پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27000

انقلاب اب صرف جمہوریت کےذریعے آئے گا، نوازشریف

0

جدہ: وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ ہزاروں افراد کروڑوں افراد کے مینڈیٹ کو یرغمال نہیں بناسکتے،انقلاب اب صرف جمہوریت کےذریعے آئے گااورچودہ اگست بھی گزر جائے گا۔

تحریک انصاف کی جانب سے چودہ اگست کوآزادی مارچ کے اعلان پر حکومتی ایوانوں میں کھلبلی جاری ہے،وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں بھی چودہ اگست کے احتجاج کا ذکر کرتے رہے،صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھا کہ تمام سنجیدہ سیاسی جماعتیں جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں،چودہ اگست بھی گزر جائے گی،انقلاب اب صرف جمہوریت کےذریعے آئے گا،ان کا کہناتھا کہ مذاکرات کے لئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں،ہزاروں لوگ کروڑوں کے مینڈیٹ کو یرغمال نہیں بناسکتے،تمام سنجیدہ سیاسی و مذہبی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہیں،تمام سیاسی جماعتوں نےماضی سے سبق سیکھا ہے۔

انگلش کرکٹر معین علی پر غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننے پر پابندی عائد

0

ساؤتھ ہمٹن: بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران غزہ کی حمایت میں رسٹ بینڈ پہننے پر انگلش کرکٹر معین علی مشکلات میں پھنس گئے،آئی سی سی نے معین علی پر غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننے پر پابندی عائد کردی۔

انگلش بورڈ کی اجازت کے باوجود آئی سی سی نے معین علی پراعتراض کیا،پاکستانی نژاد معین علی کو غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننا مہنگا پڑگیا،آئی سی سی نے معین علی کیخلاف فوری کروائی کرتے ہوئے غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننے پر پابندی عائد کردی، بھارت کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز معین علی نے رسٹ بینڈ پہننا تھا جس پر سیو غزہ اور فری فلسطین لکھا ہوا تھا۔

معین علی کا غزہ کے مظلوم فلسطینوں سے اظہار ہمدردی آئی سی سی کو بلکل بھی پسند نہ آیا، آئی سی سی نے سخت کاروائی کرتے ہوئے معین علی کو فوری ہدایت کی کہ غزہ حمایت رسٹ بینڈ نے نہ پہنے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ معین علی نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی۔قوانین کے مطابق کسی بھی پلیئر کو انٹرنیشنل میچز کے دوران جرسی یا دیگر چیزوں پر سیاسی، مذہبی یا نسلی بیانات دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔

عمران خان چودہ اگست کی احتجاج کی کال جلد واپس لیں گے، رابطہ کمیٹی

0

کراچی: ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان چودہ اگست کی احتجاج کی کال واپس لےلیں گے،ارکان رابطہ کمیٹی نے سیاسسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ ملک کی صورتحال کے پیش نظر دھرنوں اورریلیوں سےگریزکریں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ترین ارکان طارق جاوید، قاسم علی رضا، سید مصطفی عزیزآبادی نے کہاکہ باوثوق ذرائع سے انہیں خوش آئند اطلاعات ملی ہیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چودہ اگست کو اپنی احتجانی دھرنے کے اعلان کو بہت جلد موخر کرنے کا اعلان کریں گے۔

تینوں رہنماوں نے ان خیالات کا اظہارعیدالفطرکی نماز کی ادائیگی کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا، متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ترین ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے پرزوراپیل کی کہ ملک کی موجودہ نازک صورتحال کو سامنے رکھتےدھرنوں ریلیوں اور احتجاجی طرزعمل کو اپنانے سے گریز کیا جائے۔

قندھار میں خودکش حملہ، حامد کرزئی کے کزن ہلاک

0

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں خودکش حملے کے نتیجے میں صدر حامد کرزئی کے کزن ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کا جنوبی شہر قندھار عید کے موقع پر دھماکے سے گونج اٹھا۔ حملہ آور نے صدر حامد کرزئی کے کزن کو نشانہ بنایا۔

خودکش حملہ آور ایک مہمان کے روپ میں افغان صدر حامد کرزئی کے کزن حشمت کرزئی کے گھر عید ملنے کے لیے آیا۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے گلے ملتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حشمت کرزئی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کا افغان حکومت سے فیض اللہ کی رہائی کا مطالبہ

0

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ نے پی ایف یو جے کے ساتھ ملکر مشترکہ طور پر افغان حکومت سے اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی کے رپورٹر فیض اللہ خان اپنی صحافتی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے غلطی سے افغان بارڈر کراس کرنے پرگرفتار کیا گیا۔ آئی ایف جے اور پی ایف یو جے نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات اور دھمکیاں تشویش کا باعث ہیں۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی سے درخواست کی ہے کہ وہ فیض اللہ کی رہائی کے لئے اپنے اختیارات کا استعمال کرے۔

جے یوآئی( ف) کے سینیٹرطلحہ محمود نے کہا ہے کہ وہ فیض اللہ کی رہائی کے سلسلے میں افغان حکام کو خطوط بھی ارسال کرچکے ہیں جس کےبعد انہیں معاملہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پانچ بڑے پمپنگ اسٹشینز کو لوڈ شیڈ نگ سے مستثنیٰ کیا جائے

0

کراچی: واٹر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کےالیکٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پانی کا بحران ہے، پانچ بڑے پمپنگ اسٹشینز کو لوڈ شیڈ نگ سے مستثنی قرار دیا جائے۔

نماز عید کے بعد اےآر وائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ نےکہا کہ کراچی کی آبادی دو سے ڈھائی کروڑ کے درمیان ہے، کے الیکٹرک کی مشکلات کا احساس ہے لیکن وہ بھی شہریوں کا احساس کرے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ شہر کے دو سو پمپنگ اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ ایڈجسٹ کرنے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

حب ڈیم کے مکمل فعال ہونے تک لوڈشیڈنگ کوکنٹرول کرنا ہوگا۔دوسری جانب کےالیکٹرک کے دعوؤں کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں آج عید کے دن بھی بجلی کی بند ش جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے

دہشت گردی کےخاتمےتک آپریشن جاری رہےگا،آرمی چیف کا متاثرین سے اظہار یکجہتی

0

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے دہشت گردی کےمکمل خاتمےتک آپریشن جاری رہےگا۔متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چاند رات گزاری اور نماز عید ادا کی اس کے بعد وہ بنوں پہنچے جہاں اُنھوں نے متاثرین کے کمیپ کا دورہ کیا اور آئی ڈی پیز کے ساتھ عید ملے۔

آرمی چیف نے اس عزم کو دہرایا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا جبکہ نقل مکانی کرنے والوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

آرمی چیف راحیل شریف نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور ملک و قوم کی خاطر ان کی قربانیوں کو سراہا۔

اسرائیل عید کے دن بھی موت بانٹتا رہا،گیارہ سو فلسطینی شہید

0

غزہ: اسرائیل عید کے دن بھی غزہ میں موت بانٹتا رہا، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد گیارہ سو ہوگئی۔اسرائیل کا حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے مکان پر میزائل حملہ۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیل نے درندگی کی تمام حدیں پار کرلیں، عید کا پہلا روز غزہ کے مکینوں کے لیے قیامت خیز ثابت ہوا۔عید کے پہلے روز اٹھاون فلسطینی جاں بحق ہوگئے، فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ جبالیہ اور الشتی پر وحشیانہ بمباری کردی جس میں مزید نو معصوم بچے بھی جان سے گئے۔

غزہ میں گیارہ سو سے زائد نہتے فلسطینی اپنی جان گنوا بیٹھے تو دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےغزہ میں فوری اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا،لیکن اسرائیل کوغزہ خالی کرنے کا نہیں کہہ سکا۔۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی امن کے مطالبے کو ٹھوکر مارتے ہوئے غزہ میں طویل مدتی آپریشن کا اعلان کردیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں مختلف عمارتوں اور اسکولوں میں پناہ دی جارہی ہے۔۔ غزہ خون کے آنسو رو رہا ہے، جہاں اسرائیلی بمباری سےتباہ عمارتوں کےملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔عالمی رد عمل اور معصوم بچوں کے خون کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیلی فوج درندگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

لندن: الطاف حسین کی ضمانت میں دسمبرتک توسیع

0

لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں دسمبرتک توسیع کردی ہے۔ قانونی ماہرین نے ایم کیوایم کے قائد کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔

قانونی ماہرین کے مطابق ضمانت میں توسیع برطانوی قانون اورآئین کے مطابق کی گئی۔الطاف حسین کو اکتیس جولائی کومیٹروپولیٹن پولیس نے انٹرویو کیلئےطلب کررکھاتھا۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہتے ہیں کہ انہیں اندازہ تھا کہ برطانوی پولیس ان کی ضمانت میں توسیع کردے گی ،اس موقع پر انہوں نے اپنےچاہنے والوں اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ صبر کے دامن کو ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔

صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد، تہنیتی پیغامات

0

اسلام آباد: صدرممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ الگ الگ تہنیتی پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوام کو منفی سوچ رکھنے والی قوتوں کی سازشوں سے بچنا ہوگا۔

صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دہشت گردی و فرقہ پرستی کی لعنت سے پاک اور امن، ترقی و خوشحالی کی نعمت سے مالا مال فرمائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم عید کی خوشیوں میں شمالی وزیرستان کے اُن بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھیں جو وطن عزیز کی سلامتی اور ہمارے روشن مستقبل کی خاطر بے گھر ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے عید شمالی وزیرستان سے نقل کرنے والوں کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عید کے حقیقی خوشیاں اسی وقت منا سکتے ہیں جب انھیں اپنے غریب رشتہ داروں، پڑوسیوں اور بہن بھائیوں میں بھی بانٹیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید ملک کے دفاع اور تحفظ کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔