اتوار, نومبر 10, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26973

الطاف حسین کاپیمرا کےفیصلےکیخلاف شدید اظہار مذمت

0

کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پیمرا کی جانب سے اے آروائی نیوز کے لائسنس معطل کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور آمرانہ سوچ کی عکاسی قرار دیا ہے۔۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اے آروائی کے لائسنس معطل کیے جانے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پیمرا فی الفور اپنے فیصلے کو واپس لیکر اے آروائی نیوز کے لائسنس کو بحال کرے ، الطاف حسین نے کہا کہ اے آروائی نیوز نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز کو اٹھایا ہے ایسے آمرانہ اقدام سے اے آروائی اور آزادی اظہار رائے کا گلا نہیں گھونٹا جاسکتا ، الطاف حسین کاکہنا تھا کہ پیمرا کے اس اقدام کے خلاف ایم کیو ایم اے آروائی کی انتظامیہ اور اے آروائی کے ایک ایک کارکن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

ڈاکٹرطاہرالقادری دھرنے کے مستقبل کا فیصلہ کل کریں گے

0

لاہور: پاکستان عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں نے محرم الحرام کے دوران جلسے منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اسلام آباد دھرنے کے مستقبل کے بارے میں اہم اعلان ڈاکٹر طاہرالقادری منگل کے روز کریں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا، محرم الحرم میں عوامی اجتماعات نہیں ہوں گے، اجلاس میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے محرم الحرام کے دوران بدامنی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا۔

چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو 2010ءمیں دیئے گئے چیک ابھی تک کیش نہیں ہوئے،حکمرانوں کے خلاف مقدمات ہونے چاہیں، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ انتخابات ہوئے تو اتحاد میں مزید جماعتیں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی دوبارہ ایم کیوایم میں شامل

0

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کی رہنماء ارم عظیم فاروقی نے الطاف حسین کی ہدایت پر دوبارہ پارٹی کے لئے کام شروع کردیا۔

متحدہ قومی مومنٹ کی رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے بتایاکہ پارٹی میں کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے وہ ایم کیوایم چھوڑ کر امریکہ چلی گئی تھیں جہاں سے اُنہوں نے پارٹی کے قائد الطاف حسین کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

ارم فاروقی نے بتایاکہ الطاف حسین کی بہت عزت کرتی ہوں، اُنہوں نے مفاد پرست ٹولوں کوختم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ پاکستان واپس آگئیں اور دوبارہ کام شروع کردیا۔

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس اہلکارکی پٹائی کردی

0

فیصل آباد : نشاط آباد کے مکینوں کا گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے پولیس کے گلوبٹ کو پکڑ کر خوب دھلائی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نشاط آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو گزشتہ دو سال سے گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ بندش کے خلاف مظاہرین نے احتجاجا ٹائروں کا آگ لگا کر روڈ بلاک کردی۔ برتن اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک تھی۔

مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر زبردستی سڑک کھولنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد مبینہ پویس کانسٹیبل الیاس نے مظاہرین پر پستول تان لیا۔

جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پیستول چھین کر اس کی خوب دھلائی کی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔گیس بحال ہونے پرمظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

پیپمرا کا اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد :پیمرا نے اے آر وائی نیوز کا لائسنس 15 روز کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز سے متعلق پیمرا کا اجلاس ہوا جس اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چار ارکارن نے پیمرا کے فیصلے کے کی مخالفت کی ہے ۔ جبکہ متنازع پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور اے آر وائی نیوز کا معقف سنے بغیر اے آر وائی نیوز بند کرانے پر سرگرم ہیں۔

اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پیمرا کا فیصلہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، صحافتی برادری اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں، صدرپی ایف یوجے راناعظم کہتے ہیں ملک گیراحتجاجی تحریک چلا ئیں گے۔

خیبرپختوخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پیمرا کے فیصلے کی بھر پور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور میڈیا کی آزادی کا دور ہے، اے آر وائی نیوز پر پابندی کھلی دہشتگردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پیمرا اپنے فیصلے کو واپس لے ۔

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کہتے ہیں پیمراکافیصلہ سپریم کورٹ کےحکم کےخلاف ہے اےآروائی کےمعاملےپرقانون پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے جمہوریت کے نام لیوا میڈیا کا گلا دبا رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ظلم، دھونس اور دھاندلی ہے، حکومت یہ جنگ ہار چکی ہے، حکومت کے جانے کے دن دور نہیں، حکومت کی عقل پر ماتم کرنے کو دل کرتا ہے ۔

ایم کیو ایم کے رہنماء فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ فیصلے سے ذاتی طور پر بہت افسوس ہوا ہے، اے آر وائی نیوز کے پاس قانونی آپشن موجود ہے ، جبکہ قانون میں قائم مقام چیئرمین پیمرا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

 

ڈاکٹرطاہرالقادری کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس

0

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھرنےجا ری یاختم کرنےکا اعلان کل اسلام آباد میں ہونےوالے جشن بیداری عوام میں کیا جائےگا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ان کی رہائش گاہ پر ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کےدوران جلسےنہیں کئے جائیں گےتاہم دھرنےجاری یا ختم کرنےکا اعلان کل اسلام آباد میں جشن بیداری عوام میں کیا جائےگا،

اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ان کا عوامی تحریک سے کوئی اختلاف نہیں۔

عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ منگل کو اسلام آباد میں جشن بیداری عوام منایا جائےگا جس میں علامہ طاہر القادری مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتائیں گے۔

اساتذہ کا تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف اسمبلی کے باہردھرنا

0

کراچی: ایک طرف تو سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری رہا تو دوسری طرف کراچی کے اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم فراہمی پراسمبلی کے باہراحتجاجی دھرنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں اُستاد کو مرکزی مقام حاصل ہے۔مگر پاکستان میں تو ہر گنگا الٹی بہتی ہے۔ جلسوں پر بے دریغ خرچ کرنے کیلئے تو کروڑں روپے موجود ہیں مگر ا سی شہر کے اساتذہ مہینوں سے تنخواہ سے محروم ہیں ۔

تنگ آکر تنخواہوں سے محروم اساتذہ نےسندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں شریک اساتذہ کا کہنا تھاکہ سال دوہزار دس میںانٹری ٹیسٹ کے پاس کرنے کے بعد میرٹ پر ملازمت حاصل کی تھی اور گزشتہ ساڑھے تین سال سے تنخواہوں کے حصول سے محروم ہیں،

اساتذہ نے انکشاف کیا کہ تمام فائلیں سندھ سیکریٹریٹ میں جمع ہیں مگر محکمہ تعلیم کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ حالات سے تنگ آکر اپنااحتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے یہ طریقہ اختیار کیا گیا۔

ضمنی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم،نوازلیگ میں دھڑے بندی

0

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفی منظور ہونے سے قبل ہی راولپنڈی میں ان کے حلقہ این اے 56میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماؤں نے ضمنی انتخاب کیلئے اپنے اپنے طور پر الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ایک نشست کیلئے ٹکٹ کے حصول کی خاطر چار مقامی لیگی رہنماؤں نے پارٹی کے اعلی عہدیداروں سے نہ صرف رابطے شروع کر دئیے بلکہ ٹکٹ کے حصول کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کردیا ہے ۔

جن میں سر فہرست اور مضبوط امیدوار حنیف عباسی بتائے جاتے ہیں دوسرے نمبر پر شکیل اعوان تیسرے نمبر پرسردار نسیم اور چوتھے نمبر پر تھانوں میں مداخلت،بھتہ خوری ،قبضہ کرنے ،جوا خانوں کی سرپرستی کرنے سمیت متعدد الزامات کے باعث متنازعہ لیگی رہنما مرزا منصور احمد بیگ ہیں

۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے حصول کی جنگ میں راولپنڈی مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نہ صرف اختلافات کا شکار ہوگئی بلکہ چار دھڑوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے

بھارتی اداکارہ دیا مرزا پیا گھر سدھار گئیں

0

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ دیا مرزا ہفتے کو پیا گھر سدھار گئیں، انھوں نے اپنے بزنس پارٹنر ساحل سنگھا کے ساتھ شادی کی ہے، جس کی تقریب نئی دہلی میں ہوئی، ان کی شادی کی چار روزہ تقریبات اپنے اختتام کو پہنچ گئی تو اس موقع پر دیا مرزا نے اپنے سنگیت اور مہندی کی تقریبات کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی ہیں۔

دیا مرزا  کی شادی کی تقریب نئی دہلی کے ہوٹل میں ہوئی، جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی، ساحل سنگھا دیا مرزا کے بزنس پارٹنر بھی ہیں اور دونوں کی دوستی پانچ سال پرانی ہے۔ 

دونوں نے رواں برس کے آغاز پر نیویارک میں منگنی کی تھی اور ہفتے کے دن آریہ سماج ویڈنگ تقریب گھیتورنی میں فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی، اس موقع پر اگرچہ دیا مرزا ریتو کمار کے ڈیزائن کردہ شاہی لباس میں تھیں تو دوسری طرف دولہا ساحل سنگھا بھی رگھووندر راٹھور کے تیار کردہ لباس میں بہت خوش وضع نظر آ رہے تھے۔

ملک میں مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں،سراج الحق

0

خیرپور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہےکہ ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔خیرپور میںجلسے سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کےباعث بنگلہ دیش پاکستان سےعلیحدہ ہوا،

اگرایسا نظام مزید پندرہ سال رہا تو ملکی سالمیت کو خطرات بڑھ جائیں گے۔ سراج الحق نےکہا کہ وزیراعظم امریکہ گئےلیکن ڈاکٹر عافیہ کی رہا ئی کا مطالبہ نہیں کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے اپیل کی کہ عوام اکیس نومبر کو مینار پاکستان آئیں،اور اسلامی پاکستان بنانے کی جدوجہد میں ساتھ دیں۔