پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26989

رابطہ کمیٹی کا سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونے والوں کیلئے دکھ کا اظہار

0

کراچی:متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نےساحل سمندرمیں متعدد افراد کےڈوبنےکے باعث جاں بحق ہونےکے واقعہ پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نےکہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ ساحل سمندرپردرجنوں افراد ڈوبنےکے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ساحلی مقامات پرعوام کےتحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آتے ۔

رابطہ کمیٹی نےحکومت سندھ سےمطالبہ کیا کہ وہ ساحل سمندر پر تفریح کی غرض سے جانے والےشہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئےموثراقدامات بروئے کار لائے اور ساحلی مقامات پر لائف گارڈز تعینات کئے جائیں۔

انہوں نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔

دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے گجرانوالہ میں کرنٹ لگنے کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکت پر بھی گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئےسوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

کراچی:سمندر میں6افراد ڈوب کر جاں بحق

0

کراچی:سمندرمیں نہاتےہوئےذراسی لاپروائی بن جاتی ہے موت کی وجہ،سی ویو پرچھ افراد سمندرمیں ڈوب گئے، تین لڑکوں سمیت پانچ افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

عید کو بھرپورطریقے سےمنانےکے لئے،ساحل سمندر پرجانے والوں کی ذرا سی بے احتیاطی بنگئی موت کا سبب ساحلی مقامات پر دفعہ ایک سو چوالیس کےباوجود شہری کررہے ہیں قانون کی خلاف ورزی اورجارہے ہیں گہرے سمندرمیں ریسکیو کے عملے نے سی ویو کے ساحل سے چھ افراد کی لاشیں نکل لی ہیں۔

breaking

جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت اظہرکے نام سے ہوئی ،ریسکیو ٹیم نے سمندر سے دونیم بے ہوش شہری اورتین کم عمر بچوں کو ڈوبنےسےبچا لیا۔

جن کو فوری طبی امداد کےلئےپولیس موبائل میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،ایس پی کلفٹن کاکہنا ہےسمندرکے خطرناک مقامات پرلال جھنڈے لگائےگئے ہیں لیکن شہری اس سے تجاوزکررہےہیں جس کےباعث حادثات رونما ہورہےہیں۔

ہوبٹ کا تیسرےاورآخری پارٹ کا ٹریلر ریلزہوگیا

0

جادوئی کرشموں سے بھرپورفلمدی ہوبٹ کا تیسرےاورآخری پارٹ کا ٹریلر ریلزہوگیا،ایڈونچرسےبھرپورفلم کےجاندارٹریلر نےمداحوں کو خوش کردیا۔

بونوں کی جادوئی دنیا میں آگیا ہےبھونچال ہنستےکھیلتےبونےاب دوچار ہیں بڑی مشکلات سے،فلم کےاس پارٹ میں ان کا اب سامنا ہے دیو ہیکل آگ اگلتے ڈریگنز سے۔

the-hobbit-the-battle-of-the-five-armies-official-poster-header

انہیں اب جنگ لڑنی ضروری ہے لیکن ان کے پاس طاقت نہیں،اسی لئےکرنا ہے چھوٹے چھوٹےبونوں کا عقل کا استعمال۔

ان کی دنیا پرحاوی ہونےوالےآگ اگلتے بڑے بڑے ڈریگنز کیا کیا بونوں کی چال کے سامنے ہار جائیں گے یا پھرایک نیا امتحان ہوگا، یہی ہے پیٹرجیکسن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم دی ہوبٹ دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز کی فلم کا تیسرا اور آخری پارٹ، فلم رواں سال دسمبر میں ریلیزہوگی۔

فیض اللہ کےاہل خانہ عید پر بھی انتظار کرتے رہے

0

کراچی :افغانستاں میں قید اے آر وائی نیوز کے رپورٹرفیض اللہ کےاہل خانہ نے سوگواری میں عید گزاری، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ نے فیض اللہ کی جیل سے جلد رہائی کامطالبہ کیا،عیدآگئی لیکن فیض اللہ اپنے گھر واپس نہ آسکے۔

اے آر وائی نیوز کا رپورٹرجان جوکھوں میں ڈال کر رپورٹنگ کرنا جس کا شیوہ تھا ، اہم اسائنمنٹ پر قبائلی علاقہ جات گیا تو غلطی سے سرحد پار کرگیا ، افغان حکام نے گرفتار کیا اور مقدمہ چلا کر چار سال کیلئے جیل بھیج دیا ۔ پہلے تو فیض اللہ کو رہا کرانے کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کئے گئے پھر بات مظاہروں تک پہنچ گئی،

دفترخارجہ دلاسے دیتا رہا، اور وزیر اطلاعات نے صحافیوں کے مظاہرے میں اعلان کیا فیض اللہ عید اپنے گھرپر گزاریں گے  لیکن ہوا کچھ بھی نہیں، سیاسی رہنمائوں نے بیانات بھی دئیے ، طلحہ محمو د نے بھی رپورٹ طلب کی لیکن فیض اللہ آج بھی افغانستان کی جیل میں اپنے گھروالوں سے دور عید گزار رہا ہے ، اور کراچی میں موجود ا س کے گھر والے عید کے دن بھی نم آنکھوں کے ساتھ اس کی راہ دیکھ رہے ہیں، فیض اللہ عید آگئی لیکن تم نہ آئے۔ چلے آئو چلے آؤ  ۔کہ آنکھیں جاگتے جاگتے جلنے لگی ہیں

آزادی مارچ میں لاکھوں افراد اسلام آباد پہنچیں گے،سیف اللہ خان

0

 اسلام آباد :چند ہزار افراد کروڑوں کا مینڈیٹ تبدیل نہیں کرسکتے،وزیر اعظم نواز شریف کے اس بیان پر پاکستان تحریک انصاف نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے،چودہ اگست کی آزادی مارچ کے چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی کاکہنا ہے کہ نواز شریف کے حواری انہیں حقیقت بتانے سے گریز کر رہے ہیں،مارچ میں چند ہزار نہیں بلکہ لاکھوں افراد اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے،عوام اپنا چرایا ہوا مینڈیٹ واپس حاصل کرنے کے لئے مارچ میں شریک ہوں گے۔آزادی مارچ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے تا کہ آئندہ کوئی عوامی مینڈیٹ چرانے کی ہمت نہ کر سکے

وزیراعظم کی وطن واپسی پرچھتیس قسم کے کھانوں کا انتظام

0

جدہ :وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی ان کی کھانوں کی فرمائش کا سلسلہ جاری رہا اور یہ خواہشات قومی ایئرلائن کے عملے نے پوری کی ۔ وزیراعظم جدہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے7440کے ذریعے لاہور کیلئے روانہ ہونگے،

بوئنگ 777طیارے کو وی وی آئی پی پرواز کا درجہ دیا گیا ہے، وزیر اعظم کی فرمائش پر چھتیس قسم کے کھانے جہاز پر لوڈ کئے گئے ہیں جس میں قورمہ، بریانی،چائنیز، کانٹی نینٹل فوڈ سمیت دیگر کھانے جہاز میں رکھے گئے ہیں وزیراعظم کی پسندیدہ ڈش پائے کو بھی مینو کا حصہ بنایا گیا ہے

وزیراعظم کی خصوصی فرمائش پر سعودی عرب کی مشہور لبن لسی بھی رکھی گئی ہے وزیراعظم کے کھانوں پر پی آئی اے کے لاکھوں ریال خرچ ہوئے وزیراعظم کے ہمراہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو سو سے زائد زم زم کی بوتلیں اور پچاس سے زائد سوٹ کیس رکھے گئے ہیں پی آئی اے قوانین کے مطابق ایک مسافر کے ساتھ ایک آب زم زم کی بوتل لے جانے کی اجازت ہے.

پرواز پی کے7440پر پندہ سے زائد ،کے حامل مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے یہ پندرہ مسافر وطن آنے سے محروم رہ گئے طیارے کو وی وی آئی پی درجہ دینے کیلئے ان مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے۔

سرگودھا: قیدی کی ہلاکت،جیل انتظامیہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

0

سرگودھا :ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں مبینہ تشددسے جاں بحق ہونے والے قیدی کے ورثاء نے سڑک بلاک کرکےجیل انتظامیہ کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ڈکیتی کے جرم میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں قید محمدعمران کوگزشتہ روز تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال ایمرجنسی لایاگیاتھاجہاں کئی گھنٹے موت وزندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعدوہ جاں بحق ہوگیا۔

آج قیدی محمدعمران کے ورثاء نے مرحوم کی تدفین کے بعد احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو نذرآتش کرکےروڈبلاک کردیا۔اس موقع پر لواحقین نے سینہ کوبی کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے الزام لگایاکہ محمدعمران اپنی سزامکمل کرچکاتھا لیکن اس کوجیل انتظامیہ نے تشددکرکے ہلاک کیااور اب چھت سے گرنے کا ڈرامہ رچایاجارہاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ متوفی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجودتھے ۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ہونے والے ظلم پرانصاف فراہم کرنے اور جیل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

بنوں: وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ

0

بنوں : وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عید کے دوسرے دن بنوں میں قائم آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے ملک کو میدان آگ بنا رکھا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بکا خیل کیمپ میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ پاکستان کی بقا ہے، دہشتگر اس ملک کو جہنم بنا رہے تھے ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرے گا، مشکل گھڑی میں پاکستان کے18کروڑعوام متاثرین کے ساتھ ہیں۔

  جوش خطاب میں شہباز شریف خود کو لٹیرا کہہ گئے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے متاثرین کے لئے اسپتال اور تعلیمی ادارے بنانے کا اعلان بھی کیا۔

کامن ویلتھ گیمز:باکسنگ ،بیڈمنٹن اور ریسلنگ میں جیتنے کی امیدیں روشن

0

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس تین میڈلز سینے پر سجاچکے ہیں۔ پاکستان کیلئے ابھی بھی باکسنگ ، بیڈمنٹن اور ریسلنگ میں مزید میڈلز جیتنے کی امیدیں  روشن ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھا کر میڈلز کی تعداد تین کردی ہے۔

پاکستان اب تک دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت چکا ہے۔ ریسلنگ کے چوہتر کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں بھارت ریسلر کیخلاف قیصر عباس شکست سے دوچار ہوئے۔ اور چاندی کاتمغہ جیت سکے۔ستاون کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے اظہر حسین نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

باکسنگ کی مینز فلائی باؤن کلو گرام کیٹیگری کے سیمی  فائنل میں محمد وسیم نے جگہ بناکر میڈل جیتنے کی امیدیں روشن کردی ہیں۔ بیڈمنٹن کی ویمنز سنگلز کیٹیگری میں پاکستان کی پلوشہ بشیر نے پہلے میچ سیشیلز کی کھلاڑی جولیٹ کو دوصفر سے شکست دیکر ٹاپ بتیس کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے۔

مینز سنگلز میں محمد عرفان سعید فاتح رہے۔ پاکستانی کھلاڑی آج بیڈمنٹن، لان باؤلز،ٹیبل ٹینس اور ریسنگ کے اگلے راؤنڈ میں پہنچے کیلئے صف آرا ہونگے.

سرحد پارسے چیک پوسٹ پرحملہ، پاکستان کا افغانستان سے احتجاج

0

اسلام آباد: سرحد پار سے آرمی چیک پوسٹ پر حملے کیخلاف افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

گزشتہ رات سرحد پار سے چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان سے احتجاج ریکارڈ کرایا، دفتر خارجہ کے مطابق سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے پرافغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان دہشتگردوں کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے، افغانستان پر واضح کردیا ہے کہ اس کی سرزمین سرحد پار حملوں میں استعمال نہ ہو ۔

گزشتہ رات سرحد پار سے اسی سے زائد دہشتگرد چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے، جن میں سے سات جوابی کارروائی میں مارے گئے تھے۔