ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26963

پاکستان نے کینگروز کو 20سال بعد وائٹ واش کردیا

0

ابوظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح حاصل کرلی ، کینگروز کو بیس سال بعد وائٹ واش کردیا ہے۔

کپتان مصباح الحق کے عالمی ریکارڈز کے بعد مایوسی کی انتہا کو پہنچی ہوئی آسٹریلوی بیٹنگ لائن اب پاکستانی بولنگ کے رحم وکرم پر دکھائی دیتی ہے۔
شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلوی ٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی، چھ سو تین رنز کے پہاڑ اگلے کینگروز نے دن کے اختتام پر چار وکٹوں پر ایک سو تینتالیس رنز بنالئے تھے، اس طرح اسے ایک ناقابلِ یقین جیت کے لیے اب بھی 460 رنز درکار ہیں۔

ٹیسٹ میچ آخری روز آسٹریلیا نے 143 رنز 4 رکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ مچل مارش اور اسٹیو اسمتھ نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کا اضافہ کیا۔  208 رنز کے مجموعی اسکور پر مچل مارش 47 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے ۔

اس موقع پر اسٹیو اسمتھ نے پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے بھرپور مزاحمت کی کوشش کی لیکن 238 کے مجموعے پر وہ بھی 97 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جس کے فوری بعد بریڈ ہیڈن بھی 13 رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

بریڈ ہیڈن کے بعد مچل جانسن کو یاسر شاہ نے آؤٹ کیا، جس کے بعد مچل اسٹارک کو بھی یاسر شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی، 246 رنز کے مجموعہ اسکور پر ناتھن لیون کی صورت میں آسٹریلیا کا آخری بلے باز بھی آؤٹ ہوگیا۔

اظہر علی اور مصباح کی ریکارڈ ساز سنچریوں نے پاکستان کو بیس سال بعد کینگروز کو دھول چاٹا دی، بیس سال بعد آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ کیلئے آخری روز پاکستان کو صرف چھ وکٹ درکار تھی۔

گذشتہ روز شاہینوں نے دوسری نامکمل اننگز دو کھلاڑی آؤٹ اکسٹھ رنز شروع کی۔ ڈبل سنیچری بنانے والے یونس خان چھیالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔۔۔

مصباح الحق کے وکٹ پر آتے ہی میچ کا رنگ بدل گیا، جس کو ٹک ٹک کو ٹیسٹ سے ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کردیا، تیز ترین سنچری داغ کر مصباح ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے آٹھویں پاکستانی بنے۔  اظہر علی نے بھی دیر نہ لگائی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی سنچری داغ کر دونوں اننگز میں سنچری جڑنے والے نویں پاکستان کا اعزاز حاصل کیا۔۔

چھ سو تین رنز کا پہاڑکھڑاکرکے شاہینوں نے کینگروز کی رہی سہی اکڑ نکال دی۔ اور چوتھے روز کھیل کے اختتام پر تک آسٹریلیا کے چار بیٹسمینون کو پویلین پہنچا کر میچ کو پوری طرح اپنی گرفت میں لے لیا۔

اطلاع کے باوجود لاہور میں دھماکہ ہونا افسوسناک ہے،شاہ محمود قریشی

0

ملتان :شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ کی اطلاع کے باوجود لاہور میں دھماکہ ہونا افسوسناک ہے، مسلمِ امہ کو ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے، جو ہمیں ہمارا کھویا ہوا مقام دلا سکے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیئے تو غیرملکی طاقتیں ہمارا حال بھی شام، فلسطین اور عراق جیسا کردیں گی۔

انھوں نے کہا کہ آگ لگانے والوں سے ہم غافل نہیں لیکن پاکستان میں آگ بجھانے والے والے اب بھی موجود ہیں، ہمیں خطرہ باہر سے نہیں بلکہ اندر کے کینسر سے ہےجس پر قابو نہ پایا تو ہمیں مفلوج کردے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیا پاکستان کوئی جغرافیائی لحاظ سے نہیں بلکہ ایک نئی سوچ ہے، انتشار پسند قوتوں کو پیغام ہے کہ ہم اپنی یکجہتی سے تمہاری ہر سازش کو نا کام بنا دیں گے۔

سانحہ واہگہ بارڈر کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

0

لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پرسانحہ واہگہ کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔۔ واہگہ بارڈر کی پارکنگ سے برآمد ہونے والابم اور خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دیئے گئے ہیں، دوسری جانب سانحہ واہگہ کی ابتدائی رپورٹ وزیرِاعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی ہے۔

سانحہ واہگہ بارڈرسے متعلق تحقیقات جاری ہیں، سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردی کی دوکوششں ناکام بنادیں گئی، واہگہ بارڈر کی پارکنگ سے برآمد ہونے والے آئی ای ڈی بم کوبی ڈی ایس نے ناکارہ  بنادیا گیا جبکہ دس کلو بارود اور بیرنگ سے بھری ایک خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی، جسے ناکارہ بناکرفرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیکٹ پر پشتو میں شہادت مبارک لکھا ہوا ہے۔

رینجرز نے رات گئے واہگہ بارڈ کے سرحدی دیہاتوں میں سرچ آپریشن کے دوران سات مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، تحقیقاتی ٹیموں نے جائے حادثہ کا دورے میں اہم شواہد اکھٹے کئے، خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

سانحہ واہگہ کی ابتدائی رپورٹ وزیرِاعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے جسم میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ لگے، حملے کی ذمہ داردی تین کالعدم تنظیموں نے قبول کی تھی ، سانحہ کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واہگہ کےاطراف علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات دور ہونے لگے

0

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات سے بھلا کون واقف نہیں  لیکن شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ دونوں سخت ترین حریفوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن کرنے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے سلمان خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری فلم کی پروموشن کی اور یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی ہمیں موقع ملتا ہے تو ہم اپنے کام اور اپنی فلموں کی پروموشن کے حوالے سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔

بالی ووڈ فلم ہیپی نیو ایئر کی ہدایتکارہ فرح خان نے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ سے ہمارا دوست رہا ہے، وہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے والا اور ہماری فلموں کے جنون کو پسند کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے ریئلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ خان کی ہلکی پھلکی اداکاری کے ذریعے ان کی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن کی تھی۔

دنیا کے سب سے زیادہ عاشقانہ مزاج انٹرنیٹ یوزرز

0

ایتھنز: یوں تو انٹرنیٹ محبت اور دوستیاں پوری دنیا میں عام ہو چکی ہیں لیکن ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے یونان کے شہر ایتھنز کے شہری اس کام میں سب سے زیا دہ ماہر ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق ایتھنز کے شہری آ ن لائن دوستیاں اور معاشقے کرنے میں لندن اور پیرس سے بھی آ گے ہیں اور ایتھنز کا ایک عام شہری ایک مہینے میں اوسطا ً پچیس اعشاریہ سات (25.7) مرتبہ آن لائن فلرٹ کرتا ہے جبکہ روس کے شہر ماسکو کے باسی اس سلسلے میں دوسرے نمبر ہے ۔

حیرت انگیز طور پر رومانوی شہر پیرس کے رہائشی اس معاملے میں بہت پیچھے ہیں اور اس فہرست میں اڑتیسویں (38) نمبر پر آئے ہیں۔

نواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

0

پیرس :عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے کینیڈا کے میلوس راونک کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیکر پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

پیرس میں کھیلے ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن نواک جوکووچ نے کینیڈا کے ابھرتے ٹینس اسٹار میلوس راونک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر پیرس ماسٹرز ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

میچ کے آغاز سے ہی نواک جوکووچ نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کیا، راونک کے پاس جوکووچ کے تیز شاٹس روکنے کا کوئی جواب نہ تھا، جوکووچ نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی۔

دوسرے سیٹ میں بھی جوکووچ چھائے رہے، حریف کھلاڑی نے کم بیک کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے، جوکووچ نے چھ تین سے کامیابی سمیٹتے ہوئے مسلسل دوسری اور کیرئیر میں تیری مرتبہ پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پہلا ون ڈے، بھارت نے سری لنکا کو 169 رنز شکست دیدی

0

کٹک : بھارت نے اجنکے رہانے اور شیکھر دھون کی شاندار سنچریوں کی بدولت کو سری لنکا کو سیریز کے پہلے ون ڈے میں ایک سو انہتر رنز سے شکست دے دی۔

کٹک میں کھیلے سیریز کے پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی اوپنر اجنکے رہانے اور شیکھر دھون کی دو سو اکتیس رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے عمدہ آغاز فراہم کیا۔

رہانے ایک سو گیارہ اور شیکھر دھون ایک سو تیرہ رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سرئش رائنا نے باون رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں تین سو ترسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم شروعات سے مشکلات کا شکار رہی، اشانت شرما کی تباہ کن بولنگ کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ مہمان ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی ایک سو چورانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہر ساتواں برطانوی نوجوان داعش کا حامی

0

لندن: برطانیہ میں شدت پسند تنظیم داعش سے متعلق ایک سروے کیا گیا، سروے کے مطابق ہرساتواں نوجوان عراق اور شام میں جنگجو گروپ دولتِ اسلامی (داعش) کا پْرجوش حامی ہے۔

لندن سے شائع ہونے والے اخبار دا ٹائم نے سروے کے نتائج کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے حامیوں میں اضافہ سیاست مخالف جذبات کی وجہ سے ہے، برطانیہ میں 25 سال سے کم عمر نوجوانوں کی اکثریت اس جنگجو گروپ کی حامی ہے۔

ماہرین کے مطابق داعش کے جنگجو میدان جنگ میں خوب داد شجاعت دے رہے ہیں اور نوجوان اس صفت کی وجہ سے اس جنگجو گروپ کے گرویدہ ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے دوہزار بالغ نوجوانوں سے سوال پوچھے گئے تھے، اس سلسلے میں انتہا پسند گروپوں سے متعلق ایک سے دس درجے تک اسکیل بنائی گئی تھی اور یہ اب تک داعش کے برطانیہ میں اثرات کے حوالے سے پہلا مکمل سروے ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ اس سروے سے بہت سے غیر مسلموں کے برطانوی حکومت سے متعلق جذبات کی بھی عکاسی ہوتی ہے اور انھوں نے اس حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔

کنگز کالج لندن میں مذہب کی سماجیات کے سینئیر لیکچرار مارات شترین نے کہا کہ برطانوی نوجوانوں کی جانب سے داعش کی واضح حمایت کی تین وجوہ ہو سکتی ہیں خارجہ امور سے متعلق لاعلمی، مرکزی دھارے کے میڈیا پر عدم اعتماد اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف باغیانہ احساسات شامل ہیں، مانچسٹر یونیورسٹی میں برطانوی مذہب کے ڈائریکٹر کلائیو فیلڈ نے کہا کہ اس پول سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ ہرہفتے کیوں پانچ برطانوی شہری جہاد کے لیے جا رہے ہیں ہمارے پانچ سو لوگ پہلے ہی شام وعراق میں موجود ہیں۔

واہگہ بارڈر دھماکے کی تحقیقات میں مدد کریں گے، رچئرڈاولسن

0

اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے واہگہ بارڈر پر دھماکے کی تحقیقات میں امریکی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

امریکی سفیر نے سانحہ واگاہ بارڈر کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے جڑا ہوا ہے ۔

امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان کو دھماکے میں تحقیقات کے سلسلے میں معاونت فراہم کریں گے۔

واہگہ بارڈرکی پارکنگ سے آئی ای ڈی بم برآمد

0

لاہور: واہگہ بارڈر کی پارکنگ سے تلاشی کے دوران آئی ای ڈی بم برآمد  ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے، جائے وقوعہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقاتی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا دائرہ کا وسیع کردیا ہے۔

سانحہ واہگہ بارڈرکی تحقیقات میں پیش رفت جاری ہے۔ ۔ سانحہ واہگہ بارڈر کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ کیا، حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ رینجرز نے رات گئے واہگہ بارڈ کے سرحدی دیہاتوں میں سرچ آپریشن کے دوران سات مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

واہگہ بارڈرخودکش حملے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کیلئے پچیس سے تیس کلو گرام بارود استعمال کیا گیا، پولیس کو خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے دیگراعضاء مل گئے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ حملہ آورکی عمر بیس سال کے لگ بھگ ہے، خودکش حملہ آور کے جسم کے نمونے ڈی این اے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں، دھماکے میں بڑی تعداد میں بال بیرنگ استعمال کئے گئے ہیں۔

حقیقاتی ادارے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے یہ دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حملہ آوراکیلا واہگہ بارڈر پہنچا یا اسے کسی نے یہاں تک پہنچایا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے جسم میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ لگنے سے موت واقعہ ہوئی ہلاک ہونے والوں کے جسم میں بال بیرنگ کی بڑی تعداد پیوست ہوئی

واہگہ بارڈر پر خودکش حملے کا مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے جمعرات کوواہگہ میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کا اظہار کر دیا تھا، رپورٹ تمام ایجنسیوں اوروزارت داخلہ کوبھجوادی گئی تھی۔