شیخوپورہ : شیخو پورہ کے علاقہ سیکھم اڈہ میں نوبیاہتا جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، نوبیاہتا جوڑے کو قتل کر کے ان کی نعشیں چناب کینال میں پھینک دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چناب کینال سے دو نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں شیخوپورہ کے علاقہ سیکھم اڈہ میں پہنچ کر پتھروں میں پھنس گئیں جنہیں صدر مرید کے پولیس نے مقامی لوگوں کی نشاندہی پر نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
اسی سے متعلق : نوبیاہتا جوڑے کی شادی کی پہلی رات پراسرارہلاکت
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تا حال نوبیاہتا جوڑے کے لوحقین سامنے نہیں آئے ہیں تحقیقات جاری ہیں، تا ہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا،مرنے والوں کی عمر کا اندازہ 22 تا 23 سال ہے،جسم میں زخموں کے نشانات سے اندازہ ہوتاہے کہ انہیں بہیمانہ تشددکر کے ہلاک کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں پر تشدد کے نشانات واضح طور پر دیکھے گئے ہیں،مقتولین کے خون کے نمونے لیبارٹری بھیجو دیے گئے جس کی رپورٹ آنے کے بعد کہا جا سکے گا کہ آیا انہیں زہر دیا گیا تھا یا نہیں؟