اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27021

بادام کااستعمال ذہنی استعدادبڑھانےکےساتھ جلدکوبھی تروتازہ رکھتاہے

0

کراچی : (ویب ڈیسک) بادام کا استعمال نہ صرف ذہنی استعداد کو بڑھاتا ہے بلکہ جلد کو بھی تروتازہ رکھنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بادام کاباقاعدہ استعمال نہ صرف یاد داشت کو بہتر کرکے دماغی صلاحیتوں کوبہتر کرتا ہے بلکہ اس میں موجود میگنیشئم، کاپر اور وٹامن بی جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے میں بھی اہہم کردارا ادا رکرتے ہیں، جدید تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ بادام میں موجود اینٹی اوکسیڈینٹس اور وٹامن ای وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں مزید ڈیڑھ روپے تک اضافہ متوقع

0

عیدالفطر پر قوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت مزید ڈیڑھ روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

رمضان میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں کے حکومتی وعدے وعدے ہی رہے، پھر ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں کمی کا بیانات پر بھی کو عمل نہ ہوا اور اب عید الفطر پر پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ عوام کو عیدی کے طور پر دیئے جانے کی تیاری کرلی گئی ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پینتالیس پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتایک روپے چھپن پیسےفی لیٹر بڑھنے کی توقع ہے۔

اسی طرح ہائی آکٹین کی قیمت میں چار روپے بیس پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ لیکن مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے پینتیس پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اٹھائیس فی لیٹر کمی کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے قیمتیں برقراررکھنے پر غور کررہی ہے۔

ملک بھر میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اختتام پذیر

0

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔
کراچی میں یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمدہوا، مختلف علاقوں سے آنے والے چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے،نمائش چورنگی پر جلوس کے شرکا نے نما ز ظہرین ادا کی، مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے،سولہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلوس کی سیکیورٹی کیلئے تعینات کیئے گئے تھے۔

لاہور میں یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، راول پنڈی میں مرکزی جلوس موہن پورہ سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پر امام بار گاہ کرنل مقبول حسین پر پہنچ کر ختم ہوا، ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس کاشانہ حیدر سے برآمد ہوکر روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا آستانہ لعل کڑتی پر اختتام پذیر ہوا، فیصل آباد میں مرکزی امام بارگاہ عزا خانہ سے شبیہ تابوت کا جلوس برآمد ہوا ، عزاداروں نے زنجیر زنی بھی کی، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

پیپلز پارٹی میدان میں آئی تو ن لیگ کی حکومت گھرچلی جائیگی، قمرزمان کائرہ

0

گجرات:  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میدان میں آگئی تو ن لیگ کی حکومت چند روز میں گھر چلی جائے گی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ابھی تو عمران خان اور طاہرالقادری میدان میں اترے ہیں اور نون لیگ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں، پیپلز پارٹی میدان میں آگئی تو نون لیگ کی حکومت چند روز میں گھر چلی جائے گی، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ن لیگ نےلوڈشیڈنگ کے نام پر احتجاجی ریلیاں نکالیں، مگر پیپلز پارٹی بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود نظام کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ملک میں جمہوریت کا کوئی وجودنہیں، طاہرالقادری

0

لاہور: علامہ طاہر القادری نےکہاہےٹربیونل میں پیش کردہ حقائق میں وزیراعلٰی پنجاب جھوٹے ثابت ہو گئے،قاتل نہ بھی ہوں، نااہل ضرور ہیں،انہیں مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز ویمن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ٹربیونل میں پیش کردہ حقائق کے مطابق وزیراعلٰی شہباز شریف کو آپریشن کی تمام معلومات فراہم کی جا رہی تھیں،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کو ذمہ داروں کے تعین کا اختیار دے کر واپس لے لیا، پھر اس سے انصاف کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود مقتولین کے لواحقین کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی، کنونشن میں شریک خواتین سیاستدانوں نے منہاج القرآن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آئین کی پامالی کرنے والی حکومت اب بھی سمجھتی ہے کہ وہ آئین کی وفادار ہے اور اسے پارلیمنٹ میں بیتھنے کا حق ہے، جو درحقیقت وہ کھو چکی ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل 19 ارکان کو بحال کردیا گیا

0

کراچی : غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل انیس ارکان کو بحال کردیا گیا ہے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل کردہ انیس ارکان کو بحال کردیا، معطل ارکان نے غیر ذمہ دارانہ عمل پر اپنے معافی نامے بذریعہ فیکس الطاف حسین کو ارسال کئے تھے، جس کے بعد ان کی بحالی عمل میں آئی، پارٹی قائد الطاف حسین نےفیصلے کی توثیق کردی ہے۔

جن ارکان کو معطل کیا گیا تھا ان میں حیدرعباس رضوی، کنورنوید جمیل، ڈاکٹرصغیراحمد،نسرین جلیل،عبدالرشید گوڈیل،یوسف شاہوانی،عادل صدیقی،اشفاق منگی،عادل خان،نثار پنہور،ممتازانور، سیف یار خان ،اسلم آفریدی شامل تھے، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے صبح گیارہ بجے نائن زیروفون کرکےحاضری لی، تو نائٹ شفٹ کے ذمہ داران سورہے تھے، صبح کی شفٹ سے بھی کوئی موجود نہ تھا، جس بنا پراراکین کو معطل کیاگیا۔

وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے

0

لاہور: وزیراعظم میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ روانہ ہو گئے، فلائٹ کو وی وی آئی پی کا درجہ دیا گیا، اس پرواز کے دیگر عمرہ زائرین کو دوپہر بارہ بجے سے ہی لاہور ائیر پورٹ بلوا لیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نواز شریف پینتیس رکنی وفد کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فائیو نائین سے لاہور سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون میں وی وی آئی پی نشستیں لگوائی گئیں اور پرواز کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا گیا، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار،ان کی اہلیہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر خاص افراد شامل ہیں۔

طیارے کو لاہور کے چیف پائلٹ فرخ چیمہ اور فرسٹ آفیسر قاسم نے آپریٹ کیا، اے آر وائی نیوز نے وزیراعظم کے ٹریول ٹکٹ کی کاپی حاصل کر لی، پرواز کی سیٹیں ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بک کرائی گئیں، ٹکٹوں کے پیسے پندرہ روز بعد دیے جائیں گے، اس وی وی آئی پی پرواز میں آم کی دو سو اکتیس پیٹیاں بھی رکھی گئیں، پرواز کے فضائی میزبانوں کی کلیئرنس میں بھی کافی وقت لگا۔

پاکستان کیلئے دورہ سری لنکا کانٹے کا ثابت ہوگا،یونس خان

0

لاہور :پاکستانی ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کیلئے دورہ سری لنکا کانٹے کا ثابت ہوگا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔دورہ سری لنکا کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کہتے ہیں کہ سری لنکا کیخلاف انکی کارکردگی اچھی رہی ہے۔

سری لنکا باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور انھیں ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا ترنوالہ ثابت نہیں ہوگا۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ دورہ سری لنکا میں پاکستان دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ یونس خان کو دونوں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

تربوزکے بیج متعدد امراض کےعلاج میں مفید

0

گرمیوں کا پھل تربوز اور اس کے بیج دونوں کا باقاعدہ استعمال متعدد امراض کےعلاج میں مفید ہے۔ گرمیوں کے موسم میں تربوز کا استعمال نہ صرف متعدد طبی فوائد کا حامل ہےبلکہ اس کے بیجوں میں بھی شمار امراض کے لئے شفا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد تربوز میں سے بیج نکال کر پھینک دیتے ہیں کیونکہ وہ اس کے فوائد سے لاعلم ہوتے ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق تربوز کے بیج دل کے امراض کے ساتھ ساتھ، ذیابطیس اور جلد کیلئے بھی مفید ہیں، اس میں شامل آئرن،پوٹاشیم اور وٹامنز بالوں کومضبوط بناتا ہے اورچہرے پر موجود داغ دھبے دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ملک کےبیشترعلاقوں میں مطلع صاف رہےگا،محکمہ موسمیات

0

اسلام آباد :ملک بھرمیں موسم کے بدلتی رت نے کہیں شہریوں کوگرمی سے پریشان کررکھاہے تو متعددعلاقوں میں برستے بادل نے روزے آسان بنادیئے ہیں ۔موسم کے  نرالے رنگ ہیں۔ کہیں برسات ہورہی ہے،تو کہیں سورج آگ برسا رہا ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے جبکہ شمالی علاقوں کشمیر، گلگت بلتستان اور کراچی میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں مطلع صاف رہےگاتاہم کشمیر،گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور، ڈی جی خان،ملتان،ساہیوال،مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،ڈی آئی خان اورمیرپورخاص ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔

جبکہ راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،اوکاڑہ،ساہیوال، مالاکنڈ ڈویژن اورکشمیرمیں چندایک مقامات پربادل کھُل کربرسے۔ حویلی لکھا میں بھی صبح سویرے تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خوشگواربنادیا۔ اورروزہ داروں کے چہرے کھل اُٹھے۔ سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں چالیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔