پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26999

سرحد پارسے چیک پوسٹ پرحملہ، پاکستان کا افغانستان سے احتجاج

0

اسلام آباد: سرحد پار سے آرمی چیک پوسٹ پر حملے کیخلاف افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

گزشتہ رات سرحد پار سے چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان سے احتجاج ریکارڈ کرایا، دفتر خارجہ کے مطابق سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے پرافغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان دہشتگردوں کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے، افغانستان پر واضح کردیا ہے کہ اس کی سرزمین سرحد پار حملوں میں استعمال نہ ہو ۔

گزشتہ رات سرحد پار سے اسی سے زائد دہشتگرد چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے، جن میں سے سات جوابی کارروائی میں مارے گئے تھے۔

ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کیخلاف تین سو تئیس رنز بنالیے

0

ساؤتھ ہمٹن :انگلینڈ کیخلاف ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بھارت نے پہلی اننگز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالیے ہیں۔ ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ کےتیسرے روز بھارت نے نامکمل پہلی اننگز ایک وکٹ پر پچس رنز سے دوبارہ شروع کی۔

جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی عمدہ بولنگ کی بدولت بھارتی بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین واپس لوٹتے رہے۔ اجنکیا رہانے اور کپتان دھونی نے نصف سنچریاں اسکور کرکے بھارتی ٹیم کو سہارا دیا۔ دن کے اختتام تک بھارتی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالیے ہیں۔

دھونی چون رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر پانچ سو انہتر رنز بناسکی تھی۔ بھارت کو برتری قائم کرنے کیلئے دو سو چھیالیس رنز درکار ہیں

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر قمرعباس فائنل میں پہنچ گئے

0

گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر قمر عباس ایف ایس چوہتر کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں پہنچ گئے، ہم وطن ریسلر اظہر حسین کو سیمی فائنل میں شکست کے باوجود کانسی کے تمغے کے حقدار بن گئے۔

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر قمر عباس نے چوہتر کلو گرام کیٹگری میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی،  قمر عباس نے انگلینڈ کے ریسلر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیکر فائنل معرکے میں رسائی حاصل کی۔

قمر عباس کی جیت کا اسکور پاچ صفر رہا، چوہتر کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں پاکستانی ریسلر کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ریسلر سے ہوگا، ایف ایس ستاون کلو گرام کیٹگری میں پاکستان کے اظہر حسین سیمی فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ نہ کرسکے۔

بھارت کے امیت کمار نے ٹف مقابلے کے بعد پاکستانی ریسلر کو مات دی، سیمی فائنل میں شکست کے باوجود اظہر حسین کانسی کے تمغے کے حقدار بن گئے ہیں۔

لوئر دیر: سرحد پار سے چیک پوسٹ پرحملہ،6دہشتگرد ہلاک

0

لوئر دیر: پاک فوج عید الفطر پر بھی وطن کی بھر پور حفاظت کر ر ہی ہے، افغان سرحد سے دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جوانوں ناکام بنادیا، جوابی کارروائی میں چھ حملہ آور مارے گئے ۔

عید الفطر پر بھی پاک فوج سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہے، اسی سے زائد دہشتگردوں نے عید الفطر کے روز لوئر دیر کے قریب پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنادیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد مارے گئے جبکہ نو حملہ آور زخمی ہوگئے۔

عسکری حکام کے مطابق حملہ گزشتہ رات ترپامان اورانکسار کےدرمیان علاقےمیں کیا گیا، جس کے لئے دہشتگرد افغان سرحد کراس کرکے آئے تھے،  آپریشن ضرب عضب کے کامیاب آغاز کے بعد دہشتگرد اپنی پناگاہیں افغانستان منتقل کرچکے ہیں، جن کے خاتمے کےلئے پاکستان امریکا اور افغان حکام سے پہلے ہی مطالبہ کرچکا ہے ۔

پشاور: پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث، 2دہشت گرد گرفتار

0

پشاور:  پشتہ خرہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور کے علاقے پشتہ خرہ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث دو مبینہ اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق باڑہ ہے جبکہ دونوں عسکریت پسند خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم کے مبینہ اہم ٹارگٹ کلرز بھی ہیں ۔

دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا، کہا جاتا ہے کہ اٹھارہ جولائی کو ناکے پر موجود تین پولیس اہلکاروں پر انہی دہشت گردوں نے حملہ کیا اور سرکاری اسلحہ بھی لیکر فرار ہوئے تھے۔

ایران:زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3ریکارڈ کی گئی

0

ایران: جنوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کی شہر کِش سے پچاس کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع تھا اور زلزلے کی گہرائی پانچ کلومیٹر زیر زمین تھی۔

خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ زلزلے کے آفٹرشاکس بھی آسکتے ہیں، جس سے شہریوں کو خبردار رہنے کی تلقین کی گئی ہے، زلزلے سے اب تک جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی واپسی آج ہوگی

0

لاہور: وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف قومی ائیرلائن کی عام پرواز سے لاہور پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے سات چھ چار چار سے لاہور آئیں گے۔

طیارے میں وزیراعظم نواز شریف تین سو مسافروں کے ہمراہ سفر کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے اہلِ خانہ نے سفری اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے ہیں۔

لیبیا: بن غازی فوجی بیس پر باغیوں کا قبضہ،جھڑپ میں 30افراد ہلاک

0

لیبیا : باغیوں نے بن غازی کے علاقے میں فوجی بیس پر قبضہ کر لیا، اس دوران فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ میں تیس افراد ہلاک ہوگئے، ادہر لیبیا کی فوج کا ایم آئی جی جنگی طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔

لیبیا میں بن غازی کے علاقے اہم فوجی بیس پر قبضے کیلئے باغیوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں تیس افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد باغیوں نے فوجی بیس پر قبضے سے دعویٰ کیا ہے۔ بن غازی میں باغیوں سے لڑائی کے دوران فوج کا جنگی طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا ۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ فوجی طیارے کو باغیوں نے نشانہ بنایا ہے،تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

بھارت :مسافربس کھائی میں جاگری، 21 مسافرہلاک

0

ہماچل پردیش : بھارت کے شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافربس گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں اکیس مسافرہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

مسافربس شمالی شملہ سے سویرا کھڈ جاری تھی، بس میں چھبیس مسافرسوار تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اندرا گاندھی کالج اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی فوری طورپروجہ معلوم نہیں ہوسکی،حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔بھارت میں سڑک کے حادثات کی وجہ سڑکوں ،گاڑیوں کی خراب حالت اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے۔

ہیٹی میں کارنیول آف فلاورز کا رنگارنگ میلہ

0

ہیٹی: تین روزہ کارنیول آف فلاورز کا رنگا رنگ میلہ اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ جاری ہے،میلے کے آخری روز موسیقی اور منفرد ڈانس نے سماں باندھ دیا ۔

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹو پرنس میں سالانہ کارنیول آف فلاورز کا تین روزہ میلہ آج اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ تین سال سے ہونے والے کارنیول دی فلاورز نامی اس میلے میں بڑی تعداد میں مقامی افراد بلکہ غیرملکی سیاح بھی شرکت ہوکر ناچ گاکر موج مستی کرکے جشن مناتے ہیں ۔

پھولوں کے اس میلے میں موسیقی اور بینڈ باجے کی مختلف دھنوں پر فنکار منفرد ڈانس پیش کیے جاتے ہیں، جس سے شرکاء محظوظ ہوئے بغیر نہیں رہتے۔