بدھ, جنوری 15, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 28888

پشاور:تین ملزمان گرفتار،ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد

0

پشاورمیں ضلع انتظامیہ نے کارروائی کے دوران ایک ہزار سے زائد مردہ مرغیاں ضبط کرلی گئی ہیں .

جبکہ تین ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
 ڈپٹی کمشنر ظہیراسلام کے مطابق چارسدہ روڈپرضلع انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کے دوران تخت بھائی سے پشاورلائی جانے والی ایک ہزار سے زائد مردہ مر غیاں پکڑی گئیں ۔

جبکہ تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ڈی سی پشاور کے مطابق مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پشاورکی مقامی مارکیٹ میں میں فروخت کرنے کے غرض سے لائی گئی تھیں

کراچی:رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،4بھتہ خوروں سمیت 14ملزمان گرفتار

0

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی میں چار بھتہ خوروں سمیت چودہ ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

کراچی میں پر تشدد واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، رینجرز نے کنواری کالونی سے نو ملزمان کو گرفتار کرکے ایک مغوی بازیاب کرالیا، کنور محمود نامی شخص کو کٹی پہاڑی سے اغواء کیا گیا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تنطیم کے کارندے بھی شامل ہیں، جن سے مختلف ہتھیار بھی برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان سے گذشتہ روز رینجرز موبائل پر حملے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن اور لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے چار بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، سہراب گوٹھ میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا عہدیدار گرفتار کرلیا۔

رات گئے لی مارکیٹ پھول چوک کے قریب گینگ وار کے دو مسلح ملزمان جان محمد عرف جانو اور جاوید عرف کرنٹ پولیس سے مقابلے میں مارے گئے، ادھر حساس اداروں کیجانب سے سینٹرل جیل پرممکنہ حملوں کے پیش نظر جیل کےاطراف سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
    

   

کشمورمیں بگٹی قبائل کا احتجاجی دھرنا چوتھے روزبھی جاری

0

کشمورمیں بگٹی قبائل کا شاہ زین بگٹی کی قیادت میں ڈیرہ بگٹی میں داخلے کے لیے احتجاجی دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے شدید سردی کے باعث دو افراد جان بحق ہو گئے ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والے افراد کی تصدیق 30سالہ لوہان بگٹی اوربہار خان بگٹی کے نام سے ہوئی ہے اور سخت سدی کے باعث کے باعث متعدد افراد بیمار پڑ گئے ہیں ۔۔

دھرنے کے شرکا نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے انھیں کھا نے پینے کی اشیا اور طبی سہولیات نھیں دی جارہی ہیں۔

راولپنڈی خود کش دھماکے کا مقدمہ تحریک طالبان کے سربراہ اور ترجمان کیخلاف درج

0

راولپنڈی میں گذشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ تحریک طالبان کے سربراہ اور ترجمان کے خلاف درج کرلیا گیا، واقعے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی۔

راولپنڈی آر اے بازار خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، حملے کا مقدمہ تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کو گرفت میں لانے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے، خفیہ اطلاعات پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کے مضافاتی علاقوں میں خود کش حملوں کے منصوبہ سازوں کے روپوش ہونے کا خدشہ ہے۔

اُدھر سی سی فوٹیج کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ خود کش حملہ آور کی عمر اٹھارہ سال کے لگ بھگ تھی اور اس نے اپنے ہدف تک پہنچنے کیلئے تین چکر لگائے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے حملہ آور کے سر کی سرجری کو ممکن قرار دیدیا ہے، جس سے اس کی شناخت ہوجائیگی، جائے وقوع سے زخمی حالت میں گرفتار افغان باشندے کے چار ساتھیوں کو بھی حراست میں لیکر ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

0

وزیراعظم نوازشریف نے حیدرگیلانی، شہباز تاثیر اورعبد الظاہر کاسی کے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بازیابی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعظم نوازشریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت امن وامان کی بحالی کی لئے ہرممکن اقدامات کرے گی، ٹھوس اور متفقہ کوششوں سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم سے اے این پی رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کیلئےتعاون کا مطالبہ کیا، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ عبدالظاہر کاسی،  یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کے اغوا پر تشویش ہے اور انھوں نے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کو مغویوں کی بازیابی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔
   

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

0

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس ستائیس ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ,کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس,ستائیس ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

گذشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن کراچی اسٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور پہلی بار کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ستائس ہزار کی نفسیاتی حد عبورکر گیا۔

 

آفرین بیگ قتل کیس:عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل مسترد

0

سندھ ہائیکورٹ نے مرزا اختیار بیگ کی بہن آفرین بیگ کے قتل میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل مسترد کردی۔

پولیس نے آفرین بیگ قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر فاروق مینگل، ڈرائیور محمد بخش اور اس کی بیوی زاہدہ کو جو گھریلو ملازمہ بھی تھی، حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔

جس کے بعد عدالت نے واقعات اور گواہوں کے بیانات کے روشنی میں مقتولہ کے شوہر فاروق مینگل کو بری کر دیا تھا جبکہ اس کے ڈرائیور محمد بخش کو آفرین بیگ کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید سناتے ہوئے اس کی بیوی کی سزا ختم کر دی تھی۔

ڈرائیور محمد بخش نے اپنی سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی، جسے مسترد کرتے ہوئے اس کی سزا کو برقرار رکھا گیا ہے۔
    
   

سرفراز قتل کیس:رینجرز اہلکاروں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا

0

سندھ ہائی کورٹ نے ڈھائی برس قبل نوجوان سرفراز کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنادیا، ایک مجرم کو بری کر دیا جبکہ باقی کی سزا برقرار رکھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ڈھائی سال پہلے کلفٹن کے ایک پارک میں نہتے نوجوان کو گولیاں ما رکر ہلاک کرنے کے جرم میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے مجرم لیاقت علی کی سزا معاف کرتے ہوئے اسے بری کر دیا ہے جبکہ دیگر ملزمان جن میں سزائے موت پانے والے شاہد ظفر، عمر قید پانے والے یاور رحمٰن، محمد افضل، افضل خان کی سزائیں برقرار رکھی ہیں، سرفراز شاہ کو تین جون دو ہزار گیارہ میں قتل کیا گیا تھا۔

سرفراز قتل کیس پر چودہ جون کو سپریم کیورٹ نے نوٹس لیتے ہو ئے ڈی جی رینجرز اعجاز چوہدری اور آئی جی سندھ  فیاض لغاری کو رخصت پر بھییج دیا تھا جبکہ اکیس جون دو ہزار گیارہ کو مقدمے کی دفعات میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ کا اضافہ کیا گیا تھا۔
    
   

تارکین وطن کو مراعات وترغیبات کا حق دیاجائے،ایف پی سی سی آئی

0

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیر احمد ملک نے حکومت پر زور دیا ہے کہ دیار غیرمیں مقیم پاکستانیوں کو مراعات، ترغیبات اور ووٹ ڈالنے کا حق دے کر قومی دھارے میں شامل کیا جائے تاکہ ملکی ترقی میں انکا کردار بڑھایا جا سکے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برآمدات کے بعد ترسیلات ہی قومی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اورسماجی ترقی کا اہم سبب ہیں، جن کا حصہ جی ڈی پی میں ساڑھے پانچ فیصد ہے، اگر بیرونی امداد کے لئے انتھک کوششوں کے بجائے اس شعبہ کو توجہ دی جائے کیونکہ سالانہ چودہ ارب ڈالر بھیجنے والے نہ شرائط لگاتے ہیں اور نہ جواب میں کچھ مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو سالانہ تقریباًتین ارب ڈالر بطور سود ادا کئے جا رہے ہیں جو معیشت کے لئے ناقابل برداشت ہیں اسلئے قرض ادا کرنے کے لئے مزید قرض لیا جاتا ہے جس کا حل ترسیلات میں موجود ہے جودائمی ،بین الاقوامی اتار چڑھاؤ یا پابندیوں ، بد انتظامی اورکرپشن وغیرہ کے اثرات سے مستثنیٰ ہیں۔

 

پرویزمشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے مقدمے کی سماعت

0

پرویزمشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے مقدمے کی سماعت جاری ہے، حکومتی وکیل اکرم شیخ کا دلائل میں کہنا ہے کہ استغاثہ کو ملزمان کے ناموں میں اضافہ کا اختیار حاصل ہے، مقدمے کی تفتیش ایف آئی اے نے کرنی ہے وفاقی کابینہ نے نہیں۔

خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے وکلا کے دلائل پر سرکاری وکیل اکرم شیخ نے جوابی دلائل دیئے کہ عدالت کی تشکیل اور آرٹیکل چھ کے مقدمے سے متعلق انھوں نے موقف اختیار کیا، عدالت کی تشکیل میں کوئی لا قانونیت نہیں ہوئی۔

اکرم شیخ نے کہا کہ چیف جسٹس نے کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کیا، ججز نامزد کرنے کے لئے وزیراعظم کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی کا بینہ کا تھا، ایک آدمی کے خلاف مقدمہ تفتیش کی بنیاد پر بنا، ہوسکتا ہے اس میں سو یا پچاس آدمی ملوث رہے ہوں لیکن مقدمہ اسی کے خلاف چلے گا، جس کے خلاف شواہد ہو، ملزم کو حق ہے وہ عدالت آئے اور ساتھیوں کے نام لے۔

خصوصی عدالت کے روبرو اکرم شیخ نے کہا کہ مقدمے کی سماعت شفاف ہوگی، پرویز مشرف چاہیں تو بین القوامی آبرزور بلوالیں، ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی تفتیش وفاقی کابینہ نے نہیں بلکہ ایف آئی اے نے کرنی ہوتی ہے، اگرانور منصور کی دلیل پر جائیں تو یہ تفتیش کیا وفاقی کابینہ کو کرنی چایئے؟ استغاثہ کو اختیارحاصل ہے وہ ملزمان کے ناموں میں اضافہ کرے۔ اب یہ کام استغاثہ کرے گا وفاقی کابینہ نہیں، اکرم شیخ کے دلائل مکمل ہونے پرسماعت تئیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔