اتوار, جولائی 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27091

اسلام آبادہائیکورٹ:سی این جی کھولنے سے متعلق درخواست پر سماعت

0

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی این جی کھولنے سے متعلق حکم امتناع ختم کر نے کی درخواستوں پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سی این جی مالکان کو نوٹسز جا ری کردیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی این جی کھو لنے سے متعلق حکم امتناعی ختم کر نے کی درخواستوں کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی، درخواستوں پر سی این جی مالکان کو نوٹسز جا ری کردیئے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ ایک سی این جی پمپ پر پانچ سے سات کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں، جب لائسنسز کا اجرا کیا جارہا تھا تو کیا اوگرا سورہا تھا؟ اس وقت سیاسی لوگوں کی سفارشوں پر لائسنس جاری کئے گئے اور اب کہہ رہے ہیں کہ سپلائی اور درآمد میں فرق آگیا ہے۔

شوکت عزیزنے استفسارکیاکہ کیا سوئی نادرن نے کسی ایک لائسنس کو چیلنج کیا ہے،عدالت کا کام حکومت اور عوام کے درمیان توازن قائم رکھنا ہوتا ہے، مقدمے کی آئندہ سماعت تین جنوری کو ہوگی۔

کراچی:موت کا رقص جاری،24گھنٹوں میں 14افراد جاں بحق

0

کراچی میں موت کا رقص جاری ہے، حکومتی دعوؤں اور ٹارگٹڈ کاروائیوں میں ہزاروں گرفتاریوں کے باوجود دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران مذہبی جماعت کے کارکنان سمیت چودہ افراد جان سے گئے۔

شہر قائد بدستور دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، ہزاروں چھاپوں اور سیکڑوں گرفتاریوں کے باوجود دہشتگرد آزاد ہیں، ڈالمیا روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وحدت المسلمین کے چار کارکنان موت کو موت کی وادی میں دھکیل دیا گیا۔

ترجمان وحدت الملسمین کے مطابق جاں بحق علیم اور صفدر بلدیاتی انتخابات میں ہزارہ گوٹھ سے امیدوار تھے، اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ایدھی ذرائع کے مطابق ماڑی پورکے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

دوسری جانب جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس اور رینجرز کی کوششیں بھی جاری ہیں، شارع نورجہاں پولیس کی کاروائی میں دو ٹارگٹ کلرزگرفتار ہوئے جن سے اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

اشیائے خورد ونوش کی برآمدات میں 2.63 فیصد اضافہ

0

رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر 2013ء )کے دوران اشیائے خورد و نوش کی برآمدات میں 2.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2013ء کے دوران ایک ارب 61 کروڑ ڈالر مالیت کی خوراک برآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ایک ارب 57 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیاء خورد و نوش برآمد کی گئی تھیں۔

مذ کورہ عرصہ کے دوران سمندری خوراک، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تمباکو، خشک میوہ جات، خوردنی تیل اور گوشت کی برآمدات میں بھی بتدریج تیزی آئی۔

 

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر ججز کا شکرگزار ہوں، الطاف حسین

0

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ تاریخی فیصلے پر جج صاحبان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، صدیق راٹھو کا کہنا ہے بغیرمردم شماری کے انتخابات کرانے کا فائدہ نہیں ہوگا، سندھ حکومت نے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے سر جوڑ لئے۔

سندھ ہائیکورٹ کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترامیم کے فیصلے پر متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ابتدائی ردعمل دیتے ہوئے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ تاریخی فیصلے پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کا شکرگزار ہوں، پاکستان اور خصوصا سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ بیرسٹرفروغ نسیم سمیت تمام وکلا کو مقدمےکی پیروی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں، فیصلہ سن کراللہ کے حضور سر بسجود ہوں۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صدیق راٹھور نے کہا کہ دس سال سے زائد ہوگئے، مردم شماری نہیں کرائی گئی، انتخابات کا اصل مقصد مردم شماری کرائے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔
 

فارمولا ون کے سابق چیمپئن مائیکل شو مارکر کومے میں چلے گئے

0

جرمنی سے تعلق رکھنے والے فارمولا ون لیجنڈ مائیکل شومارکر فرانس میں اسکیٹنگ کے دوران حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو کر کومے میں چلے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور اُنکی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، اسکیٹنگ کے دوران سر پر گہری چوٹیں آنے کے بعد انہیں برین ہیمرج کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شوماکرکا فوری آپریشن کیا جائیگا، مائیکل شومار کرسات بار ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں، انہوں نے فارمولا ون کو سن دو ہزار بارہ میں مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا تھا، مُہم جو طبیعت کی وجہ سےانہیں کئی بار حادثوں کا سامنا کرنا پڑا۔
    

   

پاکستان میں”بزنس انکیوبیشن کانفرنس“کا انعقاد

0

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نوجوانوں میں کاروبار کیلئے رجحان کو بڑھانے اور درپیش مشکلات کو اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا،”پاکستان میں بزنس انکیوبیشن“کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام سنٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹر پرائز (سائپ) اور کافمین فاوٴنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا ۔

جس میں نوجوان انٹرپرینیورز کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ قائد اعظم، اقراء، کامسیٹس اور نسٹ یونیورسٹیوں کے بزنس انکیوبیشن سینٹرز کے نمائندگان اور طلباء نے شرکت کی، کانفرنس کامقصد انکیوبیشن سینٹرز کے نمائند گان اور نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کے ایک پلیٹ فارم پر لا کر نوجوانوں کو کاروبار کیلئے درپیش مشکلات کو اجاگر کرنا اور پاکستان میں بزنس انکیوبیشن سینٹرز کے کلچر کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعبان خالد نے کہا کہ ملک میں انٹرپرینیورشپ کی ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرکے پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کے راستے پرڈالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں جد ید سہولیات سے لیس بزنس انکیوبیشن سینٹرز کا ایک جال پھیلانے کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرے تا کہ نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کاروبار کی طرف مائل ہو ں، جس سے نہ صرف روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے پاکستان کا امیج بھی بہتر ہو گا اور معیشت مضبوط ہو گی۔

 

مصر:عبوری حکومت کیخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی

0

مصر میں عبوری حکومت کے خلاف مظاہروں میں تیزی آگئی، پولیس کی فائرنگ اورشیلنگ سے پانچ جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے، تین سو طلباء کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

   جامعہ الازہر قاہرہ کے طلباء کا عبوری حکومت کے خلاف کئی روز سے جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا، احتجاج کے باعث جامعہ میں ہونیوالے پرچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

گذشتہ روز پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے جامعہ الازہر پر دھاوا بول دیا، جس سے پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس فائرنگ اور شیلنگ میں ایک طالبعلم جان کی بازی ہارگیا جبکہ متعدد طلبہ زخمی ہوگئے، مصر کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں مظاہرین عبوری حکومت کے اقدامات کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، ملک بھر میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

انڈونیشیا:بے قابو پک اپ ٹرک نے 18افراد کو روند ڈالا

0

انڈونیشیا میں بے قابو پک اپ ٹرک نے اٹھارہ افراد کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں ایک پک اپ ٹرک اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر گاڑیوں پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں تین کاروں میں سوار اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، حکام کے مطابق گاڑیوں میں اکتالیس مسافر سوار تھے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کینجھر جھیل، پر پرسرار5ہلاکتوں کا معمہ حل نہ ہو سکا

0

کینجھر جھیل پر قتل ہونے والے پانچ افراد کے کیس کا معمہ حل نہ ہو سکا، فرانزک انویسٹی گیشن ٹیم نے کینجھر جیھل پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کینجھر جھیل پر واقع نوری جام تماچی کے مزار پر پانچ پر اسرار ہلاکتوں کے واقعے کا معمہ تا حال حل نہ ہو سکا، فرانزک انویسٹیگیشن ٹیم نے کینجھر جھیل پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ہفتے کی رات پانچ افراد نوری جام تماچی کے مزار سے مردہ حالت میں پائے گئے، جنہیں سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا، مقتولین کی لاشوں کو سول اسپتال مکلی سے پوسٹ مارٹم کے بعد کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

میتوں کی آمد پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ورثاء کے مطابق علی ریاض کی چند روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی، تمام افراد ایک ساتھ ہی کینجھر جھیل گئے تھے۔
       

بھارت اسرائیل سے 15 ڈرون طیارے خریدے گا

0

بھارت اسرائیل سے بارہ ارب روپے مالیت کے پندرہ ڈرون طیارے خریدے گا, ڈرون طیارے خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ نے دے دی ہے۔

بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، اسلحے کے انبار کے باوجود بھارت آئے دن ہتھیاروں کی خریداری کر کے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کا سبب بن رہا ہے۔

اب بھارت نے اپنے پڑوسی ملکوں پاکستان اور چین کی نگرانی کے لئے مزید پندرہ ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ طیارے اسرائیل سے خریدے گا، ہیرن نامی ڈرون طیاروں کی مالیت بارہ ارب روپے ہے۔

ڈرون خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ کی سربراہی میں کابینہ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی، بھارتی فوج کی نادرن کمانڈ نے ڈرون حاصل کرنے کا عالمی سطح پر ٹینڈر جاری کر رکھا ہے۔

بھارتی بحریہ نے مشرقی اور مغربی سمندری سرحدوں میں اسرائیلی ساختہ ڈرون کے تین آپریشنل اسکواڈرن بھی تعینات کر رکھے ہیں، چالیس سے زائد ڈرون طیاروں کا فلیٹ پہلے ہی بھارتی افواج کے زیراستعمال ہے، جسے اپ گریڈ کیا جائے گا، بھارتی فضائیہ انیس سو نوے سے ڈرون طیاروں سے سرحدوں کی نگرانی کر رہی ہے۔