اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27004

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب پی آئی اے کو بھاری پڑگیا

0

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کوسعودی عرب سےواپس لانےکیلئےپی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کووی آئی پی بنا دیا گیا، کروڑوں روپے کی بارہ نشستیں نصب کردی گئیں، قومی ادارے کو نقصان پر نقصان ہورہا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نجی دورے پرعمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے لیکن سفری اخراجات پی آئی اے کو اٹھانے پڑ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کی واپسی بھی کمرشل فلائٹ سے ہی ہوگی لیکن انھیں واپس لانے والے پی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کی بزنس کلاس میں کروڑوں روپے سے بارہ مخصوص نشستیں لگادی گئی ہیں۔

پرواز کو وی آئی پی کا درجہ دیا گیا اور تین سو سے زائد مسافروں کے طیارے میں صرف بتیس افراد سعودی عرب سے واپس پہنچیں گے، جو مکمل خسارے والی پی آئی اے کیلئے کروڑوں کا نقصان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئے تاحال بکنگ بھی نہیں کرائی گئی لیکن ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سعودی عرب سے واپسی عام کمرشل پرواز سے ہوگی، عید کے موقع پر اضافی پروازیں چلائی جاتی ہیں، ایسی ہی ایک اضافی پرواز پی کے سیون سکس ڈبل فور سے ڈھائی سو مسافر واپس آئیں گے۔

عید پر سعودی عرب جانے والوں کا نہیں واپسی آنے والوں کا رش ہوتا ہے، اس لئے ایک طرف سے پرواز خالی ہی رہتی ہے۔

بغیر پائلٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے بعد اب بغیر ڈرائیور ٹرک

0

برلن : بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی دھوم کے بعد جرمن کمپنی نے بغیر ڈرائیور دوڑنے والا ٹرک متعارف کرادیا ہے۔

نہ حادثے کا خوف نہ لمبے سفر کی پریشانی کیونکہ جرمن کمپنی نے ایسا ٹرک متعارف کرایا ہے، جو بغیر ڈرئیوار سڑکوں پر دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدید ٹرک میں وائی فائی، سینسرز اور کیمرے نصب ہیں، جدید ٹیکنالوجی اسپیڈ کو کنٹرول کرنے کے ساتھ آپس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کا بھی خیال رکھتی ہے، کمپنی کے مطابق ٹرک آزمائشی مراحل میں ہے، جسے آئندہ دہائی تک فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ناشتے میں دلیے کا استعمال، وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

0

ناشتے میں دلیے کا استعمال وزن میں کمی کیلئےمفید ہے، امریکا میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دلیہ ایک طرف تو غذائیت سے بھرپور خوراک ہے دوسری طرف یہ وزن میں کمی لانے کا بھی سبب بنتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے دلیے کا ناشتے میں باقاعدگی سے استعمال انسان کو دن بھر بھوک سے بچاتا ہے جبکہ جسم کی کیلیوریز کو بھی پورا رکھتا ہے، اس طرح بے ۔تحاشا کھانے سے بچتے ہوئے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری

0

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے، فلڈ کنٹرول نے نالہ لئی کے لیے پری الرٹ وارننگ جاری کردی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر چھ اعشاریہ سترہ اور گوالمنڈی کے مقام پر دس اعشاریہ اکتالیس فیصد پانی کے بہاو میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ،تاہم سرگودھا، لاہور،گوجرانوالہ، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی، ہزارہ، کشمیر، قلات ،ژوب اور گلگت میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں تریسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

نئی دہلی:شیوسینا کے ایم پی کی مسلمان کا روزہ تڑوانے کی کوشش

0

نئی دہلی :بھارت میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ نے مسلمان روزے دار کو زبردستی کھانا کھلانے کی کوشش کی ، واقعے کی خبر عام ہونے پر پارلیمنٹ کےمسلمان ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شیو سینا کے رکن اسمبلی راجن ویچار نے ایک کنٹین میں کھانے کا ذائقہ معیار کے مطابق نہ ہونے پر مسلمان ویٹر کو زدو کوب کرتے ہوئے زبردستی کھانا کھلا کر روزہ توڑنے کی کوشش کی۔

مذہبی اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے واقعےکی مذمت کی گئی، مذہبی رہنما خالد رشید نے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے رکن اسمبلی کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما مجید میمن نے واقعے کو مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیا اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا، رکن اسمبلی راجن ویچار نے واقعے کی تردید کی ہے۔

لاہور، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

0

کراچی:لاہورکے متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کے باعث شہری بلبلا اٹھے ۔

لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے،لوڈ شیڈنگ کے باعث اعتکاف میں بیٹھےلوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےتودوسری جانب سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بھی لوگ پریشان ہیں۔

ملتان روڈ، جلو، باٹا پور،مناواں، ہربنس پورہ، لال پل، مغل پورہ اور شالامار کےعلاقوں میں رات بارہ بجے سے بجلی طویل وقت کیلئے بند ہو گئی۔

شہر میں جاری لاقانونیت کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری

0

کراچی: کورنگی ڈھائی نمبر میں رینجرز نے سرچ آپریشن میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا دوسری جانب جوہر موڑ کے قریب رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 افراد کو زیر حراست لے لیا۔

شہر میں جاری لا قانونیت کےخلاف قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کار روائیاں بھی جاری ہیں،را ت گئے رینجرز نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کر تے ہوئے کورنگی ڈھا ئی نمبر میں سرچ آپریشن کرکے متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، جن سے تقتیش کی جار ہی ہے۔

جوہرموڑ کےقریب ایک رہائشی عمارت پر رینجرزنے چھاپہ مار کر 2 افراد کوگرفتار کر لیا ہے، مبینہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔

الطاف حسین کا حارث سلیمان اور والد کی المناک موت پر اظہار رنج

0

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نےدنیا کاچکرلگانے والےکم عمرپائلٹ حارث سلیمان اورانکے والد بابرسلیمان کی المناک وفات پردلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔

اپنےایک بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ حارث سلیمان اوران کے والدکی ناگہانی وفات ایک بڑاسانحہ ہے جس پر جتنابھی افسوس کیاجائے کم ہے۔

انہوں نے اس سانحہ پرحارث سلیمان مرحوم کےتمام سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ حارث سلیمان اوران کےمرحوم والد بابرسلیمان کی مغفرت فرمائے۔

ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ دار یوکرین حکومت ہے،باغی کمانڈر

0

یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کےکمانڈرکا کہنا ہےکہ ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ داری یوکرائن پر عائد ہوتی ہے۔

یوکرائن میں میزائل حملے سےتباہ ہونےوالےملائشین طیارےکےحادثے پرعلیحدگی پسندوں کےکمانڈرنےانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسندوں کےپاس طیارہ مار گرانےکی صلاحیت موجودہےاورامکان ہے کہ باغیوں نےملائشین طیارےکو نشانہ بنایا ہوتاہم حادثے کی ذمہ داری یوکرائن پر عائد ہوتی ہے۔

باغی کمانڈرکاکہناتھاکہ یوکرائن حکومت باغیوں کےعزائم اورصلاحیت سے واقف ہے جس کے بعدطیارےکوپروازکی اجازت نہیں دی جانی چاہیےتھی،اس سے قبل باغیوں کی جانب سے حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی تھی۔

کالعدم تنظیموں کےسربراہ کھلےعام نفرت انگیز بیانا ت دیتے نظر آتے ہیں، حیدرعباس

0

کراچی:ایم کیوا یم کےرہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کالعدم تنظیموں کو کنٹرول کرنے کیلئےفیصلہ کن قدم اٹھائیں۔

کراچی کےعلاقےانچولی میں علامہ طالب جوہری کے داماد مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ کےبعد میڈیا سے گفتگو میں حیدرعباس رضوی نے کہا کہ دہشتگر د یہ بھول گئے ہیں کہ شہادتیں علمائےحق کے بزرگوں کی وراثت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کراچی میں اہل تشیع اوراہل سنت کے لوگوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے وہ لمحہ فکریہ ہے۔

حیدرعباس رضوی نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کےسربراہوں کولگام دینےوالا کوئی نظر نہیں آتا اور وہ کھلےعام پریس کانفرنسوں میں نفرت انگیزتقاریرکر تے نظر آتے ہیں، کراچی میں جاری قتل عام کا محض ایک سیاسی پہلو نہیں بلکہ اس کے کئی پہلو ہیں۔