اتوار, جون 30, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27062

کراچی دھماکہ: گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

0

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی پرانی سبزی میں منڈی کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا ملزمان کے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردئے ہیں، وزیراعلی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جائے۔

 قائم علی شاہ کا دھماکے کے سبب شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کی ہے انہوں نے صوبائی سیکریٹری صحت کو زخمی افراد کو فوری طور پر بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
 
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پرانی سبزی منڈی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کی ہے اورواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو گرفت میں لانے کے لئے فوری اور موثر کوششیں کی جائیں اور شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید موئثر بنایا جائے.

 

چکوال : 120 ہندو یاتری کٹاس راج پہنچ گئے

0

ہندو یاتریوں کا قافلہ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے شام کو کٹاس راج ضلع چکوال پہنچا مقامی انتظامیہ نے ہندؤ یاتریوں کا استقبال کیا ، ہندو یاتری کٹاس راج میں اپنے قیام کے دوران مذہبی رسومات کے ادائیگی کے دوران کٹاس راج کی مقدس جھیل میں اشنان (غسل) کر کے اپنے پاپ (گناہ ) دھوئیں گے

اس ضمن میں ہندؤ یاتریوں کیلئے سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کیے ہیں ، ضلع حکومت چکوال کی طرف سے ہندو یاتریوں کے اعزاز میں استقبالیہ ہفتے کے روز دیا جائے گا ۔

یاتریوں کے سربراہ شیو پرتاب بجاج نے کٹاس راج پہنچنے کے بعد بتایا کہ وہ ہندوستان سے امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں  ہندؤستان کے 125 ارب عوام کی اکثریت
پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہشمند ہے لہٰذا دونوں ملکوں میں اسی طرح آنا جانا ہو گا تو یقینا تعلقات کو فروغ ملے گا اور ماضی کی نفرتیں محبت میں تبدیل ہو نگی ۔ انہون نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ویزہ میں نرمی کریں۔

کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکہ ،ایس ایچ او شفیق تنولی شدید زخمی

0

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پختون چوک کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کی تفتیش جاری ہے۔

  ریسکیو زرائع کے مطابق تین افراد جاں بحق جبکہ گیارہ سے زائد زخمی ہیں ۔

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے سری لنکا کو 285 رنز کا ہدف دیا

0

دبئی میں جاری ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے اننگز کا آٖغاز کیا تو جارحانہ مزاج بیٹسمین شرجیل خان ملنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے. احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے محتاط اندا زمیں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ محمد حفیظ چوراسی کے اسکور پر رن آوٹ ہوئے۔ انہوں نے بتیس رنز اسکو رکیے۔ 

صہیب مقصود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھیر سکے اور اٹھارہ رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔  احمد شہزاد اور مصباح الحق نے سر ی لنکن بولرز کی خوب ڈٹ کر پٹائی کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو پانچ رنز بنائے۔ احمد شہزاد کیرئیر بیسٹ ایک سو چوبیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

یہ شہزاد کی ون ڈے کرکٹ میں چوتھی سینچری ہے، کپتان مصباح الحق اور آفریدی نے آخری کے اوور میں جارحانہ بیٹنگ کی اور اسکور دو سو چوراسی تک پہنچا دیا۔ مصباح نے ناقابل شکست انسٹھ رنز اسکور کیے۔ اور کلینڈر آئیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ جبکہ سال میں سب سے سب سے زیادہ چودہ نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔  آفریدی نے پندرہ گیندوں پر دھواں دھار تیس رنز اسکور کیے۔ لستھ ملنگا اور پرسنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکاؤٹنٹ جنر ل کو عہدے پر بحال کر دیا

0

عدالت عالیہ نے ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کردہ 18دسمبر کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اکاؤٹنٹ جنرل طاہر محمود نے اپنی بر طرفی کو چیلیجز کیا ۔

طاہر محمود کے وکیل اورنگزیب ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قواعد و ضوابط کے خلاف جنرل طاہر محمود کو معطل کیاگیا۔ قانون کے مطابق اسٹیبلشمنٹ اکاؤٹنٹ جنرل اکیس گریڈ کے آفیسر ہیں انھیں معطل نہیں کیاجاسکتا ۔

اکاؤنٹنٹ جنرل کیخلاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اگر کارروائی کرنی ہے توآڈیٹر جنرل کے ذریعے کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ عدالت نے د لائل سننے کے بعد سکیریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈوبژن ، سکیر یٹری فنانس اور ایڈیٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15دن میں جواب طلب کر لیا ۔

 

پیپلز پارٹی نے کراچی میں دودھ کی نہریں نہیں بہائیں، فیصل سبزواری

0

سندھ اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی میں کون سی دود ھ اور شہد کی نہریں جاری کی ہیں جو لوگ انہیں ووٹ دیں گے ، وہ سندھ اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آئوٹ کے بعد خطاب کر رہے تھے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہ دیا کہ پیپلز پارٹی کا میئر آنا ایک معجزہ ہی ہوگا، ایم کیو ایم کا بلدیاتی آرڈیننس پر احتجاج جاری ہے اور اب توک اپوزیشن کی کئی جماعتیں بھی احتجاج میں شریک ہوگئی ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ وابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان کسی بھی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہوررہے اس قسم کی خبریں پھیلا کر متحدہ اپوزیشن میں اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے باتیں منفی پروپیگنڈہ پر مبنی اور من گھڑت ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔

 

سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا افتتاح کردیا گیا

0

چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے، ایونٹ کے مین راؤنڈز شروع ہوگئے ہیں۔
    روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جاری انٹرنیشنل ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل خواجہ غضنفر حسین نے کیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے مہمان خصوصی کو ایونٹ کے حوالے سے بریفنگ دی، اسکواش چیمپیئن شپ کے مین راؤنڈ کیلئے چار کھلاڑیوں نے کوالیفائرز سے جگہ بنائی ہے۔ ایونٹ کا فائنل میچ تئیس دسمبر کو کھیلا جائیگا ۔

 

بلدیاتی قانون: منتخب نمائندوں کے پاس کوئی اختیارنہیں، پرویزالہی

0

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، تاجروں اور صنعتکاروں کو بھتے کی پرچیاں کھلے عام مل رہی ہیں۔ 

گجرات میں تاجر کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے الیکشن کے موقعے پر بلند و بانگ دعوے کئے تھے لیکن عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے بیروزگاری بڑھی ہے اور ہر شخص پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو ملنے والی مفت ادویات بند کر دی گئیں، تعلیمی اداروں کا بھی ستیاناس کر دیا گیا جو انہوں نے بڑی محنت سے بنائے تھے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ نون لیگ کی دشمنی ان کے ساتھ ہے، عوام کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

ن لیگ کی جانب سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور امید ہے کہ بہتر فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی اور پانی کے بحران کے خاتمے کیلئے کالاباغ ڈیم تعمیر کرے کیونکہ اس کے پاس بھاری مینڈیٹ ہے۔

 

چوہدری نثار نےجو لفظ استعمال کیاغیر پارلیمانی نہیں ہے، سعد رفیق

0

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہے اور قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس قبل ناراض اراکین کو منا لیا جائے گا ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال نہیں کیا اور لفظ تماشا ماضی میں بھی ایوان کی کارروائی کے دوران استعمال ہوتا رہا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ جماعت اسلامی کا ایوان کی کارروائی کا حصہ بننا مثبت اقدام ہے۔  

0

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے دوران لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دوہزار تیرہ منظورکرلیا گیا، جلاس میں اپوزیشن ارکان کو بولنے کا موقع نہ ملا تو وہ ہنگامہ ہوا کہ کانوں پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے ن لیگ کے رکن عرفان اللہ مروت نے قرار داد پیش کرنے سے روک دیا، جس کے بعد اپوزیشن کا احتجاج شروع ہوگیا۔

ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کے بعد اسمبلی کے باہر دھرنا دے ڈالا، جہاں سیڑھیوں پر ہی اجلاس شروع کردیا گیا