ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26962

پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا

0

 کراچی: پیپلزپارٹی نے موجودہ صورتحال پرتمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا،  سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ فوج اور عوام کوآمنےسامنےنہ لائیں تو بہترہے۔

عمران خان کے آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے یوم شہدا ٔ کی تاریخیں قریب آنے پرسیاسی ہل چل میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے بھی موجودہ صورتحال پرتمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلےمیں سابق صدرآصف زرداری تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا چودہ اگست کے بعد جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا، مڈٹرم الیکشن ہونگے یا کچھ اور اسکا انحصار وزیر اعظم نواز شریف پر ہے۔ سابق وزیرِداخلہ نے میاں نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوج اور عوام کو ایک دوسرے کے سامنے نہ لائیں توبہترہے۔

گلاسگو :کامن ویلتھ گیمزرنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

0

گلاسگو : بیسویں کامن ویلتھ گیمز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ گلاسگو میں اختتام پذیر ہوگئے۔ اختتامی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔بیسویں کامن ویلتھ گیمز انگلینڈ کی حکمرانی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ اختتامی تقریب میں مشہور گلوکارہ کائیلی مینوگ سمیت کئی فنکاروں نے پرفارم کرکے سماں باندھ دیا۔

اختتامی تقریب کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں چالیس ہزار سے زائد افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ دلکش تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ میزبان اسکاٹ لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مختلف فنکار وں نے تقریب میں اپنے فن کے جلوے بکھیرے۔

دولت مشترکہ کھیلوں کی اختتامی تقریب گلاسگو کے آسمانوں پر قوس قزح کے رنگ سجا کر اختتام پذیر ہوگئی۔ تقریب کے اختتام پر کامن ویلتھ گیمز کا جھنڈا آسٹریلیا کے حوالے کیا گیا جہاں دوہزار اٹھارہ میں کامن ویلتھ گیمز منعقد ہوں گے۔

نواز لیگ، کے پی کے حکومت کے خلاف سرگرم

0

 پشاور:خیبر پختون خواہ اسمبلی میں پرویزخٹک کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد سے رابطے شروع کردئے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کرکے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھایا تو ن لیگ نے بھی خیبر پختوں خوا میں سیاسی ہتھیار آزمانے کی دھمکی دے دی ہے۔

خیبر پختون خوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا کہنا ہے کہ وہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جلد تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف قرارداد جمع کرائیں گے۔

سرداراورنگزیب نلوٹھہ کا کہنا ہے اسمبلی اجلاس بلائے جانے کے بعد بھاری اکثریت سے تحریک انصاف حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظورکرائی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے اظہر فاروق کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف)اہم کردار اد اکریں گے اور اس سلسلے میں ایک اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس میں گورنر خیبر پختونخوا بھی شامل تھے۔

سپریم کورٹ:پی بی اے کی درخواست پروفاق اورچیئرمین پیمرا کونوٹس جاری

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےچیئرمین پیمراکیس میں فریق بننےکیلئے پی بی اے کی درخواست پروفاق اور چیئر مین پیمرا کونوٹس جاری کردیئے۔ سپریم کورٹ میں چیئرمین پیمرا تقرری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں عدالتی بینچ نےکی۔ وفاق کی اپیل میں فریق بننےکےلئے پاکستان بر اڈ کا سٹنگ ایسویس ایشن نے درخواست دائر کی۔

جسٹس ناصر الملک نے استفسار کیا کہ پی بی اے کیا ہے، جس پر عرفان قادر ایڈووکیٹ نے بتایا یہ تمام چینلز کی نمائندہ تنظیم ہے، جسٹس نا صر نے سوال کیا کہ آپ کا کیا موقف ہے؟ وکیل عرفان قادر نے کہا ہم چیئرمین پیمرا کی بر طرفی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کا دفاع کریں گے، عرفان قادر کے موقف پر اعلیٰ عدالت نے وفاق اور چیئرمین پیمراکونوٹس جا ری کرتے ہوئے سماعت تین دن کے لئے ملتوی کردی۔

آزادی مارچ ہرحال میں ہوگا،عمران خان کا چوہدری نثارکوجواب

0

اسلام آباد: چودہ اگست کولانگ مارچ ہرصورت ہوگا،چوہدری نثارکےرابطے پرعمران خان نےدو ٹوک جواب دےدیا، جبکہ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

حکومت کی تمام ترکوششیں کپتان کو پویلین نہ بھیج سکی بالاخر وفاقی وزیرداخلہ نے گیند سنبھالی اور کپتان کو دوستی کی گگلی سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی، چوہدری نثار نے ٹیلفونک رابطے میں عمران خان خان سے لانگ مارچ سے متعلق بات کی۔

پاکستان کے لئے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان نے وزیرداخلہ کی گگلی کو خوبصورت اندازمیں کھیلتے ہوئے باؤنڈری کی راہ دکھائی اور اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے۔عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہاچودہ اگست کو مارچ ہرصورت میں ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور وزیر داخلہ چو ہدری نثار کے درمیان ہو نے والے راطبے پر لاعلمی ظاہر کی ہے شیری مزاری نے دونوں رہنماؤں کے درمیان کسی قسم کے رابطے کی تردیدکی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کوئی بیک ڈور چینل ہے نہ عید کے بعد سے آج کے دن تک حکومت سے کوئی رابطہ ہوا۔

تاہم چیف آزادی مارچ سیف اللہ کا کہنا ہے عمران خان اورچوہدری نثار میں رابطہ معمول کی بات ہے وہ اچھے دوست ہیں، دونوں کے درمیان رابطے پرانی بات ہے،انھوں نے کہالانگ مارچ کی تیاری مکمل ہیں، آزادی مارچ ہرحال میں ہوگا۔

طاہر القادری نے حکومت پر بات چیت کے دروازے بند کردئے

0

لاہور:حکومت کی جانب سے کئے گئے ڈاکٹر طاہرالقادری سے مذاکرات کے تمام رابطے ناکام ہوگئے،طاہر القادری نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور دیگروزرأ کا فون سننےسےا نکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق طاہر القادری سے حکومت نے علما و مشائخ اور سیاسی رہنماوں کے ذریعے رابطہ کیا لیکن انہوں نے وفاقی صوبائی وزرا اور گورنر پنجاب کے ٹیلی فون بھی سننے سے انکار کردیا، حکومت نے برطانیہ سے ایک روحانی مذہبی شخصیت کے ذریعے بھی رابطہ کیا،مگر ناکامی رہی، اور عوامی تحریک کے سربراہ نے حکومت کی ایک نہ سنی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ نکاتی قرارداد پر عملدرآمد کروایا جائے پھر بات ہوسکتی ہے۔ اے پی سی کی قرارداد میں وزیراعلٰی کے استعفے، سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر کے اندراج، سپریم کورٹ کے تین ججوں پر مشتمل کمیشن کی تشکیل جیسے مطالبات شامل ہیں۔

گلوکاراخلاق احمد کومداحوں سے بچھڑے15سال بیت گئے

0

خوبصورت آواز اور سریلا انداز والے گلوکار اخلاق احمد کی آج یاد آرہی ہے۔ سروں کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے اخلاق احمد کی پندرھویں برسی آج  منائی جارہی ہے۔موسم حسین اورکسی کی یادآئے تو اخلاق احمد کا گانا۔ساون آئے ساون جائے ضرور سنا جائے۔سریلی اور مدھرآواز۔گیتوں میں ان کے مٹھاس تھی۔ گائیکی کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے گلوکار اخلاق احمد۔۔نے جب بھی گایا خوب گایا۔

جب کسی کو مناناہو اورسنہرے خواب دکھانا ہو توایک ہی گانا یاد آتاہے ۔سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من ۔فلمی دنیامیں طویل جدوجہد کے بعد محمد رفیع کے دیوانے اخلاق احمد کو جب موقع ملا تو قسمت نے ساتھ دیا۔اخلاق احمد نے فلم چاہت ،بندش ،آئینہ، دو ساتھی؛لیلیٰ مجنوں، صبح کا تارا، گھونگھٹ ، سنگم ، بلندی سمیت کل چھیاسی فلموں میں ایک سو سترہ گیت گائے گیت گائے۔

انھوں نے سب سے زیادہ گانے ناہید اختر اور نیرہ نور کے ساتھ گائے۔ انیس سو اٹھانوے میں فلم ’’نکاح ‘‘کے لیے ان کا گا یا ہوا گیت ’’یہ دل دیوانہ ہے ‘‘ ان کی زندگی کا آخری گیت ثابت ہوا۔کیسنر کے موذی مرض نے خوبصورت آوازکے مالک سے زندگی تو چھین لی مگر دلوں سے رابطہ نہ توڑ سکا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڑڈ محمد عالم خٹک سیکریٹری دفاع تعینات

0

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڑڈ محمد عالم خٹک کو سیکریٹری دفاع تعینات کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سفارش پر محمد عالم کو سیکریٹری دفاع تعینات کیا ہے اور انکی تعیناتی کی مدت دو سال ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد عالم کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

بھارت نے سری لنکا کی انڈر ففٹین ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا

0

چنائی :بھارت نے سیکورٹی کو جواز بناکر سری لنکا کی انڈر ففٹین ٹیم کو بھارت سے ڈی پورٹ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی انڈر ففٹین گزشتہ روز نجی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے کولمبو سے چنائی پہنچی تھی۔

مقامی پولیس نے سری لنکا کی سولہ رکنی ٹیم کو سیکورٹی دینے سے معذرت کرلی۔۔ سری لنکن ٹیم کو سیکورٹی خدشات کے سبب ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی اور ڈی پورٹ کردیا گیا۔

انڈر ففٹین ٹورنامنٹ چار سے سات اگست تک کھیلا جانا تھا۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کی اجازت دینے پر نہرو اسٹیڈیم کے آفیشل کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان :عضب کی ضربیں کامیابی کے ساتھ جاری

0

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، تحصیل دتہ خیل کےملحقہ علاقوں میں آج تیسرے روز بھی گھرگھر تلاشی لی جارہی ہے۔ پاک فوج نےساڑھے سات سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک سو سے زیادہ ٹھکانے تباہ کردئے۔ میران شاہ کا بھی ستر فیصد علاقہ دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرالیاگیا۔

بڑا علاقہ پاک فوج کے علاقے کے کنٹرول میں آگیا آپریشن کے دوران میر علی میں بھی اسلحہ ساز فیکٹریاں تباہ اور زیرزمین چھپائے گئے بارود سے بھرے ڈرم قبضے میں لے لئے گئے،بویا کے علاقے سے بھی پانچ ہزارکلو بارود برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا ہے،

دوسری جانب ضرب عضب کے ردعمل میں شمالی وزیرستان کی تحصیل میں دہشت گردی کی ایک اور کارروائی کی گئی، گزشتہ شب میر علی کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا، میر علی میں رات بھر مارٹرگولے بھی فائر کئے گئے۔