جمعہ, نومبر 15, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 28490

نائیجیریا میں کاروبار کے مواقع موجود ہیں،غلام مرتضیٰ جتوئی

0

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار افریقہ میں بڑے بیرونی سرمایہ کاروں کی عدم موجودگی کے باعث موجود دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،افریقہ خصوصاً نائیجیریا میں تجارت اور کاروبار کے بے تحاشا مواقع موجود ہیں،وہاں کے وسیع قدرتی ذخائراور سستی لیبرسے سرمایہ کارمنافع بخش کاروبار کر سکتے ہیں۔-

پاکستانی سرمایہ کاروں کو نائیجیریا میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کریں گے،وہ پاکستان میں نائیجیریا کے سفیر داؤد دنلادی سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے، ملاقات کے دوران نائیجیریا کے سفیر نے سرمایہ کاری کے مواقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا میں 36 ارب بیرل تیل اور 184کھرب کیوبک فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں، بھارت نائیجیریا سے ایل این جی درآمد کر رہا ہے، پاکستان بھی نائیجیریا سے ایل این جی درآمد کرے۔

نائیجیریا میں قدرتی گیس وافر مقدار میں موجود ہے لیکن کھادبنانے کی فیکٹریاں بہت کم ہیں جس کی وجہ نائیجیریا کو کھاد کی ضرورت کا بیشتر حصہ درآمد کرنا پڑتا ہے،پاکستانی فیکٹریاں کھاد بنانے میں خاصی مہارت رکھتی ہیں وہ نائیجیریا میں بھی کھادبنانے کے کارخانے لگائیں۔

نائیجیریا کے سفیر نے وزیر صنعت وپیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کو نائیجیریا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی تاکہ نائیجیریا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے۔

 

لندن: کرسمس کے موقع پر چڑیا گھر میں جانوروں کی دعوت

0


    لندن کے چڑیا گھر میں بولیویا کے سیاہ سر والے گلہری نما بندروں کی کرسمس ٹری سے تواضع کی گئی اس دوران بارہ سنگھا میڈیا کو پوز دیتے رہے۔

   جب چڑیا گھر میں گلہری بندروں کی خاطر تواضع کیلئے کرسمس ٹری لگائی گئی اور ان کی تواضع بھی کی جائے تو بھلا گلہری بندر کیوں نہ لطف اندوز ہونگے، یہ سیاحوں کیلئے ایسی دلچسپ تفریح ہے، جس میں سیاہ سر والے گلہری بندر درخت پر دھاوا بول کر چڑیا گھر میں جنگل کا منگل کر دیتے ہیں۔

اسی کھیل کود کے درمیان کرسمس ٹری کو اپنے ارد گرد پاکر جہاں بندر اچھل کود میں مصروف تھے تو وہیں بندروں کی کوریج پر آنے والی میڈیا ٹیم کی موجودگی پرقطبی بارہ سنگھا بھی حیرت میں نظر آئے اور وقتا فوقتا کیمرے کے سامنے پوز دیتے رہے، ایک بارہ سنگھا تو کیمرے کو چارہ سمجھ بیٹھا اور اس پر ناک رکھ کر منہ مارتا رہا۔
    
     

مائیکروفنانس کانفرنس 23دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

0

وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی ) کے زیراہتمام مائیکروفنانس کانفرنس 23 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، کا نفرنس میں ملک بھر سے اعلیٰ سرکاری حکام، ماہرین اور کاروباری برادری کے رہنما شرکت کریں گے ۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرشیخ محمد علی نے اس حوالے سے بتایا کہ مائیکرو فنانس کی حیثیت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جو پائیدار ترقی کا لازمی جزو ہے، پاکستان کے مجموعی جی ڈی پی میں اس شعبہ کا حصہ چالیس فیصد ہے جو لاکھوں گھرانوں کی کفالت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 53 لاکھ چھوٹے کاروبار ہیں، علاقائی ترقی و سماجی ہم آہنگی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ایس ایم ای سیکٹر کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ایف پی سی سی آئی ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے اور اسلام آبادمیں ہونے والی کانفرنس بھی انہی کوششوں کا حصہ ہے۔-

 

اوطاوا:مرحوم بیوی کی یاد میں4کروڑڈالر کی لوٹری عطیہ کردی

0

کینیڈین باشندے کی دریا دلی نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا، لوٹری میں نکلنے والی چار کروڑ ڈالر کی خطیر رقم مرحوم بیوی کی یاد میں کینسراسپتال کوعطیہ کردی۔

کینیڈین باشندے ٹوم کرسٹ کو ایک فون کال کے زریعے معلوم ہوا کہ انہوں نے جس لوٹری میں حصہ لیا تھا، اس میں وہ چار کروڑ ڈالر کی رقم جیت چکے ہیں۔

ٹوم نے اس خوش خبری کو خفیہ رکھا اور کینسر سے وفات پانے والی بیوی کی خاطر لوٹری کی رقم کو اسپتال میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، اپنے بچوں کی رضا مندی ظاہر ہونے پر ٹوم نے چار کروڑ کی رقم کینسر اسپتال کو عطیہ کردی، جہاں ان کی بیوی زیرعلاج تھیں۔

مریم نواز انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات میں سرفہرست

0

وزیراعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات میں سرفہرست ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گوگل سرچ انجن رینکنگ میں مریم نواز نیلسن منڈیلا کے بعد سرچ کی جانے والی خاتون بن گئی ہیں، رینکنگ میں نیلسن منڈیلا تیسرے نمبر پر ہیں اور مریم نواز چوتھے نمبر پر ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے اس رینکنگ میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور مشہور گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
   

لندن:مشہور زمانہ لُٹیرا رونی بگز 84سال کی عمر میں انتقال کرگئے

0

دی گریٹ ٹرین رابری کا ہیرو رونی بگز چوراسی سال کی عمر میں شمالی لندن میں اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔

رونی بگز نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے آٹھ اگست انیس سو تریسٹھ کو ایک شاہی ٹرین سے دو اعشاریہ چھ ملین پاونڈز چرائے، جو آج تقریبا چالیس ملین پاونڈز کے مساوی ہے، یہ واردات گریٹ ٹرین کے نام سے مشہور ہوئی، جس پر دنیا بھر میں کئی مشہور فلمیں بھی بنیں۔

رونی بگز کو اس واردات پرسزا ہوئی تاہم وہ آٹھ جون انیس سو پینسٹھ کو جیل سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا اور برازیل پہنچ گیا، جہاں وہ تیس برس رہے دو ہزار ایک میں واپس آکرخود کو پولیس کے حوالے کر دیا تاہم دو ہزار نو میں خرابی صحت کی وجہ سے رہا کر دیا گیا تھا۔
   

پہلہ ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 11 رن سے شکست دے دی

0

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں باآسانی 11 رنز سے شکست دے دی، شاندار سنچری پر پاکستان کے محمد حفیظ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

شارجہ کے تاریخی میدان میں پاکستانی بلے باز سری لنکن ٹائیگرز پر جم کر برسے، ٹاس جیت کر مصباح نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلا میچ کھیلنے والے شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی ففٹی بنائی،شرجیل خان اکسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نوجوان صہیب مقصود اور محمد حفیظ سری لنکن بولرز کے سامنے ڈٹے رہے، صہیب مقصود اکہتر رنز پر رن آؤٹ ہوگئے، پروفیسر نے پروفیسری دکھاتے ہوئے شاندار سنچری بنائی۔

بوم بوم آفریدی نے بھی لنکن ٹائیگرز پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے جم کر پٹائی کی اور صرف بارہ گیندوں پر برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے چونتیس رنز بنائے، تین سو تئیس رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز کو پر اعتماد رہا، لیکن دلشان کے آؤٹ ہوتے ہوئے پاکستانی بولرز نے سری لنکا کے گرد گھیرا تنگ کردیا، یکے بعد دیگر ے وکٹیں گرنے سے مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، محمد حفیظ کو آل راؤنڈ کھیل پیش کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

حکومت کا چئیرمین پیمراکی بحالی کےہائیکورٹ کےفیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج

0

۔چیئرمین پیمراکی بحالی فیصلے کے خلاف اپیل وزارت اطلاعات اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے حافظ ایس اے رحمان ایڈوکیٹ نے دائر کی۔

جس میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین پیمرا کا تقرر ہی غیر قانونی تھا، ہائیکورٹ نے حکومت کا موقف نہیں سنا اور یکطرفہ طور پر بحالی کا حکم سنا دیا اور ہائیکورٹ نے نئے چئیرمین کے تقرر کانوٹیفکشن بھی منسوخ نہیں کیا۔

جس کی وجہ سے پیمرا کے بیک وقت دوچیئرمین ہوگئے ہیں، جو قانون کے مطابق نہیں ہے، اپیل میں چئیرمین پیمرا کی بحالی کا عبوری حکم معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لئے بنگلہ دیش میں کوئی جگہ نہیں، حسینہ واجد

0

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اور شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی حسینہ واجد نے کہا ہے کہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لئے بنگلہ دیش میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ 

بنگلہ دیش میں عبد القادر ملا کی پھانسی کےخلاف پاکستان کی قومی اسمبلی میں قرار داد کی منظوری پر شیخ حسینہ واجد کاکہنا ہے کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہےکہ اس نے انیس سو اکہتر میں بنگلہ دیش کی جیت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
    
   

محروم عوام کو حقوق دئے بغیر قومی یکجحتی پیدا نہیں ہو سکتی، الطاف حسین

0

لندن سیکرٹریٹ میں رابطہ کمیٹی اور اراکین سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سنگین خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے ، حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک اسی وقت مضبوط ہو گا جب نسلی اور لسانی اکائیوں کو ایک نظر سے دیکھا جائے اور چھوٹی قوموں کے احساس محرومی کو دور کیا جائے۔

محروم عوام کو حقوق دیئے بغیر قومی یکجحتی پیدا نہیں کی جاسکتی، ان کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں اور پروپیگینڈوں کے باوجود عوام جانتی ہے کہ ان کی نجات دہندہ جماعت صرف ایم کیو ایم ہے ، کیونکہ متحدہ ہی ملک کو مضبوط اور مستحکم بنا سکتی ہے،  الطاف حسین نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔