منگل, نومبر 19, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 28484

لوزیانا گشتی گھر میں آگ لگنے سے 3بچے ہلاک

0

کرسمس کے دن لوزیانا میں ایک گشتی گھر میں آگ لگنے سے تین بچے ہلاک ہو گئے، بچوں کا باپ انہیں بچاتے ہوئے بری طرح جھلس گیا۔

لوزیانا کے حکام کے مطابق حادثہ کرسمس کے دن سخت سرد موسم کے دوران ہیٹر کے استعمال کی وجہ سے ہوسکتا ہے، اس حوالے مزید تفتیش جاری ہے، آگ لگنے کے بعد تینوں بچوں کو بچاتے ہوئے بچوں کا باپ بری طرح آگ سے بری طرح جھلس گیا۔

جسے طبی امداد کے لئے بیٹن روج جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں دس سے بارہ ہیں۔
   

بنکاک: تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

0

تھائی لینڈ میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے وزیر اعظم شیناوترا کے برطرف ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

تھائی حکومت کی جانب مظاہروں پرعائد پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، مظاہروں پرعائد پابندی کے باوجود ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کے لیے جاری مہم پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، وزیراعظم شیناوترا کو عوامی مخالفت کا سامنا ہے، رواں ماہ اس سے قبل ملک میں جاری پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک دو سو زائد زخمی ہوئے تھے۔

ایف پی سی سی آئی کا برآمدات میں تاخیرپرتشویش کا اظہار

0

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی )نے ایف بی آر کے ویب سسٹم کی وجہ سے برآمدات میں تاخیرپرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر برآمد کنندگان کے لیے آئی ڈی اور پاس ورڈ حاصل کرنے کے لئے سیلزٹیکس رجسٹریشن نمبرکی شرط ختم کرے۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئررہنما اظہرسعید بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس شرط کی وجہ سے نہ صرف برامدات تاخیر کا شکار ہورہی ہیں بلکہ کئی تاجروں کے برآمدی آرڈرزبھی منسوخ ہورہے ہیں اورچھوٹے تاجروں کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری سے وابستہ تاجروں کے لیے اس شرط کوختم کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صرف مخصوص شعبوں کی برآمدات پر توجہ دینے کی بجائے دستکاری، سافٹ ویئرڈیزائن اوردیگراہم شعبوں کی برآمدات میں بھی اضافہ کرے۔

 

واشگٹن:شدید سردی اور برفباری، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

0

امریکہ اور کینیڈا کی کئی میں ریاستوں شدید سردی اور برفباری باعث نظام زندگی مفلوج اور ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہوگئی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

امریکا اورکینیڈا میں شدید سردی اور برفباری کے باعث مختلف ریاستوں میں ہزاروں افراد کرسمس گھروں میں منانے پر مجبور رہے، امریکہ میں طوفانی برفباری کے نتیجے میں پندرہ جبکہ میں کینیڈا میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔

برفباری میں اضافے کے باعث امدادی ٹیموں کو کاروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے، کینیڈا میں بھی ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، متاثرہ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی پندرہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے میں مزید برفباری کا امکان ہے۔
   

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

0

رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر 2013ء )کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2013ء کے دوران 4 ارب 69 کروڑ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران چار ارب 30 کروڑ ڈالرمالیت کی مصنوعات برآمد کی گئی تھی۔

اس عرصہ کے دوران خام کپاس اور دھاگے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تولئے اوربیڈ ویئرکی برآمدات میں بھی بتدریج تیزی آئی ۔

 

کیف: یوکرائن میں خاتون صحافی پر وحشیانہ حملے کی پرزور مذمت

0

یوکرائن میں حزب اختلاف کی جانب سے حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران خاتون صحافی پر وحشیانہ حملے کی پر زور مذمت کی گئی۔

یوکرائن کے دارالحکومت میں جاری حکومت مخالف مظاہروں، کرپشن اور تحقیقات کرنے پر نامعلوم افراد کیجانب سے خاتون صحافی کو شدید زخمی کر دیا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے انتہائی نگہداشت میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مظاہرین نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرہ کیا، دارالحکومت میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت روس کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم کرے، صدر وکٹر یانوکووچ حکومت سے مستعفی ہوں اور حکومت یورپی یونین سے تجارتی معاہدہ نہ کرے۔
   

ٹی بلزاور پی آئی بیز کی فروخت اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے کی جائیگی

0

ٹی بلزاور پی آئی بیز کی فروخت، اسٹاک مارکیٹ کے ذریعہ حکومت نے ٹی بلز اور پی آئی بیز اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان انویسٹ منٹ بانڈز اور ٹریژری بلز کی فروخت اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے کرنا چاہتی ہے اور اس ضمن میں ریگیولیٹرز کو حکمت عملی اور فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومتی بانڈز کی سیٹلمنٹ سی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی۔
 

 

اخوان المسلمون دہشت گرد تنظیم ہے، مصری حکومت

0

مصرکی عبوری حکومت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کو دہشتگرد جماعت قرار دیدیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیزکے مطابق مصری عبوری حکومت کی کابینہ نے سابق صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کو حکومت مخالف مظاہروں، بم دھماکوں اور دیگر تشدد کے واقعات کے بعد دہشت گرد جماعت قرار دیدیا۔

دوسری جانب اخوان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے تشدد اور بم دھماکوں میں ملوث نہیں ہے اور وہ صرف مصر میں غیر آئینی طور پر فوجی حکومت کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے، اخوان نے آئین میں رہتے ہوئے حکومت کے خلاف جدوجہد کی جس کو وہ جاری رکھیں گے۔

اخوان المسلمون نے مصر میں آنے والی سیاسی تبدیلی کے بعد ہونے والے پہلے آزادانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے امیدوار محمد مرسی نے صدارت کا عہدہ سنبھالا تھا، جس کو مصری فوج نے صرف ایک سال بعد اخوان المسلمون کی حکومت ہٹا کر ایک عبوری حکومت قائم کردی تھی۔
    
    
    
   

پاکستان اور بنگلہ دیش کشیدگی ختم کریں، ایف پی سی سی آئی

0

وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدرزبیراحمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کشیدگی کا خاتمہ کرکے اپنی توجہ اصل معاملات پرمبذول کریں، دونوں ملک اپنی توانائیاں امن کو یقینی بنانے اور غربت، جہالت، بے روزگاری و توانائی بحران ختم کرنے میں صرف کریں نہ کہ ایک دوسرے کو الزامات دینے میں۔

کاروباری برادری کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے معاملہ پر حکومت نے درست موقف اختیار کیا ہے اور کاروباری برادری اس کی بھرپورتائید کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے سرمائے اور صنعتوں کئے بنگلہ دیش فرار کی بڑی وجہ جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس تھا جو اب پاکستان کوبھی مل چکا ہے اور حکومت اسکی کامیابی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

انھوں نے پاکستانی کاروباری برادری کو مشورہ دیا کہ وہ دوبارہ اپنے ملک منتقل ہونے کا سوچیں جہاں کے لوگ و قوانین انکے لئے اجنبی نہیں اور نہ حکومت و عوام انھیں اپنا حریف سمجھتے ہیں۔

 

دمشق: شامی خانہ جنگی،10دن میں400سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

0

شام میں جاری امن امان کی بدترین صورتحال اور پرتشدد کاروائیوں میں دس دن کے دوران چار سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سینکڑوں بیگناہ افراد نشانہ بنے، حلب میں شامی فورسز کیجانب فضائی حملوں میں ایک سوسترہ بچے، تیس خواتین جبکہ چالیس باغی ہلاک ہوئے۔

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں چودہ سو افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی طاقتوں اور شامی حکومت کے درمیان ہتھیاروں کوتلف کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے موجودہ صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع  پرعالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کیجانب سے مسلسل خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔