پر رکن رکنیت 60 روز کے لئے معطل کی جاسکے گی، ریٹرنگ افسران مکمل طور پر الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوں گے، امیدواروں کی اسکروٹنی کی مدت 7 روز سے بڑھا کر 15 روز کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی پر 3 سال قید کی تجویز دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کو اثاثوں کی جانچ پڑتال کا اختیار ہوگا۔

روپے کے مقابلےمیں ڈالرکی قدرمیں کمی

0

کراچی: انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی ریکارڈ کیا جارہی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر دس پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے ستر پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے ساٹھ پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے اسی پیسے رہی، برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے پچھتر پیسے ، کنیڈین ڈالر چورانوے روپے پچیس پیسے ، یوروایک سو باتیس روپے پچاس پیسے سعودی ریال ستائس روپےپچاس پیسے یو اے ای درہم اٹھائیس روپے دس پیسے جبکہ چینی یوان اورجاپانی ین بالترتیب سترہ روپے پچیس پیسے اور چورانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

تیس ستمبرتک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں

0

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےعوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبرتک 1، 2، 5، 10، 25 اور50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرالیں۔

عوام کی آگاہی کے لیے اسٹیٹ بینک نے کمرشل اورمائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرز، بینرزاپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں، جبکہ وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014ء سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

سی این جی سیکڑکو درآمدی ایل این جی فراہم کی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

0

اسلام آباد: حکومت کا کہنا ہےگزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی موسم سرما میں صنعتوں اور سی ان جی سیکٹر کیلئے گیس کی طویل لوڈ شئڈنگ برقرار رہے گی۔

وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں گیس کی طلب زیادہ جب کہ فراہمی کم ہے جس کے باعث سی این جی اورصنعتوں کو بھی گیس فراہمی گزشتہ سال جیسی رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم میں مزید گیس شامل ہونے سے صورت حال بہتر ہوجائے گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ سی این جی سیکڑکو درآمدی ایل این جی فراہم کی جائے گی، شاہد خاقان عباسی کے مطابق گیس انفرااسٹر کچرڈولپمنٹ سیس کے ذریعے چوراسی ارب روپے جمع کیے گئے، جو ایران پاکستان گیس پائپ لائن، ٹاپی اور ایل این جی سمیت دیگر منصوبوں کے انفرااسٹرکچر کیلیے استعمال کئے جائیں گے، حکومت جی آئی ڈی سی پر نظرثانی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔۔۔جی آئی ڈی سی کے اطلاق سے گیس کی قیموں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

0

کراچی: بین الاقوامی منڈیوں میں گزشتہ روز سونے قیمت میں کمی کے بعد مقامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مقامی منڈی میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزارچارسو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت تنتالیس روپے کمی کے بعد چالیس ہزار چھ سو اٹھائس روپے ہوگئی۔

سنگاپورکی منڈیوں میں آج سونے کی فی اونس قیمت میں چارڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بارہ سوانیس ڈالر ہوگئی ہے اورتجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے سے مقامی طور پرسونے کے نرخوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

سلیکشن کمیٹی کا اجلاس: قومی ٹیم کا اعلان کل تک موخر

0

کراچی: آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا ہونے والا اجلاس اختتام پزیر ہوگیا، سلیکشن کمیٹی میں کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے باعث قومی ٹیم کا اعلان کل تک موخر کردیا گیا۔

آسٹریلیا کیخلاف یو اے ای میں ہونے والی سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا نیشنل اسٹیڈیم کئی گھنٹوں تک اجلاس جاری رہا لیکن کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، سلیکشن کمیٹی میں کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا، سلیکٹرز یونس خان کے معاملے پر تذبذب کا شکار رہے۔

کپتان مصباح الحق کا یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے پر اسرار ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینےپر زور دے رہی ہے، ون ڈے ٹیم کے لئے رضا حسن مضبوط امیدوار ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست چیئرمین پی سی بی کو بھجوادی گئی ہے، قومی ٹیم کا اعلان شہریان خان کی منظوری کے بعد ہوگا۔

پی سی بی کافٹنس پرعدم توجہ دینے والے 11 کھلاڑیوں پرجامانہ عائد

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس پر عدم توجہ دینے کے باعث گیارہ کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا، بہترین فٹنس پر پانچ کھلاڑیوں کو بونس دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا گذشتہ روز فٹنس ٹیسٹ لیا، جس میں گیارہ کھلاڑی معیار پر پورا نہ اترسکے، پی سی بی نے ان گیارہ کھلاڑیوں پر تنخواہ کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ شاہد آفریدی، عبد الرحمان، عمرا کمل اور رضا حسن پر فٹنس پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے تنخواہ کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال سنڑل کنڑیکٹ میں شامل پانچ کھلاڑیوں کو بہترین فٹنس پر بونس دینے کا اعلان بھی کیا، سپرفٹ مصباح الحق، احمد شہزاد اور بلاول بھٹی کو دس فیصد اضافی بونس دیا جائے گا، عمرامین اور شام مسعود کی فٹنس سب کھلاڑیوں سے بہتر ہونے کی وجہ سے سترہ اعشاریہ پانچ فیصد انعامی بونس ملے گا۔

پشاور: اے آروائی نیوزکی وین پرنامعلوم افراد کاحملہ،عملہ پرتشدد

0

پشاور: اے آروائی نیوزکی لائیوکوریج وین پرپشاورمیں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اوراے آروائی کی ٹیم کو چاقوؤں اورگھونسوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں اے آروائی نیوزکی لائیو کوریج وین ٹیم کو لے کر شی شاہ روڈ پرہونے والے بم دھماکے کی کوریج کے لئے جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اچانک گاڑی پر حملہ کردیا اوراے آروائی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

چاقوؤں سے لیس حملہ آوروں نے کیمرہ مین راہم ، ڈی ایس این جی انجینئر فیصل نوید اورڈرائیورعارف کو زبردستی گاڑی سے باہر نکال کرگھونسوں اورچاقو کے پے درپے وارکرکے زخمی کردیا ۔

 ملزمان نے خاتون رپورٹر کا بھی خیال نہ کیا اوررپورٹر مدیحہ سنبل پربھی تشدد کیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے اوران سے تفتیش کی جارہی ہے۔