اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26957

امریکی محکمہ دفاع کی ہرزہ سرائی، پاکستان کاشدید احتجاج

0

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی سفیر کو طلب کرکے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ پر شدید احتجاج کیا ہے، جس میں پاکستان پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سلامتی امور سرتاج عزیز نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا، ان کا کہنا تھا کہ امریکاسمیت پوری دنیانےآپریشن ضرب عضب کا خیر مقدم کیا، جو بلاتفریق تمام دہشتگردوں کے خلاف جاری ہے، امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان پر الزام لگایاتھا کہ پاکستان بھارت اور افغانستان کے خلاف شدت پسند تنظیموں کو استعمال کررہا ہے۔پینٹاگون کی طرف سے امریکی کانگریس کے لیے ہر چھ ماہ جاری کی جانے والی اس رپورٹ کے مطابق پاکستان پراکسی فورسز کا استعمال افغانستان میں اپنے گھٹتے ہوئے اثر رسوخ کی وجہ سے اور بھارت کے خلاف حکمتِ عملی کے طور پر کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سرحد کے اندر چھپے طالبان اب بھی افغانستان میں حملے کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خاررجہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

باوجود قربانیوں کے واشنگٹن کی پاکستان پر الزامات کی بارش

0

واشنگٹن:امریکی محکمۂ دفاع نے ایک نئی رپورٹ میں الزام لگایا کہ پاکستان اب بھی بھارت اور افغانستان کے خلاف شدت پسند تنظیمیں استعمال کر رہا ہے ۔

رپورٹ میں دعوٰی کیاگیا کہ پاکستان بہتربھارتی عسکری طاقت کے مقابلےحکمت عملی کے طورپرایسا کررہا ہے۔ امریکی کانگریس کوپیش کی گئی رپورٹ میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ پاکستانی سرحد میں چھپے طالبان اب بھی افغانستان میں حملے کر رہے ہیں، رپورٹ میں نریندر مودی کی حلف برداری کے وقت افغان شہر ہرات میں بھارتی كونسلیٹ پر حملے کا حوالہ دیا گیا ہے،بھارت اس حملےکاالزام لشکر طیبہ پر لگا تھا۔ امریکا کہ یہ الزامات نئےنہیں،  چھ ماہ پہلےاوراس سے قبل بھی پاکستان کواسی طرح دباؤ کا شکار کرنے کے لیے الزامات لگائےگئےتھے۔ پاکستان قربانیوں پرقربانیاں دے رہا ہے،دوسری طرف امریکاکےالزام اورڈومورکے مطالبےختم ہونےکانام نہیں لیتےہیں۔

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کا کرایے میں7 فیصد کمی کا اعلان

0

  کراچی: انٹرسٹی ٹرانسپورٹ نے کرایے میں سات فیصد کمی کا اعلان کردیا، دوسری طرف کراچی میں چلنےوالی بسوں اورویگنوں میں ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی گئی۔

کراچی سے کسی اورشہرجانا ہو تو اب کرایہ سات فیصدکم ادا کرنا ہوگا، لیکن شہرکےاندرایک مقام سے دوسرے مقام تک سفرکا کرایہ وہی پرانا حکومت نے پٹرول کی قیمت تو کم کردی لیکن عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ کرایےمیں کمی نہ ہونے سے دودھ،سبزی،دالیں آٹا کچھ بھی سستا نہ ہوا۔

وزیراعظم نوازشریف نےچاروں وزرائےاعلٰی کوہدایت کی تھی کہ پٹرول قیمت میں کمی کافائدہ غریب شہری تک پہنچنا چاہیے،لیکن لگتا ہے کہ پہلےکی طرح اس بار بھی سندھ سرکارکےکان پرجوں تک نہیں رینگی۔

کراچی کےشہری پہلےکی طرح بے بس جنہیں پٹرول کی قیمت میں کمی کا کوئی فائدہ اب تک نہیں پہنچا کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکھلم کھلا کہہ چکا ہے کہ کرایےمیں کوئی کمی نہیں ہوگی کیونکہ پٹرول سستا ہونےسےاس کی صحت پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ ممتازجکھرانی کوبھی سانپ سونگھ گیا۔

الطاف حسین کی میاں بیوی کو جلانے کی شدید مذمت

0

ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

لندن سے جاری کردہ ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ذاتی جھگڑوں یا انتقامی کارروائیوں کو مذہبی رنگ دے کر کسی شخص کو نشانہ بنانا درست نہیں ،اس قسم کی کے واقعات سے پاکستان میں اقلیتی برادری نا صرف عدم تحفظ کا شکار ہورہی ہے بلکہ عالمی برادری میں پاکستان کا تشخص بری طرح متاثرہورہا ہے ۔ انہوں نے دل سوز واقعے پر مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا مسیحی جوڑے کوزندہ جلائے جانے کا نوٹس

0

اسلام آباد: وزیراعظم نواشریف نےمیاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کا نوٹس لےلیا، اوراقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانےکی ہدایت کی۔

کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو جلانے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتےہوئے وزیراعطم نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

نوازشریف نےکہاحکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کےساتھ ا متیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائےگا،ذمہ داروں کوقانون کی گرفت سےبچنے نہیں دینگے، میاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔پولیس کے مطابق بھٹے کے مالک یوسف گجر، منشی شکیل اور ڈرائیوررمضان کوبھی نامزد کیاگیا ہے۔

عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں کمی کا سہرا اپنے سر لے لیا

0

اسلام آباد: عمران خان نے دھرنے کے پچاسی دن ہونے پر شرکا کو مبارک باد دیتےہوئے کہا ہے کہ قوم کبھی قربانیوں کےبغیر نہیں بنتی،سونامی اتوار کو رحیم یار خان جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 21 نومبر کو سونامی لاڑکانہ پہنچے گا، 30 نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع اکھٹا ہوگا، حکومت 30 تاریخ سے پہلے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی مزید کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اسٹے آرڈر کے پیچھے نہ چھپیں، دو روز بعد این اے 122 کا کیس عدالت میں چلے گا، ہم انتظار کر رہے ہیں کہ حلقہ کھلے، قوم نے حق پر کھڑے رہنے کا فیصلہ کرلیا، ہمیں ہار بھی نہیں ہراسکتی، قربانیوں کے بغیر کوئی قوم نہیں بنتی۔

انتقامی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو لانگ مارچ کریں گے، بلاول بھٹو

0

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو پیپلز پارٹی لانگ مارچ کرے گی اور ملک میں گونوازاورضیا کی باقیات گو کے نعرے گونجیں گے۔

سماجی رابطے کی وئب سائٖیڈ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا ہے کہ سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے سے قبل وزرا کا احتساب کیا جائے ان کا کہنا تھا انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو پیپلز پارٹی لانگ مارچ کرے گی، پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ہواتو ملک میں گو نواز گواورضیا کی باقیات گو کے نعرے لگیں گے ۔ان کا کہنا تھا نیب کو ختم کرکے داخلی احتساب بیورو بنایا جائے اور اگر حکومت سنجیدہ ہے تو اپنے گھر سے احتساب کرے۔

ملتان کی اہم شاہراہ پر داعش کی وال چاکنگ

0

ملتان: داعش نے پاکستان میں بھی قدم جمانا شروع کردیئے،ملتان کی اہم شاہراہ پر نامعلوم افراد نے داعش کی وال چاکنگ کر دی۔

ملتان کی اہم اور مصروف شاہراہ پرداعش کے نعرے لکھ دیے گئے،ملتان میں داعش کے حق میں وال چاکنگ خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں، پاکستانی کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داعش کا نام پہلے ہی سنا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نئی اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ گروپ اب داعش میں شامل ہورہے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت ہنگو، اورکزئی، کرم اور خیبر ایجنسی کے رہنما بھی داعش میں بھی شامل ہوئے ہیں،اس کے ساتھ ہی بلوچستان کےسرحدی علاقوں میں داعش کی سرگرمیوں کی اطلاعات منظر عام پر آئی ہیں۔ حال ہی میں بلوچستان میں ذکریوں کی عبادت گاہوں پر حملے ہوئے ۔کہا جارہا تھا کہ ان حملوں میں بھی داعش ملوث ہے۔

 داعش کے لیئے کہا جاتا ہے کہ اس کے مالی وسائل بے پناہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے پاس جدید ترین اسلحہ موجود ہے، داعش کے پاکستان میں متحرک ہونے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ نیا رخ اختیار کرے گی۔

منشیات کی اسمگلنگ: پاکستانی کا سر قلم

0

ریاض: سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری کا منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سر قلم کردیا گیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمد صادق حنیف نامی شخص ہیروئن کی ایک بڑی مقدار اپنے پیٹ میں چھپا کر سعودی عرب لانے کی کوشش کر رہا تھا، جس دوران اسے گرفتار کیا گیا تھا، بدھ کے روز مشرقی قصبے خوبر میں دی جانے والی اس سزائے موت کے بعد سلطنت میں رواں سال دی جانے والی سزائے موت کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل اکتوبر میں بھی چار پاکستانیوں کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی جا چکی ہے، اقوامِ متحدہ نے سعودی عرب میں سزائے موت کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان سزاؤں پر عملدرآمد فوراً روک دیا جائے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کرسٹوف ہائنز کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے ٹرائلز میں شفافیت موجود نہیں ہوتی، جب کہ ملزمان کو وکیل کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوتیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے عمران خان کی ملاقات

0

اسلام آباد: عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا گیا۔

اسلام آباد میں میاں اسلم کےگھر ملاقات میں دنوں رہنمائوں نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی پر اتفاق کیا۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ جب تک سزائیں نہیں دی جائیں گی ملک سے دھاندلی ختم نہیں ہو سکتی۔

 ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی اسلامی فلاحی ریاست چاہتے ہیں،دونوں جماعتوں کی بہت سی چیزیں مشترک ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں بیلٹ باکس سے اعتماد ختم ہوا تو بڑی تباہی آسکتی ہے، جماعت اسلامی کا اب بھی یہی موقف ہے کہ حکومت کو تھریک انصاف سے بات کرنی چاہیئے ۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ نظریاتی طور پر دونوں جماعتیں بہت قریب ہیں،عمران خان کا کہنا تھاکہ حکمران دھاندلی کو تحفظ فراہم کررہے ہیں، الیکشن کمیشن اور آراوز ان سے ملے ہوئے ہیں ،عمران خان نے کہا کہ حکومت قرضے لیتی جارہی ہے، ہرپاکستانی مقروض ہوگیا، انہوں نے کہا حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے انصاف ملنے تک تحریک انصاف کا دھرنا جاری رہے گا۔