اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27038

مبشرلقمان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش

0

لاہور: سینئراینکرمبشرلقمان کو پولیس نےہراساں کرنا شروع کر دیا،دو روز میں مبشر لقمان کے گھر اور دفتر پرچھ بارچھاپے مارے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے سینئراینکر پرسن مبشرلقمان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جاری ہے،  مبشر لقمان کے گھر پر دو دن میں چھ بار چھاپے مارے گئے ہیں، پولیس اہلکارگارڈزکودھکےدےکرگھر میں گھسے اور گھر کے لان میں کھیلتے بچوں اور اہل خانہ کی تصاویر بنائی گئی۔

مبشر لقمان کی شکایت پرڈی آئی جی آپریشنز نے واقع سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارےلوگ نہیں ہیں، واقع کی تاحال ایف آئی درج نہ ہوسکی۔

سینئر جرنلسٹ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا عظیم نے واقع کی پُر زور مزمت کرتے ہوئے کل احتجاج کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب اگر ایسا رویہ جاری رکھا گیا تو احتجاج پورے ملک میں پھیل جائے گا ۔

واقع پر اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صابر شاکر کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان کو عوام کے سامنے اصل حقائق لانے کی سزا دی جاری ہے،ان کا کہنا تھا کچھ عناصر مبشر لقمان پر پابندی لگوانے کی سازش کررہے ہیں۔

خون کا بدلہ خون یا قصاص ہوگا، ڈاکٹرطاہرالقادری

0

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ شہداء کے خون کا سودانہیں کیا جائے گا،خون کا بدلہ خون یا پھر قصاص ہوگا۔

اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہداء کے خون کا سودا نہیں کرینگے شہداء کے خون کی کوئی دیت نہیں ہو گی بلکہ قصاص لیا جائے گا۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان باہمی مشاورت ہوگا، جو لوگ آج دیت کی بات کر رہے ہیں ان کو منہ کی کھانا پڑے گی، جلسہ کوئی کاروباری شخصیت سپانسر نہیں کر رہی۔

خیبرایجنسی: فورسزکی دہشتگردوں کوہتھیارڈالےکیلئے3دن کی مہلت

0

خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسزنے خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کیلئے تین دن کی مہلت دے دی، ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔

پاک فوج نے شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کیلئے تین دن کی مہلت دے دی، فورسز نے ہیلی کاپٹر سے تین دن کی مہلت کے پمفلٹ گرائے، خیبر ایجنسی کی آل پارٹیزکے اجلاس نے مطابلہ کیا ہے کہ ایجنسی میں آپریشن کے بجائے مزاکرات کے زریعے مسئلہ کا حل تلاش کیا جائے۔

آپریشن زدہ علاقوں سے نقل مکانی کر نے والے خاندانوں کو وقت دیا جائے، اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کی گیا کہ تِیرا کے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن پر مالی معاونت اور نقل مکانی کر نے والے خاندانوں کے راستے میں حائل رکاوٹو ں کو دور کیا جائے۔

وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

0

لاہور: وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دوران ملاقت میں پنجاب کابینہ کی توسیع کے حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات کے دوران صوبائی کابینہ کی توسیع کے حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں رواں ماہ کے دوران توسیع کا امکان ہے، چار نئے وزراء کابینہ میں شامل کئے جاسکتے ہیں،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، دھرنوں اور دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سلطان جوہرہاکی کپ:پاکستان کی چھ ٹیموں میں آخری پوزیشن

0

جوہار بارو:سلطان جوہر جونئیر ہاکی کپ میں پاکستان ٹیم مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے چھ ٹیموں میں آخری پوزیشن پر آئی، ہے۔ملائیشیا کے شہر جوہار بارو میں کھیلے جارہے جونئیر ہاکی کپ میں پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ جیت نہ سکی اور چھ ٹیموں میں آخری پوزیشن پر رہی۔

پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے تھا۔پہلے ہاف میں ہی ملائیشیا نے تین صفر کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ کھیل کے پینتالیسویں منٹ میں محمد نوید نے پاکستان کیلئے واحد گول کیا ۔پاکستان کو تین ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی اے کا جلسہ: عوام میں جوش وخروش، گونوازگو کے نعرے

0

لاہور: مینار پاکستان میں پی ٹی اے کے جلسے  کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ،جلسے میں ہر طرف گو نواز گو کے نعرے کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے پنڈال میں ہر طرف شرکاء کا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

قافلے کے قافلے جلسے میں شرکت کرنے پہنچ رہے ہیں۔ نوجوان بوڑھوں سمیت پنڈال میں خواتین اور بچوں کی بھی بہت بڑٰ تعداد موجود ہے۔ بچے بھی گو نواز گو کے نعرے لگا رہے ہیں۔

پنڈال میں ہر طرف پاکستان عوامی تحریک کے پرچموں کی بہار میں انقلاب اورگو نواز گو کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شریک خواتین بھی کسی سے پیچھے رہنے والی نہیں تھیں۔ ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے اور ٹوپیاں پہن کر بہت پُرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔

کراچی: ایدھی سینٹرمیں 5 کلوسونا اورلاکھوں روپے کی ڈکیتی

0

کراچی :شہر کے مصروف ترین کھارادر میں ڈاکو ایدھی سینٹر سےپانچ کلو سونا،غیر ملکی کرنسی اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔کراچی میں لاقانونیت تمام حدیں پارکرگئی۔

ڈاکوؤں کے مسلح جتھے نے دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کام کرنے والے ادارے ایدھی سینٹر کو بھی نہ چھوڑا۔پولیس کے مطابق کھارا در میں واقع ایدھی سینٹر کی عمارت میں مسلح ڈاکو داخل ہوگئے اور عمارت میں موجود معروف سماجی رہنماعبدالستار ایدھی اور عملے کے اراکین کو یرغمال بنالیا۔

فیصل ایدھی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح ملزمان ایدھی سینٹر کی عمارت سے پانچ کلو سونا،غیر ملکی کرنسی سمیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ ان کی مدعیت میں کھارادر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی واردات کا سختی سے نوٹس لے لیا، سید قائم علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کو واقعے تحقیقات کا حکم دے دیاہے، انہوں نے ہدایت کی کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

بےوفا جاوید ہاشمی سے یہی سلوک ہونا چاہئے تھا، اعجازچوہدری

0

گجرات : پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہےکہ پارٹی کی پیٹھ میں چُھرا گھونپنے والے بے وفا جاوید ہاشمی کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں میں یہی کہتا رہا کہ جاوید ہاشمی کو کسی صورت بھی جیتنا نہیں چاہئے، گجرات میں جمعہ چوبیس اکتوبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ کے انتظامات کے سلسلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ گجرات کا جلسہ ناصرف تاریخ ساز ہو گا بلکہ سرگودھا کے جلسہ سے بھی بہتر اور مثالی ہو گا ۔

انھوں نے کہا کہ جلسہ کی سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ پنجاب حکومت جلسہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی ۔

انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ شروع کرنے سے قبل کور کمیٹی کے تمام اجلاسوں میں جاوید ہاشمی موجود ہوتے رہے اور تمام تر پروگرام کا ان کو علم تھا مگر ہماری سمجھ میں آج تک یہ بات نہیں آئی کہ آخر ان کا مسئلہ  کیا تھا جو انھوں نے پارٹی کے ساتھ بے وفائی کرتے ہوئے پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ایسے بے وفاء کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہئے تھا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو دئے گئے چیک آج بھی کیش نہیں ہو سکے جبکہ حکومت کو سیلاب متاثرین پر لگے ٹیکس اور آبیانہ فوری طور پر معاف کر دینا چاہئے۔

پنجاب میں بجلی کے زائد بلوں کے مد میں اب تک ستر ارب روپے وصول کر چکی ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے زائد بل فوری طور پر ختم کئے جائیں۔

بلاول زرداری کے بیان پر متحدہ رابطہ کمیٹی کی شدید مذمت

0

کراچی :باغِ جناح گراؤنڈ میں جلسےسےخطاب کےدوران بلاول زرداری کےبیان پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نےشدیدمذمت کااظہارکیاہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ رابطہ کمیٹی نےایم کیوایم اوربانی جماعت الطاف حسین پربلاول کی تنقیدپرشدیدمذمت کرتےہوئےکہاہےکہ الطاف حسین عوام کےدلوں میں رہتےہیں اوروہ عوام کےمقبول ترین لیڈرہیں۔

الطاف حسین کی چھتیس سالہ جدوجہدکےنتیجےمیں آج وڈیرانہ نظام اورموروثی سیاست دم توڑرہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نےمزیدکہاکہ پیپلزپارٹی کئی سال سے حکومت کررہی ہےجواب دےکہ انہوں نےسندھ میں کتنےتعلیمی ادارےقائم کئے؟ کونساسڑکوں کاجال بچھایا۔

رابطہ کمیٹی نےکہاکہ ایم کیوایم نےلوکل گورنمنٹ کی شکل میں بڑے پیمانےپرترقیاتی کام کرکےکراچی کانقشہ بدل دیاہے۔

کراچی: فائرنگ اوردیگر واقعات، 3افراد جاں بحق، 8زخمی

0

کراچی: شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں فائرنگ سے مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیاری کے علاقےمیرا ناکہ میں دستی بم حملے میں بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ نیوکراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر بھی مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد کو زندگی کےحق سے محروم کردیا گیا۔ کراچی کے علاقےملیر ندی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واٹرپمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہارگیا جبکہ ملیر ملوک ہوٹل پر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب رات گئے نارتھ کراچی میں پولیس کارروائی کے دوران زخمی ہونے والا ٹارگٹ کلر فیصل عرف ماکھا اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم پندرہ سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

جبکہ لیاری کے علا قے میرا ناکہ پر گزشتہ شب نامعلام ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئیں جبکہ لاشوں کا پوس مارٹم کیا جاسکے۔