جمعہ, جون 21, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26967

قاہرہ:اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات اپریل میں ہونگے

0

فلسطینی صدر محمود عباس نے قاہرہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے سلسلے میں قاہرہ میں عرب لیگ کے سربراہ نبیل عرابی کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کی، جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات آئندہ برس اپریل میں شروع ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلو کا جائزہ لیا گیا۔

امریکہ کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات میں تیزی لانے کے لیے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے کئی دورکرچکے ہیں،اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات سے دو سال قبل نئی یہودی بستیوں کے معاملے پر مذاکرات التوا کے شکار ہوگئے تھے۔
   

یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

0

یوکرائن میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کا سلسلہ روکنے میں نہیں آرہا ہے، صدر وکٹر یانوکووچ کے اقدامات کے خلاف مظاہروں کوجاری رکھا ہوا ہے۔

یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یوکرائن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کیف میں صدر وکٹر یانوکووچ کے اقدامات کے خلاف مظاہرروں کو جاری رکھا ہوا ہے، یوکرائن کی حکومت کی جانب سے یورپی یونین سے تجارتی معاہدہ نہ کرنے اور روس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔

تمام سیاسی جماعتوں نے صدر وکٹر یانوکووچ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طوری حکومت سے مستعفی ہوجائیں، یوکرائن میں مظاہروں کا یہ سلسلہ گذشتہ ماہ اس وقت شروع ہوا تھا، کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری جمع ہیں۔
    
   

کینیڈین بحریہ کا مشترکہ آپریشن،ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

0

کینیڈین بحریہ نے بحیرہ عرب میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، پانچ سو اڑتیس کلو ہیروئین سے بھرے پانچ سو چھ بیگ قبضے میں لے لئے گئے۔

کینیڈین بحریہ کے ترجمان جنرل ٹام لاسن کے مطابق بحریہ نے مشترکہ آپریشن میں تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنائی، کینیڈین بحریہ کی جانب سے بدھ کے روز فلمائی گئی ایک ویڈیو ٹیپ میں دکھایا گیا ہے کہ نیوی اہلکار منشیات سے بھرے بیگوں میں سے ہیروئن کے پیکٹ نکال رہے ہیں اور انہیں گنتی کے بعد پیکٹ کھول کر سمندر برد کیا جارہا ہے۔

اس سے پہلے رواں برس اکتوبر میں بھی کینیڈین نیوی کی جانب سے ایک سو اسی کلو گرام جبکہ مارچ میں پانچ سو کلو گرام منشیات قبضے میں لے کر تلف کیا گیا تھا۔
   

بجلی کے نرخ میں مزید اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف کی ہدایت

0

آئی ایم ایف نے دوسری قسط کی منظوری کے ساتھ ساتھ ڈومور کا مطالبہ بھی کردیا،آئی ایم ایف نے حکومت سے بجلی کے نرخ میں مزید اضافہ کرنے کو کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کا اثر غریبوں پر نہ پڑے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے پچپن کروڑ ڈالر قرض کی منظوری تو دے دی،لیکن ساتھ ہی حکومت کو بجلی مزید مہنگی کرنے اور ٹیکس وصولی میں بہتری کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے قائمقام سربراہ نعمت شفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی مزید مہنگی کرنا ہوگی تاکہ حکومت پر سے سبسڈی کے بوجھ کو کم کیا جاسکےمگریہ خیال رکھا جائے کہ غریب طبقے پراس کے اثرات نہ پڑیں۔ نعمت شفیق نے مزید کہا کہ حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیاں دور کرکے آمدن بڑھانے کے بھی اقدامات کرے۔

 

پاک بھارت تجارتی مزاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

0

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

وزرات تجارت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت باقاعدہ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ دونوں ممالک کے سیکرٹری تجارت کے درمیان بھارت میں ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بات چیت وہیں سے شروع کی جائیگی، جہاں ختم ہوئی تھی، مذاکرات آئندہ سال فروری میں ہونے کا امکان ہے، حتمی تاریخ کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

وزارت تجارت کے مطابق مذاکرات میں بھارت کو پسندیدہ تجارتی ملک قرار دینے کا اعلان متوقع ہے، پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بار تجارتی مذاکرات ستمبر دوہزار بارہ میں ہوئے تھے، پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔
   

ملک میں مک مکا کی حکومت اوراپوزیشن ہے، طاہرالقادری

0

علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انتیس دسمبر کو لاہور میں مہنگائی اور کرپشن کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مک مکا کی حکومت اور اپوزیشن ہے جبکہ پارلیمان کا کردار خاندان غلاماں جیسا ہے۔

لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ناصر باغ سے عوامی مارچ شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے لیکن ٹیکس چوروں اور قرض خوروں کو قانونی تحفظ دیا جا رہا ہے، اداروں کی نجکاری میں ایک ارب روپے کے کک بیکس پہلے ہی لے لیے گئے۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہرالقادری نے کہا کہ وزیراعظم کی قرضہ سکیم کا حشر بھی ییلو کیب سکیم جیسا ہوگا، بیرون ملک بنکوں میں موجود رقوم کو واپس لایا جائے، انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت ایک بین الاقوامی مسلہ بن چکا ہے۔جس کا حل موجودہ حکمرانوں کے پاس نہیں۔ ساٹ۔۔۔ڈاکٹر طاہرالقادری۔۔۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامن انقلاب کی بہت جلد کال دیں گے۔ جس میں عام لوگ شامل ہوں گے۔ کیمرہ مین محمد علی کے ساتھ نذیر بھٹی اے آر وائی نیوز لاہور
   

ڈالرمزید سستا ہوکرایک سو چھے روپے سے نیچے آگیا

0

امریکی ڈالرمسلسل نیچےہے اوراسٹاک مارکیٹ مسلسل اُوپر کی جانب گامزن ہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ کی بلند پرواز کا ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا ،ڈالرمزید سستا ہوکرایک سو چھے روپے سے نیچے آگیا۔

ڈالر کی قدر تیزی سے گرنے والی ہےعوام کیش کرالیں۔،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا یہ انتباہ کیا سامنے آیا کرنسی مارکیٹوں میں اُلٹی گنگا ہی بہنے لگی۔ جمعے کو بھی روپے کی قدر ہوئی کچھ اوربہترجبکہ مزید سستاڈالر ہوا۔

اُوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کےمقابلے میں ڈالرکی قدر میں 45 پیسے کی کمی آئی جس سے ڈالر 105 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔ اسی طرح بینکوں کےمابین لین دین یعنی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت25 پیسے کم ہوکر106 روپے13 پیسےپرآگئی۔

ادھر ڈالرکے برعکس کراچی اسٹاک مارکیٹ بلند پروازکے نئے ریکارڈ بنارہی ہے۔۔جہاں جمعے کو سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر کی کمپنیوں کے شئیرز میں نمایاں خریداری نےمارکیٹ کوتاریخی سطح پر پہنچا دیا۔

مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس کاروبارکےاختتام پر107پوائنٹس بڑھکر 25579 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پربند ہوا۔

 

ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کی تحقیقات کا با قاعدہ آغاز کردیا

0

سپریم کورٹ کے دو ہزار بارہ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کی تحقیقات کا با قاعدہ آغاز کردیا اور ایف آئی اے نے کیس کے محرک اصغر خان کا بیان ریکا رڈ کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ کے اصغرخان کیس پر فیصلے کے ایک سال کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات کا با قاعدہ آغاز کردیا ہے اور اصغر خان نے ایف آئی اے کو اس ضمن میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں اصغرخان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ انیس سو نوے کے انتخابات میں دھاندلی کے لیے اس وقت کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کی تھیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اُس وقت کے صدر سے متعلق کہا تھا کہ غلام اسحاق خان نے ایوانِ صدرمیں جو سیاسی سیل قائم کیا وہ غیر آئینی اورغیر قانونی تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ صدر وفاق کی علامت ہے اور وہ کسی گروہ یا جماعت کی حمایت نہیں کرسکتا۔

ایف آئی اے کو ابھی سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور مہران بینک اسکینڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب کا بیان بھی ریکارڈ کرنا ہے، سپریم کورٹ نے اس کیس کا فیصلہ کرنے میں سولہ سال کا وقت لیا تھا، دیکھنا ہے کہ اب ایف آئی اے اس تحقیقات میں کتنا وقت لیتی ہے۔

ایف بی آر نے تاجروں کیلئے مراعاتی پیکج کے ایس آر اُوز جاری کردیئے

0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزیراعظم کا تاجروں کیلئے اعلان کردہ مراعاتی پیکج اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے ضروری ایس آر اُوز جاری کردیئے۔

جمعے کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں معاشی اصلاحات کے نفاذ اوراہداف کے حصول کاجائزہ لیاگیا۔

چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے وزیرخزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ رواں سال اب تک آٹھ لاکھ چودہ ہزارنوسو اکیاسی ٹیکس گوشوارے داخل کرائے گئے۔

بیس دسمبرتک اکیانوے ارب پچاس کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں ہیں جس میں پچیس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

فیصل آباد:سٹی ہاؤسنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج

0

فیصل آباد میں شہریوں کو غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹوں کی رجسٹریشن کروانے کی دعوت دینے کے الزام میں سٹی ہاؤسنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ملک کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ واجد حسن نے سٹی پولیس افسر ڈاکٹر حیدر اشرف کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل آباد میں سٹی ہاؤسنگ کے نام سے رہائشی کالونی کے اشتہارات شائع کروائے گئے ہیں۔

جن میں شہریوں کو پلاٹوں کی رجسٹریشن کروانے کی ترغیب دی گئی ہے حالانکہ اس نام سے فیصل آباد میں کسی اسکیم کا کوئی وجود ہے اور نہ ہی اس اسکیم کا کیس منظوری کے لئے جمع کروایا گیا ہے۔

سی پی او کی ہدایت پر تھانہ سول لائن پولیس نے سٹی ہاؤسنگ کے سی ای او عامر ملک کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 420 ، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔