اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26980

خیرپور:زائرین کی تیز رفتار وین الٹ گئی،2افرادجاں بحق،8 زخمی

0

خیرپور : سچل سرمست کے عرس سے واپس جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

ریسکو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پیر جوگوٹھ روڈ پر پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کا تعلق خیرپور کے علاقے پیر جوگوٹھ سے بتایا جارہا ہے، پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی بس کو اپنے قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کراچی:اورنگی اوراسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پرمبینہ مقابلے،2ملزم ہلاک

0

کراچی: مختلف علاقوں میں آج رات بھی مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ملزمان ہلاک اور پانچ گرفتارکرلئے گئے۔

رمضان المبارک کے آغاز سے ہی شہر میں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور بھتہ خوری کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہےتو دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔

کراچی میں اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاہے، ا سٹیل ٹاؤن  لنک روڈ پر پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان سے پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، پولیس نے زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق ملیر لیاقت مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

آج معروف ٹی وی اینکر صنم بلوچ کی سالگرہ ہے

0

کراچی (ویب ڈیسک): آج پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی اینکر صنم بلوچ کا یوم ِ پیدائش ہے۔ صنم اے آر وائی نیوزکے پروگرام ’’دی مارننگ شو‘‘ کی میزبانی کے فرائض انجام دیتی ہیں۔

صنم بلوچ 14 جولائی 1986 کو پیدا ہوئیں اور جامعہ کراچی سے آپ نے تعلیم حاصل کی۔ آپ نے کیرئر کا آغاز 2001 میں سندھی ڈراموں سے کیا اور آپ کی قابلیت نے آپ کو جلد ہی ملکی سطح پرشہرت عطا کی۔

صنم اے آروائی ڈیجیٹل کے کئی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں جن میں میرا پیار،  ابھی ابھی  اور کچھ پیارکا پاگل پن شہرہ آفاق شہرت کے حامل ہیں۔ اسکے علاوہ دیگر چینلز سے نشر ہونے والے ڈراموں میں بھی صنم لافانی کردار ادا کرچکیں ہیں جن میں جدائی کی رات اور داستاں قابلِ ذکر ہیں۔

صنم اپنی اداکارانہ صلاحتیوں کی بنا پر کئی ایوارڈز کے لئے نامزد ہوچکی ہیں اور2011 میں پاکستان کی بہترین اداکارہ کا خطاب بھی پاچکی ہیں۔

ان کے پروگرام ’دی مارننگ شو‘ میں آج ان کی سالگرہ کا خصوصی شو منعقد کیا گیا جس میں معروف ٹی وی اینکر وسیم بادامی اور دیگر اداکار شریک ہوئے جبکہ جنید جمشید نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں صنم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اےآر وائی نیوز کی پوری ٹیم صنم بلوچ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہے اور دل کی گہرائیوں سے انکی کامیابیوں کے لئے دعاگوہے۔

کم نیند لینے سے دماغ جلد بوڑھا ہو جاتا ہے

0

نئی تحقیق کے مطابق کم نیند لینے سے انسانی دماغ جلد ’بوڑھا‘ ہو جاتا ہے۔

امریکہ میں ہونے والی اس تحقیق میں انسانی دماغوں کے امیجز کا جائزہ لیا گیا اور یہ معلوم ہوا کہ کم نیند سے انسانی دماغ کی ساخت اور بناوٹ میں تبدیلیاں زیادہ تیزی سے ہوتی ہیں۔

انسانی عمر کے ساتھ ساتھ نیند کے دورانیے اور انداز میں کمی ہونا عام بات ہے اور اسی کی بنیاد پر انسانی دماغ کا سکڑنا بھی حیرت انگیز نہیں۔

ڈیٹا محفوظ رکھنے کیلئے فون تباہ کرنا پڑے گا

0

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے موبائل فون ڈیٹا کو مکمل طور پر محفوظ رکھنے کا واحد طریقہ اپنے پرانے فون کو تباہ کرنا ہے۔

بیشتر اسمارٹ فونز میں فیکٹری ری سیٹ کا آپشن ہوتا ہے، جس کا مقصد فون کو مکمل طور پر صاف کر دینا اور اسے ایسا بنا دینا ہوتا ہے،جیسا کہ وہ فیکٹری سے نکلتے وقت تھا۔

تاہم ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ کچھ پرانے اسمارٹ فونز میں اس آپشن سے فون میں موجود فائلز کی انڈیکس غائب ہو جاتی ہے مگر ڈیٹا وہیں رہتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیٹا بچانے کا واحد طریقہ فون کو تباہ کرنا ہی ہے۔

چیک ری پبلک فلم فیسٹیول:کون آئی لینڈ کیلئے کرسٹل گلوب ایوارڈ

0

    چیک ری پبلک: فلم فیسٹیول میں فلم کون آئی لینڈ نے کرسٹل گلوب ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔  

چیک ری پبلک میں ہونے والے انچاسویں فلم فیسٹیول میں امریکی اداکارہ لورا ڈرین لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، انہیں بیسٹ ایکٹر کا انعام دینے کے لئے اسٹیج پر بلایا گیا۔

فیسٹیول میں دنیا بھر سے پیش کی گئی فلموں کے درمیان مقابلہ تھا لیکن جارجیا کی فلم کون آئی لینڈ سب پر بازی لے گئی اس فلم نے کرسٹل گلوب ایوارڈ اپنے نام کرلیا، ایوارڈ کے ساتھ پچیس ہزار ڈالر کی رقم بھی فلم ساز کے حصے میں آئی۔
   

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جرمنی کے شہر برلن پہنچ گئے

0

برلن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی برازیل میں پانچ ملکی اجلاس میں شرکت سے قبل جرمنی کے شہر برلن پہنچ گئے لیکن جرمن چانسلر   سے ملاقات نہ ہو سکی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے برازیل میں پانچ ملکی اجلاس میں شرکت سے قبل جرمنی میں مختصر قیام کے دوران چانسلر انجیلا مارکل سے ملاقات کرنی تھی تاہم جرمن چانسلر نے برازیل میں جرمنی اور ارجنٹائن کے درمیان فائنل فٹ بال میچ کے باعث نریندر مودی سے ملاقات منسوخ کردی۔

نریندر مودی آج برازیل روانہ ہونگے جہاں وہ پانچ ملکی اجلاس میں روس،چین،برازیل اور جنوبی افریقہ کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔

ایران جوہری تنازعہ پر حتمی معاہدے پر دستخط کرے، جرمنی

0

ویانا: جرمن وزیر خارجہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ جوہری تنازعہ کے حل کے لیے عالمی برادری سے تعاون کرتے ہوئے حتمی معاہدے پر دستخط کرے ۔

آسٹریا کے شہر ویانا میں جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر کا یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایران جوہری تنازعے کے حل کے لیے بیس جون کو ہونے والے اجلاس میں عالمی طاقتوں سے تعاون کرتے ہوئے حتمی معاہدہ کرے۔

فرینک والٹر کا کہنا تھا کہ ایران پر منحصر ہے کہ حتمی معاہدہ کرکے عالمی حمایت حاصل کرے، دوسری صورت میں ایران کو پھر سے پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

جارجیا کے نامورسیاسی رہنما ایڈورڈ شیورڈناڈز کی آخری رسومات

0

جارجیا:  اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل ایڈورڈ شیورڈز ناتزے کی آخری رسومات جارجیا میں ادا کردی گئیں۔

عالمی سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے عالمی رہنما اور اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور جارجیا کے سابق صدر ایڈورڈ شیور ڈناتزے  سات جولائی کو چھیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

شیورڈزناتزے کی آخری رسومات میں ان کے قریبی رشتے داروں اور مختلف ممالک کے وفود نے شرکت کی، ایڈورڈ شیورڈناتزے نے جارجیا کی آزادی کے بعد عوام میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور ملک کے دوسرے صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔

ناسا نے اسٹریس راکٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا

0

ورجینیا: امریکہ کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے اسٹریس راکٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا۔

ناسا کے مطابق راکٹ ورجینیا کی ویلوپس فلائٹ فیسلیٹی سے لانچ کیا گیا، راکٹ اپنے ساتھ مدار میں کارگو ایئر کرافٹ بھی لے کر گیا ہے، جس میں تین ہزار پاونڈ سے زائد سامان موجود ہے ،یہ سامان انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچایا جائے گا۔