اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27029

غزہ:حماس تین گھنٹے کیلئے جنگ بندی کرنے پرآمادہ

0

غزہ :فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر بین الالقوامی ادارے ریڈکراس کی اپیل پر حماس تین گھنٹے کیلئے جنگ بندی کرنے پر تیار ہوگئی ،فلسطین میں جاری اسرائیلی درندگی شدت اختیار کر گئی ۔بین الالقوامی امدادی ادارے ریڈا کراس کی اپیل پر فلسطینی تنظیم حماس انسانی بنیادوں پر تین گھنٹوں کیلئے جنگ بند کرنے کیلئے تیار ہوگئ۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کی اپیل کو مسترد کردیا۔حماس کے ترجمان کے مطابق عالمی ادارے نے تین گھنٹوں کی جنگ بندی کی پیشکش کی تھی تاکہ مختلف علاقوں سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جاسکے ۔تاہم اسرائیل نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ صہیونی حکومت کا کہنا اس پیشکش پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب کےدرمیان ملاقات

0

لاہور :وزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان آج لاہور میں ملاقات ہوئی جس کے بعد شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار میں بھی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی سکیورٹی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے آپریشن ضرب عضب سمیت سکیورٹی کی صورتحال، ملک کےسیاسی منظرنامےاور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے بعد وزیراعلٰیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چودھری نثارعلی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہرالقادری کے انقلاب اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق صورتحال پر غورکیا گیا۔

نوابشاہ:ٹریفک حادثہ،آئل ٹینکر کے جلنے سے تین افراد جھلس کرہلاک

0

نوابشاہ : تیزرفتارآئل ٹینکر،کاراور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ تین افراد جھلس کےجاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر، کار اور موٹر سائیکل ٹکراگئی ،

گاڑیوں کے تصادم سے آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی ۔ٹینکر سے بھڑکتے شعلوں نے موٹر سائیکل، ٹرالر اور مزدا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جان بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ۔

جھلس کرزخمی ہونے والوں کو سکرنڈ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ حادثہ میں، مزدا میں لدے ہوئے کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

اسرائیلی جارحیت۔مزید بیس افرادشہید،تعداد تین سوسترہوگئی

0

غزہ میں اسرائیلی فوج نے اپنے اہداف کا دائرہ وسیع کردیا۔اسرائیلی جارحیت نے مزید بیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔شہید فلسطینیوں کی تعداد تین سو ستر ہوگئی۔ اسرائیل کی فلسطین پر وحشیانہ اور ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ دن بہ دن زور پکڑتا جارہاہے اسرائیلی فورسز کی پر تشدد کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے تین سو سے تجاوز کرگئی، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں ضلع شجایا سے بیس افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ۔گزشتہ رات صیہونی فوج نے غزہ میں واقع اسپتال پربمباری کی۔ جس میں درجنوں فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔فلسطین کے ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق اسرائیل فوج کی بمباری کے سبب ہزاروں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون آج قطر پہنچیں گے جہاں وہ قطری حکام کی مدد سے حماس کے ساتھ غزہ میں قیامِ امن کے سلسلے میں بات چیت کریں گے۔بان کی مون فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات بھی کرینگے۔

پاک فوج نےشمالی وزیرستان کےمزیددوعلاقےدہشت گردوں سےکلیئرکرالئے

0

اسلام آباد: پاک فوج نےشمالی وزیرستان کےعلاقےبویااوردیگان کےعلاقےدہشت گردوں سےکلیئرکرالیے۔ میرعلی میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردمارے گئ

آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری ہونےوالے بیان میں کہا گیاہےکہ بویااوردیگان ملکی وغیرملکی دہشت گردوں کےاہم مراکزتھے،بویااور دیگان کودہشتگردوں سےکلیئرکرالیا گیاہےاور پاک فوج اپناقبضہ مستحکم کررہی ہے۔

کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل خالدربانی نےمیر علی،بویا اور دیگان کادورہ بھی کیا۔کورکمانڈر نے آپریشن ضرب عضب میں مصروف فوجی دستوں سےملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کےمطابق مسکئی،خرمز اور میرعلی بازارمیں سرچ آپریشن جاری ہے۔

میرعلی میں گھرگھرتلاشی کاعمل بھی جاری ہے۔ میرعلی کےنواحی علاقوں سےرات کےاندھیرے میں فورسز پر حملہ کیا گیا۔ جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد مارے گئے۔

میرعلی میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور غیر ملکی کرنسی برآمدہوئی۔ اور بارہ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا۔۔ شمالی وزیرستان کےدوسرےعلاقوں مٕیں بھی ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کے انیس ارکان معطل کردئے

0

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے رابطہ کمیٹی کے انیس ارکان کو معطل کردیا ، فیصلہ رابطہ کمیٹی لندن میں منعقد ہونے والے اجلاس می

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے آج ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس کے مطابق ناقص کارکردگی اورنظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔

معطل ہونے والے ارکان میں حیدر عباس رضوی ، رشید گوڈیل ، رؤف صدیقی ، ڈاکٹر صغیر احمد، کنور نوید جمیل ، نثار احمد پنہور، عادل صدیقی ،اشفاق منگی ، عادل خان، ممتاز انور، سیف یارخان ، اسلم آفریدی ، خالد سلطان ، شاکر علی ، توصیف خانزادہ اور نسرین جلیل شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق معطل اراکین تا حکم ِ ثانی کسی بھی پارٹی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور اگر یہ افراد کسی بھی قسم کی تنظیمی سرگرمی میں ملوث پائے گئے تو معطلی کا فیصلہ پارٹی رکنیت کی منسوخی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید

0

 

کراچی: بھارتی بارڈرسکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے چاورہ اور معراج کے سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہید ہوگیا

پنجاب کے ٹھٹی گاؤں میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے ہونے والی فائرنگ میں ایک شہری شہید ہوگیا، ہرپال گاؤں میں بھی فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوئے رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں فائرنگ کی گئی ۔ جس سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

بلااشتعال فائرنگ پر رینجرز کی جانب سے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور پاکستانی شہری کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی بڑھتی جارہی ہے۔

کراچی: پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان اتحاد ٹاؤن کا امیر ہلاک

0

کراچی: مشرف کالونی میں سی آئی ڈٰی پولیس سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان اتحاد ٹاون کا امیر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں سی آئی ڈٰ پولیس سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد مارا گیا،پولیس کے مطابق مشرف کالونی میں پولیس نے ملزمان کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملزم دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس پی سی آئی ڈٰی مظہر مشوانی کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث اور بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاون میں کالعدم تحریک طالبان کا امیر تھا ،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

عراق میں 5کار بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے

0

 

بغداد: عراق میں پانچ کار بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت چھبیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عراق میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شدت پسندوں کی جانب سے بغداد کے مختلف مقامات پر کار بم دھماکے کیے گئے۔ بغداد میں پہلا کار بم دھماکہ پولیس چیک پوسٹ پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ۔

عراق کے مشرقی علاقے میں کار بم دھماکے سےمزید چھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ خادمیہ اور بھایہ میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد چھبیس ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے شدت پسند گروپ داعش کی جانب کئے گئے۔

آج ملک بھر میں یوم ِ شہادت ِ حضرت علی کرم اللہ وجہہ منایا جارہا ہے

0

کراچی: رمضان کی اکیس تاریخ پیعمبر ِاسلام حضرت محمدؐ کے چچا زاد بھائی اور عالم اسلام کے خلیفۂ راشد حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت سے منسوب ہے اوران کی یاد میں ملک بھر میں جلوس و مجالس ِ عزا اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

آج ملک بھر میں شہادت ِ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے لئے منعقد ہونے والی مجالس ِ عزا اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ کراچی سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مرکزی شہروں میں حکومت نے موبائل آپریٹرز کو کسی بھی وقت سروس منقطع کرنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے اور اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی گزرگاہوں کی تلاشی لی ہے۔

کراچی کا مرکزی جلوس نشتر پارک نمائش سے برآمد ہوگا  مجلس سے خاورامام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیرہوگا اس موقع پر شہر بھر میں سولہ ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

لاہور شہر کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا ہے جلوس کی حفاظت کے لئے اندرون شہر آنے والے راستوں پر ناکے بھی قائم کئے گئے ہیں اور کل دس ہزار اہلکار اس موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو 19 رمضان سن چالیس ہجری میں عبدالرحمن ابن ملجم نامی ایک خارجی نے مسجدِ کوفہ میں زہر بجھی تلوار سے اس وقت قتل کیا کہ جب آپ      روزے سے تھے اور حالت ِ نماز میں تھے، تین دن زہر کے زیر اثر رہنے کے بعد اکیس رمضان کو آپ کی شہادت ہوئی۔