ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27005

تائیوان: ایمرجنسی لینڈنگ کےدوران طیارہ تباہ، اکیاون افرادہلاک

0

ماگونگ: تائیوان میں ایمرجنسی لینڈنگ کےدوران طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں اکیاون افرادہلاک ہوگئے۔

تائیوان کی نجی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ لینڈنگ میں ناکامی کے بعد گر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں اکیاون افراد ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔

تائیوان سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے میں چوون مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے حادثے کا شکار طیارہ ڈومیسٹک فلائٹ پر تھا۔ طیارہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث عمارتوں پر گر کر تباہ ہوا۔ واقعہ تائیوان کے شہر ماگونگ میں پیش آیا۔

تھر:غذائی قلت کے شکارمزید دو بچے دم توڑگئے

0

تھر میں غذائی قلت کا شکار سول اسپتال میں زیر علاج دو بچوں نے آج دم توڑ دیا۔ پینتالیس دن میں جاں بحق بچوں کی تعداد ستاون ہوگئی۔مون سون بارشیں نہ ہوئیں ۔تھر مین قحط سالی نے جیسے یہاں سکونت اختیار کرلی, آئے روز کسی گھر سے خشک سالی سے متاثر بچے کی موت واقع ہوجاتی ہے.

گاوں چیخوں اور بین سے گونج جاتا ہے. لیکن اس گونج سے انتظامیہ اور حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ مٹھی کے سول اسپتال میں مزید دو نومولود بچے غذائی قلت کے سبب دم توڑ گئے۔

پینتالیس دن میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد ستاون تک پہنچ گئی۔ انتطامیہ نے تھر کےلیے بلند بانگ دعوے کیے لیکن ان دعوؤں کی تکمیل کے لیےتھر کے باسی اب بھی منتظر ہیں۔

کراچی میں ٹریفک جام ، لوٹ مار جاری

0

کراچی: رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی کراچی میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیاہے شہر بھر کی مصروف شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

شہرِقائدمیں ماہ صیام کےدوران ہرگزرتےدن کےساتھ پولیس اور انتظامیہ ٹریفک کنٹرول کرنےمیں ناکام نظرآرہی ہے۔ عام دنوں میں سڑکوں پرتعینات ٹریفک پولیس کےاہلکار رمضان المبارک کے آخری عشرےمیں کہیں کہیں دکھائی دےرہےہیں۔

صدر، آئی آئی چندریگرروڈ، حیدری اورمختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونےسےمسافروں کوگھنٹوں انتظارکرناپڑرہاہے۔کئی مقامات پر ٹریفک جام کےدوران لوٹ مارکےواقعات بھی پیش آئے۔

کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

0

کراچی :حب ڈیم پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے سبب کراچی کو پانچ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہی معطل ، پانی کی قلت کے سبب شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،حب ڈیم پر بجلی کی طویل اور مسلسل لوڈشیڈنگ کے سبب شہر کو پانچ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے ضلع غربی اور وسطی میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

شہری بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔ بیشتر علاقوں میں دنوں یا ہفتوں نہیں مہینوں سے پانی ہے ناپید ، شہریوں کے نل کی ٹوٹی سے پانی تو نہیں صرف ہوا کا گذر ہوتا ہے جسے سن کر شہریوں کی ٹھنڈی آہیں غصے میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ آمدنی کا کثیر حصہ پانی خریدنے میں ہی خرچ ہوجاتا ہے۔ ایک جانب ٹینکر مافیا کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑہائی میں ہے تو دوسری جانب بورنگ اور کنوئیں کی کھدائی کا کام بھی خوب چل پڑا ہے

عمران خان فسادی مارچ ترک کردیں،خواجہ سعد رفیق

0

اسلام آباد :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان یوم آزادی کے موقع پرقوم کو تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ن لیگ کے رہنمااوروزیرریلوےسعدرفیق نےایک بارپھرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو یوم آزادی کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے بازرہنےکی تنبیہ کی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاعمران خان فسادی مارچ ترک کردیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت عمران خان کے دھرنےکےخلاف طاقت کے استعمال نہیں کرے گی ۔وزیرریلوےنےکہاکہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت سے پوچھے امدادی رقم کے سترہ ارب روپے کہاں گئے ۔

اسلام آبادمیں ریلوے کیرج فیکٹری کےدور ے آزادی ٹرین کی تفصیلات بتاتے ہوئے سعد رفیق نےکہاکہ آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں کی ثقافت،تاریخ اورافواج کے واقعات پر مشتمل راہدارہاں بھی بنائی گئی ہیں

شیوسینا اراکین اسمبلی نے مسلمان کینٹین سپروائزرکا روزہ تڑوادیا

0

نئی دہلی: بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے اراکین اسمبلی نے ناقص کھانے کی فراہمی کا الزام عائد کرتے ہوئے مسلمان کینٹین سپروائزرکا روزہ زبردستی تڑوادیا۔بھارتی لوک سبھامیں شیوسیناکے اراکین اسمبلی کی جانب سےانتہا پسندی کا یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا۔ جب بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے مسلمان کینٹین سپروائزز کو محض من پسند کھانے کی عدم فراہمی اور ناقص کھانا فراہم کرنےکا الزام عائد کرتے ہوئے سخت سست کہا اور زبردستی چپاتی کھلا کر اسے روزہ توڑنے پر مجبور کر دیا۔

واقعے پر لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی ہو گئی۔ واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس نے لوک سبھا سے واک آؤٹ کر دیا۔ کانگریس نے واقعے کو شرمناک قرار دیتےہوئے ذمہ دار عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شیو سینا کے اراکین اسمبلی نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو زبردستی روزہ توڑنےپرمجبورنہیں کر سکتے

سپروائزر نے ناقص کھانا فراہم کیا تھا جس پر انہوں نے احتجاج کیا تاہم شیوسینا کے رکن رمیش بہدوری نے واقعے پر معافی مانگ لی۔ واقعے کیخلاف انڈین ریلویز کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کمپنی نےارشد نامی اپنے ریذیڈنٹ مینجر کے ساتھ بدسلوکی پر بطور احتجاج اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو کھانا فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

عید کی خوشیاں اے آر وائی ڈیجیٹل کے سنگ

0

اےآروائی ڈیجیٹل عید کے پرمست موقع پر خوبصورت ٹیلی فلم اقر ڈرامے اپنے ناظرین کو دکھائے گااور اس موقع پر خصوصی ٹیلی فلمز نشر کی جائیں گی۔

ٹیلی فلم پاکیزہ کوچنگ سینٹر جسے تحریر کیا ہے فصیح باری نے جبکہ ہدایت کاری مظہر معین نے کی ہے اور اس کے فنکاروں میں حنا دل پذیر، راشد فاروقی، سلمہ بٹ، محب بٹ، جہاں زیب اور عاصم اظہر شامل ہیں۔ ٹیلی فلم کہیں پول نہ کھل جائے تحریر کی ہے کشور عدیل نے جبکہ ہدایت کار افتخار اخی ہیں اوراس ٹیلی فلم کے ستاروں میں عزیز خان، شہزاد شیخ، گل رعنا، غزالہ جاوید، اور عمران اشرف شامل ہیں۔ ٹیلی فلم ببن میاں کی بیگم بولی کی مصنفہ صبا حسن ہیں اور اسکی ہدایت کاری کے فرائض حسام حمید نے انجام دئے ہیں اور اس ٹیلی فلم مین ماریہ واسظی، شاہ جہاں، ممنون عباسی اور سبرین قابل ِ ذکر ہیں۔ ایک اور انتہائی منفرد ٹیلی فلم جو کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی شادی خانہ آبادی ہے اور اسکے مصنف عمران ہیں جبکہ ہدایت سید احسن عباس کی ہیں اور اس ٹیلی فلم کے مرکزی کردار شگفتہ اعجاز، محمد اسلم اور اریج فاطمہ ہیں۔

اے آروائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والے دیگر انتہائی خوبصورت ڈراموں میں گڈ مارننگ پاکستان صبح دس بجے ، پیارے افضل منگل کو رات آٹھ بجے، کوئی نہیں اپنا بدھ کو رات آٹھ بجے جانے کیوں جمعرات کو رات آٹھ بجے اور بھابھی رات آٹھ بجے بروز جمعہ نشر کیا جائے گا۔

اے آروائی ڈیجیٹل کا پروگرام جیتو پاکستان نے ملکی سطح پر آن ائیر ہونے والے تمام چینلز کے پروگرامون کے درمیان اولین پوزیشن پر براجمان رہا اور اس پروگرام کی کامیابی کی گواہی ملک تمام بڑے اخباروں نے بھی دی ہے۔

اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، اقوام متحدہ

0

جینیوا :اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ نوی پلے کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔غزہ کی صورتحال پرغورکے لئے طلب کئے گئے انسانی حقوق کمیشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیشن کی سربراہ نوی پلے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ فوری طورپرختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ ہمیشہ کے لئے ختم ہونا چاہئیے۔اسرائیل کے حملوں میں بچے بھی جاں بحق ہوئے۔ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ پلے نے حماس کی جانب سے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہا ان حملوں سے عام شہریوں کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہیں۔

اب این۔آر۔او ڈیل بے نقاب ہونی چاہئیے،شاہ محمود قریشی

0

لاہور :تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ بحیثیت وزیرخارجہ مشرف روانگی اور این۔آر۔او ڈیل سے لاعلم تھے۔ پیپلز پارٹی کرپشن کے مقدمات کھلنے کے باعث این۔آر۔او پر واویلا مچلا رہی ہے، تحریک انصاف حکومت سے ڈیل نہیں کرے گی

،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ اب این۔آر۔او ڈیل بے نقاب ہونی چاہئیے ، زرداری بتائیں کہ و ہ نو رکنی وفد کے ساتھ امریکہ کس کو بچانے گئے ہیں ، پیپلز پارٹی اس وقت این۔آر۔او کا واویلا نیب کے دباﺅ کے باعث کررہی ہے۔

سینئر وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی کنفیوژن کے باوجود آزادی مارچ ہر صورت ہوگا، مارچ کے معاملے پر تحریک کی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ایک مرتبہ ڈی چوک میں داخل ہوگئے تو پھر گول ہی ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے مناسب حکمت عملی ترتیب نہیں دی گئی اور اس ناکامی کا وفاقی وزیر برائے سفیران خود اقرار چکے ہیں.

پیپلزپارٹی دورکی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ طلب

0

اسلام آباد : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویزاشرف کےدورمیں ستانوے ارب روپےکی خوردبردکی گئی۔سیکریٹری کابینہ کے انکشاف پر کابینہ کمیٹی نےپیپلز پارٹی دورکی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ طلب کرلی۔رانامحمد ایاز کی زیرصدارت ہونےوالےقومی اسمبلی کی کابینہ کمیٹی کےاجلاس کوسیکریٹری کابینہ اخلاق تارڑ نے بریفنگ دی۔

اخلاق تارڑ نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف کی جانب سے ستانوے ارب روپے خورد برد کی گئی۔ ترقیاتی فنڈ کی مد میں جاری ستانوےارب روپےکا کوئی حساب کتاب مو صول نہیں ہوا، سیکٹریری کابینہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ترقیاتی فنڈ کی مد میں رقم براہ راست ڈی سی اوز کو جا ری ہو تی رہی، معاملےکی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیاہے۔

بریفنگ پرکابینہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی دورکی تمام ترقیاتی اسکیموں کا آڈٹ کر اکررپورٹ دو ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ساتھ ہی اربوں کا گھپلا کرنےوالوں کوکٹہرے میں لانے کی سفارش بھی کردی