اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26741

آصف زرداری سے اپوزیشن جرگے کے ارکان کی ملاقات

0

  کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری سے گزشتہ رات اپوزیشن جرگہ کےارکان امیر جماعت اسلامی سراج الحق اورپیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔

سراج الحق نےگلہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسئلےحل کرنا شروع کرتے ہیں تو دوسرا شروع ہوجاتا ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یہ تینوں فریقین کی انا کا مسئلہ ہے۔ سیاسی جرگہ نے آصف زرداری کو اسلام آبادکی صورتحال پرپیش رفت سےآگاہ کیا اور آصف زرداری کوجرگے کےسیاسی رابطوں کے بارے میں بتایا گیا۔

ملاقات میں ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کےمطالبات اورحکومتی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ آصف زرداری نے کہا کہ یہ وقت جمہوری قوتوں کے اتحاد کا ہے۔

بلاول ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی استحکام کیلئے کام کرناچاہیے ۔ کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے.

پیپلزپارٹٰی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ تینوں فریقین اپنی انا کے خول سے باہر نہیں نکل رہے۔ اور اگر یہی صورتحال رہی تو پارلیمنٹ اور سینیٹ کے سامنے مزید دو کنٹینرز رکھنے پڑیں گے۔اس موقع پر سراج الحق اور رحمان ملک نے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

اعجاز الحق کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

0

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، اعجازالحق نے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

اعجاز الحق نے قومی اسمبلی کے اراکین کے استعفے واپس لینے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کے لیےالطاف حسین کی خدمات قابل تعریف ہیں اور الطاف حسین جیسے لیڈروں کی پاکستان کو ضرورت ہے ۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ دن رات جاگ کر سیاسی بحران کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔

یوم فضائیہ آج بھرپورملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

0

کراچی: آج یوم فضائیہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی قومی اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر جام شہادت نوش کرنے والے کم عمر پائلٹ شہید راشدمنہاس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایئر چیف ایئر وائس مارشل سید اظہر حسن رضوی نے ان کی قبر پر پھولوں کی چادرچڑھائی۔

پاکستان ایئرفورس کی طرف سے پائلٹ آفیسر اورملک کے دفاع کیلئے اپنی جان نچھاور کرنے والے راشد منہاس شہید کی کراچی میں واقع قبر پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔،

اس موقع پر ایئر چیف ایئر وائس مارشل ایئر کمانڈ پی اے ایف کی قیادت میں پی اے ایف کے دستے نے ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ ، چیف آف دی ایئر اسٹاف اور پاکستان ایئرفورس کی جانب سے نوجوان پائلٹ کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا، جنھوں نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ایک عظیم مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اپنے شہداء اور غازیوں کی یاد میں یوم دفاع مناتی ہے جنھوں نے 1965ء کی جنگ میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور اپنی جرأت و جذبے کو بے مثال یادیں قائم کیں۔

بلاول ہاؤس کےقریب شدید فائرنگ

0

کراچی: کلفٹن کے علاقے بلاول چورنگی کے قریب پیپلز پارٹی کے صدردفتربلاول ہاؤس کے نزدیک شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

اے آروائی نیوزکے نمائندے شاہ نواز شاہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلاول ہاؤس کے سامنے واقع ریسٹورینٹ کی پارکنگ میں دوگروہوں کے درمیان پیش آیا ہے۔

فائرنگ کے باعث علاقے میں بھگدڑمچ گئی اورکئی افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد ڈبل کیبن گاڑی میں سوارتھےاورواقعے کے فوراً بعد فرارہوگئے۔

جنوبی افریقہ نےآسٹریلیا کوشکست دےکرسیریزجیت لی

0

ہرارے:  جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ وکٹوں سے شکست دیکر سہ فریقی ون ڈے سیریز جیت لی، فاف ڈوپلسی کو مین آف ڈی سیریز کا ایوارڈ دیاگیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہی جس وجہ سے کینگروز بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں دو سو سترہ رنز بنائے، اسٹین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے فاف ڈوپلسی اوراے بی ڈی ویلیئرز کی عمدہ اننگز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، چھ وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر جنوبی افریقہ نے تین ملکی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دہشت گردی ناکام بنادیں گے، جنرل راحیل شریف

0

پشاور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف یومِ دفاع کے موقع پر میرعلی پہنچے اور جوانوں کے ساتھ دن گزارا، جس کے بعد وہ متاثرین کےکیمپوں کا دورہ کرنے بنوں پہنچے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقےمیرعلی پہنچے اور یومِ دفاع فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، سپہ سالارِاعلیٰ کی آمد نے دہشت گردوں کےخلاف برسرِپیکارجوانوں کے حوصلے مزید بلند کر دیئے۔

جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے دورے کے بعدبنوں میں نقل مکانی کرنے والوں کے کیمپ پہنچے اوربکا خیل آئی ڈی پیز کیمپ میں متاثرین سے ملے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ متاثرین وزیرستان کو جلدازجلد ان کے مقام پر منتقل کیا جا ئے، پاک فوج متا ثرین شمالی وزیرستان کی ہرطرح سے خدمت اورخیال رکھ رہی ہے۔

اعتزاز احسن نےچوہدری نثار کا درگزر کرنے کا اعلان قبول کرلیا

0

اسلام آباد: چوہدری اعتزاز احسن نےوفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے درگزر کے اعلان کوقبول کر لیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری اعتزازاحسن نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ان پر الزامات نہ لگتے تو وہ بھی تقریرنہ کرتے، وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو میڈیا ہو یا کمیشن ہر فورم پر غلط ثابت کرسکتے ہیں، اعتزاز احسن کاکہناہےایل پی جی کوٹا اورکرپشن کے الزامات بے بنیا دہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے مجھ پر لگائے جانے والے الزامات کو کمیشن اور میڈیا کے سامنے غلط ثابت کرسکتا ہوں۔

جوانوں کی شجاعت کوسلام پیش کرتے ہیں، شاہ محمودقریشی

0

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نےیوم دفاع پر افواجِ پاکستان سے اظہار ِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں کےدفاع کیلئے جانیں نچھاور کرنےوالوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا فوجی جوان آج بھی آپریشن ضربِ عضب میں ملک کی سلامتی کیلئے جانیں قربان کررہے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مشکلات میں گھرے عوام کی خدمت کیلئےبھی فوجی جوان مصروف عمل ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سیاسی بحران میں جمہوریت کی سلامتی کیلئے جس حدتک صبروتحمل کامظاہرہ کیاگیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔

نوازشریف ضمیر کے سوداگر ہیں، عمران خان

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ نواز شریف ضمیر کے سوداگر ہیں،اُن سے کہنا چاہتا ہوں کہ نظریات بکتے نہیں ہیں۔

ڈی چوک میں واپسی کے بعد اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ نواز شریف دیکھ لیں چوبیس دن بعد بھی کتنےلوگ یہاں بیٹھے ہیں،عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو چیلنج ہے ایک دن میں اتنے لوگ نکال کردکھادیں، اگر آبھی گئےتو ملازمین اور پٹواری ہونگے۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کے سودے کرنے والے سن لیں جنون کا سودا نہیں ہوتا، عمران خان نےعوام سےکہاکہ آپ پاکستان کی تقدیر بدل رہےہیں، اگر آپ کامیاب ہوگئےتو کی حکمرانوں کی سیاسی دوکانیں ختم ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری آپس میں نورا کشتی کررہے ہیں ، عوام کا سمندر دیکھ کر میاں صاحب سابق صدر کے ڈرائیور بن گئے اور ستر کھانوں سے ان کی تواضع کی۔

انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کے داد دیتا ہوں ان کی اس گفتگو پر جو کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں کی۔

حکمرانوں نے قوم کوغلام بنا رکھا ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

0

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں نے قوم کو غلام بنا رکھا ہے۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہپاک فوج جیسی صلاحتوں والی فوج کم ہوتی ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے سینے پر بم باندھ کر ملک کو بچایا ہے ۔

طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے قوم کو غلام بنا رکھا ہے اور ان کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، پیسے کی زور سے ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے سوئی ہوئی قوم کو جگادیا ہے،پیر سے انقلاب اسکول کا آغاز ہو جائے گا، قوم بیدار ہو گئی انقلاب توآ گیا ہے، سانحہ ماڈل ٹاون کا  بدلہ لینے تک یہں رہیں گے،دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر دوہری شہریت کی وجہ سے تنقید کرنے والے کس منہ سے بات کرتے ہیں حالانکہ یہاں سے مال لوٹ کر یہ باہر ہی منتقل کرتے ہیں، آج جو تاریخ کی کتاب اسامہ بن لادن پر ختم ہوتی تھی اس کے آگے میرے نام کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے نام کی خدمت کی ہے، اسمبلی میں بیٹھے ہوئے افراد ہمیں’لشکری‘’خانہ بدوش‘کہتے ہیں میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ میرا مقابلہ کر لیں، پارلیمنٹ میں کسی نےعوام کے حقوق کی بات نہ کر کے ثابت کر دیا کہ یہ اصلی پارلیمنٹ نہیں ہے۔

طاہر القادری نے کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کا شکار بننے والے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علامہ علی عباس کمیلی کے قتل کی مذمت بھی کی۔