اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26951

کراچی: نویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

0

کراچی : کراچی میٹرک بورڈ نے نویں جماعت سائنس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے.

نویں جماعت کے سائنس گروپ کےامتحانات 2014 میں ایک لاکھ 36ہزار29 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، ایک لاکھ 34ہزار22 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 2307 امیدوارغیر حاضررہے .

تمام پانچ پرچوں 93 ہزار787 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، چارپرچوں میں 21689امیدوار کامیابی حاصل کرسکے ، تین پرچوں میں9799 امیدوارکامیاب ہوئے۔

اسی طرح دو پرچوں میں 4688امیدوار پاس ہوئے جبکہ ایک پرچے میں 2344 امیدوار کامیاب ہوئے امتحانات میں پانچ پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوارں کا تناسب 69.98فیصد، چارپرچوں میں 16.18فیصد، تین پرچوں میں 7.31 فیصد، دوپرچوں میں 3.50فیصد،جبکہ ایک پرچے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا تناسب 1.75فیصد رہا۔

رانا بھگوان داس کوچیف الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: حکومت نے جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کوچیف الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے بھی جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کے نام پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر)رانا بھگوان داس نے گزشتہ روز چیف ای سی پی بننے سے معذرت کا اظہارکردیا تھا،تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی آج شام جسٹس (ر)رانا بھگوان داس سے مل کر ان کو  چیف الیکشن کمشنر بننے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید  شاہ وزیر اعظم نواز شریف کی چین سے واپسی کے بعد جسٹس (ر)رانا بھگوان داس سے مل کر ان کو  قائل کرنے کی کوشش کریں گے، جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کی ای سی پی چیف کی تقرری کے لئے آئین میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔

دنیا میں زیادہ تر لوگ صبح کے وقت سچ بولتے ہیں، تحقیق

0

نیویارک: کسی بھی شخص سے سچ اگلوانے کے لئے صبح کا وقت بہترین ہے، امریکہ میں ہونیوالی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دوست ہوں، خاندان والے یا دفاتر میں موجود ساتھی، صبح کے وقت ہر کوئی آپ سے مخلص ہوگا اور آپ سے سچ بولے گا۔

محققین کا کہنا ہے کہ سچ جاننے کے شووقین افراد کو گفتگو کیلئے صبح کا انتخاب کرنا چاہیے کیونکہ دن کے دیگر حصوں میں جب تھکن حاوی ہواور آنکھیں بھاری ہونے لگیں تو انسان میں دھوکے بازی کی حس جاگ اٹھتی ہے، اسلئے اس دورانیے میں انسان کے جھوٹ بولنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ تھکاوٹ اور جھوٹ کا رشتہ آدمی پر زیادہ اثر ڈالتا ہے، اس لئے انسان تھکن کے باعث جھوٹ بولتا ہے۔

ہالی وڈ میں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا، ریتک روشن

0

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار ریتک روشن جنہیں بے شمار ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوچکی ہے لیکن انکا کہنا ہے کہ ہالی وڈ میں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ ہی نہیں ملا جس پر وہ کام کرسکیں۔

ریتک روشن کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہالی وڈ پراجیکٹ ہمیشہ ان کے پاس رہتے ہیں، اور بہت سی فلموں میں انہیں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسا دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا جس پر وہ کام کریں۔

اپنی نئی آنے والی بالی وڈ فلم ’بینگ بینگ‘ سے متعلق ریتک روشن کا کہنا تھا کہ وہ ان کی زندگی کی سب سے آسان فلم ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص زندگی میں نہایت مشکل اور کٹھن حالات سے گزرا ہوتو اسے زندگی آسان لگنے لگتی ہے اور وہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہے۔

گلے ملنے کے طبی فوائد

0

نیو یارک: لوگوں سے گلے ملنے سے نہ صرف ایک دوسرے کو اپنائیت کا احساس ہوتا ہے بلکہ ایسا کرنے سے بڑھاپے کی جانب سفر بھی سست ہوجاتا ہے۔

امریکا کی کیلی فورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جب ہم کسی سے گلے ملتے ہیں تو ہمارے جسم میں ایک ہارمون اکسیٹوکن خارج ہوتا ہے، جو ہمارے پرانے یا عمر رسیدہ پٹھوں کو بالکل نئے عضلات کی طرح کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس سے عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں میں آنے والی کمزوری پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور ہڈیوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

محقق پروفیسر آئرینا کون بوائے کا کہنا ہے کہ اکسیٹوکن واحد ایسا ہارمون ہ،ے جو ہماری درمیانی عمر کی زندگی پر اثرات مرتب کرتا ہے اور یہ بڑھاپے کی جانب ہمارا سفر سست کر دیتا ہے۔

ملتان: محبوبہ کی محبت قیدی کو 150 فٹ اونچی ٹنکی پر لے گئی

0

ملتان:  ڈسٹر کٹ جیل کا قیدی غلام رسول اپنی محبوبہ سے ملاقات کا مطالبے لئے پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا ہے۔

یوں تو محبت اندھی ہوتی ہے اور ایسے ہی اندھے پن کے کچھ مناظر آج ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں نظر آئے، جب تین سو دو کا قیدی غلام محمد جیل انتظامیہ سے نظر بچا کر ڈیرھ سو فٹ اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑ ھ گیا۔

قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ویمن جیل میں قید اس کی محبوبہ سے ملوایا جائے ورنہ خودکشی کرلے گا۔

دوسری جانب ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے قیدی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے ہماری کوشش ہے کہ اس کو باحفاظت اتار لیا جائے۔

سوشل میڈیا آپ کی ملازمت پر اثر انداز ہوسکتا ہے

0

امریکہ :سوشل میڈیا ہماری زندگی میں پوری طرح در آئی ہیں۔ اسکا استعمال جہاں آپ کے نئے تعلقات اور رشتوں سے جوڑتا ہے وہیں آپ کے حقیقی سماجی تعلقات میں بگاڑ لانے کا سبب بھی بن جاتا ہے۔

صرف یہی نہیں یہ سائٹس آپ کی ملازمت پر بھی اثرانداز ہوسکتی ہیں، دنیا میں جہاں ملازمت کا حصول مشکل ہوچکا ہو اور لگی لگائی ملازمت سے محروم ہوجانا عام سی بات ہو، وہاں نوکری اور ہر ماہ باقاعدگی سے ملنے والی تن خواہ کی اہمیت سے کون انکار کرسکتا ہے۔

ملازمت حاصل کرنے ہی کے لیے صرف پاپڑ نہیں بیلنا پڑتے بل کہ اسے برقرار رکھنے اور اپنے ادارے کو اپنی کارکردگی سے خوش اور مطمئن کرنے اور ترقی پانے کے لیے بھی جان توڑ محنت کرنا پڑتی ہے، ایسے میں سوشل میڈیا سائٹس پر آنے والے غیرذمے دارانہ الفاظ، تصاویر یا دیگر پوسٹ آپ کو ملازمت سے محروم کرنے کا سبب بن جائیں تو یہ یقیناً یہ آپ کے لیے نہایت افسوس ناک امر ہوگا۔ عین ممکن ہے کہ آپ کی طرف سے ہونے والا فیس بک پر کوئی پوسٹ، کوئی کمنٹ یا ٹوئٹر اس سانحے کا سبب بنا ہو۔

دنیا میں یہ رجحان زور پکڑتا جارہا ہے کہ ملازمت کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا پر بنے ہوئے اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

امریکا میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق آج کے دور میں کسی شخص کو ملازمت پر رکھنے سے پہلے 93 فی صد منیجرز اس کے سوشل میڈیا پر موجود دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔

اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ 55 فی صد منیجرز ملازمت کے کسی امیدوار کے سوشل میڈیا پروفائلز میں موجود تفصیلات اور دیگر چیزوں کو دیکھ کر کوئی فیصلہ کرتے ہیں اور ان میں سے 61 فی صد منفی تاثر ہی لیتے ہیں،  سروے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹس اور کمنٹس وغیرہ کی وجہ سے ملازمت کو سب سے زیادہ خطرہ اس وقت ہوتا ہے جب کسی بھی طرح غیرقانونی منشیات کے بارے میں کوئی حوالہ دیا گیا ہو۔

اس سروے کا حصہ بننے والے 66 فی صد منیجرز کا کہنا تھا کہ  کہ کسی کی تضحیک کرنا یا مذہب کے خلاف کی جانے والی پوسٹس امیدوار کی پوزیشن کم زور کردیتی ہیں۔ پچاس فی صد سے زائد منیجرز نے اسلحے کی نمائش اور اس کے حق میں کی جانے والی پوسٹس کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا۔ اسی طرح 44 فی صد نے الکحل کے استعمال پر مبنی پوسٹس کو ملازمت نہ ملنے یا نوکری سے برطرفی کا سبب قرار دیا۔

سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے ان سب ناپسندیدہ عناصر سے دوری ہی ضروری نہیں، بل کہ کچھ اور چیزیں بھی ملازمت کے حصول کی راہ میں رکاوٹ یا روزگار سے محروم کیے جانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

اس سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملازمت دینے کی اتھارٹی رکھنے والوں کی اس حوالے سے سب سے پسندیدہ سائٹ لنکڈان ہے، ہمیں بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ سوشل ویب سائٹس پر ہماری سرگرمیاں ہماری ملازمت پر بھی اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

پاکستانی ڈراموں میں اردو زبان سے متاثر ہوا، انوپم کھیر

0

ممبئی: بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ انڈین چینلز پر پاکستانی ڈراموں کا نشر ہونا ہماری خواہش تھی، جسے پورا کرنے کے لئے بہت عرصے سے دوستوں سے گفتگو جاری تھی اور ہم یہ چاہتے تھے کہ انڈین ڈرامے جس طرح پاکستانی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں، پاکستان کے ڈرامے بھی یہاں پیش کیے جائیں۔

ممبئی میں ایک تقریب کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ڈراموں میں اردو زبان اور جملوں کی ادائیگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ طویل عرصے تک ہم پاکستانی ڈرامے دیکھا کرتے تھے اور اپنی اکیڈمیز میں ان کا ذکر کیا کرتے تھے، جس طرح فلم میں پاکستانی عوام بھارتی فنکاروں کو پسند کرتے ہیں ہم پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو اسی طرح پسند کرتے ہیں۔

انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے فنکار اگر مل کر فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے لئے کام کریں تو مزید معیاری ڈرامے اور فلمیں شائقین کو دیکھنے کو ملیں گی۔ گزشتہ برسوں میں جو بھی ہمارا فنکار پاکستان جاتا تھا ہم اس کے ذریعے اپنے پاکستانی دوستوں سے یہ پیغام بھیجا کرتے تھے مگر ہمیں اس کام کو کرنےمیں خاصا وقت لگا۔

بولنگ ایکشن ٹیسٹ، سعید اجمل آج انگلینڈ روانہ ہوں گے

0

لاہور:پاکستانی ٹیم کے اسپن بولر سعید اجمل بولنگ ایکشن کی جانچ کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہونگے۔ سعید اجمل نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد بین الاقوامی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

سعید اجمل کا بائیومیکنک ٹیسٹ دس نومبر کو کارڈف میں ہوگا۔ سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے ایک ماہ سے زائد عرصے تک لاہور میں اجمل کے ایکشن کی درستگی پر کام کیا ہے۔

سعید اجمل کہتے ہیں کہ ان کی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر مرکوز ہے۔ایکشن درست کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں امپائرز نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور ایکشن کی درستگی تک ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کردیئے تھے۔

تانکا جھانکی کی عادت مہنگی پڑگئی

0

کیلیفورنیا: تانکا جھانکی کی عادت بھاری پڑ سکتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا کیلیفورنیا کی رہائشی خاتون کے ساتھ جب اس نے چمنی کے راستے اپنے دوست کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔

تیس سالہ جینووا نونیز اس وقت مشکل میں گرفتار ہوگئی جب انہوں نے اپنے دوست کے گھر میں چمنی کے راستے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن تقریباً سات فٹ اندر جانے کے بعد وہ مزید نیچے نہ جاسکیں اورمدد کے لئے چیخ و پکار کرنے لگیں۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کا جائزہ لیا اور چمنی کوصابن کے جھاگ سے نم کرکے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد خاتون کو باہرنکالا گیا جس کے بعد خاتون کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون کے دوست لارینس نے بتایا کہ اس کی نونیز سے ملاقات آن لائن ہوئی تھی اور یہ پہلی بار نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی وہ اس قسم کی حرکتیں کرچکی ہے۔

بعد ازاں مقامی پولیس نے جینووا نونیز کو دخل اندازی کرنے اورغلط معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔