اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26958

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

0

ایڈیلیڈ: جنوبی افریقہ نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز سے ہی میزبان ٹیم مشکلات کا دوچاررہی۔ شین واٹسن سینتالیس اور جیمز فالکنر اکتالیس رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے، آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر ایک سو چوالیس رنز بنائے۔ کائل ایبٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو اننگز کے پہلے ہی اوور میں اوپنر کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ ڈی کوک اور ریلی روسو نے ایک سو انتیس رنز کی شراکت قائم کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔ مہمان ٹیم نے مطلوبہ تین وکٹوں پر انیس اوورز میں حاصل کیا، تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

کے الیکٹرک کےملازمین ڈکیٹی کے الزام میں گرفتار

0

کراچی: گزشتہ رات بلدیہ کے علاقے سے حراست میں لئے گئےمشتبہ ڈاکو،کے الیکٹرک کےملازمین نکلے،ابتدائی تفتیش کےبعد رہاکر دیے گئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ رات علاقہ مکینوں نے پانچ مشتبہ ڈاکورینجرز کے حوالےکئے تھے جو تفتیشی مرحلے کے بعد کے الیکٹرک کے ملازمین نکلے،علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ پکڑے گئے افراد کافی عرصے سے مشتبہ کارروائیوں میں مصروف تھے تاہم ترجمان کےالیکٹرک نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو غلط فہمی کی بنیاد پرتشدد کا نشانہ بنایا اور رینجرز کے حوالے کیاگیا، رینجرز حکام نے بھی ابتدائی تفتیش کے بعد پانچوں افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کردیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع

0

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل کیا جائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو کلین سوئپ کرنے والے قومی اسکواڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جنید خان ، وہاب ریاض اور عمر گل کی عدم فٹنس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ آسٹریلیا سے سیریز کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی نہیں آئی۔ گرین شرٹس نو نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی کے میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔

ایڈونچر سے بھرپور فلم دی منینز کا رنگا رنگ ٹریلر جاری

0

ہالی وڈ کی نئی ایڈونچر سے بھرپو رانیمٹڈ فلم دی منینز کے رنگا رنگ ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئیے۔

کیون،اسٹورٹ کی فلم منینز کی کہانی رنگا رنگ دنیا سے شہر کی دنیا میں آنے والے ننھے مینینز کے گردگھومتی ہے، جن کو تلاش ہے نئے ماسٹر کی ۔اپنے ماسٹر کی کھوج کیلئے سامنا کرتے ہیں ہر خطرے کا ۔۔تھرل اور ایڈونچر کرتے یہ منینز نیویارک پہنچ جاتے ہیں، مشکل اور پریشانی کا سامنا کرتے یہ منینز کیا اپنی منزل پانے میں کامیاب ہونگے یا نہیں، یہ دیکھنے کیلئےآپ کو جون تک کا انتظار کرنا پڑے گا ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

0

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمعرات کو کابل روانہ ہوں گے۔

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کل ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل جائی گے، جہاں وہ اعلی افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افغانستان کے صدر اشرف غنی کے علاوہ ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملیں گے، جنرل راحیل افغان وزیر دفاع اورقومی سلامتی کے مشیر سمیت اعلی فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں آٹھ سو روپے کی نمایاں کمی

0

کراچی: عالمی منڈی میں سونا مزید سستا ہونے سے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت پونے چار سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔گولڈ ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اُونس سونے کے نرخ مزید اٹھائیس ڈالر گرکر گیارہ سو پینتالیس ڈالر پر ریکارڈ کئے گئے۔

جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کے قیمت میں آٹھ سو روپے کی بڑی کمی ہوئی اور اس کی نئی قیمت چھیالیس ہزار چار سو روپے ہوگئی جو پونے چار سال کی کم ترین سطح ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کے بھائو چھے سو چھیاسی روپے کی کمی سے اُنتالیس ہزار سات سو اکہتر روپے پر آگئے۔

سماجی ادارے چھیپا ٹرسٹ کے کراچی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کی واردات

0

کراچی: شہر قائد میں اب دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ادارے بھی محفوظ نہیں اور نامعلوم افراد نے ایدھی فاوٴنڈیشن کے بعد چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

کراچی میں شارع فیصل پر صدر پولیس اسٹیشن سے چند گز کی فاصلے پر ایف ٹی سی اوور ہیڈ برج سے متصل واقع چھیپا ویلفئیر سینٹر کے مرکزی دفتر میں موٹر سائیکل پر سوار 10 افراد آئے اور اسلحے کے زور پر تمام عملے کو یرغمال بنالیا ڈاکو 40 منٹ تک انتہائی پرسکون حالت میں وہاں سے بھاری رقم لوٹ کر لے گئے۔

پولیس نے روایتی طور پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، گزشتہ ماہ بھی 8 سے 10 ملزمان معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور امانت کے طور پر رکھوائے گئے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم اب تک اس کے ملزمان بھی گرفتار نہیں ہوسکے۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

0

کراچی: ٹریڈنگ کے دروان کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پر پہنچ گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے تیس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح کراس کرلی ۔

او جی ڈی سی ایل کی نجکاری اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی دیکھی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد تیس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح کراس کرگیا۔

اسٹاک امارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی اتار چڑھاؤ میں کمی سے غیر ملکی سرمایہ کار بھی اسٹاک مارکیٹ میں کافی سرگرم نظر آرہے ہیں۔

سانحہ واہگہ بارڈر:تین زور سے بند تجارت کھول دی گئی

0

لاہور:واہگہ بارڈر پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعدپاکستان اور بھارت کے درمیان تین زور سے بند آمد و رفت اور تجارت کھول دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ واہگہ بارڈرکے بعد اتوار کو پاکستان اور بھارت نے واہگہ بارڈر کو مسافروں اور تجارت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیاتھا۔

بارڈر کھلنے پر آنےجانےوالےٹرکوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سانحہ واہگہ بارڈر کے سینتالیس زخمی مختلف اسپتالوں میں تاحال زیر علاج ہیں اور ان میں سے سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سروسز اسپتال میں انیس زخمی ،گھرکی اسپتال میں گیارہ،جناح اسپتال میں پانچ اور جنرل اسپتال میں گیارہ زخمی زیر علاج ہیں۔

ای سی پی چیف کی تقرری کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا،خورشید شاہ

0

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے معاملے پروزیراعظم نے کو ئی رابطہ نہیں کیا۔مشاورت میں تا خیرکے لئے حکومت ذمہ دارہو گی ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پی ٹی آئی سے مشاورت کرینگے ۔تحریک انصاف مذاکرات کر ے تو جو ڈیشل کمیشن سمیت تمام معاملات پر حکومت سے بات ہو سکتی ہے۔

چاہتے ہیں تحریک انصاف پارلیمنٹ کی مدت چار سال کر نے میں ہماری حمایت کر ے۔ الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے ایم کیوایم کو متفق کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔