جمعرات, نومبر 14, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 28458

جوبا: جنوبی سوڈان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،بان کی مون

0

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان کا فوری اور پرامن حل چاہتے ہیں جس کے لئے وہ جنوبی سوڈان میں سلامتی کونسل سے امن فوج میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان میں قیام امن، شہریوں کی حفاظت اور خانہ جنگی پر قابو پانے کیلئے سلامتی کونسل میں درخواست کی ہے کہ سلامتی کونسل جنوبی سوڈان میں قیام امن کے لئے فوری طور پرضروری اقدامات کرے تاکہ سوڈان کو مزید تباہی سے بچایا جاسکے۔

اس سلسلے میں بان کی مون نے فوری طور پر سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان میں قیام امن کے لئے جلد پانچ ہزار پانچ سو امن فوجی دستے روانہ کرے، بان کی مون نے سوڈان کے ہمسایہ ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ سوڈان میں قائم امن اورسوڈان کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں، اس قبل اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں چھ ہزار آٹھ سو امن فوجی دستے اور سات سو پولیس کے جوان اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
   

سعودی عرب دفاعی بجٹ2014: دفاع کیلئے228 ارب ڈالر مختص

0

سعودی عرب نے سن دوہزار چودہ کے دفاعی بجٹ کا اعلان کر دیا ہے، اس سال دفاع کے لئے ریکارڈ دو سو اٹھائیس ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں دفاعی امور کے لئے مختص کی جانے والی رقم میں ہر سال خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گذشتہ سال دفاع کے لئے رکھی جانے والی رقم میں دس ارب بلین ڈالر اضافے کے بعد سال دو ہزار چودہ کیلئےسعودی عرب نےدو سو اٹھائیس ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطٰی میں جاری خانہ جنگی دفاعی بجٹ میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔

حلب: فضائی بمباری سے رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے،80ہلاک

0

شام میں فوج کی فضائی بمباری سے حلب کے رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے، اسی افراد مارے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں سیکیورٹی فورسز کیجانب سے آٹھویں روز کی جانیوالی بمباری سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، سرکاری فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں میں برسائے گئے بیرل بموں نے کئی بچوں کی بھی جانیں لی لیں۔

بمباری کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو اسپتال منتقل کیا، ان حملوں کے بعد اسپتال زخمیوں سے بھرگئے جبکہ ملبے تلے دبے درجنوں افراد کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، جن سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
   

پیرس: وینسینز چڑیا گھر کی صفائی کی جارہی ہے

0

پیرس کے چڑیا گھر میں زرافہ کے خاندان کے بچھڑنے کا وقت آگیا، کیونکہ ان کے گھروں یعنی سرسبز و شاداب، بلند وبالا پنجروں کی صفائی کی جارہی ہے ۔

پانچ سال کے لمبے عرصے کے بعد پیرس کے وینسینز چڑیا گھر کی صفائی کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے،  دو ہزار آٹھ میں جب کی گئی تھی ایک سو تیس جانوروں سے زائد پنجروں کی صفائی تو لمبی گردن والے مسٹر زرافہ اور ان کے خاندان کے گھر کی صفائی نہیں کی گئی تھی، وجہ زرافہ کی لمبی گردنیں اور ایک دوسرے سے پیار ومحبت بنے۔

جس کے باعث چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ان کے گھر کی صفائی کا پروگرام ملتوی کردیا لیکن اب دوبارہ زرافہ کے خاندان کے بچھڑنے کی گھڑی آگئی کیونکہ چڑیا گھر میں زرافہ کے گھر یعنی سرسبز وشاداب رہائش گاہوں کی صفائی ستھرائی کی جارہی ہے۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا:سیریزکا چوتھا ون ڈے کل ابوظہبی میں ہوگا

0

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا ون ڈے کل ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی نظریں سیریز کو فیصلہ کن بنانے پر لگ گئیں ہیں۔ پاکستان نے شارجہ میں لنکا ڈھائی اورسیریز میں دو ایک کی برتری پائی۔ اب ابوظہبی میں پنجہ آزمائی ہوگی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز انتہائی سنسنی خیز ہوا۔ ابتدائی دو میچز میں مقابلہ کانٹے کا ہوا۔ پاکستانی ٹیم سیریز کو ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہی فیصلہ کن بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ عمر گل کی واپسی سے پاکستان کی بولنگ لائن مضبوط ہوئی ہے۔

ادھر کافی عرصے سے نہ چلنے والی بیٹنگ لائن بھی کلک کرچکی ہے۔ محمد حفیظ کے بلے نے رنز اگلنا شروع کردیئے ہیں۔  چوتھے میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ سیریز میں کم بیک کے لئے کھلاڑیوں کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا دو سال بعد ابو ظہبی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں نومبر دوہزار گیارہ میں مدمقابل آئیں تھیں جس میں پاکستان تین وکٹوں سے کامیاب رہا۔

 

ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان لاہور سے اسلام آباد روانہ

0

رجب طیب اردگان لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اسلام آباد میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
       

کراچی: نمائش چورنگی کے قریب دھماکہ

0

کراچی میں نمائش کے قریب دھماکہ سنا گیا، دھماکہ بہت روزدار تھا لیکن کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کے مطابق اسی جگہ پر نماز ظہرین ادا کی جانی تھی، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکوڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ جلوس کے شرکاء نے احتجاج شروع کردیا گیا ہے، بم ڈسپوزل اسکوڈ کے مطابق بارودی مواد بل بورڈ میں نصب کیا گیا تھا۔

 

 

،

 

جونیئراسکواش ٹیم کا مینیجرمحمد منصورشکاگوپہنچ کرغائب

0

پاکستان جونیئر اسکواش ٹیم کے ساتھ مینیجر بن کر امریکہ جانے والا محمد منصور شکاگو میں غائب ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یو ایس جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کے پندرہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے منصور نامی شخص کو مینیجربنا کر بھیجا تھا جو کھلاڑیوں کو اسکواش کلب میں چھوڑ کرغائب ہوگیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل سید امیر حمزہ گیلانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن پرماضی میں بھی نامعلوم افراد کو یورپی اورامریکی ویزے دلوانے کے الزام لگتے رہے ہیں۔

چہلم امام حسین،کراچی سمیت 22شہروں میں موبائل فون سروس بند

0

چہلم امام حسین کے موقع پر آج کراچی سمیت بائیس شہروں میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے، جبکہ سندھ سمیت ملک بھر کے کئی شہروں میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی نے چہلم کے موقع پر کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند کر دی ہے، آج صبح سات بجے سے ہی کئی شہروں میں موبائل فونز خاموش ہونا شروع ہوگئے اور نو بجے تک بیس سے زائد شہروں میں موبائل فون سروس بند ہوگئی۔

سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے رات دس بجے تک موبائل فونز خاموش رہیں گے، صوبائی حکومتوں نے چہلم کے دن خصوصی طور پر موبائل فون سروس بند کرنے کی وزارت داخلہ سے درخواست کی تھی، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے فیصلہ کیا۔

چہلم پرسندھ سمیت ملک کے کئی شہروں میں چوبیس گھنٹوں کیلئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کردی گئی، دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان سرحد کو بھی چوبیس گھنٹوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ قبائلی علاقوں سے آنے والوں راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

بگٹی قتل کیس:مشرف کو 3 فروری کو پیش ہونے کا حکم

0

کوئٹہ میں انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نواب بگٹی قتل کے مقدمے میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر ملزمان کو تین فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔،

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق انور کاسی نے مقدمے کی سماعت کی ، سابق صدر پرویز مشرف آرٹیکل چھ کے مقدمے میں اسلام آباد میں پیش ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوسکے جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آفتاب احمد شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر بحث تین فروری کو کرانے اور سابق صدر مشرف اور ان کے ضمانتی سمیت دیگر نامزد ملزمان کو آئندہ پیشی میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔